ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری

 اسلام آباد(ویب ڈ یسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبوں اور اضلاع کے تناسب سے ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 870، سندھ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244، خیبر پختونخوا میں 1 کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 اور بلوچستان میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 ہے۔ اسی طرح فاٹا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 25 لاکھ 10 ہزار 154، اسلام آباد میں 7 لاکھ 65 ہزار 348 اور بہاولپور میں کل ووٹر کی تعداد 18 لاکھ 81 ہزار ہے۔ملک بھر میں سب سے زیادہ ووٹرز صوبہ پنجاب میں ہیں، ووٹرز کے لحاظ سے ملک بھر میں سب سے بڑا ضلع لاہور ہے جہاں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 98 ہزار 623 ہے۔ پنجاب میں سب سے کم ووٹرز ضلع حافظ آباد میں 6 لاکھ 84 ہزار 447 ہیں۔سندھ میں سب سے زیادہ ووٹرز کراچی سنیٹرل میں 18 لاکھ 60 ہزار 137 ہیں اور سندھ کے سب سے کم ووٹرز ٹنڈو محمد خان میں 2 لاکھ 74 ہزار 941 ہیں۔ملک بھر میں سب سے کم ووٹرز بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 39 ہزار 787 ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ ووٹرز کوئٹہ میں 6 لاکھ 83 ہزار 957 ہیں،خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ووٹرز ضلع پشاور میں 16 لاکھ 93 ہزار 386 ہیں، کے پی میں سب سے کم ووٹرز طور گڑھ میں 90 ہزار 414 ہیں۔خواتین ووٹرز کے اعتبار سے ملک بھر میں سب سے زیادہ رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کراچی سینٹرل میں 8 لاکھ 83 ہزار 57 ہزار ہیں، بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خواتین ووٹرز کی تعداد 17 ہزار 38 ہے، کے پی میں خواتین ووٹرز کی سب سے کم تعداد طور گڑھ میں 38 ہزار 821 ہے، فاٹا میں ایف آر ٹانک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 8 ہزار 777 ہے۔کم ووٹرز کے لحاظ سے سب سے چھوٹا ضلع فاٹا کا ایف آر بنوں ہے جہاں ووٹرز کی تعداد 12 ہزار 446 ہے جب کہ فاٹا میں سب سے زیادہ ووٹرز باجوڑ ایجنسی میں 4 لاکھ 92 ہزار 732 ہیں۔

فلم سنجو کا پہلا گانا ‘روبی روبی’ ریلیز

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے تو پہلے ہی فلم بینوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا تھا اور اب ریلیز کیے گئے فلم کے پہلے گانے ’روبی روبی’ نے 80 کی دہائی کی یادیں تازہ کردی ہیں۔فلم سنجو کا یہ گانا ’روبی روبی‘ گلوکار ششوانت سنگھ اور پوروی کوتش نے گایا ہے، جسے اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے اور اس کے لریکس ارشاد کامل نے لکھے ہیں۔فلم کا گانا 80 کی دہائی کے پاپ گانوں کی یادیں تازہ کر رہا ہے۔فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں جب کہ ان کے والد کا کردار اداکار پریش راول کریں گے۔فلم کی کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، سونم کپور اور وکی کوشال بھی شامل ہیں جب کہ فلم میں انوشکا شرما مہمان اداکار کے طور پرشرکت کریں گی۔راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’سنجو‘ رواں ماہ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

حافظ آبادگوجر خاںن 2 مائیں4 بچوں سمیت پانی میں کود گئیں بچے جاں بحق

حافظ آباد (ویب ڈ یسک )حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں ، قصور ،ساہیوال،گوجر خان (نمائندگان)حافظ آباد اور گوجر خان میں 2مائیں 4بچوں سمیت پانی میں کود گئیں ،چاروں بچے جاں بحق جبکہ خواتین کو بچالیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاﺅں کوٹ نکہ کے رہائشی اکبر کی بیوی کوثر نے تین سالہ بیٹی منتہااور پانچ سالہ سدرہ کو نہر میں پھینکنے کے بعد خود بھی نہر میں چھلانگ لگا د ی۔ مقامی افراد نے کوثر کو زندہ بچا لیا۔ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے نہر سے دونوں بچیوں کی لاشیں برآمد کر لیں۔پنڈی بھٹیاں صدر پولیس نے خاتون کوثر اور اسکے شوہر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ کو ٹ رادھاکشن کے نواحی گاو¿ں نیکے میں ظہور احمد کی بیٹی 22 سالہ بشریٰ بی بی کا کسی بات پر گھر میں جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گند م میں رکھنے والی زہر یلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ساہیوال کے نواحی گاو¿ں 187/9-L میں 5بچوں کے باپ طفیل نے بھائی اسلم سے جھگڑے پر زہرکھاکرخودکشی کرلی، متوفی پانچ بچوں کاباپ بتایاجاتاہے۔ادھر گوجرخان کے شرقی قصبہ بیول کے گاو¿ں سوئیں حافظ کی ڈھوک مستریاں میں مستری اشفاق اور اس کی بیوی میں آئے روزجھگڑا ہوتا جس سے دلبرداشتہ خاتون نے اپنے کمرے کو آگ لگانے اوراپنی دوسالہ بیٹی اریبہ ،4 سالہ بیٹے ارمان کوقریبی کنویں میں پھینکنے کے بعد خود بھی کنویں میں چھلانگ ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ، اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت خاتون کوزخمی حالت جبکہ دونوں بچوں کومردہ حالت میں کنویں سے نکال لیا۔جوڑے نے 8سال قبل کورٹ میرج کی تھی۔

پیسے لیکر نقل کے طریقے بتانے والے بھی سوشل میڈیا پر بھی سرگرم

لندن (ویب ڈیسک) یو ٹیوب پر کئی نوجوانوں نے طالب عالموں کو امتحان میں نقل کے طریقے بتا کر پیسے کمانا شروع کردیئے۔ 19سالہ نوجوان کارمی سیلیٹو نے اب اس دھندے سے توبہ کرلی ہے۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے جو کچھ کیا وہ غلط تھا۔ وہ وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالتا تھا اور نوجوانو ں کو نقل کے نت نئے طریقے بتاکر کمائی کرتا رہا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ خود اس نے ہائی سکول کا امتحان چند سال قبل نقل کرکے پاس کیا تھا۔ ماہرین نے ایسے انٹرنیٹ اسٹارز کی مذمت کی ہے اور طالب علموں کو یاد دلایا ہے کہ انہیں ہمیشہ کیلئے سکولوں سے نکالا جاسکتا ہے۔ کارمی کے یو ٹیوب چینل پر صارفین کی تعداد 379000 سے زیادہ ہے۔وہ ہمیشہ ہی اپنے صارفین سے کہتا تھا کہ انہیں کتابیں وغیرہ پڑھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ سبق کو دہرانا بورنگ چیز ہے اسلئے وہ ان سے نقل کرنے کے طریقے سیکھیں۔

خیبرپختونخوا، 53صوبائی حلقوں سے ن لیگی امیدواروں کو ٹکٹ جاری

پشاور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی پارلیمانی بورڈنے خیبرپختونخواکے نشستوں پرانتخابات میں حصہ لینے والے صوبائی اسمبلی کے 53امیدواروں کوٹکٹ دینے کااعلان کردیاجبکہ باقی ماندہ 46صوبائی حلقوں پربھی دو تین روز میں امیدواروں کااعلان کردیاجائیگا،پی کے 1چترال سے عبدالولی خان ، پی کے 2سوات انجینئر امیر مقام، پی کے 3سوات سے سردار خان، پی کے 4سوات انجینئر امیر مقام ، پی کے 5سوات ارشاد علی خان ، پی کے 6سوات حبیب علی شاہ ، پی کے 7سوات سے عبدالغفور ، پی کے 8سوات عظمت علی خان ، پی کے 9 سوات عبداﷲ خان، پی کے 10دیر اپرملک عبدالغفار، پی کے 11دیر اپر سے حیات خان، پی کے 12دیر اپر نثار وردگ، پی کے 13دیر لوئرسے اخون زادہ اظہر تقویم، پی کے 14لوئر دیرسے الحاج سید غنی، پی کے 15دیر لوئر عنایت الرحمان پی کے 17دیرلوئر سے شوکت علی، پی کے 23شانگلہ محمد رشاد خان، پی کے 24شانگلہ سے فضل اﷲ خان، پی کے 25کوہستان عبدالستار خان، پی کے 29بٹگرام نواب زادہ ولی محمد، پی کے 40ہریپورسے قاضی اسد، پی کے 41ہری پور راجہ فیصل زمان ، پی کے 42ہری پورسے محمد قاسم شاہ، پی کے 43صوابی سے محمد شیراز خان، پی کے 44صوابی بابر سلیم، پی کے 46صوابی شاجہان باچا، پی کے 47صوابی اعجاز اکرم باچا، پی کے 48مردان حاجی سکندر حیات خان، پی کے 49مردان سے طارق سلیم، پی کے 50مردان ملک آیاز محمد خان، پی کے 52مردان نواب ارسلا خان ہوتی، پی کے 53مردان خان اکبر آفریدی، پی کے 54مردان ممتاز علی خان، پی کے 55مردان جمشید خان مہمند ، پی کے 62نوشہرہ محمد نہال، پی کے 63نوشہرہ سے اختیار ولی، پی کے 64نوشہرہ میاں ظہور شاہ، پی کے 67پشاور فضل اﷲ، پی کے 68پشاور ارباب افضل اکبر ، پی کے 70شاہد ستار مومند ، پی کے 71حاجی صفت اﷲ ، پی کے 72پشاور ظاہر خان ، پی کے 73پشاور حاجی فرہاد علی خان ، پی کے 75پشاورسے قمرزمان، پی کے 76پشاور سے ملک ندیم، پی کے 77پشاور حسن محمود جان ، پی کے 78پشاور خادم علی خان، پی کے 79پشاور رائیس خان اچر، پی کے 91لکی مروت سے نجم الثاقب ، پی کے 92لکی مروت زاہدہ بی بی ، پی کے 93لکی مروت سے قریب اﷲ مروت ، پی کے 97ڈی آئی خان اعزاز نواز ، پی کے 99ڈی آئی خان سے محمد اکبر خان صوبائی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ میرٹ،کارکردگی اورپارلیمانی بورڈکے باہمی مشاورت سے امیدواروں کوٹکٹ جاری کئے گئے اورانشاء اﷲ کامیابی پاکستان مسلم لیگ(ن)کامقدربن چکی ہے ۔

پریانکا چوپڑا زندگی کے یادگارلمحات پرکتاب لکھیں گی

ممبئی (ویب ڈیسک )سابق ملکہ حسن اورنامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی زندگی کے اتار چڑھاو¿ اور خوبصورت لمحات کو یادگار بنانے کے لیے اپنی سوانح حیات لکھیں گی۔چند برسوں میں بالی ووڈ میں اداکاروں کی جانب سے ان کی زندگی پرمبنی کتاب لکھنے کا سلسلہ زورپکڑگیا ہے۔ گزشتہ برس اداکار رشی کپورنے اپنی زندگی پر کتاب لکھی تھی جب کہ اداکار نوازالدین صدیقی بھی اپنی سوانح حیات لکھ چکے ہیں جس میں ایک خاتون کے ساتھ تعلقات کے انکشاف پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اور اب اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی کے واقعات پر مبنی کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کانام ’ان فنشڈ‘ ہوگا اوریہ کتاب اگلے سال بھارت، امریکا اوربرطانیہ میں ایک ساتھ پبلش کی جائے گی۔پریانکا چوپڑا کا کتاب لکھنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے سفراوراپنے محسوسات کولفظوں میں ڈھالنے کے لیے تیارہیں، ان کی کتاب حقائق اورمزاح سے بھرپورہوگی جب کہ اس میں وہ اپنی زندگی کے بولڈ واقعات بھی بیان کریں گی جب وہ 17 سال کی عمر میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہوئی تھیں اورمس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا۔پریانکا نے مزید کہا میں ہمیشہ سے اپنے آپ میں سمٹ کر رہنے والی لڑکی ہوں اور اپنی زندگی کے واقعات دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتی لیکن اب میں اپنے ڈر اور کہانی کوبیان کرنے کے لیے تیار ہوں اورامید کرتی ہوں خاص طور پر خواتین میری کہانی سے متاثر ہوں گی۔
انہوں نے کہا خواتین ہمیشہ کہتی ہیں کہ ہمارے پاس سب کچھ نہیں ہے، ہمیں سب کچھ چاہئیے اورمیرا یقین ہے سب کے پاس سب کچھ ہوتا ہے جو میں ثابت کرسکتی ہوں۔

خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، اندرون لاہور میں 2 مکانوں کی قیمت سوا لاکھ روپے ظاہر کی

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی تفصیلات میں لاہور شہر میں 2 مکان ظاہر کیے ہیں جن کی قیمت مبلغ ایک لاکھ 25 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں کی مجموعی مالیت 17 کروڑ 44 لاکھ روپے بتائی ہے جس میں اندرون شہر لاہور کے علاقے لوہاری کے وہ 2 مکانات بھی شامل ہیں جو ان کے اور ان کے بھائی کی ملکیت ہیں۔ سابق وزیر ریلوے نے دونوں مکانوں کی قیمت مبلغ سوا لاکھ روپے بتائی ہے یعنی ایک مکان کی اوسط قیمت 65 ہزار روپے بنتی ہے۔

فوٹوگرافر جس نے اپنی موت کا لمحہ خود عکس بند کیا

امریکی(ویب ڈیسک)فوج نے اپنی اس خاتون فوٹو گرافر کی وہ آخری تصاویر جاری کر دی ہیں جو انھوں نے اس دھماکے سے عین پہلے لی تھیں جس میں ان کے ساتھ ساتھ چار افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔22 سالہ ہلڈا کلیٹن اور چار افغان فوجی دو جولائی سنہ 2013 کو ایک تربیت کے دوران مارٹر گولہ پھٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔یہ حادثہ افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں پیش آیا تھا۔امریکی فوج نے ایک افغان کی بنائی ہوئی تصویر بھی جاری کی ہے جسے کلیٹن فوٹو جرنلزم کی تربیت دے رہی تھیں۔ یہ شخص بھی مرنے والوں میں شامل تھا۔

سٹابری سپورٹس نے کبڈی پلیئرزکی حق تلفی کی،اعظم ملک ”خبریں“ نے معاملہ اٹھایاتوکمپنی کی نیندیں حرام ہوگئیںاور کھلاڑیوں کامعاوضہ اداکیا پی ایف ایف چینل ۵ اور خبریں کا نام سن کر ہی فون کاٹ دیتاہے،گگلی میں خصوصی گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپورٹس رپورٹر اعظم ملک نے بتایا کہ سٹابری سپورٹس مینجمنٹ کمپنی ایک پرائیویٹ کمپنی ہے جس نے کبڈی لیگ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی حق تلفی کی۔ خبریں نے معاملہ اٹھایا تو معاوضہ اداکیا گیا ،چینل ۵ کے پروگرام ”گگلی“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کے کبڈی کوچ نے بتایا کہ انہیں چند روز قبل ہی پیسے ادا کئے گئے ۔پی ایف ایف ایونٹ کرانے میں کافی دلچسپی رکھتا ہے ، لیکن پی ایف ایف چینل ۵ اور خبریں کا نام سن کر رابطہ نہیں کرتا اور فون کاٹ دیا جاتا ہے ، اس کے علاوہ کلاسک فٹبال لیگ کرانے میں کون شخص شامل ہے فٹبال لیگ میں بھی کروڑوں کا چونا لگانے کی تیاری ہورہی ہے ۔کرکٹ کمنٹریٹر راجہ اسد علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کا شمار اچھی ٹیموں میں ہوتا رہا ہے، پاکستان کے خلاف بھی انکا ریکارڈ بہت اچھا رہا، انہوں نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے آسٹریلیا کی ٹیم میں جو ڈینٹ پڑا وہ اب تک اس صدمے سے باہر نہیں آیا، سپورٹس جرنلسٹ فرحان نثار نے کہا کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے ، ریکنگ میں بھی آسٹریلیا کی ٹیم نمبر 6پر آگئی ہے جو کہ 33،34سالوں میں آسٹریلیا کیلئے سب سے بڑا دھچکا ہے، میرے خیال میں آسٹریلیا کی باو¿لنگ لائف مضبوط نہیں۔

زبان زد عام ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک شریف خاندان کا ہے، اعتزازاحسن

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے شریف خاندان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ زبان زد عام ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے۔لاہور میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہارلے اسٹریٹ کوئی اسپتال نہیں کلینک ہے لیکن وہاں دل کے بائی پاس ہوتے ہیں۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو یقین ہے کہ انہیں سزا ہوگی اس لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں اور یہ سب شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلئے ہو رہا ہے۔

پاناما لیکس سامنے لانے والی فرم موسیک فونسیکا 75 فیصد کلائنٹس سے لاعلم تھی

3 اپریل 2016 کو دنیا بھر میں پاناما لیکس کے نام سے تہلکہ مچانے والی لاء فرم موزیک فونسیکا سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنے 75 فیصد کلائنٹس سے لاعلم تھی اور کلائنٹس کی شناخت کے لیے اس کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔پاناما کی قانونی فرم موزیک فونسیکا نے 12 لاکھ  نئی دستاویزات جاری کی ہیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی پاناما میں آف شور کمپنیوں کے 75 فیصد اصل مالکان سے متعلق لاعلم تھی جب کہ برٹش ورجن آئرلینڈ کی 72 فیصد آف شور کمپنیوں کے اصل مالکان سے متعلق بھی موزیک فونسیکا کو کوئی علم نہیں تھا۔

کمپیوٹر سے موبائل میسیجز بھیجنے کی سہولت متعارف کرادی گئی

نیویارک: گوگل نے کمپیوٹراورلیپ ٹاپ کے ذریعے اینڈرائڈ اسمارٹ فون پر میسیجز بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔اینڈرائڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اب موبائل ڈیوائس کے بغیر کام کے دوران کمپیوٹر کے ذریعے پیغامات بمعہ تصاویراوراسٹیکربھیج یا وصول کرسکیں گے۔ یہ بالکل ایسا ہی فیچرہے جیسا اینڈرائڈ میں واٹس ایپ ویب اور ایپل میں آئی میسیجرزکے لیے ہے۔

شہباز شریف کا لندن میں دوڑ کر سڑک پار کرنے والی ویڈیو پر تبصرہ

 لندن: لندن میں دوڑ کر سڑک پار کرنے کی اپنی ویڈیو سامنے آنے پر شہباز شریف نے لچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی ویڈیو بنائیں اور سب کو بھیجیں۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی  تھی جس میں انہیں لندن میں ایک سڑک کو عام افراد کی طرح بھاگ کر پار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔