سپر کبڈی لیگ میں سڑابری سپورٹس کمپنی کے جواریوں سے روابط ، بلیک لسٹ کمپنی کیساتھ معاہدے میں پی ایف ایف کے کون کونسے عہدیدار شامل تھے ؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپر کبڈی لیگ میں سٹرابری سپورٹس کمپنی کے جواریوں کے ساتھ رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے جس مےں ٹیم کوفیورٹ کروا کر ہارا دیا جاتا تھا۔سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ کا سپر کبڈی لیگ مےں کروڑوں روپے کا چونا لگانے کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہداروں کے ساتھ مل کر کلاسک فٹبال لیگ کے نام سے ایونٹ کرا کے دوبارہ لوٹنے کا پلان تیار کر لیا ۔ سپر کبڈی لیگ کا ایونٹ کروانے کے بعد کھلاڑیوں کو معاوضہ نہیں دیا گیا جس کے بعد روزنامہ خبرےں نے کھلاڑیوں کو معاوضہ نہ ملنے کی خبریں شائع کیں ۔ خبرےں شائع ہونے کے بعد سٹرابری سپورٹس نے کھلاڑےوں کو کےش کے چےک دےنا شروع کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق سٹرابری سپورٹس کی انتظامےہ کو معاوضہ نہ ملنے پر مےڈےا کے سامنے نہ بولنے کے لئے دھمکےاں دی گئیں۔ پی اےف اےف کے سٹرابری سپورٹس جےسی بلےک لسٹ کمپنی کے ساتھ کلاسک فٹبال لےگ کروانے کے لئے دلچسپی کئی مجرمانہ سوال جنم لےنے لگے۔ سٹرابری سپورٹس چار سالوں مےں سپورٹس کا اےک ہی اےونٹ کروانے مےں کامےاب ہوسکی جبکہ کئی سالوں مےں اےک بھی سپورٹس کا اےونٹ منعقد نہےں کروا سکی۔ تفصےلات کے مطابق سٹرابری سپورٹس نامی کمپنی کئی سالوں سے سپورٹس کا کوئی اےونٹ کروانے کے لئے دھکے کھا رہی تھی لےکن اس کی شہرت اچھی نہ ہونے کی وجہ سے کسی اےک فےڈرےشن نے اس کمپنی پر اعتبار نہےں کےا جبکہ سٹرابری سپورٹس نامی کمپنی نے اےک مہےنے قبل پاکستان کبڈی سپر لےگ کے نام پر اےک اےونٹ کروےا جس پر پاکستان کبڈی فےڈرےشن نے ملی بھگت کرکے کھلاڑےوں کا انتظام کےا جند ہزار روپے کے عوض کبڈی کے کھلاڑےوں کو اےونٹ مےں کھلاےا گےا۔ اےونٹ ختم ہونے کے اےک مہےنے تک بھی درجنوں کھلاڑےوں کو معاوضہ نہےں دےا گےا جس کے لئے کھلاڑی کبھی سٹرابری سپورٹس کمپنی کے دفتر مےں دھکے کھاتے رہے۔ واضح ر ہے مذکورہ کمپنی اےک ماہ قبل پاکستان سپر کبڈی لےگ مےں دس ٹےموں مےں100 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس مےں 10 غےر ملکی کھلاڑی بھی شامل تھے۔ زرعی کمپنےوں سے کروڑوں روپے وصول کئے گئے پاکستانی کبڈی کے کھلاڑےوں کو چند ہزار دیئے گئے۔کروڑوں کی رقم کبڈی فےڈرےشن کی ملی بھگت سے سٹرابری سپورٹس کمپنی ہڑپ کر گئی۔

سپر کبڈی میں کروڑوں کا چونا ، سڑابری سپورٹس کمپنی پاکستان فٹبال فیڈریشن کولوٹنے کیلئے تیار ، 70 سے زائد کھلاڑیوں کو معاوضہ ”خبریں “ میں خبر کی اشاعت کے بعد ملنے کا انکشاف

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ کا سپر کبڈی لےگ مےں کروڑوں روپے کا چونا لگانے کے بعد پاکستان فٹبال فےڈرےشن کے عہداروں کے ساتھ مل کر کلاسک فٹبال لےگ کے نام سے اےونٹ کرا کے دوبارہ لوٹنے کا پلان تےار کر لےا۔ سپر کبڈی لےگ کا اےونٹ کروانے کے بعد کھلاڑےوں کو معاوضہ نہےں دےا گےا جس کے بعد روزنامہ خبرےں نے کھلاڑےوں کو معاوضہ نہ ملنے کی خبرےں شائع کےں۔ خبرےں شائع ہونے کے بعد سٹرابری سپورٹس نے کھلاڑےوں کو کےش کے چےک دےنا شروع کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق سٹرابری سپورٹس کی انتظامےہ کو معاوضہ نہ ملنے پر مےڈےا کے سامنے نہ بولنے کے لئے دھمکےاں دی گئیں۔ پی اےف اےف کے سٹرابری سپورٹس جےسی بلےک لسٹ کمپنی کے ساتھ کلاسک فٹبال لےگ کروانے کے لئے دلچسپی کئی مجرمانہ سوال جنم لےنے لگے۔ سٹرابری سپورٹس چار سالوں مےں سپورٹس کا اےک ہی اےونٹ کروانے مےں کامےاب ہوسکی جبکہ کئی سالوں مےں اےک بھی سپورٹس کا اےونٹ منعقد نہےں کروا سکی۔ تفصےلات کے مطابق سٹرابری سپورٹس نامی کمپنی کئی سالوں سے سپورٹس کا کوئی اےونٹ کروانے کے لئے دھکے کھا رہی تھی لےکن اس کی شہرت اچھی نہ ہونے کی وجہ سے کسی اےک فےڈرےشن نے اس کمپنی پر اعتبار نہےں کےا جبکہ سٹرابری سپورٹس نامی کمپنی نے اےک مہےنے قبل پاکستان کبڈی سپر لےگ کے نام پر اےک اےونٹ کروےا جس پر پاکستان کبڈی فےڈرےشن نے ملی بھگت کرکے کھلاڑےوں کا انتظام کےا جند ہزار روپے کے عوض کبڈی کے کھلاڑےوں کو اےونٹ مےں کھلاےا گےا۔ اےونٹ ختم ہونے کے اےک مہےنے تک بھی درجنوں کھلاڑےوں کو معاوضہ نہےں دےا گےا جس کے لئے کھلاڑی کبھی سٹرابری سپورٹس کمپنی کے دفتر مےں دھکے کھاتے رہے۔ واضح ر ہے مذکورہ کمپنی اےک ماہ قبل پاکستان سپر کبڈی لےگ مےں دس ٹےموں مےں100 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس مےں 10 غےر ملکی کھلاڑی بھی شامل تھے۔ زرعی کمپنےوں سے کروڑوں روپے وصول کئے گئے پاکستانی کبڈی کے کھلاڑےوں کو چند ہزار دیئے گئے۔کروڑوں کی رقم کبڈی فےڈرےشن کی ملی بھگت سے سٹرابری سپورٹس کمپنی ہڑپ کر گئی۔

سلمان خان کی رشی کپور پر لفظی گولہ باری

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان خان نے رشی کپور کو نام لیے بغیر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق سلمان خان کے دوست انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور کی شادی کے استقبالیے میں رشی کپور اور دبنگ خان کی بھابھی سیما خان کے درمیان نوک جھونک ہوگئی تھی۔رشی کپور نے سیما خان سے سلمان کے رویے کی شکایت کی تھی جس پر خاصی گرما گرمی ہوئی تھی اور سلو میاں کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی رشی کپور تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے تھے۔اس پر سلمان خان نے فلم ’ریس 3‘ کی تشہیری مہم کے دوران نام لیے بغیر رشی کپور پر سخت تنقید کی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو پیار کے لیے ہیں ہی نہیں، وہ عزت کے قابل ہوتے ہیں لیکن عمر ڈھلنے کے ساتھ ساتھ اپنی عزت گنواتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ان کا کوئی دشمن نہیں ہے لیکن وہ کچھ لوگوں کو بالکل پسند نہیں کرتے کیوں وہ ان کے خاندان کی عزت نہیں کرتے ہیں اور ایسے ایک دو ہی خاندان ہیں۔سلمان کا کہنا ہے کہ خاندان کی عزت نہ کرنے والوں سے وہ نفرت کرتے ہیں اور وہ ایسے انسان کو کبھی بھی اپنے گھر میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف کی وجہ سے سلمان خان اور رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور کے تعلقات پہلے ہی خراب ہیں۔سلمان خان اپنی دشمنی کے حوالے سے مشہور ہیں اور ان کی ناراضی مول لینے والے کئی اداکار و ہدایت کاروں کا فلمی کیریئر زوال کا شکار رہا۔

موبائل فون کمپنیوں کا 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کے لوڈ کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)موبائل فون کمپنیوں نے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کے لوڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر صارفین کو 15 روز کے لیے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد سے 100 روپے کے کارڈ پر پورے 100روپے ملیں گے۔ذرائع کے مطابق 100 والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 64 روپے 28 پیسے ملا کرتے تھے لیکن 15 روز بعد ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم بنایا جائےگا۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ایڈن برگ(ویب ڈیسک) پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج کھیلا جارہا ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر دوسرے میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔کپتان سرفراز احمد دوسرے میچ میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے خواہاں ہیں جب کہ مخالف ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں جب کہ اسکاٹ لینڈ کی بھی سابقہ گیارہ رکنی ٹیم کو ہی دوسرے میچ میں میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔پاکستان نے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی، جس میں کپتان سرفراز احمد کی ناقابل شکست 49 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی جس پر انہیں میچ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فٹبا ل ورلڈ کپ میں شریک مسلمان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سخت ٹریننگ کے باوجود روزے رکھنے میں مصروف

گروزنی(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں شریک مسلمان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سخت ٹریننگ کے باوجود روزے رکھنے میں مصروف ہے۔
ان میں تیونس کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے دونوں وارم اپ میچ روزے کی حالت میں کھیلے، گول کیپر نے دونوں مقابلوں میں انجری کا بہانہ بناکر میچ رکوایا تھا تاکہ ساتھی کھلاڑی افطار کرسکیں۔میگا ایونٹ میں شریک سعودی عرب اور ایران کے ساتھ تمام افریقی ٹیموں تیونس، مصر، مراکش، سینیگال اور نائیجیریا میں مسلمان کھلاڑی موجود ہیں۔ مصر کی ٹیم کے ڈاکٹر محمد ابو الیل نے کہاکہ ماہ رمضان میں روٹین تبدیل ہوجاتی ہے تاہم ہمارے لیے اپنا پہلا میچ چیلنج ہے کیونکہ روزوں کے بعد یہ پہلا دن ہوگا جب ہم میدان میں اتریں گے۔

لاہورمیں اب خواجہ سرابھی ٹیکسی چلائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) اب خواجہ سرابھی ٹیکسی چلائیں گے ، انہیں ڈرائیونگ سکھائی جارہی ہے تاکہ یہ آن لائن ٹیکسی کمپنیوں میں ملازمت کرسکیں۔لاہورکی ایک غیر سرکاری تنظیم’ جینڈر گارڈین‘ خواجہ سراﺅں کو ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے عمل پیرا ہے۔ ابتدائی طور پر 6 خواجہ سرا ڈرائیونگ سیکھ رہے ہیں۔خواجہ سراﺅں کے نام مائزہ رانا اور مون بتائے جارہے ہیں۔ مائزہ رانا میٹرک پاس ہے اور بہتر روزگارکے ذریعے اپنے پاﺅں پرکھڑا ہونا چاہتی ہیں۔انہیں ناچ گانا پسندنہیں۔دوسرے خواجہ سرا مون نے بتایاکہ انہیں توقع ہے کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے انہیں زیادہ سواریاں ملیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین اورلڑکیاں سفرکے دوران خود کو زیادہ محفوظ سمجھیں گی کیونکہ آن لائن یا شیئر رائیڈنگ سروس میں لڑکیاں عام طور پر مرد ڈرائیوروں کے ساتھ اکیلے سفرکرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں۔

عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے نجی کمپنی کا طیارہ چارٹر کر کے گئے ، فی گھنٹہ کرایہ 8 لاکھ روپے ہو نے کا انکشا ف

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب نجی کمپنی کا طیارہ چارٹر کر کے گئے ہیں جس کا فی گھنٹہ سفر کا کرایہ 8 لاکھ روپے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نجی کمپنی ’پرینسلے جیٹ ‘کا چیلنجر604 طیارہ چارٹر کر کے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہیں جس کے فی گھنٹہ سفر کا کرایہ 8 لاکھ روپے ہے اور اس میں دس نشستیں ہوتی ہیں،عمران خان کے ہوائی سفر کا آغاز اسلام آباد سے ہوا ، طیارہ پہلے اسلا م آباد سے لاہور گیا جہاں ان کے اہل خانہ کو لے کر واپس اسلام آبادآیا اور پھر وہاں سے عمران خان مدینہ کیلئے روانہ ہوئے۔ عمران خان بدھ کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے مدینہ سے جدہ جائیں گے اور اسی روز اسلام آباد واپس آئیں گے۔ عمران خا ن کے مجموعی ہوائی سفر 13 گھنٹوں پر مشتمل ہو گا اور اس کا خرچہ ایک کروڑ سے زائد ہو گا۔

ڈاکٹر عا فیہ کو زہر دئیے جانے اور جنسی تشدد کا انکشاف

نیو یا رک (ویب ڈیسک)امریکہ میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کئی برس میں پہلی بار بول پڑیں۔ انہوں نے کہا میں ذہنی و نفسیاتی طور پر ٹھیک ہوں، جیل حکام کھانے میں زہر دے رہے ہیں، عملے کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے ، کیس سپروائزر اینی نیبلٹ نے سکارف نوچا اور دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر جنسی تشدد کی کوشش کی، جیل کے سٹاف ممبر رامی ریز نے میری شال پر پیشاب کر دیا جو میں ب±ن رہی تھی،اسے دوبارہ جیل میں تعینات نہ کیا جائے ، کیس وکلا کی سستی کی وجہ سے ضائع ہوا،جیل میں عبادت کیلئے پاک جگہ میسر نہیں، سابق امریکی سفیر حسین حقانی میری مدد نہیں کرنا چاہتے تھے ،حسین حقانی کے پرسنل ا سسٹنٹ آصف حسین نے کیس کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 20 لاکھ ڈالر میں خورد برد کی، تحقیقات کی جائیں، والدہ کو ملاقات کیلئے نہ لائیں ، ان کیلئے مشکلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ا مریکی ریاست ٹیکساس میں واقع خواتین کی جیل فیڈرل میڈیکل سنٹر کارس ویل ( FMC Carswell) میں قید کی سزا کاٹنے والی پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ملاقات کی ہے جس کی تفصیل 24مئی 2018کوپاکستانی دفتر خارجہ کو بھجوا ئی گئی۔قونصل جنرل کے مطابق ڈاکٹر عافیہ جیل سٹاف سے بہت خوفزدہ ہیں لیکن اس سب کے باوجود وہ پر امید دکھائی دیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بتایا انہیں اپنے وکیل کیتھے اور سٹیون پر اعتماد نہیں، ان وکلا کی خدمات واپس کی جائیں۔قونصل جنرل کے بقول ڈاکٹر عافیہ اپنی سابق اٹارنی ٹینا فوسٹر پر اعتماد کا اظہار کرتی ہیں۔ ٹینافوسٹر مسلمان ہیں اور انہوں نے عافیہ کے بیٹے کو افغانستان کی خفیہ جیل سے بازیاب کرانے میں مدد کی تھی۔قونصل جنرل نے جب عافیہ صدیقی سے پوچھا کہ وہ کراچی میں اپنی والدہ سے فون پر بات کیوں نہیں کرتیں تو عافیہ نے بتایا ان کی فون کالز کی سخت نگرانی کی جاتی ہے ، وہ چاہتی ہیں کہ انہیں بھی باقی قیدیوں کی طرح بغیر مداخلت اور نگرانی کے فون کال کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیل عملے نے اس کی سب چیزیں ضبط کر لی ہیں۔ جب پوچھا گیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی والدہ یا بہن ان سے ملنے یہاں آئیں تو انہوں نے منع کرتے ہوئے کہا”برائے مہربانی انہیں یہاں نہ لائیے “۔انہوں نے کہا 2010-11میں بھی جب وہ آئیں تھیں تو انہیں امریکی سکیورٹی اداروں نے گرفتار کر لیاتھااور پھر کافی مشکل سے ان کی رہائی ممکن ہوئی۔قونصل جنرل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ڈاکٹر عافیہ نے گفتگو کے دوران متعدد بار شکایت کی کہ وہ جیل میں فراہم کمرے سے مطمئن نہیں ،جیل کا عملہ انہیں جنسی طور پر ہراساں کر نے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ جیل عملے خصوصاً کیس سپروائزر اینی نیبلٹ کے رویے سے سخت شاکی ہیں جس نے ان کی چیزیں ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سر سے سکارف بھی نوچا تھا۔ قونصل جنرل نے کہا کہ اس سے پہلے ہوئی 3 ملاقاتوں میں عافیہ مکمل طور پر اپنے حواس میں نہیں تھیں، انہیں ذہن پر اثر کرنے والی مخصوص دوائیں دیئے جانے کا خدشہ ہے۔قونصل جنرل نے لکھا جیل کے ایک سابق سٹاف ممبر رامیریز(کوتاہ قد، بھدا اور بدصورت) کا عافیہ نے کئی بار ذکر کیا کہ اس نے عافیہ کی بنائی ہوئی شال پر پیشاب کر دیا تھا، وہ اپنی والدہ کیلئے شال بن رہیں تھیں، عافیہ کو خدشہ ہے کہ مذکورہ شخص اگلے ماہ پھر یہ جیل جوائن کر کے انہیں اذیت پہنچائے گا۔ انہیں نے درخواست کی ہے کہ متعلقہ حکام کو بتایا جائے کہ اس شخص کو جیل میں تعنیات نہ کیا جائے۔انہیں خوف ہے کہ وہ انہیں جنسی و جسمانی طور پرنقصان پہنچاسکتا ہے۔ عافیہ نے اس شخص کو عادی جنسی درندہ اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کرنے والا قرار دیا۔ عافیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کے وکیل اینی نیبلٹ نے اپنے دو اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر رواں برس فروری میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا ایف ایم سی کارس ویل میں ادارہ جاتی سطح پر جنسی تشدد کیا جاتا ہے ، یہاں صرف خدا ہی بچا سکتا ہے۔قونصل جنرل کی رپورٹ کے مطابق جیل سٹاف نے کئی بار عافیہ کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنے آپ کو زخمی کرتی ہے۔ عافیہ نے کہا ہے وہ میرے کمرے میں داخل ہو کر مجھے تشدد کا نشانہ بناتے اور پھر باہرجھوٹ بولتے کہ یہ سب میں نے خود کیا۔ عافیہ نے جیل عملے پر قران کی بے حرمتی کا الزام بھی عائد کیا۔عافیہ نے کہا خوراک میں فاسفیٹ اور فاسفورک ایسڈ کی ملاوٹ کی صورت میں زہر دیا جا رہا ہے۔ قونصل جنرل کی رپورٹ کے مطابق عافیہ صدیقی مسٹر ای مییئرزنامی صرف ایک اسٹاف ممبر پر اعتماد کا اظہارکرتی ہے لیکن وہ اس سے مدد کی بار بار اپیل اس خوف سے نہیں کرتی کہیں وہ مشکل شکار نہ ہو جائے۔قونصل جنرل نے عافیہ سے پوچھا کہ کیا وہ ای میل ریسیو کرتی رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ سب جعلی ای میلز ہیں ، اصلی ای میل ہتھیا لی گئی ہے۔عافیہ نے پاکستانی قونصل جنرل سے اصرار کیا کہ وہ رپورٹ کریں کہ وہ جسمانی اور نفسیاتی طور پر تندرست ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی درست ہے۔ قونصل جنرل نے عافیہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے 2011میں جج کو لکھا تھا کہ آپ اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو چیلنج نہیں کرنا چاہتیں تو عافیہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ” جی ہاں! کیونکہ مجھے یہاں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ میں ان کا کیس وکلائ کی نااہلی کہ وجہ سے ضائع ہوا۔ ڈاکٹر عافیہ نے آصف حسین نامی ایک شخص جو اس وقت کے امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کا پی اے بتایا جاتا ہے ، پر الزام عائد کیا کہ اس نے اس کیس کے ٹرائل کے لئے 2010میں پاکستانی حکومت کی جانب سے دیئے گئے دو ملین ڈالرز ہڑپ کئے۔ انہوں نے کہا سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی بھی اس رقم کی خرد برد میں شامل ہو سکتے ہیں۔ عافیہ کے بقول حسین حقانی ان کی مدد میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔ ڈاکٹر عافیہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف مسلسل غلط معلومات پھیلائی جاتی رہیں، ان کا کسی بھی کالعدم گروہ سے تعلق نہیں تھا اور اور نہ اس شخص سے ”جو2011میں سمندر میں پھینکا گیا“ ، ان کا اشارہ اسامہ بن لادن کی طرف تھا۔ڈاکٹر عافیہ نے کہا وہ جیل میں اسلامی عقائد کے مطابق دن گزارنا چاہتی ہیں لیکن یہ جگہ عبادت کیلئے پاک نہیں، گندہ پانی دیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اپنے مذہب پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔قونصل جنرل نے جیل سٹاف سے اجازت مانگی کہ انہیں عافیہ کی تصویر لینے دی جائے تاکہ وہ ا±ن کی والدہ کو بطور ثبوت پیش کر سکیں کہ ا±ن کی بیٹی زندہ ہے تو سٹاف نے کیمرا نہ ہونے کا بہانہ کیا۔ قونصل جنرل نے اپنی رپورٹ میں لکھاکہ عافیہ بھی اپنی تصویر بنوانے کے معاملے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں۔ قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ سے کہا کہ وہ اپنا کوئی ایسا نِک نیم(عرفیت) بتائیں جس سے آپ کی والدہ نے آپ کو پکارا ہو اور اب انہیں وہ س±ن کر یقین آ جائے کہ یہ صرف عافیہ ہی بتا سکتی ہیں۔ قونصل جنرل کے مطابق بہت سوچنے کے بعد عافیہ صدیقی نے کہا کہ ان کے والدین اکثر انہیں ”عفو رانی “ کہہ کر بلاتے تھے۔ پھر عافیہ نے اردو میں ایک مختصر پیغام اپنی والدہ کے نام ریکارڈ کرایا جو قونصل جنرل نے اپنے تفصیلی نوٹ کے ساتھ تحریری طور پر شامل کیا۔قونصل جنرل نے بارہ صفحات پر محیط اپنی رپورٹ کے آخری دو صفحات میں تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں عافیہ کے ان تمام الزامات کو سنجیدہ لے کر اعلیٰ سطح پر ان کی مددکرنی چاہئے۔انہوں نے کہا یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کو تفصیلی نوٹ بھیجنا چاہئے جس میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ لاک اپ میں ہونے والے جسمانی اور جنسی تشدد کی تحقیق کا مطالبہ کیا جائے اور رامی ریز نامی (Ramirez)شخص کو عافیہ صدیقی کے یونٹ میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی استدعا کی جائے۔ کوئی ایسا قانونی راستہ تلاش کیا جائے کہ ڈاکٹر عافیہ کو قید کاٹنے کیلئے پاکستان منتقل کرنا ممکن ہوسکے۔

ایک ہی حلقہ سے 5بھائی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے میدان میں آ گئے

گجرات (ویب ڈیسک) گجرات کے حلقہ این اے 71 سرائے عالمگیر سے 5 بھائی آمنے سامنے آ گئے۔ چودھری عابد رضا کوٹلہ،چودھری شبیر رضا کوٹلہ اور چودھری آصف رضا کوٹلہ نے ن لیگ جبکہ چودھری نعیم رضا کوٹلہ اور چودھری شاہد رضا کوٹلہ نے ق لیگ کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد صارفین نے اپنا رد عمل دیا کہ یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ہی حلقہ سے پانچ بھائی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔

پوجا بھٹ پریانکا چوپڑا کے حق میں کھڑی ہو گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کے امریکی ٹی وی کے ایکشن تھرلر ڈرامے ’کوانٹیکو‘ میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھانے پر جہاں پورا ہندوستان غصے میں ہے، وہیں بولی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ ان کے حق میں سامنے آئی ہیں۔پریانکا چوپڑا کے ڈرامے ’کوانٹیکو‘ کے تیسرے سیزن جو رواں برس اپریل سے امریکی ٹی وی ’اے بی سی‘ پر ریلیز کردیا گیا، اس کی رواں ماہ جون کے آغاز میں ریلیز ہونے والی قسط میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھایا گیا تھا۔ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ چند بھارتی امریکی شہر مین ہٹن میں بم دھماکہ کرنے اور اس کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جسے پریانکا چوپڑا اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیتی ہیں۔ڈرامے میں پریانکا چوپڑا نے امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ڈرامے میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھانے پر پریانکا چوپڑا پر تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے 2 دن قبل عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔

سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا ہو گئے

نیوزی لینڈ(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر سر رچرڈ ہیڈلی کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں ، ان کی کیموتھراپی جلد شروع کی جائے گی۔سر رچرڈ ہیڈلی کی اہلیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ چیک اپ کے دوران یہ تشخیص ہوا کہ سر رچرڈ ہیڈلی کو آنتوں کا کینسر ہے تاہم ٹیومر کو ختم کرنے کے لیئے سرجری کی جا چکی ہے۔ان کی ہلیہ نے بتایا کہ آپریشن کامیاب رہا ہے ،سرجری کے بعد وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ احتیاطی طور پر اب ان کی کیموتھراپی کے عمل کا جلد ہی آغاز کیا جا رہا ہے ، پر امید ہیں کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے

دپیکا نے معاوضہ کیا بڑھایا کئی فلمیں ہاتھ سے نکل گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد کام کے معاوضے میں اضافہ کرکے کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کو کئی بڑے پروڈکشن ہاو¿سز نے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اداکارہ کی جانب سے معاوضے میں اضافے کے باعث سب نے ہاتھ پیچھے اٹھا لیے ہیں۔ہدایت کار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے بھی اداکارہ کو بھاری معاوضے دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ فلم نگری کے کئی فلمساز دپیکا کے معاوضہ بڑھانے پر ناخوش ہیں اور اس کی ذمہ داری سنجے لیلا بھنسالی پر ڈال دی ہے۔دپیکا پڈوکون اس وقت صرف عرفان خان کے مدمقابل فلم ’سپنا دیدی‘ سائن کی ہے لیکن اس کی شوٹنگ بھی عرفان کی بیماری کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔