لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں پر فائرنگ اور ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال گولہ باری کے مسلسل واقعات کے بعد پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے مابین عید کے موقع پر روایتی مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہو سکا۔ پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے مابین عید‘ بیساکھی اور دونوں ملکوں کے قومی تہواروں پر ایک دوسرے کو خیرسگالی کے طور پر مٹھائی کا تحفہ دیا جاتا ہے لیکن اس بار ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال‘ بی ایس ایف کی طرف سے سیزفائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں اور اس کے نتیجے میں بیگناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت کے باعث پاکستان اور بھارت کے مشترکہ واہگہ اٹاری بارڈر پر روایتی مٹھائی کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔
.
Monthly Archives: June 2018
نگران حکومت کی توجہ صرف الیکشن کرانے پر ہے: حسن عسکری
منڈی بہاﺅالدین (نیااخبار رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ صرف الیکشن کرانے پر ہے، الیکشن کمیشن نے دھاندلی روکنے کیلئے نئے قوانین بنائے ہیں‘ وہ جو ہدایات دے گا اس پرعمل کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ہم نے لگژری فنڈز روک دیئے ہیں جہاں ضرورت ہوئی استعمال کریں گے۔ سیاسی جماعتیں ووٹ لینے کیلئے بیان دیتی رہتی ہیں لیکن ہماری توجہ صرف الیکشن کرانے پر ہے۔
ارادہ کر لینے کے بعد کشتیاں جلا دیتا ہوں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ میرا مشن پاکستان کے 10کروڑ عوام کو غربت سے نکالنا ہے ۔ وزیر اعظم بن جانا بڑی بات نہیں بلکہ بڑی بات یہ ہے کہ کیسے اپنے ارادوں کو پورا کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب میں کوئی ارادہ کر لیتا ہوں تو پھر کشتیاں جلا دیتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوامیں تحریک انصاف کی کارکردگی اور مستقبل میں پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کی صورت میں عمران خان کے ارادوں کے اظہار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ڈالی گئی پی ٹی آئی کی ویڈیوز میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں پچھلے 30سالوں میں دو سیاسی پارٹیاں اقتدار میں رہی ہیں۔ میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ہماری کے پی کے کی حکومت کی چار سالہ کارکردگی کے ساتھ اپنے 30سالوں کا موازنہ کریں اور ثابت کریں کے ہم چار سالوں میں جو تبدیلیاں لیکر آئے ہیں اس کے مقابلے میں انہوں نے اپنے ادوار میں کیا ترقی کی ۔انہوں نے کہاکہ میں نو سال کا تھا جب میں نے فیصلہ کیا کہ میں پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلوں گا اس کے بعد میں نے کبھی یہ نہیں سمجھا کہ میں کبھی کامیاب نہیں ہونگا ۔قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت میں بڑا جدوجہد کا م تھا لیکن جب میں قومی ٹیم میں شامل ہوا تو مجھے وہاں سے نکال دیا گیا اور میرامذاق اڑایا گیا لیکن اس کے باوجود میری خواہشات کم ہونے کی بجائے بڑھتی گئیں ۔ میں پہلے پاکستان کا بہترین آل رانڈر اور پھر دنیا کا بہترین آل رانڈربننا چاہتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کاشعر ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیںکامیابی کا راز ہے ۔جب ایک منزل پر پہنچتے ہیں تو پھر رک نہیں جاتے پھر آپ کو ایک کے بعد دوسرے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ انسان جتنی محنت کرتا ہے اس میں مزید ہمت پیدا ہو جاتی ہے پھریہ ہوتا ہے کہ ہار آپ کو شکست نہیں دے سکتی ۔انہوں نے کہا کہ رہنما وہ بنتاہے جوکھڑا ہوجاتا ہے ۔ مار کھاتا ہے جس سے اس میں قوت برداشت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ تگڑا ہوجاتا ہے ۔جب آپ ایک چیلنج کا سامنا کر لیتے ہیں تو پھر بڑے چیلنج کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں ایک شفاف اور ایماندار حکومت بنانا میری خواہش تھی ۔ایسی حکومت جس میں اداروں کو مضبوط کیا جائے اور قوم پر پیسہ خرچ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تیسری دنیا میں کرپش کا سب سے بڑ ا طریقہ میگا پراجیکٹ ہے ۔ میگا پراجیکٹ کا مطلب ہے میگا کرپشن،یہ اس لئے بنائے جاتے ہیں کہ ان میں پیسہ بڑی آسانی سے بن جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں جب گرانڈ میں آتا تو کبھی نہیں سوچتا تھا کہ اگر میں ہار گیا تو پھرکیا ہوگا بلکہ میں ہمیشہ یہ سوچتا تھا کہ اگر میں جیت گیا تو کیاہوگا ؟انہوں نے کہا کہ مجھ کو خوشی اس بات کی ہے کہ ہم درست راستے پر آگئے ہیں اور عوام کو احساس ہو گیا ہے ۔اس ملک میں ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ ہم مقروض قوم بن گئے ہیں اور ہمارے پاس ملک چلانے کیلئے پیسہ ہی نہیں ہے ۔ اگر ہم نے لوگوں کو یہ احساس دلوا دیا کہ جو ٹیکس وہ دیں گے ۔وہ ان کی بہتری کیلئے خرچ ہوگا تو پھر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم کو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔عمران خان نے کہا کہ میرا للہ پر ایمان ہے ، ہماری کوشش نیک لوگوں کے راستے پر چلنا ہے کامیابی تو اللہ تعالی نے دینی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب میں فیصلہ کر لیتا ہوںتو پھرمیں کشتیاں جلا دیتا ہوں پھر میری واپسی نہیں ہوتی اور میں سوچتا ہو ں کے اب جب تک میں زندہ ہوں یہ کروں گا ۔انہوں نے کہ اس سے انسا ن کے اندر وہ طاقت نکلتی ہے جس کا اس کو خود بھی اندازہ نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بن جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے یہ ایک چھوٹی سی چیز ہے ۔ بڑی چیز یہ کہ کس طرح اپنے ارادوں کو پورا کرنا ہے ۔ میرا مشن ہے کہ میں نے اپنے 10کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کیا ہےذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے عثمان مبین کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پٹیشن بھی تیار کر لی ہے اور انہوں نے پارٹی رہنماں کو بھی چیئرمین نادرا کے خلاف آواز اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر کرنے کے لیے تیار کی گئی پٹیشن میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ عثمان مبین کو ن لیگ نے تعینات کیا تھا اور انہوں نے ن لیگ کو الیکشن جیتنے میں مددکے لیے ڈیٹا فراہم کیا تھا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مقف ہے کہ عثمان مبین کی موجودگی میں صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے اس لیے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
بیگم کلثوم کی حالت مزید بگڑ گئی ، نواز شریف اور مریم کو واپسی ملتوی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بیگم کلثوم نواز کی تشویشناک حالت کے باعث نوازشریف اور مریم نواز نے وطن واپسی موخر کر دی۔ بیگم کلثوم نواز کی حالت تاحال تشویشناک ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد نوازشریف اور مریم نواز نے وطن واپسی موخرکردی ہے۔ مسلسل 4دن سے وینٹی لیٹر پر رہنے سے ہر کوئی پریشان۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو اور میں نے امی کو بہت آوازیں دیں مگر وہ کوئی جواب نہیں دیتیں، دل کرتا ہے امی آنکھیں کھولیں اور بات کریں، والدہ کی طبیعت تاحال تشویشناک ہے اور فی الحال ڈاکٹرز ان کی صحت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ رہے۔ ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ دعائیں سنتا ہے اور قوم میری امی کیلئے دعا کرے جبکہ بلاول کا کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا اور پھول بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اللہ بلاول بھٹو زرداری کی والدہ کے درجات بلند کرے۔ دریں اثنا لندن میں نوازشریف نے ہارلے کلینک سے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ کلثوم نواز بے ہوش اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتال آئے تو ان کی بیگم کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر تھیں۔ نوازشریف نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو صحت دے۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے بھی کلینک جا کر کلثوم نوازکی عیادت کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے جسمانی اعضاءدرست کام کرہے ہیں اور ان کی صحت مستحکم ہے۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے جسمانی اعضاءبالکل درست کام کر رہے ہیں اور ان کی صحت سے متعلق کوئی بری خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بیگم کلثوم نواز کا معائنہ کر رہے ہیں اور ان کی صحت کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر حسین نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو والدہ کی صحت میں بہتری تک لندن میں ہی رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ہم کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ وینی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ طبیعت کی بہتری پر کیا جائے گا۔
لاہور سمیت پنجاب کے درجنوں شہروں میں زلزلہ
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورشہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، بہالپور اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد عید کی خوشیاں منانے میں مصروف شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز زمین میں 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عمران ، شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلہ لئی کی آج طلبی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) این اے53 کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے ریٹرننگ افسر کی جانب سے اسکروٹنی کل کی جائے گی۔جس کے لیے عمران خان، شاہد خاقان اور عائشہ گلالئی کو ایک ساتھ طلب کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے عام انتخابات کے لیے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اور اس سلسلے میں آر او نے تینوں رہنماں کو آج ایک ہی دن ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ حلقہ این اے 53 سے 63 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر ظفر اللہ، مہتاب عباسی اور پی ٹی آئی کے الیاس مہربان بھی شامل ہیں، حتمی فہرست 19 جون کو جاری کی جائےگی۔
کلثوم نواز کے کمرے سے گرفتار جعلی ڈاکٹر تحریک انصاف کا حمایتی نکلا
لندن (خصوصی رپورٹ) نجی ٹی وی چینل کے مطابق لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں گھسنے کی کوشش کرنیوالے ڈاکٹر نوید فاروق نامی شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے اہم عہدیداران کا رشتہ دار ہے ۔ پولیس نے اس شخص کے موبائل سے ویڈیو بھی بر آمد کیں جو ہسپتال کے اندرسے بنائی گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے جنرل میڈیل کونسل کو بھی آگاہ کردیا ہے جو اس پرمزید ایکشن لے گی ۔ ڈاکٹر نوید ماضی میں تحریک انصاف کا باقاعدہ رکن بھی رہاہے جبکہ راولپنڈی میں تحریک انصاف کے رہنما چودھری اصغر کا بھانجا ہے ۔ ڈاکٹر نوید کادوسرا ماموں لندن میں تحریک انصاف کا رکن ہے۔واضح رہے کہ ہارلے سٹریٹ کلینک میں داخل ہو نے والے شخص ڈاکٹرنوید کو لندن پولیس نے وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا جبکہ آئندہ ہسپتال سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔
چیف جسٹس کا خواجہ سراﺅں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنیکا نوٹس
لاہور (خصوصی رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ سراﺅں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ خواجہ سراﺅں کوشناختی کارڈجاری نہ کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کل ہوگی۔ عیدکے موقع پر پرفاﺅنٹین ہاﺅس کے دورے کے دوران خواجہ سراﺅں نے چیف جسٹس سے شکایت کی تھی۔ شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے صورتحال پر نوٹس لیا تھا جس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثارکل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کریں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیف سیکرٹری پنجاب اور متعلقہ حکام کوکل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اخوت فاﺅنڈیشن کے امجد ثاقب کو بھی کل طلب کیا ہے۔
ملک میں 3 عیدیں
پشاور‘ نوشہرہ‘ بنوں (خصوصی رپورٹ) 2 عیدیں منانے کی روایت برقرار‘ پشاور کی مشہور مسجد قاسم علی خان کی جانب سے چاند نظر آنے اور جمعہ کو عید کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور سمیت نوشہرہ اور بنوں میں عید منائی گئی۔ نماز عید کے مختلف اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ پشاور میں مسجد مہابت خان میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں سیکڑوں افراد نے نماز عیدالفطر ادا کی، اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ نوشہرہ کی مختلف عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید ادا کی گئی اور اجتماعات میں فلسطین، شام، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بنوں میں مرکزی عید گاہ سمیت مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ عید اجتماعات کے دوران ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ مسجد قاسم علی خان میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد عید کا اعلان کیا گیا تھا۔ اجلاس کی صدرت مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔ اجلاس میں پشاور اور خیبر پختونخوا کے جید علماءکرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پشاور سے ایک، مردان اور صوابی7،بنوں8، تیمرہ گرہ، 4، لنڈی کوتل 12، شبقدر11، سرائے نورنگ4مرد اور 3خواتین، باجوڑ3، سفید ڈھیری 2،بڈھ بیر4 خواتین، رستم زئی 5، رجڑ سے 3 سمیت کئی شہادتیں موصول ہوئی تھیں۔
مراد علیشاہ ، فیصل واڈا ، فوزیہ قصوری سمیت 122 کی دوہری شہریت ، ایف آئی اے نے رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دیمراد علیشاہ ، فیصل واڈا ، فوزیہ قصوری سمیت 122 کی دوہری شہریت ، ایف آئی اے نے رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں 122 کاغذات نامزدگیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے ان کے امیدوار دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی فہرست میں سیاسی جماعتوں کے متعدد معروف رہنماں کے نام بھی شامل ہیں، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے فیصل واوڈا ، اور معروف سیاستدان فوزیہ قصوری بھی شامل ہیں، جو اس وقت پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی رہنما ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی فہرست میں متعدد امیدواروں کی دو یا اس سے زائد غیر ملکی دوروں کا اندراج بھی موجود ہے کیونکہ ایف آئی اے نے مذکورہ فہرست، امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے تحت کی جانے والی اسکروٹنی کی بنیاد پر جمع کرائی ہے۔ایف آئی کے مطابق دوہری شہریت کے حامل امیدواروں میں 49 نے قومی اسمبلی، 53 نے پنجاب اسمبلی، 11 نے سندھ اسمبلی، 8 نے خیبرپختونخوا اسمبلی اور ایک امیدوار نے بلوچستان اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے مذکورہ فہرست اپنے باڈر میجمنٹ نظام کے تحت ترتیب دی ہے، جو ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر امیگریشن کانٹر پر مسافروں کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کا کام کرتا ہے۔الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو 19 ہزار 8 سو 80 کاغذات نامزدگیوں کی اسکروٹنی کے لیے کہا تھا جس میں سے 122 کاغذات نامزدگیوں کی نشاندہی کی گئی کہ ان کے امیدوار غیر ملکی پاسپورٹ کے حامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ایف آئی اے کو بھیجی گئی فہرست کے مطابق 60 امیدواروں کے پاس برطانیہ کی شہریت ، 26 کے پاس امریکی شہریت ، 24 کے پاس کینیڈین، 3 کے پاس آئرش، 2 کے پاس بیلجئیم جبکہ دیگر کے پاس سنگاپور، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، اسپین اور ازبکستان کی شہریت حامل ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے محدود ڈیٹا کے باعث مذکورہ افراد کی دوہری شہریت کی شناخت کی ہے ، اس سے قبل 12 جون کو اسٹیٹ بینک نے ایک سو سے زائد امیدواروں کے کوائف بینک ڈیفالٹر ہونے کی وجہ سے مشکوک قرار دے دیئے تھے۔
بحیثیت والدبچوں کوتعلیم یافتہ،اچھاشہری اوربہترین مسلمان بناناہے:محمدحفیظ
لاہور(ویب ڈیسک)سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم محمدحفیظ کا کہنا ہے کہ بچے میرے لیے انویسٹمنٹ ہیں،جتنادے سکوں کم ہے،بحیثیت والدبچوں کوتعلیم یافتہ،اچھاشہری اوربہترین مسلمان بناناہے۔
فادرزڈے کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم محمدحفیظ کا کہنا تھا کہ مصروف ترین شیڈول میں بھی بچوں کونظراندازنہیں کرتا،بچے میرے لیے انویسٹمنٹ ہیں،جتنادے سکوں کم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت والدبچوں کوتعلیم یافتہ،اچھاشہری اوربہترین مسلمان بناناہے،والدکاہونااللہ تعالی کی ایک خاص نعمت ہے۔
عید کے دوسرے ہی روز چیف جسٹس پھر متحرک
لاہور(ویب ڈیسک) عید کے دوسرے ہی چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے خواجہ سراو¿ں کے شناختی کارڈکے حصول کی مشکلات کاازخودنوٹس لیتے ہوئے تمام اداروں کے متعلقہ حکام کوکل طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ازخود نو ٹس کی سماعت کل صبح 11بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہو گی۔سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ کرے گا۔گزشتہ روزفاو¿نٹین ہاو¿س کے دورہ کے موقع پر خواجہ سراوں نے چیف جسٹس سے شناختی کارڈکے حصول کی مشکلات کے متعلق اپیل کی تھی۔ جس پر چیف جسٹس نے ازخوڈ نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور اخوت فاو¿نڈیشن کے ڈاکٹرامجدثاقب کوکل طلب کرلیا ہے۔
چلتی کار میں نوجوان کی ایسی شرمناک حرکت کہ پیچھے سے آنے والی انوشکا شرما نے بیچ چوراہے گاڑی رکوا کر بڑی گاڑی میں بیٹھے امیرزادے کو کھری کھری سنا دیں
ممبئی (ویب ڈیسک)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی ورات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرمااکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں اور اپنی نجی اور پیشہ وارانہ زندگی کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے اپنے چاہنے والوں کو آگا رکھتے ہیں ،اب ورات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بالی ووڈ کوئین نے دوران سفر ایک دوسرے کار سوار امیر زادے کو روکتے ہوئے ایسی ڈانٹ پلا دی کہ نوجوان اپنی” حرکت “ سے شرمسار ہو کر ہکا بکا رہ گیا۔ ورات کوہلی اپنی گاڑی میں انوشکا شرما کے ساتھ مین شاہراہ پر جا رہے تھے کہ ان سے آگے جانے والی ایک لگثری گاڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے نوجوان نے چلتی گاڑی سے سڑک کے درمیان شاپر اور کچرا پھینکا جس پر انوشکا شرما کار سوار نوجوان کی اس حرکت پر آگ بگولہ ہو گئیں اور انہوں نے اس کار سوار نوجوان کی گاڑی رکوا کر اپنا شیشہ نیچے کیا اور اس نوجوان کی اس حرکت پر اسے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ آپ سڑک پر کچرا کیوں پھینک رہے ہیں؟ آئندہ توجہ دیجئے ، آپ سڑک پر اس طرح کچرا نہیں پھینک سکتے ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ورات کوہلی نے لکھا کہ ان لوگوں کو سڑک پر کچرا پھینکتے دیکھ کر انہیں صحیح طرح سمجھایا ، مہنگی کار میں سفر کرتے ہیں اور ان کا دماغ خراب ہے ، کیا ایسے لوگ ہمارا ملک صاف رکھ سکتے ہیں ؟ جی ہاں ، اگر آپ بھی کسی کوکچھ ایسا کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ایسا ہی کریں اور آگاہی پھیلائیں۔


















