راولپنڈی:شیخ رشید نے موٹر سائیکل پر انتخابی مہم کا آغاز کردیا،الیکشن کے آخری10 دن سائیکل پر مہم چلاﺅںگا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے موٹر سائیکل پر انتخابی مہم کاآغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے صبح سویرے ہی انتخابی مہم کا آغازکر دیا گیا، شیخ رشید نے این اے 60 اور 62 میں موٹر سائیکل پر انتخابی مہم کا آغاز کردیاہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ این اے 60 اور 62 کا دورہ الیکشن مہم کا حصہ ہے ،قلم دوات اور بلاالیکشن میں کامیاب ہو گا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کے آخری 10 دن سائیکل پرمہم چلاوں گا،جلدسائیکل پر آنےوالاہوں،اس سے وزن بھی کم ہوجائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف قبضہ اور ڈرگس ڈیلر گروپ ہے،ہم عدالت سے صادق اورامین قرار پائے جبکہ ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ ہونا ہے، شیخ رشید نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں الیکشن کی طرف بڑھناچاہئے،کوئی بھی شخص پنڈی والوں کو پیسے سے نہیں خرید سکتا،انہوں نے کہا کہ آمروں کیخلاف بھی پہلے ہم نکلے ،نوازشریف کو عوامی مسلم لیگ نے گھر بھیجا،چودھری نثار تمام آزاد امیدواروں کا لیڈر ہو گا۔

نواز شریف پارٹی ٹکٹ دینے پر رضا مند ہو گئے تھے،چوہدری نثارکے بیان نے صورتحال بگاڑ دی،ذرائع

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے پر رضامند ہوگئے تھے۔چوہدری نثار کے بیان کے بعد صورتحال بگڑ گئی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی کو چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر قائل کرلیا تھا۔چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے پر سینئر رہنماو ں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔نواز شریف نے شرکاءسے گفتگو میں کہا کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر اس لئے راضی ہوا ہوں کہ مجھے تیس سال کے تعلق کا پاس ہے،شہباز شریف نے بہت مثبت کردار ادا کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق،رانا ثنااللہ کی موجودگی میں شہباز شریف نے قریبی ساتھیوں کو بتایا کہ نوازشریف کی مہربانی ہے کہ وہ میرے بار بار اصرار پر چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر رضامند ہوگئے تھے مگر چوہدری نثار کے تنقیدی بیان نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔پارٹی کی سینئر قیادت نے چوہدری نثار اور ان کے خاندان کے اہم فرد سے رابطہ کرکے بیان سے متعلق دریافت کیا تو چوہدری نثار نے جواب دیا کہ انہوں نے بیان کی تردید کردی ہے،مگر اخبارات میں کوئی تردید نہیں چھپی۔اگلے روز شہباز شریف نے پارٹی میٹنگ میں چوہدری نثار کے ٹکٹ سے متعلق نوازشریف سے اپنی مشاورت کا ذکر کیا اور بتایا کہ نوازشریف چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر قائل ہوگئے تھے مگر اسی روز چوہدری نثار نے عورت کی حکمرانی سے متعلق بیان دے دیا۔

ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخاب کےلیے پولنگ

ترکی (ویب ڈیسک ) ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخاب کےلیے پولنگ کاآغاز ہو گیا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام7بجے تک جاری رہےگی۔کچھ پولز کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کے مقابلے میں 5 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ اپوزیشن رہنما محرم اِنجے سے صدر اردوان کا کڑا مقابلہ متوقع ہے۔کچھ سروے کہہ رہے ہیں کہ صدر رجب طیب اردوان کی جیت کے واضح امکانات ہیں۔ترکی میں 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں جو پارلیمنٹ کی 600 نشستوں کے لیے بھی ووٹ ڈالیں گے۔صدارتی انتخابات میں امیدوار کا 50 فیصد سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے۔

کلثوم زندگی کی طرف لوٹنا شروع، مریم کے امی کہنے پر آنکھیں کھولیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بیگم کلثوم نواز زندگی کی طرف لوٹنا شروع ہوگئیں۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی صحت میں دن بدن بہتر ی آرہی ہے۔پچھلے کئی دن سے وینٹی لیٹر پر موجود کلثوم نوازنے گزشتہ روز آنکھیں کھول کر مریم نواز کی بات کا جواب دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو تیس سے چالیس فیصد وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تھاجس کے بعد مریم نواز نے انہیں امی کہہ کر پکارا تھا،جس پر کلثوم نواز نے آنکھیں کھول کر جواب دیا تھا۔ن لیگی ذرائع کے مطابق وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد کلثوم نواز کی طرف سے زندگی کی طرف آنے کا یہ پہلا مثبت اشارہ ہے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ کلثوم نواز کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار نہیں دیا۔ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کے دل پر شدید دھچکہ لگا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق کینسر کے مسلسل کیمو تھراپی جگر اور دل پر حملہ کرتی ہے اور کینسر کی وجہ سے ہی کلثوم نواز کے دل پر اٹیک ہوا ہے۔قوت مدافعت کمزور ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز کلثوم نواز کو مکمل طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا رسک نہیں لے رہے

اسحاق ڈار کی وڈیو سامنے آگئی ،بیماری کے عذر پرسوالیہ نشان

پاکستان (ویب ڈیسک ) بیماری کا عذر پیش کرکے پاکستانی عدالتوں میںپیش نہ ہونے والے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کیمرے سے بچنے کی ناکام کوشش کرتے ہیںاور ہاتھ کے اشارے سے کیمرہ مین کو واپس جانے کا اشارہ کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار علاج کی غرض سے لندن میں کئی ماہ سے مقیم ہیں اور اسی وجہ سے وہ عدالت میں پیش ہونے سے بھی قاصر ہیںتاہم سامنے آنے والی وڈیو میں کے مطابق نواز شریف میڈیا سے بات چیت میں مصروف ہیں اسی دوران کلینک جس میں بیگم کلثوم نواز زیر علاج ہیں اچانک اسحاق ڈار نمودار ہوتےہیں اور نظر سے بچ کر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایک صحافی کی ان پر نظر پڑ گئی اور اس نے اپنا کیمرہ نواز شریف سے ہٹا کر اسحاق ڈار کی طرف کردیا۔اسحاق ڈارنے جب قدموں کو تیز کیا تو صحافی نے ان کا پیچھا کرکے ان سے طبیعت کا احوال پوچھ ہی لیا لیکن اسحاق ڈار نے انہیں ہاتھ کے اشارے سے واپس چلے جانے کا اشاری کیا اور تیز قدموں سے آگے کی جانب بڑھ گئے۔ویڈیو نے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے ہر شخص اپنے اپنے انداز میں اس پر گفتگو کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم سے سعودی ولی عہد اور اماراتی حکام کی خفیہ ملاقاتیں،نیتن یاہو اردن میں شاہ عبداللہ سے بھی ملے

مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک ) اسرائیلی وزیراعظم سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے خفیہ ملاقات کا انکشا ف ہوا ہے ، نیتن یاہو کی اماراتی حکام سے بھی خفیہ ملاقاتوں اور روابط کا انکشاف سامنے آیا ہے ،اسرائیلی اخبار کے مطابق نیتن یاہو اورسعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان جمعہ کے روز عمان میں خفیہ ملاقاتیں ہوئیں ، دونوں رہنماﺅں کے درمیان اردن کے دارالحکومت میں واقع شاہی محل میں ملاقات ہوئی ، یہ ملاقات وائٹ ہاﺅس کے مشیر خاص جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی سفیر جیسن گرین بیلٹ کے دورہ عمان کے موقع پر ہوئی ، رپورٹ میں زریعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محمد بن سلمان اور سخت گیر اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ملاقاتیں اردن کے شاہ عبداللہ کی موجودگی اور ان کے بغیر بھی ہوئیں ، دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے اماراتی حکام سے خفیہ ملاقاتوں اور روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے ، دوسری جانب ایک امریکی اخبار کے مطابق ایران جوہری معاہدے کے وقت سے امریکا اور اماراتی حکام کے درمیان خفیہ رابطے جاری ہیں

انوشکا اور ویرات کو ‘کچرا پھینکنے والے نوجوان’ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو کچرا پھینکنے والے نوجوان کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوگیا۔ ارہان سنگھ نے بتایا کہ ’میرے قانونی مشیر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور اب بال ان کی کورٹ میں ہے۔ارہان سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں ویرات اور انوشکا کے جواب کا انتظار ہے۔ انوشکا اور ویرات کو قانونی نوٹس نوجوان ارہان سنگھ نے بھیجا ہے جنہیں انوشکا نے گزشتہ ہفتے لگڑری گاڑی سے کچرا پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھی جس کی ویڈیو ویرات کوہلی نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔سڑک پر کچرا پھینکنے پر انوشکا سے ڈانٹ کھانے والا شخص بالی وڈ کا چائلڈ اسٹار نکلا۔ارہان سنگھ چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے شاہ رخ خان کی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم اس حوالے سے انوشکا اور ویرات کو علم نہیں تھا۔ویرات کے ویڈیو پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ وہ فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کچھ لوگوں نے تو اسٹار جوڑی کے اس عمل کو سراہا جب کہ کچھ نے انوشکا کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہیں تھوڑی نرمی سے بات کرنی چاہیے تھی۔

آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا 29 جون کو لندن میں لائیوکنسرٹ

لاہور( شوبزڈیسک) وی بی مےڈےا کے زےر اہتمام 29جون کو لندن مےں ملےن لائےو ان کنسرٹ پےش کےا جائے گا ۔ جس مےں گلوکارہ آئمہ بےگ ، فضا جاوےد ، احمد جہانزےب ، سلےم جاوےد ، ساحر علی بگا ، وسےم ڈار اور کرےزی بےنڈ اپنے فن کا مظاہر کرےں گے ۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب آئمہ بےگ ، احمد جہانزےب اور ساحر علی بگا اکٹھے کسی کنسرٹ مےں اپنے فن کامظاہرہ کرےں گے ۔

پسند کی شادی کرنیکی سزا ، پنچایت کا نوجوان کی 6 سالہ بہن کو ونی کرنیکا فیصلہ ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

پاکپتن ( نمائندہ خبریں ملک محمد علی سے )نواحی گاﺅں 12کے بی میں پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں شادی کرنے والے نوجوان علی رضا کی چھ سالہ بہن سعدیہ کوپنچائیت نے ونی کرنے کا فیصلہ کردیا ، تھانہ رنگشاہ پولیس نے پنچائیت کے دو با اثرسرپنچوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ،تفصیلات کے مطابق محمد شفیع نامی شخص کے جواں سال بیٹے علی رضا نے جہانگیر نامی شخص کی بیٹی آسیہ نورین سے بذریعہ عدالت پسند کی شادی کی تھی ، جس پر گاﺅں کے سر پنچوں نے دونوںفریقین مےں صلح کرانے کیلئے فیصلہ دیا کہ علی رضا کے آسیہ نورین کے ساتھ شادی کے بدلے میں محمدشفیع کو اپنی چھ سالہ بیٹی کا رشتہ جہانگیر کے بیٹے سے کرنا ہو گا ، اور اس مقصد کیلئے محمدشفیع پر دبا ﺅ ڈال کر اسٹام کے ذریعے معاہدہ کیا گیا کہ محمدشفیع 20جو ن کو چھ سالہ بیٹی کا جہانگیرکے بیٹے سے نکاح کریگا اور چھ ماہ بعد کی تاریخ بھی مقرر کر دی اوریہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خلاف ورزی پر محمدشفیع کو پانچ لاکھ ادا کرنا ہوں گے ، معاہدے کے بعد محمد شفےع اپنی بےٹی کے کم عمر ہونے کے باعث وہاں سے اپنے خاندان سمےت غائب ہو گےا ، پنچاےت نے غائب ہونے والے محمد شفےع کے گھر پر مبےنہ طور پر قبضہ کر لےا ، پنچائےت مےں عمر حےات وغےرہ چار افراد شامل تھے ، وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولےس حرکت مےں آئی جس پر تھانہ رنگشاہ پولےس نے ڈی پی او پاکپتن کے حکم تےن سرپنچوں غلام قادر اور اسماعےل وغےرہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لےا گےا ہے ، ڈی اےس پی صدر عارفوالا رانا فواد کا کہنا ہے کہ مذکورہ وقوعہ کی تفتےش مےرٹ پر کی جائے گی۔

پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکار تاج ملتانی کو سپرد خاک کر دیاگیا

لاہور(شوبزڈیسک )ملی نغمہ”اپنی قوت اپنی جان ، جاگ رہا پاکستان“ سمیت معروف ملی نغمے گانے والے تاج ملتانی جو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔مایہ ناز گائیک تاج ملتانی کافی عرصے سے علیل تھے، وہ پلے بیک سنگر بھی تھے اورانھوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے لیے متعدد گانے ریکارڈ کرائے۔ تاج ملتانی کی فنی خدمات پر انھیں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازاگیا تھا۔قریبی رفقا کے مطابقوہ کراچیکے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ تاج ملتانی کی اہلیہ نگہت سیما بھی شعبہ گلوکاری میں خاص شہرت رکھتی تھیں جبکہ ان کی صاحبزادی ثنا علی نعت خواں ہیں۔تاج ملتانی کی نماز جنازہ مسجد صدیق اکبر بلاک 3نزدکے ڈی اے مارکیٹ گلشن اقبال کراچی میں ادا کی گئی۔a

لاہورکے سینماﺅں میں شائقین کی تعداد کم ہونے لگی‘ ماہرہ کی فلم پر ہجوم

لاہور (شوبزڈیسک ) صوبائی دارالحکومت میں واقع سینما گھروں میں عیدالفطر پر نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی تمام فلموں کے شوزمیں شائقین کی تعدادکم ہوناشروع ہوگئی۔پہلے پانچ روز فلموں نے بھرپور بزنس کیاتاہم اب سلمان خان کی فلم” ریس تھری“ کی ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ شروع ہوچکاہے اورفلم بین ریس تھری دیکھنے کیلئے تیارہیں۔اور ماہرہ خان کی فلم ” سات دن محبت ان “ کی مانگ ابھی تک بھر پور ہے۔

فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونے پرکسی کا کنٹرول نہیں:سجل علی

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ اس طرح کی آفرز کو قبول نہیں کروں گی جو میرے مزاج کے خلاف ہوں۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سجل علی نے
کہا کہ اس وقت تو پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ فلموں میں آئٹم سانگ کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ ایک فنکارکی کامیابی کا اصل ایوارڈ لوگوں کا پیار ہوتا ہے۔ فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں۔ مگرایک بات جوخاص ہے کہ ہماری فلموں کے معیارمیں بہتری آئی ہے۔
۔
اوراس میں دن بدن نکھارآرہا ہے۔ سینما گھروں کی ویرانیاں دور ہو رہی ہیںجو اچھی بات ہے۔

فلم ٹرمنیٹر6کی عکسبندی شروع،2019 میں ریلیز ہوگی

لاس اینجلس (شوبزڈیسک) مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمنیٹر سلسلے کی اگلی فلم ٹرمنیٹر6کی عکسبندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فلم میں ایک بار پھر سے ہالی ووڈ لیجنڈ آرنلڈ شوارزنیگر طاقتور روبوٹ مشین کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ 1984اور 1991میں سارہ کونر کے کردار میں ٹرمنیٹر فلم جلوہ گر ہونے والی لنڈا ہملٹن کو ٹرمنیٹر6 کے سیٹ پر دیکھ کر مداح خوشی سے نہال دکھائی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایت کارٹم ملر کی اس فلم کی کہانی گزشتہ ٹرمنیٹر فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھوم رہی ہے ۔
جو اپنا زمین پر موجود انسانوں کے خلاف اور حمایت میں لڑتے ہوئے نظر آئیں گے اور یہ روبوٹس بڑے سے بڑا خطرہ مول لے لینے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں ،جیمز کیمرون کی ایکشن سے بھرپور ٹرمنیٹر6 میں آرنلڈ کے علاو ہ میکنزی ڈیوس، لنڈا ہملٹن، جڈیاگو بونیٹا، گیبریل لونااورنٹالی ریس سمیت کئی فنکاراہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ،ایکشن اورایڈونچرسے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماﺅنٹ پکچرز کے تحت 22نومبر2019کو سنیما گھروں میںکھڑکی توڑ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔