لاہور(ویب ڈیسک)سٹرابری سپورٹس کمپنی نے کبڈی سپر لیگ کے بعد فٹبال فیڈریشن کے کھلاڑیوں کو لوٹنے کا فیصلہ کرلیا،متنازعہ سپورٹس کمپنی سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ نے سپر کبڈی لیگ میں کبڈی فیڈریشن کیساتھ کنٹریکٹ کے بعد 10ٹیموں سے22کروڑ کمائے،10انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو معاوضہ ادا کیا مگر 90پاکستانی کھلاڑیوںکو معاوضے کی ادائیگی کےلئے چکر لگواتے رہے، روزنامہ خبریں کی جانب سے معاملہ اٹھائے جانے پر معاوضہ دیا گیا، پہلی کمپنی اب فٹبال فیڈریشن کیساتھ کنٹریکٹ کرکے اکتوبر یا نومبر میں کھلاڑیوں کو لوٹنے کا ارادہ رکھتی ہے،فٹبال فیڈریشن کے کرتا دھرتافیصل صالح حیات اور نیب کو اس کمپنی کیخلاف ریکشن لینا چاہیے۔
Monthly Archives: June 2018
گلوبل وارمنگ سے سبزیاں ناپید ہوجائیں گی
لندن(ویب ڈیسک)پروسیڈنگزآف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسس میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کو لندن اسکول آف ہائیجن اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین نے تحریر کیا ہے جو ایک مطالعے کو ظاہر کرتی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عالمی تپش میں اضافے سے زراعت کو شدید نقصان پہنچے گا جو پانی کی قلت سے دوچند ہوجائے گا۔ اس سے دنیا کے کئی ممالک میں خوراک کی شدید قلت واقع ہوجائے گی۔سروے کے مطابق جنوبی ایشیا، جزوی افریقا اورجنوبی یورپ اس سے ذیادہ متاثرہوں گے۔ اس سروے میں 1975 سے اب تک چھپنے والی 174 رپورٹوں کا بغور جائزہ لیا گیا ہے جس میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے فصلوں اور ان کی غذائیت کے اثرات نوٹ کئے گئے ہیں۔پہلے خیال تھا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافے سے زراعت بڑھ سکتی ہے لیکن اب کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ دیگر گرین ہاو¿س گیسوں کے اخراج سے منفی ہوجائے گا۔ اس طرح پانی کی فراہمی سب سے ذیادہ متاثر ہوگی۔ماہرین نے کہا ہے کہ اگرہم نے معاملات ایسے ہی چلنے دیئے اور کوئی عمل نہ کیا تو سبزیوں کی پیداوار میں عالمی سطح پر ڈرامائی کمی واقع ہوگی۔ ایک اورمطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ گرمی میں اضافہ مکئی کی کاشت کو شدید نقصان پہنچائے گا جو اس وقت عالمی سطح کی ایک اہم زرعی جنس بھی ہے۔ماہرین نے ایسی فصلوں اورسبزیوں پر زور دیا ہے جو بلند درجہ حرارت برداشت کرتے ہوئے بہتر پیداوار دے سکیں بصورتِ دیگر آج کی سبزیاں کل بہت مہنگی اورناپید ہوجائیں گی تاہم یہ تمام پیشگوئیاں اس صدی کے اختتام تک کی ہیں اور اس وقت تک ہمارے پاس غور اور تحقیق کے لیے خاصا وقت ہے۔
ہیروں سے بھرے خلائی بادل، پراسرار روشنی کی وجہ قرار
لندن(ویب ڈیسک)کارڈف یونیورسٹی کے ماہرین نے بین الاقوامی فلکیات دانوں کے ساتھ مل کر انتھک تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ملکی وے کہکشاں کے دور دراز مقامات پر بننے والے نئے ستاروں کے گرد موجود گیسوں کی غیرمعمولی روشنی ان کاربن کرسٹلز کی وجہ سے ہے جنہیں انتہائی باریک ’نینو ڈائمنڈز‘ کہا جاسکتا ہے۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق کسی نئے سیارے کے گرد گیسی بادل موجود ہیں لیکن گزشتہ کئی عشروں سے ان کی غیرمعمولی چمک اور مائیکرو ویو شعاعوں کے اخراج کی وجہ سمجھ نہیں ا?رہی تھی۔ اب معلوم ہوا ہے کہ ان دبیز بادلوں میں ہیروں کا چ±ورا بھرا ہے جو گیسوں کو غیرمعمولی چمک دمک دے رہا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ہیرے کاربن قلموں (کرسٹلز) کی صورت میں موجود ہیں لیکن اگر انہیں زمین پر بھی لایا جائے تو وہ بے کار ہوں گے کیونکہ یہ کرسٹلز بہت باریک ہیں جنہیں ہیروں کا چ±ورا ہی کہا جاسکتا ہے۔ماہرین نے اپنی ان تحقیقات کو ریسرچ جرنل نیچر ایسٹرونومی میں شائع کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملکی وے کہکشاں میں ان ستاروں کی غیرمعمولی چمک 20 سال قبل دیکھی گئی تھی اور تب سے اب تک یہ ایک معما بنی ہوئی تھی۔
چند سیکنڈ میں فولڈ ہوجانے والی ای اسکوٹر
کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)’مائلو ای‘ نامی اسکوٹر بطورِ خاص شہری ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے اس موٹر سائیکل کو تین مختلف رفتاروں پر دوڑایا جاسکتا ہے اور یہ چند سیکنڈ میں سکڑ کر اپنی اصل جسامت کے تیسرے حصے کے برابر سمٹ جاتی ہے۔تیزرفتار شہروں میں لوگ بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں لیکن بس اور ٹرین اڈوں تک پہنچنے کے لیے کوئی سواری درکار ہوتی ہے۔ مائلو ای اسکوٹر اسی کمی کے تحت بنائی گئی ہے کیونکہ اسے سکیڑ کر ا?پ بس میں اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔مائلو فولڈنگ ای اسکوٹر کا وزن صرف 21 کلوگرام ہے جسے کار کی ڈکی میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ سکڑنے کے بعد اس کی جسامت 15 x 20 x 41 انچ رہ جاتی ہے۔ اسکوٹر کے ا?گے دو پہیئے ہیں جس کے اندر تیسرا پہیہ تہہ ہوجاتا ہے اور یوں یہ اسے فوری طور پر ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔مائلو ای اسکوٹر میں بیٹریاں نصب ہیں جو مختصر فاصلے تک پہنچانے کا کام کرتی ہیں۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 36 وولٹ کی بیٹری 24 کلومیٹر دوری تک جاسکتی ہے۔ ایک اور بیٹری لگا کر یہ فاصلہ دگنا کیا جاسکتا ہے۔ تین پہیوں والی اسکوٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 29 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ آگے کے دو پہیئے لچک دار فریمز سے جڑے ہیں جو اسکوٹر کو مڑنے اور راستہ کاٹنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں 250 واٹ کی موٹر اور ہائیڈرولک ڈسک بریکس لگائے گئے ہیں۔موٹر سائیکل کی تیاری کے لیے اس وقت کراو¿ڈ فنڈنگ کی جارہی اور اس کی قیمت 1500 ڈالررکھی گئی ہے۔
میری فلم ”وجود“ عیدالفطر کا سب سے بہترین تحفہ ثابت ہوگی، سعیدہ امتیاز
لاہور(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے کہا کہ عیدالفطر کا تہوارامت مسلمہ کیلیے ہمیشہ ہی خوشیاں لاتا ہے لیکن ان خوشیوں کا مزہ اس وقت دوبالا ہوجاتا ہے جب لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما گھروں کا رخ کرتے ہیں اوروہاں دلچسپ فلمیں دیکھتے ہیں۔ اس مرتبہ حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستانی فلم کی سپورٹ کیلیے غیرملکی فلموں کو عیدپرنمائش کیلیے اجازت نہ ملنا بھی بہترین اقدام ہے، جس کا سب کوفائدہ پہنچے گا۔سعیدہ امتیاز نے کہا کہ ویسے تومیں نے فلم ” وجود “ میں مرکزی کردارنبھایا ہے لیکن میں اپنی فلم کے ساتھ ساتھ عید پر ریلیز ہونے والی تمام فلموں کیلیے دعا گو ہوں کیونکہ اس وقت ہمیں ا?پسی مقابلے کی نہیں بلکہ ایک دوسرے کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جاوید شیخ، ندیم اورشاہد جیسے عظیم فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا کبھی سوچا نہ تھا لیکن جب ان تمام بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا تومجھے اندازہ ہوا کہ یہ کتنے بڑے فنکار ہے۔ ڈائیلاگ کی ادائیگی اورکیمرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کربولنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن ان تمام فنکاروں کی موجودگی نے مجھے ”وجود“ کا اہم حصہ بنایا اورمیں اپنے چاہنے والوں سے کہوں گی کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ ہماری فلم ضرور دیکھیں۔ایک سوال کے جواب میں سعید امتیاز نے کہا کہ دانش تیمورایک مکمل ہیروکا پیکج ہیں۔ وہ جتنی اچھی اداکاری کرتے ہیں، اتنا ہی اچھا رقص بھی کرتے ہیں۔ اس لیے میرا ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ جہاں تک بات عید دنگل میں جیت کی ہے تومجھ سمیت فلم کی کاسٹ اورٹیم میں شامل تمام لوگوں کی ایک ہی کوشش تھی کہ ایک اچھی فلم بنائیں اورشائقین کوانٹرٹین کریں۔ باقی فیصلہ توعوام کرے گی۔
شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگی
کراچی(ویب ڈیسک) عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت شروع ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں جاری ہیں، شہری شوال المکرم کے چاند کے نظرآنے کی شہادت متعلقہ زونل کمیٹی کو دے سکتے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ فلکیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جب کہ عید کے چاند کی رویت کا شرعی اعلان مفتی منیب الرحمن کریں گے۔دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ 14 جون کو شوال کا چاند دکھائی دینے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے 16 جون کوعیدالفطر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 23 منٹ پر ہے اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی، چاند غروب آفتاب کے بعد چاند 39 منٹ تک افق پر رہے گا، ڑوب میں آٹھ منٹ تک چاند دیکھنے کے امکانات ہوں گے، سب سے زیادہ چاند دیکھنے کا وقت کراچی اور ساحلی پٹی جیوانی اور پسنی میں ہوگا تاہم چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
شاہ رخ اورسلمان خان کی مداحوں کو عید سے قبل عیدمبارک
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو فلم ’زیرو‘کے ٹیزر کے ذریعے عید کا تحفہ دیا ہے۔ تقریباً ایک منٹ کے ٹیزر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ جب کہ ان کے ارد گرد موجود سیکڑوں لوگوں کا ہجوم دونوں کو ڈانس کرتے دیکھ کر چیخ چیخ کر ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ٹیزرمیں شاہ رخ خان کترینہ کیف کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں جب کہ سلمان خان شاہ رخ خان کو کہہ رہے ہیں جس کے پیچھے لگ جاتے ہو اس کی زندگی بنادیتے ہو۔شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرفلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو عید کی مارکباد دیتے ہوئے لکھا ”یہ لو یہ لو۔۔ آنند لال رائے کی طرف سے اس بارعید کا میٹھا بہت تیزہے، لہٰذا میری اورفلم’زیرو‘کی پوری ٹیم کی طرف سے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد، میں آپ سب سے بے حد محبت کرتا ہوں اورامید کرتاہوں آپ کو فلم پسند آئے گی“۔واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘میں شاہ رخ خان بونے کاکردار اداکررہے ہیں۔ ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم’زیرو‘میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکارہ کترینہ کیف اورانوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، فلم 21 دسمبر2018کونمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔
سی ٹی او آفس کا کلرک جنسی بلا بن گیا ، لیڈی وارڈن سے زیادتی کر ڈالی
لاہور (ویب ڈیسک) سی ٹی او آفس لائسسنگ برانچ میں کام کرنیوالی لیڈی وارڈن کو کلرک نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔سٹی ٹریفک پولیس آفس لائسسنگ برانچ میں کام کرنیوالی لیڈی وارڈن آمنہ نے تھا نہ ریس کورس میں درخواست دی کہ کلرک شاہد نے پیسے دینے کے بہانے مجھے گھر سے بلایا اور گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم جگہ لے گیا اور میرے ساتھ زیادتی اور تشددکا نشانہ بنایا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا اسکا ایک بھائی ارشد عمران شفیق آباد تھانے میں محرر ہے۔ اس نے مجھے ڈرا دھمکا کر تھانے میں ایک سادہ کاغذ پر سائن کرالیے ہیں اور وہ مجھے قانونی کارروائی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔لیڈی وارڈن کی درخواست پر تھانہ ریس کورس پولیس نے 288/18مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
مشرف عام انتخابات کی دوڑ سے باہر ، وطن واپسی بارے عدالت عظمیٰ کو چکمہ دیدیا
لاہور ( ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے عدم حاضری پر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی خصوصی بینچ نے لاہور رجسٹری میں پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ‘پتہ کریں پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں، عید الفطر پر اسٹاف کو چھٹیوں پر بھی جانا ہے۔اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق فوری اپ ڈیٹ لے کر جواب جمع کرانےکا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔تاہم تھوڑی دیر بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو پرویز مشرف کے وکیل قمر الفضل نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل وطن واپس نہیں آرہے، وہ آنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حالات اور عید کی تعطیلات کی وجہ سے نہیں آرہے’۔وکیل نے بتایا کہ پرویز مشرف نے استدعا کی ہے کہ عدالت پاکستان آنے کی مہلت دے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہیں، جب آپ کہیں گے تب کیس لگا دیں گے۔اس سے قبل پرویز مشرف کے وکیل نے 7 جون کو ہونے والی سماعت پر کہا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا معاملہ ہے جس پر چیف جسٹس نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز مشرف 13 جون تک پیش ہوجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا، ہم حکم دے دیں گے انہیں عدالت پہنچنے تک گرفتار نہ کیا جائے۔پرویز مشرف 13 جون کو پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے انہیں ا?ج کے لیے طلب کر رکھا تھا اور وہ دوبارہ پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔عدالتی حکم کے بعد پرویز مشرف آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے پرویز مشرف کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے انتخابات میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی تاہم ان کے وکلا کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی جس پر چیف جسٹس پاکستان سماعت کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو آج یعنی 14 جون، دوپہر 2 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔آل پاکستان مسلم لیگ ترجمان کا یوٹرن، مشرف کی آج وطن واپسی کا اعلان واپس لے لیاگزشتہ رات پرویز مشرف کی سیاسی جماعت ا?ل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے کہا تھا کہ سابق صدر کی وطن واپسی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور ا?ئندہ 24 گھنٹوں میں ان کی پاکستان واپسی کا امکان ہے۔
کسی بھی قسم کی دھاندلی کو روکنے کیلئے عام انتخابات کی نگرانی فوج کریگی
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سمیت چاروں آئی جیز بھی شریک تھے۔اجلاس میں چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کی جانب سے کمیشن کو انتظامات سےمتعلق بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر پاک فوج کے اہلکار تعینات ہوں گے اور 20 ہزار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے جو صوبائی حکومت لگائے گی جب کہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی نگرانی میں ہوگی، پاک فوج تمام پرنٹنگ پریسوں کو 27 جون سے 25 جولائی تک فول پروف سیکیورٹی فراہم کرےگی، سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے الیکشن کمیشن ایک ضابطہ اخلاق مرتب کرے گا وہ اس کےپابند ہوں گے جب کہ سیکیورٹی کے حوالے سے نیکٹا کو بھی آن بورڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسران کی ٹریننگ کے دوران صوبائی حکومتیں سیکیورٹی دیں گی اور سیاسی رہنماو¿ں کی سیکیورٹی بھی صوبائی حکومت کی ہی ذمہ داری ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو ضابطہ اخلاق مرتب کیا ہے اس حوالے سے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو باروا کرایا گیا ہےکہ اس پر عملدرا?باد بھی صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں اور اب تک کیے گئے انتظات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا جس کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
عید پر مو جیں ہی مو جیں کیونکہ محکمہ مو سمیات نے پر سوں سے مون سون با رشوں کی خبر دیدی
کراچی: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ ہفتہ 16 جون سے ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بنیں ی۔عیدالفطر کے دنوں میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جب کہ کشمیر، ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
میری مر ضی ، میں جانوں اور میرا تیمور چھوٹے نواب سے متعلق سوال پر بیبو آپے سے باہر
ممبئی: بالی ووڈ معروف ادکارہ کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کی پرورش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھڑک اُٹھیں۔نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیرکے عروج پر نہ صرف شادی کی بلکہ بطور ماں بھی انہوں نے انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کے لیے بہترین مثال قائم کی جب کہ اب نہ صرف کرینہ بلکہ ان کے بیٹے تیمور علی خان بھی اپنے منفرد انداز کے پیش نظر اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن تیمور کی دیکھ بھال خود نہ کرنے پر کرینہ کپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جارہا ہے۔
شیخوپورہ ،عید کیلئے خرچہ مانگنے پر شوہر نے نوبیا ہتا بیوی کو باغ میں لیجا کر گولی مار کر خود کشی کر لی
شیخوپورہ (ویب ڈیسک)لاہور روڈ کی آبادی برج اٹاری میں عیدکی خریداری کے لیے رقم کاتقاضہ کرنے پر نوجوان بشارت علی نے اپنی نوبیاہتا بیوی مہوش کوباغ میں لے جاکرگولی مار کرقتل کردیا اورپھر اپنی کنپٹی پر پستول چلاکر خودکشی کرلی پولیس نے دونوں کی نعشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ہیں۔ بتایاگیاہے کہ 25سالہ بشارت علی اور22سالہ مہوش کی شادی چندہفتے قبل ہوئی تھی وقوعہ کے روز مہوش نے نئے کپڑوں چوڑیوں جوتا مہندی وغیرہ کی خریداری کے لیے خاوند سے رقم کاتقاضا کیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد وہ اسے سیر کے بہانے دریائے راوی کے کنارے باغ میں لے گیا اورمشروب پلانے کے بعداسے گولی مار دی اور پھرخود کوبھی گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا علی الصبح مہوش کی نعش مقامی لوگوں نے باغ میں دیکھی اوربشارت علی کو وہیں قریب خون میں لت پت پایا جس کے بعد اس کے والد مبارک علی عرف موکھاکو وہاں بلایا گیا جس کو بشارت علی نے آخری سانسیں لینے سے قبل تمام صورتحال سے آگاہ کردیا جس کے بعد اسے میوہسپتال پہنچایاگیا مگروہ جانبر نہ ہوسکا، مقامی لوگوں کے مطابق میاں بیوی کی ہلاکت کی تفتیش ڈکیتی سمیت تمام پہلوو¿ں سے ہونی چاہئے ، پولیس حکام کاکہناہے کہ بشارت علی مہوش بی بی سے شادی پرخوش نہ تھا جس پراس نے مہوش بی بی کوقتل کرکے خودکشی کرلی۔


















