سنجے دت کی زندگی کے 4 متنازع واقعات جنہیں ’سنجو‘ میں شامل نہیں کیا گیا

ممبئی (ویب ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارسنجے دت کی زندگی کسی فلم سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیاہے تاہم اب بھی ان کی زندگی کے مختلف پہلو ایسے ہیں جنہیں فلم میں شامل نہیں کیاگیا۔اداکار سنجے دت کی زندگی منشیات کے استعمال، اسلحہ اسمگلنگ سمیت متعدد تنازعات سے بھری پڑی ہےجب کہ ان کے بالی ووڈ کی متعدد اداکاراو¿ں سے بھی تعلقات رہے ہیں لیکن فلم میں سنجے دت کی زندگی کےصرف دو پہلوو¿ں کو فلمایاگیا ہے جو ان کے جیل میں گزارے گئے دن اورمنشیات کےاستعمال سے متعلق ہے۔ تاہم سنجے دت کی زندگی کے بہت سے پہلوو¿ں کو فلم میں شامل ہی نہیں کیاگیا۔ فلم کے ہدایت کارراجکمار ہیرانی کاایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ اسلیے کیا ہے کیونکہ وہ ان کی زندگی کے غلط تاثر کوسدھار سکیں اس کے علاوہ 50 برسوں کو دو ڈھائی گھنٹوں میں نہیں دکھایاجاسکتا، یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی کے مختلف پہلوو¿ں کو فلم میں شامل نہیں کیاگیا۔سنجے دت کی زندگی کے4 متنازعات پہلو جنہیں فلم میں شامل نہیں کیاگیا۔جوانی کے دور میں سنجے دت کے متعدد اداکاراو¿ں کے ساتھ تعلقات رہے ہیں جن میں ایک اداکارہ ٹینامینم ہیں، ٹینا مینم کے ساتھ سنجے کا تعلق تقریباً دوسال تک رہا، سنجے دت ٹینا سے بہت محبت کرتے تھے اور ایک بار وہ بھارتی فلموں کے ولن گلشن گروور کے ساتھ رشی کپور کو مارنے ان کے گھر پہنچ گئے تھےکیونکہ رشی کپور بھی ٹینا کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔سنجے دت کا اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ افیئر کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، تاہم اب سنجے دت اس بارے میں بات بھی نہیں کرتے۔ ابتدا میں کہاجارہا تھا کہ فلم ’سنجو‘میں سونم کپور سنجے دت کی مبینہ گرل فرینڈ مادھوری ڈکشٹ کا کردار نبھائیں گی لیکن بعد میں یہ خبرغلط ثابت ہوئی۔سنجے دت کی زندگی کا ایک اورمتنازع پہلو ملازمہ پر فائرنگ کا واقعہ ہے۔ سنجے دت جب چھوٹے تھےان کے ہاتھ ان کے والد سنیل دت کی ایک لائسنس یافتہ بندوق لگ گئی اور وہ اسے لے کر ہوامیں فائرنگ کرنے لگے اور اسی دوران ایک گولی گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو لگ گئی، تاہم دت فیملی نے نوکرانی کاعلاج کراکے معاملے کو وہیں دبادیا۔کیریئر کی ابتدا میں سنجے دت کافی غصے والے تھے یہی وجہ تھی کہ ان کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تھے، اداکار گووندا اورسلمان خان کے ساتھ بھی سنجے دت نے اپنے رشتوں کو بگاڑا، ایک وقت تھا جب گووندا اور سنجے دت بہت اچھے دوست تھےلیکن بعد میں ان کے رشتوں میں دراڑ اوگئی جب کہ سلمان خان کے ساتھ بھی ان کا رشتہ اتار چڑھاو¿ کا شکار رہا تاہم اس بات کو بھی فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’سنجو‘رواں ماہ کے ا?خر میں ریلیز کی جارہی ہے، فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، پاریش راول، سونم کپوراور دیا مرزا شامل ہیں۔

احمد شہزاد پر ماری جوانا استعمال کرنے کا الزام

لاہور(ویب ڈیسک) احمد شہزاد پر ماری جوانا استعمال کرنے کا الزام سامنے آگیا۔احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا جو مثبت آنے پر اوپنر کو تادیبی کارروائی کا سامنا ہے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن نام رپورٹ سامنے آنے کے بعد بتایا جائے گا۔ذرائع سے تصدیق ہوچکی کہ گرفت میں آنے والے کرکٹر احمد شہزاد ہی ہیں، یہ اطلاعات بھی گردش میں ہیں کہ انھوں نے مبینہ طور پر ماری جوانا کا استعمال کیا تھا، ممنوعہ دوا یا نشہ آور اشیاکے استعمال پر حتمی بیان کرکٹ بورڈ کو جاری کرنا ہے، احمد شہزاد کو وضاحت کا موقع بھی دیا جائے گا اور اگر الزام ثابت ہوگیا تو انھیں 3ماہ تک کرکٹ سے دور رہنا ہوگا۔دوسری طرف پاکستان کو یکم سے 8جولائی تک زمبابوے میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرنا ہے،گذشتہ دونوں ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آو¿ٹ آف فارم ہونے کے باوجود احمد شہزاد کو مزید مواقع دینے کا عندیہ دیا تھا لیکن موجودہ صورتحال میں ان کا ٹیم کے ہمراہ جانا مشکل نظر آرہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہیڈ کوچ کی چیف سلیکٹرانضمام الحق کے ساتھ میٹنگ میں احمد شہزاد کا معاملہ بھی زیر غور آیا،ڈسپلن کے حوالے سے انتہائی سخت رویہ رکھنے والے مکی آرتھر ایک بگڑے بچے عمر اکمل کی چھٹی کرا چکے،اس لیے احمد شہزاد کو بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان روشن ہوگیا ہے، ان کی جگہ شان مسعود کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ویسٹ انڈیز سے کراچی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز میں فخرزمان کے ساتھ بابر اعظم نے اننگز کا ا?غاز کیا اور کامیاب بھی رہے لیکن بازو میں فریکچر کی وجہ سے ان کی ٹرائنگولر سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔

واٹس ایپ میں گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچر متعارف

کیلفورنیا(ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی پرزور فرمائش پر دو انتہائی اہم فیچرز لانچ کردیئے ہیں جن کے ذریعے آپ دو سے زائد افراد ویڈیو اور آڈیو گروپ کال کرسکیں گے۔اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورڑن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورڑن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورڑن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورڑن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔ جبکہ ونڈوز فون کے لیے چند دنوں میں نیا ورڑن پیش کیا جائے گا۔اس وقت بی ٹا ورڑن سے ایک وقت میں چار صارفین گروپ ویڈیو اور ا?ڈیو کال کرسکتے ہیں۔ کال شروع کرنے والا شخص مزید تین دوستوں کو شامل کرسکتا ہے۔واٹس ایپ گروپ کال ا?زمانے سے پہلے اس کا ورڑن اپ ڈیٹ کیجئے۔ اس کے بعد کال ملایئے اور اوپر کی جانب سیدھے ہاتھ پر Add participant ا?ئکن پر کلک کیجئے اور ایک دوست کو کال میں لایئے جبکہ تیسرا اور چوتھا دوست اسی طرح ایڈ کیجئے۔ اب نہ صرف ا?پ تمام دوستوں کے اکاو¿نٹ کی تصاویر دیکھ سکیں گے بلکہ ان سے بات بھی کرسکتے ہیں۔ جلد ہی اس فیچر کے لیے اسٹیکر کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

عام انتخابات 2018 کیلیے پاک فوج کی تربیت کا شیڈول تیار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے آرمی ٹرینرز کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن حکام پاک فوج کے 1400 افسران کو تربیت دیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات 2018 کو شفاف بنانے کے لئے آرمی ٹرینرز کی تربیت کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے جس کےمطابق الیکشن کمیشن کے 28 لیڈ ٹرینرز پاک فوج کے 1400 ٹرینرز کو تربیت دیں گے۔ذرائع کے مطابق تربیت کا دروانیہ 26 جون سے یکم جولائی تک ہوگا اور اس دوران پاک فوج کے ٹرینرز کو 14 مختلف مقامات پر انتخابی امور پر تربیت دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے پاک فوج کے ٹرینرز کی تربیت کے لئے جن مقامات کو منتخب کیا ہے ان میں کراچی، لاہور، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منگلا، پنوں عاقل، کوئٹہ، خضدار، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پریذائیڈنگ افسران کو دی جانے والی تربیت پاک فوج کے 1400 ٹرینرز کو دی جائے گی اور پھر پاک فوج کے تربیت یافتہ ٹرینرز دیگر 2 لاکھ سے زائد فوجی جوانوں کو ٹریننگ دیں گے۔

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے آئٹم سانگ کی ویڈیو آج ریلیز ہوگی

کراچی (ویب ڈیسک)علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے آئٹم سانگ نے تو پہلے ہی دھوم مچا رکھی ہے اور آج اس کی ویڈیو بھی ریلیز ہونے جارہی ہے۔فلم کا گانا ’میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی‘ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جس کے بول علی ظفر نے خود لکھے ہیں۔گانے کی کوریوگرافی بالی وڈ کے کوریو گرافر فیروز خان نے کی ہے، جو علی ظفر کے بہترین دوست بھی ہیں۔اس آئٹم سانگ کی ویڈیو آج ریلیز ہوگی جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔واضح رہے کہ یہ فلم علی ظفر کی ڈیبیو پاکستانی فلم ہے، اس سے قبل وہ بالی وڈ میں ’میرے برادر کی دلہن‘، ’لندن پیرس نیویارک‘ اور ‘چشم بددور’ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔’طیفا ان ٹربل‘ اداکارہ مایا علی کی بھی ڈیبیو فلم ہوگی۔فلم کی کاسٹ میں علی ظفر اور مایا علی کے علاوہ جاوید شیخ، فیصل قریشی، ٹام کولسٹن اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔فلم ’طیفا ان ٹربل‘ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کیلئے ہوجائیں تیار

ممبئی (ویب ڈیسک)نوجوانوں میں ‘جب لائف ہو آو¿ٹ آف کنٹرول، ہونٹوں کو کرکے بول، آل از ویل’ کا گیان بانٹنے والے ‘بابا رنچھوڑ داس’ ایک بار پھر فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کے ساتھ آنے والے ہیں۔جی ہاں فلمساز راج کمار نے 2009 کی مشہور اور یادگار فلم ’3 ایڈیٹس‘ کا سیکوئل جلد بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی نیوز ویب سائٹ مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق راج کمار ہیرانی اس وقت فلم ’سنجو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ فلم ’منا بھائی 3 ‘ کی تیاری مکمل کریں گے۔ان دونوں فلموں سے فارغ ہونے کے بعد راج کمار ہیرانی فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے سیکوئل پر کام شروع کردیں گے جس کے اسکرپٹ کا کچھ حصہ لکھ لیا گیا ہے۔راج کمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ ان کی اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی خواہش تھی کہ فلم کا سیکوئل ضرور بنے اور تینوں دوستوں کے سفر کو آگے لے کر جایا جائے۔فی الحال فلم کی کاسٹ کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔واضح رہے کہ فلم ’3 ایڈیٹس‘کی کہانی 3 دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جس میں مرکزی کردار عامر خان نے نبھایا تھا جب کہ ان کے دیگر دو دوستوں میں شرمن جوشی اور مادھون شامل تھے۔فلم کی کاسٹ میں کرینہ کپور خان اور بومن ایرازنی بھی شامل تھے۔رپورٹس کے مطابق فلم ’3 ایڈیٹس‘ کا سیکوئل 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے: ترجمان ایف بی آر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان ڈاکٹر اقبال کا کہنا ہےکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے۔ڈاکٹر اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے، اسکیم کی مدت میں توسیع کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کےلیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری کی گئی، اسکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھائیں کیونکہ اسکیم کی ناکامی کےنتائج برے ہوں گے۔ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ اسکیم کے تحت ملکی اثاثے ظاہر کرنے پر 5 فیصد اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے پر 2 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھاکہ ٹیکس ایمنسٹی سے کوئی مجرم فائدہ نہیں اٹھاسکتا جب کہ اسکیم سیاسی اور عوامی عہدیداروں کے لیے نہیں ہے اور اسکیم سے حاصل ہونیوالی آمدن کےبارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

فیفا ورلڈ کپ: برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ میں آج پاکستانی نوجوان ٹاس کرے گا

ماسکو (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے آج کھیلے جانے والے برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ میں پاکستانی نوجوان احمد رضا ٹاس کریں گے۔ 15 سالہ نوجوان احمد رضا کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور وہ آج پہلے پاکستانی بن جائیں گے جنہیں عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ عالمی مقابلوں کے لیے گروپ ای میں شامل برازیل اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔ مشروبات بنانے والی نجی کمپنی کے تعاون سے احمد رضا روس پہنچے ہیں جن کے والد شبیر احمد سیالکوٹ میں فٹبال بنانے کا کام کرتے ہیں اور ان کا خاندان یہ کام گزشتہ کئی دہائیوں سے کر رہا ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر صارفین پاکستانی نوجوان کا نام ٹاس کے لیے آنے پر احمد رضا کو مبارکباد کے پیغامات دینے کے علاوہ انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔

زعیم قادری کی بغاوت: شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی جانب سے زعیم قادری کے حلقے سے ایاز صادق کو ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں حمزہ شہباز سمیت لاہور کے دیگر رہنما شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ زعیم قادری کے حلقے این اے 133 سے ایاز صادق کو ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ پرویز ملک نے این اے 125 سے الیکشن لڑنے کی شرط عائد کی ہے جس کے باعث سابق صوبائی وزیر بلال یاسین کو اس حلقے سے ٹکٹ نہ ملنے کا امکان ہے۔سابق صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا ہےکہ لندن جانے سے قبل نوازشریف اور مریم نواز سے تفصیلی بات ہوئی تھی، مریم نواز کے لندن جانے سے قبل ان کے این اے 125 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ ہوا تھا، لیکن اب قومی نہیں صوبائی اسمبلی کی نشست سے امیدوار ہوں۔ذرائع کےمطابق کلثوم نواز کے حلقے این اے 125 سے ملک پرویز کو ٹکٹ دینے پر غور کیا جارہا ہے اور اس صورت میں مریم نواز این اے 127 سے الیکشن لڑیں گی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 129 میں پی ٹی ا?ئی امیدوار علیم خان کے مدمقابل سہیل شوکت بٹ کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف لندن سے لاہور واپس پہنچے جہاں میڈیا نمائندوں نے ان سے زعیم قادری سے متعلق سوالات کیے جس پر وہ جواب دیئے بغیر چلے گئے۔

’سنجو‘ کے کردار کیلئے رنبیر پہلی پسند نہیں تھے

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کے لیے رنبیر کپور فلمساز کی پہلی پسند نہیں تھے۔سنجے دت کی بھارتی فلم نگری کے واحد اداکار ہیں جن کی زندگی میں ہی ان پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کیا ہے۔رنبیر کپور سنجے کا روپ دھار کر مداحوں کو اپنا گرویدہ کر چکے ہیں اور ہر طرف سے اداکاری کی تعریفیں سمیٹ رہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے فلم کے مرکزی کردار کے لیے رنبیر کپور کو کاسٹ کرنے کا کہا تو میں بالکل خوش نہیں تھا کیوں کہ میں رنویر سنگھ کو اس کردار کے لیے سوچ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ رنویر میں اس کردار کو نبھانے کی قابلت موجود ہے اور وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سنجے کے روپ میں بھی جاندار نظر آئیں گے لیکن راجکمار ہیرانی رنبیر کو ہی کاسٹ کرنے پر بضد رہے۔پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ جب ہم نے شوٹنگ شروع کی اور رنبیر کی اداکاری اور روپ کو دیکھا تو مجھے اپنے الفاظ واپس لینے پڑے کیوں وہ کردار اور سنجے دت کی روح میں ڈھل چکے تھے۔یاد رہے کہ فلم ’سنجو‘ اگلے ہفتے ریلیز کی جائے گی جس میں رنبیر کپور، پاریش راول، انوشکا شرما اور سونم کپور سمیت کئی اداکار نظر آئیں گے۔

پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا

دبئی (ویب ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پرویز مشرف نے اے پی ایم ایل کی سربراہی سے دیا گیا اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کوبھجوادیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پرویزمشرف کانام پارٹی صدارت سے ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔عمران خان کی انتخابی مہم کے لیے کتنے ہیلی کاپٹر اور جہاز حاصل کرلیے گئے؟جواب جان کر ہرپاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے۔ پشاور ہائیکورٹ پرویز مشرف کو تاحیات نا اہل قرار دے چکی ہے ، اے پی ایم ایل 2010 میں بنی تھی لیکن نااہلی کے باعث مشرف کی سربراہی پارٹی رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹ تھی۔اے پی ایم ایل کی رجسٹریشن کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا تھا اور پارٹی رجسٹرڈ نہ ہونے پر مشرف نے استعفیٰ بھجوادیا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اگر پارٹی رجسٹرڈ کرانی ہے تو نئے انٹرا پارٹی انتخابات کراکے نیا سربراہ منتخب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔

کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک)کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ گئیں جس کے مطابق علیم خان نے اپنی ہی بنائی گئی کمپنی سے69کروڑ96لاکھ4ہزار306روپے کاقرض لیا۔دستاویز کے مطابق علیم خان کا پاکستان میں صرف 90 ہزارروپے کا کاروبار ہے جبکہ بیرون ملک کاروبار کا سرمایہ 81 لاکھ 38 ہزار 5 روپے ہے۔علیم خان کی ذاتی پراپرٹی کی مالیت 15 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار737روپے ہے جبکہ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ 82 لاکھ 78 ہزار 855 روپے ہے اور علیم خان نے اپنی ہی بنائی گئی کمپنی سے69کروڑ96لاکھ4ہزار306روپے کاقرض لیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہمیشہ پاکستان کے قبضے میں رہے گی

لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہمیشہ پاکستان کے قبضے میں رہے گی کیونکہ فیوچر ٹور پروگرام میں 8 ملکی ایونٹ کے بجائے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرانے کے فیصلے پر مہر تصدیق ثبت ہوگئی۔رواں سال اپریل میں کولکتہ میں ہونے والی ا?ئی سی سی میٹنگ میں ہی چیمپئنز ٹرافی کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے 2021میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فیصلہ کرلیا گیا تھا،کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیورچرڈسن کا کہنا تھا کہ تمام ممبرز نے اتفاق رائے سے طے کیا ہے کہ ورلڈٹی ٹوئنٹی کا ایک ایڈیشن ا?سٹریلیا میں 2020میں ہوگا۔اگلے سال چیمپئنز ٹرافی کے بجائے مختصر فارمیٹ کا میگا ایونٹ بھارت میں شیڈول کیا جائے گا،اس وقت بی سی سی ا?ئی ممبران کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا کہ اجلاس میں شریک ان کے اپنے ہی رکن نے حمایت سے قبل انھیں اعتماد میں نہیں لیا،بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ کو ٹی ٹوئنٹی میں تبدیل کرنے سے نشریاتی حقوق سمیت کئی مسائل پیدا ہوںگے۔عالمی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود پاکستان ٹیم نے مضبوط حریفوں کو حیران وپریشان کرتے ہوئے اپنی تاریخ میں پہلی بار ٹائٹل حاصل کیا تھا، آئندہ ٹورنامنٹ نہ ہونے کی وجہ سے گرین شرٹس کو اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ٹرافی ہمیشہ کیلیے شوکیس کی زینت بنی رہے گی۔