بریڈا (ویب ڈیسک ) ہالینڈ کے شہر بریڈا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی میچ جاری ہے جس میں بھارت نے پاکستان کے خلاف دو گول کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دوسرا کواٹر ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل رندیپ سنگھ نے پاکستان کے خلاف پہلا گول کیا جس کے بعد دوسرا گول دلپریت کی جانب سے کیا گیا اور بھارت نے پاکستان پر 0-2 سے برتری حاصل کرلی ہے تاہم پاکستان کی جانب سے بھی گول کرنے کی بھر پورکوشش جاری ہے۔
Monthly Archives: June 2018
الیکشن آ گیا ، سکھر ، سرگودھا اور وہاڑی میں سخت مقابلے ہونگے ، پارٹیوں میں پھوٹ ، چینل ۵ کے پروگرام ” ہاٹ لنچ “ سروے میں سیاسی صورتحال بارے شہریوں سے گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں آئندہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہوچکااور سکروٹنی کے عمل سے گذرنے کے بعد امیدواروں کے نام تقریباً فائنل ہوچکے، تاہم ملک بھر میں سیاسی ہلچل عروج پر ہے، (ن) لیگ اور تحریک انصاف الیکشن میں ایک دوسرے کو ٹکر دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور اے این پی بھی اس دوڑ میں شامل ہیں، ن لیگ اس وقت مشکلات کا شکار ہے کیونکہ چوھدری نثار اور زعیم قادری کی جانب سے پارٹی کو بڑا دھچکا دیاگیاہے، دوسری جانب الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت ملک میں نامزد ووٹرز کی تعداد 10کروڑ 55لاکھ59ہزار 4سو 6 ہے، چینل فائیو کے خصوصی پروگرام ” ہاٹ لنچ“ میں ملک بھر سے الیکشن کے قریب سیاسی گہما گہمی کی صورتحال پیش کی گئی، سکھر سے نمائندہ چینل فائیو ندیم سرکی نے الیکشن کے حوالے سے صورتحال بارے بتاتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018ءآتے ہی پیپلزپارٹی اور دیگر پارٹیوں کی جانب سے کارنر میٹنگز ، عید ملن پارٹی اور کارکنان کی رابطہ مہم شروع ہوچکی ہے ، پیپلزپارٹی کے گڑھ سکھر کے دو حلقوں این اے 206 میں خورشید شاہ اور جے ڈی آئی کی نصرت سحر عباسی جبکہ دوسرے حلقے میں نعمان اسلام شیخ اور تحریک انصاف جتوئی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، ہر مرتبہ سکھر سے تمام چھ سیٹیں لینے والی پیپلزپارٹی کیلئے اس بار سیٹیں لینا مشکل ہے کہ عوام پیپلزپارٹی سے نالاں ہوکر تحریک انصاف کو ووٹ دینا چاہتی ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ پیپلزپارٹی بھٹو کی پارٹی نہیں ہے، انہوں نے عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھین لیا ہے ، پروگرام میں سرگودھا سے نمائندہ چینل فائیو امبر رضا نے سیاسی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میں سیاسی گرما گرمی اور جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے، جگہ جگہ کمپئن دفاتر پارٹیوں کی نمائندگی کررہے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں، پی پی 79 سے 22سے زائد امیدوار صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر حصہ لے رہے ہیں، آزاد امیدواروں میں اکمل سندھو، نذیر ثوبی، تحریک انصاف سے فیصل جاوید گھمن اور مسلم لیگ ن کے رانا منور غوث حلقہ کے مضبوط امیدوار تصور کئے جارہے ہیں، اس موقع پر سرگودھا کے شہریوں کا کہناتھا کہ گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے والے سیاسی کارکن جیتنے کے بعد نظر نہیں آتے اور حلقوں کے عوام شدید مشکلات کا شکار رہتے ہیں، صادق آباد سے سیاسی ہلچل کے حوالے سے نمائندہ چینل فائیو اللہ وسایا نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد امیدواروں نے الیکشن دفاتر قائم کرلئے ہیں، صادق آباد کے دو قومی اور تین صوبائی حلقوں میں این اے 138سے پیپلزپارٹی کے مخدوم سید مصطفی اور تحریک انصاف کے رئیس محبوب اور این اے 180میں پیپلزپارٹی کے مخدوم سید مرتضیٰ کے مقابل ن لیگ کے 2بار مسلسل رکن اسمبلی سردار ارشد خان لغاری اور تحریک انصاف کے رئیس محبوب احمد اور آزاد امیدوار ندیم عباس چیمہ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا، صوبائی حلقوں میں پی پی 265 سے سردار رئیس نبیل احمد اور ن لیگ کے صفدر لغاری ، 266 سے ن لیگ کے چوھدری شوکت داو¿د اور پیپلزپارٹی کے ممتاز احمد ، 267سے مسلم لیگی امیدوار چوھدری شفیق اور تحریک انصاف کے سجاد وڑائچ کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع ہے، ن لیگ کے قلعہ وہاڑی سے نمائندہ چینل فائیو حاجی ظفر اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ حلقہ این اے 164وہاڑی میں سب سے زیادہ سیاسی گہما گہمی نظر آرہی ہے ، ن لیگ کی امیدوار تہمینہ دولتانہ کے مد مقابل تحریک انصاف کے طارق اقبال چوھدری ہیں جو اس سے قبل تہمینہ دولتانہ کو دو بار ہرا چکے ہیں، وہاڑی میں تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ہے ، تحریک انصاف کی ضلعی صدر خواتین ونگ نے اس موقع پر کہا کہ وہاڑی میں تحریک انصاف این اے 164 سے ن لیگ کو بھاری مینڈیٹ سے شکست دیگی، پشاور سے نمائندہ چینل فائیو گوہر علی شاہ کا کہناتھا کہ پشاور میں 5قومی اور 14صوبائی حلقوں سے اہم سیاسی شخصیات کا ٹاکرا ہوگا، قومی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلزپارٹی سے ارباب عالمگیر ، اسماءعالمگیر ، اے این پی سے حاجی غلام بلور اور تحریک انصاف کے حاجی شوکت علی کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا، نوشہرہ سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا مقابلہ عائشہ گلالئی سے ہوگا، سابق سپیکر عبدالاکبر خان کی اہلیہ بھی انتخابات میں حصہ لیں گی، دیپالپور سے نمائندہ محمد شہزاد نے بتایا کہ این اے 143سے مسلم لیگ کے راو¿ اجمل کے مقابل منظور احمد وٹو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیںگے۔
موسیٰ کے دو گولز، نائجیریا نے آئس لینڈ کو شکست دیدی
ولواگراڈ(ویب ڈیسک)فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں احمد موسیٰ کے دو گولز کی بدولت نائجیریا نے آئس لینڈ کو شکست دے دی۔روسی شہر ولواگراڈ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر کئی حملے کیے تاہم دونوں ہی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔دوسرے ہاف میں 49ویں منٹ پر احمد موسیٰ کے شاندار گول نے نائیجیریا کو برتری دلوادی۔محمد موسیٰ نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 75ویں منٹ میں ایک اور گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت دوگنی کردی۔83ویں منٹ میں آئس لینڈ کو گول اسکور کرنے کا سنہری موقع پنالٹی کی صورت میں ملا تاہم گلفی سیگورسن نے اسے ضائع کردیا اور ساتھ ہی ا?ئس لینڈ کی میچ میں واپسی کی تمام امیدیں بھی ختم کردیں۔اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں برازیل نے کوسٹاریکا کو 2-0 سے شکست دی تھی۔
کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی زندگی پر اب فلم بنے گی
نیو یارک(ویب ڈیسک) مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی میوزیکل فلم تیار کی جارہی ہے اور مائیکل کا کردار نبھانے کے لئے مختلف نام بھی گردش کرنے لگے ہیں۔جی ہاں مائیکل کی زندگی کی عکاسی کرتی اس بائیوپک فلم میں مرکزی کردار نبھانے کے لیے جانی ڈیپ یا پھر ا±شر کے ناموں کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔کولمبیا لائیو اسٹیج اور مائیکل جیکسن اسٹیٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اسٹار کی زندگی پر مبنی تھیریٹکل پروڈکشن پر کام شروع ہوچکا ہے، اس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔پروجیکٹ کی ڈائریکشن کرسٹوفر وہیلڈن دیں گے۔مائیکل جیکسن میوزیکل فی الحال 2020میں براڈوے تھیٹر میں پریمیئر شیڈول کیا گیا ہے۔پروجیکٹ میں لاین نوٹیج کی تحریر کردہ کتاب بھی شامل کی گئی ہے، جو ڈرامہ کے لئے دوبار پولٹائزر پرائز جیت چکے ہیں ، اورمائیکل جیکسن کے سب سے کامیاب اور سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے گانے بھی شامل ہیں۔
مہوش حیات نے فلم میں بےنظیربھٹو کا کردار نبھانے کی تصدیق کردی
کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کی زندگی پر بننےوالی فلم میں مرکزی کردار نبھانے کی تصدیق کردی۔رواں برس کی ابتدا میں سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنائے جانے کی خبر گردش کررہی تھی جب کہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ فلم میں اداکارہ مہوش حیات بے نظیر بھٹو کا مرکزی کردار اداکریں گی تاہم مہوش حیات نے ان خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاتھا تاہم اب انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ایک لمبی چوڑی پوسٹ کی جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ”ا?ج بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ ہے اور یہ بہترین وقت ہے ان کی غیر معمولی کامیابیوں پر نظر ڈالنے کا، میں کبھی بھی سیاسی شخصیت نہیں رہی لیکن اس بات سے انکاری بھی نہیں کہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں خواتین کے حقوق اور برابری کے لیے بہت کوشش کی ہے۔ ایک وقت تھا جب انہوں نے خواتین کو یقین دلایا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ہمیں امید دی اور احساس دلایا کہ ستاروں تک پہنچاجاسکتا ہے، مجھے موقع ملا ہے ان کی زندگی کے بارے میں مزید جاننے کا۔ مہوش حیات نے مزید لکھا بے نظیر بھٹو واقعی میں بہترین خاتون تھیں اور میں جلد ان کی زندگی کی کہانی کو پیش کروں گی۔“
چین نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چین نے پاکستانی کاروباری برادری اور تاجروں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان اور سہل کر دیا ہے ،یکم اپریل سے نئی ویزہ پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ، ، کاروباری برادری کے لیے انتہائی سادہ درخواست فارم متعارف کر ایا گیا ہے، کاروباری و تاجر برادری کی جانب سے نئی ویزہ پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو زبردست سراہا گیا ، نئی ویزہ پالیسی سے یکم اپریل سے 15جون کے درمیان ویزہ کے اجراءمیں 11فیصد اضافہ ہواہے جبکہ کاروباری ویزہ میں 19فیصد اضافہ ہوا اور اڑھائی ماہ میں15ہزار افراد کو ویزے جاری کیے گئے، اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن میں پاکستانی سٹاف بھرتی کیا گیا ہے جو اردو میں بات چیت کرتا ہے ، قونصلر سیکشن میں ویز ہ درخواست گزاروں سے دو پاکستانی خواتین درخواستیں وصول کرتی ہیں جو درخواست گزاروں سے اردو میں گفتگو کرتی ہیں پہلے اردو میں گفتگو کی سہولت حاصل نہیں تھی ، قونصلر سیکشن کے ڈائر یکٹر یانگ لیان چن نے کہا ہے کہ قونصلر سیکشن میں زیادہ سےز یادہ پاکستانی سٹاف سے ویزہ درخواست گزاروں کو سہولت میسر آئے گی اور زبان کے مسائل حل ہونگے ، انہوں نے کہا کہ نئے چینی سفیر ڑاﺅ جنگ کی ہدایت پر پاکستانی سٹاف کو بھرتی کیا گیا ، یکم اپریل سے نئی ویزہ پالیسی پر عملدرا?مد شروع کر دیا گیا ہے اور اب وہ درخواست گزار جنہوں نے یکم جنوری 2016سے اب تک تین مرتبہ چین کا سفر کیا یا مقامی چیمبر ا?ف کامرس میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے کام کرنیوالے کاروباری افراد یا سرکاری افسران یا ملازمین کوچین سے دعوتی لیٹر سے استثنیٰ حاص ہو گا ، پاکستان کی تاجر برادری ، چیمبرز ا?ف کامرس نے چین کی نئی ویزہ پالیسی کو سراہا ہے، فیصل ا?باد کے تاجر فیصل سعید جو حال ہی میں چین کا دورہ کر کے ا?ئے ہیں نے کہا ہےکہ نئی پالیسی نے پاکستانی کاروباری افراد کے لیے ویزہ اجرائ کو نہایت ا?سان بنادیا ہے ، کراچی چیمبرز ا?ف کامرس کے فرحان مغل نے کہا کہ نئی ویزہ پالیسی نے کاروباری برادری کو چین میں کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے۔
عمران خان کا میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کے پیچھے خاص مقصد ہے کیوں کہ 2002کے انتخابات میں میانوالی کے لوگوں نے مجھے پہلی مرتبہ منتخب کیا، اگر میانوالی کے عوام میرا ساتھ نہ دیتے تو شاید آج سیاست نہ کر رہا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میانوالی کے نوجوانوں کی بدولت تحریک انصاف آج سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اور میانوالی سے انتخابی مہم سے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے 2018 کی انتخابی مہم کا آغاز کروں گا جس میں میانوالی کی عوام کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو وہ ملک بنائیں گے جس کے لیے قائد نے کوشش اور اقبال نے خواب دیکھا اور تحریک انصاف ہی پاکستان کے عظیم خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔
ٹکٹ ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنا جانتے ہیں، عمران خان
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابی ٹکٹ صرف ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنے کی سائنس جانتا ہے۔انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بنی گالہ میں دھرنے پر بیٹھے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیے 126 دن ڈی چوک میں دھرنا دیا لیکن اس سے بھی مشکل کام ٹکٹوں کی تقسیم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4 ہزار لوگوں نے ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا تھا، ہم نے امیدواروں کو ٹکٹ دیے، لوگوں نے اعتراض کیا جس پر ہم نے نظر ثانی کی۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض آپ لوگوں کا حق تھا، آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ تین روز میں ٹکٹوں کی تقسیم کا جائزہ لے کر فیصلہ کروں گا، کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو جائے اس لیے اللہ سے ڈرتا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ زیادہ تر حلقوں میں واضح تھا کہ ٹکٹ کس کو ملنا چاہیے اس لیے ٹکٹ ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنا جانتے ہیں، الیکشن جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں کیونکہ جیتیں گے تو ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کسی بھی رشتہ دار یا دوست کو ٹکٹ نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل کام خواتین کو ٹکٹ دینا ہے، ن لیگ میں کوئی میرٹ نہیں ہے، وہاں پر جن خواتین کو ٹکٹ ملے ان میں سے کوئی کسی کی بیوی ہے، کوئی خالہ ہے تو کوئی کسی کی بہن ہے۔
دورہ زمبابوے کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان، احمد شہزاد ڈراپ
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ زمبابوے کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹرائی انگیولر سیریز میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔حال ہی میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔پی سی بی کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔کھلاڑیوں میں فخرزمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، آصف علی، سرفراز احمد، محمد نواز، شاداب خان، جنید خان، فہیم اشرف، محمد عامر، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ ، حسن علی اور حارث سہیل شامل ہوں گے۔
برازیل نے کوسٹا ریکا کو 0-2 سے شکست دیدی
سینٹ پیٹرزبرگ(ویب ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ ای کے میچ میں برازیل نے کوسٹا ریکا کو 2-0 سے شکست دے دی۔روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر برازیل حاوی رہا تاہم کوسٹا ریکا نے اسے مقررہ 90 منٹ تک گول کرنے سے باز رکھا۔تاہم اختتامی لمحات میں پہلے کوٹنہو اور پھر نیمار کے گولز کی بدولت برازیل نے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔برازیل نے ٹورنامنٹ کو اپنا پہلا میچ سوئٹزر لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جو 1-1 سے برابر رہا تھا۔گزشتہ روز ارجنٹینا کو کروشیا کے خلاف میچ میں 3-0 سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث اس کے ناک آو¿ٹ مرحلے تک رسائی کٹھائی میں پڑگئی ہے۔
نوازشریف سے سیاسی اختلاف ہےکوئی بغاوت نہیں کی،چوہدری نثار
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے کوئی بغاوت نہیں کی صرف نوازشریف سے سیاسی اختلاف ہے اگر اقتدار اور عہدہ عزیز ہوتا تو جاکر معافی مانگ لیتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے پارٹی سے کوئی بغاوت نہیں کی،میں ناراض یا نالاں نہیں لیکن صرف اور صرف نوازشریف سے سیاسی اختلاف کیا ہے اگر پارٹی میں اظہار اختلاف بغاوت ہے تو کوئی اسے جو مرضی کہے میں اسے بغاوت نہیں سمجھتا، میں مسلم لیگ(ن) اورنوازشریف کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا میرا پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کے ساتھ اب بھی دوستی سے بڑھ کرتعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلافات پر خود کو وزارت سے علیحدہ کرلیا مجھے شاہد خاقان عباسی نے کابینہ میں شامل کرنے کا کہا لیکن منع کردیا کیونکہ اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرتا، میں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی بندر بانٹ پر آنکھیں بند کرلیں اور مجیب الرحمان کو محب وطن کہنے پر بھی نہیں بولا لیکن ممبئی حملوں پر ملکی مفاد کے خلاف بیان پر خاموش نہیں رہ سکتا تھا کیونکہ پاکستان کا ریکارڈ درست کرنے کے لیے بیان دینا ضروری تھا اور میں نے ایک ایک لفظ سوچ سمجھ کر کہا، میں نے واضح کیا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے کیس بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ا?گے نہیں بڑھا اس میں پاکستان کی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز اور اخبارات نے میرے سے منسوب بیان چلایا جس پر دلی تکلیف اور دکھ ہوا، میں نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ منہ کھولوں گا تو نوازشریف منہ نہیں دکھا سکیں گے تاہم کچھ میڈیا کے اداروں نے غلط بیان شائع کیا جس کی تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بھی جعلی خبریں چلائیں، میرا کسی جماعت سے کوئی رابطہ نہیں کیونکہ مجھے کوئی لالچ نہیں، میں قوم اور حلقے کی عوام کے لیے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہاہوں۔
فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی بچے نے میچ کے ٹاس کا اعزاز حاصل کر لیا
ماسکو(ویب ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے آج کھیلے جانے والے برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ میں پاکستانی نوجوان احمد رضا نے ٹاس کیا۔ عالمی مقابلوں کے لیے گروپ ای میں شامل برازیل اور کوسٹاریکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔15 سالہ نوجوان احمد رضا کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جنہیں عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔مشروبات بنانے والی نجی کمپنی کے تعاون سے احمد رضا روس پہنچے ہیں جن کے والد شبیر احمد سیالکوٹ میں فٹبال بنانے کا کام کرتے ہیں اور ان کا خاندان یہ کام گزشتہ کئی دہائیوں سے کر رہا ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر صارفین پاکستانی نوجوان کا نام ٹاس کے لیے ا?نے پر احمد رضا کو مبارکباد کے پیغامات دینے کے علاوہ انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔
جاپان میں سرکاری افسران کو لنچ کیلیے مقررہ وقت سے 3 منٹ قبل اٹھنا مہنگا پڑگیا
ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان میں سرکاری افسران کو لنچ کرنے کے لیے مقررہ وقت سے صرف 3 منٹ قبل اٹھنے پر نہ صرف جرمانہ کیا گیا بلکہ کیمروں کے سامنے ان سے معافی بھی منگوائی گئی۔خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے سخت قوانین والے اس ملک میں عوامی خدمات میں ذرا سے لاپرواہی یا کام میں غفلت برتنے پر سخت سے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔جاپان کے مغربی شہر ’کوب‘ میں واٹر ورکس بیورو کے افسران کو دوپہر کے کھانے کے لیے مقررہ وقت سے 3 منٹ قبل اٹھنا مہنگا پڑگیا، حکام نے مانیٹرنگ کے ذریعے پتہ لگایا کہ بعض ملازمین لنچ کے لیے مقررہ وقت سے صرف 3 منٹ قبل اپنی نشست سے اٹھ جاتے ہیں اور ایسا 7 ماہ میں 26 دفع ہوا ہے۔حکام نے وقت کی پابندی نہ کرنے پر بطور جرمانہ سینئر افسران کی ا?دھے دن کی تنخواہ کی کٹوتی بھی کی اور انہیں پریس کانفرنس میں پیش کرکے کیمروں کے سامنے معافی منگوائی، ان افسران نے سر جھکاکر وقت کی پابندی نہ کرنے پر معذرت کی۔


















