شوال کے چاند کی پیدائش رات 12 بجے ہوگئی ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شا م کو ہوگا

کراچی(ویب ڈیسک) ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج بعد نمازِ عصر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میٹ کمپلکس میں ہوگا۔اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں 1439 ہجری کے شوال کے چاند کی رویت کی جائے گی اور شوال کے چاند سے متعلق ملک بھر سے شہادتیں جمع کی جائیں گی، جس کے بعد چاند کی رویت سے متعلق اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش رات 12 بجے کے قریب ہوگئی ہے اور شام کے وقت ا±س کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے الیکشن کمیشن کو کاغذات نا مزدگی میں 2بیویوں کا ذکر کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کر لیا۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے ، سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر ہے ، ان کی ایک بیوی کا نام غزالہ سعد رفیق اور جبکہ دوسری بیوی شفق حرا ہیں۔ کچھ عرصہ بعد سابق وفاقی وزیر ریلوے کی دوسری شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی ،آج انہوں نے کاغذات نامزدگی میں باقاعدہ طور پراعتراف کر لیاہے۔ڈاکٹر شفق حرا اینکر پرسن ہیں اور سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی )پر پروگرام کرتی ہیں۔

ٓٓاسقاط حمل کیلئے گولیوں کی آن لائن تلاش میں دوگنا اضافہ

لاہور( ویب ڈیسک) گذشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں عالمی سطح پر اسقاط حمل کے لیے گولیوں کی آن لائن تلاش میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ان اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جن ممالک میں اسقاط حمل سے متعلق قوانین زیادہ سخت ہیں وہیں اسقاط حمل کی گولیاں زیادہ آن لائن تلاش کی جاتی ہیں۔ان گولیوں کی آن لائن خریدنے اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے طبی مشاورت کی سہولت کی وجہ سے خواتین بڑی تعداد میں اسقاط حمل پر عائد پابندیوں سے بچنے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہی ہیں۔’اسقاطِ حمل میری زندگی کا سب سے بھیانک خواب تھا‘یہ ’ڈی آئی وائے ابورشن‘ کا جدید چہرہ ہے۔بی بی سی کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ مسوپروسٹول نامی گولی ان ممالک میں دس گنا زیادہ آن لائن سرچ کی جاتی ہے جہاں قوانین سخت ہیں اور صرف خواتین کی جان بچانے کے لیے ہی اسقاط حمل کی اجازت ہے یا اس پر مکمل پابندی ہے، بہ نسبت ان ممالک کے جہاں اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
اسقاط حمل کے دو طریقے ہیں، آپریشن کے ذریعے یا ادویات کے ذریعے۔اسقاطِ حمل ادویات کے ذریعے اسقاط حمل عام طور پر مسوپروسٹول اور مائفپروسٹون نامی دو گولیوں کے امتزاج سے کیا جاتا ہے۔ مسوپروسٹول نامی گولی سیٹوٹیک برینڈ کے نام سے بھی دستیاب ہوتی ہیں۔تاہم برطانیہ جیسے ممالک میں ان گولیوں کو صرف ڈاکٹر کی ہدایت کے بعد ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، جبکہ خواتین ان ادویات کے بارے میں ان ممالک میں آن لائن سرچ کرتی ہیں یا انھیں خریدتی ہیں جہاں اسقاط حمل پر پابندی ہوتی ہے اور وہ اس طرح سے قوانین کی خلاف ورزی کر کے خود کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق گھانا اور نائجیریا وہ دو ممالک ہیں جہاں سب سے زیادہ مسوپروسٹول کو آن لائن تلاش کیا جاتا ہے۔

شاہ رخ خان کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بننے کے لیے نہیں کہونگی،کزن کا انکشا ف

پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے اندرون میں جب قصہ خوانی بازار کی طرف سے داخل ہوں تو تنگ گلیاں اور لکڑی سے بنی پرانے گھر آپ کا استقبال کرتے ہیں۔انھی تنگ گلیوں میں نارنجی رنگ کے ایک چھوٹے سے مکان میں بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے چچا کی بیٹی نور جہاں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہیں۔نور جہاں پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 77 کے الیکشن کے لیے میدان میں اتری ہیں اور بدھ کو ان کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھیں پوری امید ہے کہ وہ یہ جیت سکتی ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ جانتے ہوئے بھی ان کے کزن پاکستانی عوام میں بہت مقبول ہیں شاہ رخ خان کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بننے کے لیے نہیں کہیں گی۔نور جہاں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے لیے یا پھر شاہ رخ کے لیے کوئی مسئلہ کھڑا ہو کیونکہ پاکستان اور انڈیا کے تعلقات اتنے اچھے نہیں ہیں۔

کشمیر ہمارے ہا تھ سے نکل چکا ،بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک اور موقع ملنا چاہئیے اور اس کے لیے مذاکرات بہت ضروری ہیں۔حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مسائل کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات بہت ضروری ہیں، اس سلسلے میں ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھی جائے۔بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم دراندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن مسلح جدو جہد آزادی میں مقامی کشمیری نوجوانوں کی شمولیت کا سلسلہ آگے بڑھ سکتا ہے، ہم جتنے لوگ مارتے ہیں ان سے زیادہ نوجوان مسلح تحریک میں شامل ہوجاتے ہیں۔ لہذا امن کو ایک موقع دینا چاہیے اورمقبوضہ کشمیر میں اس سلسلے کو روکنے کےلیے کچھ کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ لگتا ہے کے کشمیر ہمار ے ہا تھ سے نکل چکا ہے ۔کشمیر میں بھارتی میجر جنرل گوگوئی کی کشمیری نوجوان کو جیپ آگے باندھ کر گھمانے کے بارے میں بھارتی ا?رمی چیف نے کہاکہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، میں نے اس بارے میں پہلے بھی بیان دیا تھا کہ اس واقعے کے ذمہ دار کو سخت سزا دی جائے گی۔مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وجبر اور ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے، مئی کے مہینے میں بھارتی فوج نے ایک خاتون اور 6 نوجوانوں سمیت 31 نوجوانوں کو شہید کیا۔ جب کہ پ±ر امن مظاہروں کے دوران مظاہرین پر بھارتی فوج کی پیلٹ گن سے فائرنگ اورا?نسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 314 لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔ حریت رہنماو¿ں، کارکنوں اور طالبعلموں سمیت 288 سے زائد افراد کو چھاپوں اور آپریشن کے دوران نظر بند اورگرفتار کیاجاچکاہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوج نے ایک ماہ کے دوران تقریباً 67 رہائشی مکانات کو نقصان پہنچایا اور 6 خواتین کے ساتھ زیادتی کی۔

تیراکی کے نیم برہنہ لباس کیوجہ سے سکول کی اُستانی کے ساتھ ”اُستادی “ ہو گئی

روس (ویب ڈیسک) صارفین نے اس خاتون سکول ٹیچر کی حمایت میں مہم چلائی ہے جنھیں تیراکی کے لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔26 سالہ وکٹوریہ پوپووا کی سوشل میڈیا پر تیراکی کے لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد ہی انھیں نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔
اخبار دی سائیبرین ٹائمز کے مطابق روس کے شہر اومکس کے سکول نمبر سات کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وکٹوریہ پوپووا نے اپنے سکول اور پیشے کو بدنام کیا ہے۔پوپووا کو برخاست کرنے کا فیصلہ انسٹا گرام پر ان کی تیراکی کے لباس میں تصاویر آنے کے بعد کیا گیا۔ اگرچہ بعد میں ان کی تصاویر کو حذف کر دیا گیا۔
’لائبریری میں نیم برہنہ نہ آئیں‘۔اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تقربیاً تین ہزار افراد نے ’اساتذہ بھی لوگ ہیں‘ کا ہیش ٹیگ استمعال کرتے ہوئے اپنی تیراکی کے لباس میں تصاویر شیئر کیں۔
’پاگل پن کب ختم گا؟`آن لائن مہم کے دوران ایک خاتون نے سکول ٹیچر کی برخاستگی کو ’منافقت، احمقانہ حرکت اور پاگل پن کی شرمناک مثال‘ قرار دیا۔ان کا مزید کہنا تھا ’ہم اساتذہ ہیں لیکن ہم انسان بھی ہیں، چنانچہ ہمیں سکول سے باہر اور سوشل میڈیا پر مختلف نظر آنے کا حق ہے۔‘ایک شخص نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’بالکل پاگل پن‘ قرار دیا جبکہ ایک دوسرے شخص نے سکول ٹیچر کو برخاست کرنے کے فیصلے پر تنقید کی اور اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا ’جب بیوقوف وجوہات کی بنا پر اپنے آپ کو بچانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔‘

فٹبال ورلڈ کپ کے 3کھلاڑیوں پر پوری دنیا کی نظر یں

برازیل (ویب ڈیسک) ورلڈکپ فٹبال کے آغاز میں چند روز رہ گئے ہیں اور دنیا بھر کی نظریں میسی، رونالڈو، نیمار اور محمد صلاح پر ہیں۔میگا ایونٹ جیتنے کے لیے فیورٹ ٹیموں میں جرمنی، برازیل، اسپین، فرانس اور ارجنٹائن کا شمار ہونے لگا ہے جبکہ ایونٹ کے ایک لاکھ اضافی ٹکٹس صرف ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔بس تین دن کا انتظار اور پھر ہوگا ایکشن جیت کا ہار کا اور سنسنی خیز مقابلوں کا۔میگا ایونٹ میں جرمنی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ 2014 میں جرمنی نے فائنل میں ارجنٹائن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ارجنٹائن دوسرے اور ہالینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی تھی۔میگا ایونٹ کے میگا مقابلے شروع ہونے سے قبل ہی دنیا بھر میں شائقین فٹبال اس کے بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں، شرطیں لگ گئیں، فیورٹ ٹیمیں سامنے آگئیں۔کون ہوگا اس ایونٹ کا اسٹار شائقین فٹبال کو اس بات کا بے چینی سے انتظار ہے۔ میسی، رونالڈو، نیمار اور کرنٹ فیورٹ مو صلاح کی ٹی شرٹس اور پوسٹرز دھڑا دھڑ فروخت ہونے لگے۔10 لاکھ سے زائد سیاح روس پہچنا شروع ہوگئے ہیں اور سب کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں فیورٹ ٹیم اور فیورٹ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔ٹورنامنٹ میں شائقین کی دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ ایونٹ کی ایک لاکھ اضافی ٹکٹیں صرف ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئیں جبکہ اب تک ٹورنامنٹ کی 25 لاکھ ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔دوسری جانب ایونٹ کی تیاری کیلئے روس، پرتگال، اسپین سمیت دیگر ٹیموں نے سخت ٹریننگ شروع کردی ہے۔

کراچی میں عید ہو گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے مختلف مقامات پر بوہری کمیونٹی کی نماز عید کے اجتماعات۔ نجی ٹی وی کے مطابق بوہری بازار صدر‘ سولجر بازار‘ بلوچ کالونی اور نارتھ ناظم آباد میں نماز عید ادا کی گئی۔ بوہری مساجد میں نماز عید پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

اسکاٹ لینڈ کو 84 رنز سے شکست، سیریز اور میچ پاکستان کے نام

ایڈن برگ: (ویب ڈیسک)اسکاٹ لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے 84 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوئی بھی اسکاٹش بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا اور پوری ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اننگز کے پہلے اوور میں ہی اسکاٹ لینڈ کو جارج منسی کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کوئی رن بنائے عثمان خان کی گیند کا شکار بنے۔

عید کے بعد 2 نئے سیریلز میں نظر آﺅں گی

کراچی (کلچرل ڈیسک) اداکارہ و ماڈل صائمہ کنول نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور نیکیوں کا مہینہ ہے جس کاانعام اللہ کی جانب سے عید کی صورت میں ملتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد انکی دو نئے سیریل شروع ہورہی ہیں جبکہ پی ٹی وی سمیت مختلف ٹی وی چینلز کے عید شوز میں بھی شرکت کررہی ہیں ۔
صائمہ کنول نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری کی طرح اب ہماری فلم انڈسٹری بھی ترقی کررہی ہے۔ہمیں سینئر زکے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہوگا ۔

زارا شیخ گلوکاری اورڈائریکشن کے میدان میں قسمت آزمائیں گی

لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ وماڈل زارا شیخ نے گلوکاری اورڈائریکشن کے میدان میں اپنی اننگز کی شروعات کردی ۔انھوں نے حال ہی میں بطورنعت خواں جہاں نعت ریکارڈ کروانے کے بعد اس کی ویڈیو ڈائریکٹ کی ہے۔اس سلسلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زارا شیخ نے کہا کہ میرا فنی سفر فلمی دنیا سے شروع ہوا اورکیرئیرکی پہلی فلم نے ہی ایسی کامیابی حاصل کی کہ آج تک پرستارمجھے یاد رکھے ہوئے ہیں۔ میوزک کے شعبے سے بھی میری محبت بہت پرانی ہے۔ میوزک سے وابستہ اہم شخصیات کوپتہ چلا تو انھوں نے مجھے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے پر زوردیا۔ میں نے ایک گیت ریکارڈ بھی کیا تھا۔ دونعتیں ریکارڈ کی تھیں، جن کی ویڈیو کی ڈائریکشن خود دے رہی ہوں، جبکہ بطورڈائریکٹر بہت جلد کسی بڑے پروجیکٹ پرکام کرتی دکھائی دونگی۔

انوشکا ‘ سونم‘رنبیر کی ”سنجو“ کے قابل اعتراض سین کےخلاف شکایت درج

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارسنجے دت کی زندگی پر بنائی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر اور گانوں نے جہاں فلمی مداحوں کی بے تابی کو بڑھایا ہے، وہیں اس فلم کے ٹریلر کے کچھ مناظر نے بعض افراد کو تکلیف بھی پہنچائی ہے۔فلم کے ٹریلر میں قابل اعتراض مناظر دکھانے پر ایک بھارتی سماجی کارکن پرتھوی مشیک نے فلم کے خلاف شکایت کر ڈالی۔پرتھوی مشیک نامی شخص نے بھارت کے فلم سینسر بورڈ ’سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن‘ کو ایک خط لکھ کر ’سنجو‘ کے ایک منظر پر اعتراض اٹھایا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ’سنجو‘ کے ٹریلر میں ایک نامناسب سین دکھایا گیا ہے، جو غیر حقیقی ہے۔خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم کے ٹریلر میں دکھائے گئے منظر کو اس فلم سے قبل کسی بھی بھارتی فلم میں اس طرح نہیں دکھایا گیا، کیوں کہ درحقیقت بھارت بھر کی کسی بھی جیل میں آج تک ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔فلم 29 جون کو ریلیزہو گی۔

سیف اور کرینہ پھر انٹرنیشنل برانڈ کے اشتہار میں اکٹھے

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان انٹرنیشنل برینڈ کے اشتہار میں اکھٹے دکھائی دیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان چند سال قبل ایک شیمپو کے اشتہار میں اکھٹے دکھائی دیئے اور اب ایک بار پھر دونوں انٹرنیشنل برینڈ کے اشتہار میں اکھٹے دکھائی دیں گے جس کی عکسبندی لندن میں جائے گی۔ واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کے ہمراہ ان دنوں لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔