لاہور(شوبزڈیسک ) ماضی کی اداکارہ وکوریوگرافر زرین پنا چین کا دورہ کرکے واپس لاہور پہنچ گئیں‘انہوں نے ایک ملاقات میں بتایاکہ مجھے چین کی ایک ثقافتی تنظیم نے مدعوکیا تھا جہاں بچوں کے رقص کے حوالے سے ایک عالمی سطح کا سیمینار تھا‘ زرین پنا نے بتایا کہ میں نے وہاں بچوں کورقص کرایا اور پاکستان کے ملی نغمات بھی گائے اور اس طرح ”پاک چین دوستی“ کو بھی بے حد سراہا گیا‘ زرین پنا نے بتایاکہ مجھے اور میرے فن کوچین میں بے حد سراہا گیا‘ یہ میرے ملک کی عزت بھی ہے جس پر مجھے فخرہے۔
Monthly Archives: June 2018
پاکستانی ڈراموں نے بھارتی ڈراموں کاسحرتوڑ دیا
لاہور( شوبزڈیسک) ٹی وی کی خوبرو اداکارہ ثناءجاوید نے کہا ہے کہ اگر کسی شخص میں آگے بڑھنے اور منزل پانے کا جذبہ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی ،ہر گزرتے دن کے ساتھ نیاتجربہ ملتاہے جس سے شخصیت اور کام میںپختگی آتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ حالیہ چند سالوںمیں ڈرامہ انڈسٹری نے بے پناہ ترقی کی ہے جبکہ پاکستانی ڈراموںنے اپنے معیار کی وجہ سے ہمسایہ ملک کے ڈراموں کاسحرتوڑ دیا ہے ۔ ثناءجاوید نے کہاکہ جوبھی نیا پراجیکٹ سائن کرتی ہوںاس کےلئے خوب سوچ بچارکے ساتھ ساتھ اپنے قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کرتی ہوں ۔ ہمیشہ نیک نیتی اور لگن سے کام کیا ہے اور اس کاصلہ مجھے کامیابی کی صورت میںملا ہے ۔ ثناءجاوید نے کہاکہ کوئی بھی شخص پرفیکٹ نہیں ہوتا ۔بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے کام اور شخصیت میں پختگی آتی ہے او رمیں بھی اسی جانب گامزن ہوں۔
ماہرہ کا حمزہ علی عباسی کی سالگرہ پراداکار کوانوکھا مشورہ
کراچی(شوبز ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست حمزہ علی عباسی کو سالگرہ کے موقع پر انوکھے مشورے سے نوازا ہے۔دوستی کے ناطے ماہرہ خان نے حمزہ علی عباسی کو ایک مخلصانہ مشورہ دیا ہے جسے حمزہ علی عباسی نے شکریے کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کردیا۔گزشتہ روز حمزہ علی عباسی نے اپنی 34 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہیں ان کے مداحوں اورقریبی عزیزوں کے ساتھ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مبارکباد دی، تاہم ماہرہ نے حمزہ علی عباسی کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا امید ہے اس سال آپ ویڈیو گیمز کھیلنا چھوڑدیں گے(دوسری چیزوں کے ساتھ)۔ شاید ماہرہ خان سوچتی ہیں حمزہ علی عباسی کی عمر ویڈیو گیمز کھیلنے کے لیے زیادہ ہوگئی ہے، جب کہ دوسری چیزوں کا مطلب یہ لیا جاسکتا ہے شاہد ماہرہ اپنے عزیز دوست کو اس مشورے کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ وہ ٹی وی پر آکر سیاستدانوں کے بارے میں تبصرے کرنا چھوڑدیں۔دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے ماہرہ خان کے مشورے کو شکریہ کے ساتھ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا شکریہ خان! لیکن میں ویڈیو گیمز کھیلنا نہیں چھوڑسکتا، میں ان ویڈیو گیمز کو مستقبل میں زیادہ سے زیادہ جیتنے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اورحمزہ علی عباسی ایک ساتھ فلممولا جٹ 2میں کام کررہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارفواد خان بھی شامل ہیں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیاگیا ہے۔
کسی کی جعلی آواز نکالنا مشکل کام نہیں ، ٹی وی چینلز پر فنکار سیاستدانوں کی ہو بہو پیروڈی کر چکے ، ضیاءالحق دور میں ایک فنکار نے چودھری نظام دین کی آواز میں ایک آڈیو بناکر پورے ملک میں پھیلا دی تھی
لاہور (مزمل گجر سے) مختلف ٹی وی چینلوں کے پروگرام میں آکر بعض لوگ سیاستدانوں، فنکاروں اور کھلاڑیوں کی آواز میں ایسی ایسی پیروڈی کرچکے ہیں کہ سننے والے حیران رہ جاتے ہیں اگر بولنے والے ٹی وی سکرین پر نظر نہ آرہے ہوں تو لگتا ہے کہ جس شخص کے لہجے میں بولا جارہا ہے یہ وہی شخص ہے ٹی وی چینلز پر دوسروں کے آواز میں پیروڈی کرنے والے مختلف سیاستدانوں کی آواز میں تقریریں بھی کرچکے ہیں۔ لہذا اس دور میں کسی بھی شخص کی آواز میں جعلی گفتگو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر ڈالنا کوئی مشکل کام نہیں اس طرح کے واقعات دنیا بھر میں ہوچکے ہیں۔ کئی مذہبی اور سیاسی شخصیات کی جعلی آڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ ضیاءالحق کے دور میں چودھری نظام دین کی آواز میں ایک آڈیو بناکر پورے ملک میں پھیلا دی گئی تھی بعدازاں مرزا سلطان عرف چودھری نظام دین نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی سختی سے تردید کی تھی کہ یہ میری آواز نہیں ہے۔یاد رہے کہ چودھری نظام دین ریڈیو پاکستان پر مزاحیہ پروگرام کرتے تھے جو ملک بھر میں بڑی دلچسپی سے سنا جاتا تھا۔
پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر
راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ جولائی میں شروع ہوگا، ایونٹ میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کی ٹیمیں حصہ لیں گی،چاروں ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز کا انعقاد پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا، اٹک ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز ڈسٹرکٹ کرکٹ گراﺅنڈ اٹک میں ہوئے، چکوال ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز میونسپل سٹیڈیم چکوال جبکہ جہلم ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز ڈسٹرکٹ کرکٹ گراﺅنڈ جہلم میں ہوئے۔چاروں اضلاع کے ٹرائلز ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی نگرانی میں ہوئے جس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ہر ڈسٹرکٹ سے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ ا?ئندہ ماہ کھیلا جائے گا۔
ہاکی چیمپئنزٹرافی آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی
ایمسٹرڈیم (سپورٹس ڈیسک) ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست، بھارت کے بعد دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے بھی قومی ٹیم کو دو ایک سے ہرا دیا۔ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ہالینڈ میں شاندار مقابلے جاری ہیں۔ پاکستان کا دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے مقابلہ ہوا۔ پہلے تین کوارٹرز میں میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا لیکن چوتھے کوارٹرز میں کینگروز نے مزید ایک گول کر کے دو، ایک سے کامیابی حاصل کر لی۔ٹورنامنٹ میں 25 جون کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ 26 جون کو قومی ٹیم کا میزبان ہالینڈ سے جوڑ پڑے گا۔ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کو چار، صفر کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اس ٹو رنامنٹ کا بانی ہے اور یہ ٹو رنامنٹ آخری با رمنقعد کیا جا رہاہے اس کے بعد یہ ختم ہوجائے گا۔
پاکستان ٹیم ورلڈکپ 2019ءجیت سکتی ہے :وقار یونس
لندن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2019ءورلڈکپ جیتنے کی اچھی امیدیں موجود ہیں۔ وقار یونس نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جانے والا ورلڈکپ 2019ئ ایک سخت ٹورنامنٹ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ”ہوم کنڈیشنز میں انگلینڈ خطرناک ٹیم ہے اور گزشتہ کچھ ورلڈکپ میزبان ٹیم نے ہی جیتے ہیں لیکن دیگر ٹیمیں بھی بہترین تیاری کیساتھ ٹورنامنٹ کھیلنے آئیں گی۔“وقار یونس نے کہا کہ اگلے ورلڈکپ میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ پاکستانی ٹیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وقار فونس نے کہا کہ گرین شرٹس نے انگلینڈ میں چیمپینز ٹرافی 2017ئ جیتی اور اب وہ کنڈیشنز کے بارے میں جانتے ہیں اور یہ ظاہر بھی کر چکے ہیں کہ وہ ان کنڈیشنز میں بہترین کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ ”پورے ملک کی جانب سے ٹیم پر دباﺅ ہو گا کیونکہ اس مرتبہ توقعات بہت زیادہ ہیں جبکہ انگلینڈ میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جو اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے میدانوں کا رخ کرے گی۔ دباہو گا لیکن لڑکے اس دباﺅ سے گھبرانے کے بجائے لطف اندوز ہوں گے۔
پاک بھارت ورلڈ کپ میچ میں میچ فکسنگ کی آفر ہوئی تھی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)فروری 2015 کو ایڈیلیڈ اوول میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے انٹر نیشنل میچ کودنیا بھرمیں ٹیلی وڑن پر تقریباً 288 ملین لوگوں نے دیکھا اور یہ کھیلوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔تاہم اب آو¿ٹ آف فارم پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل نے اس میچ کے بارے میں بیان دے کر اس کے بارے میں شکوک شبہات پیدا کردیے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ وہ کرکٹ کھیلیں یا نہیں ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔عمر اکمل نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2015 کے ورلڈ کپ میں میچ فکس کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے اس پیشکش کے بارے میں ٹیم انتظامیہ اور آئی سی سی کو نہیں بتایا تھا اور اب آئی سی سی نے عمر اکمل کے متنازع بیان پر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 76 رنز سے شکست دے دی تھی اور عمر اکمل اس میچ میں صفر پر آو¿ٹ ہوئے تھے۔اتوار کو آئی سی سی ترجمان سمیع الحسن نے بتایا کہ ہم عمر اکمل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کررہے ہیں اور فوری طور پر عمر اکمل سے ملاقا ت کرکے ان کا مو¿قف جاننا چاہیں گے، ہمارا اینٹی کرپشن یونٹ کھیل سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہا ہے اور اس بارے میں کسی کے پاس کوئی معلومات ہوں تو وہ آئی سی سی رابطہ کرسکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ عمر اکمل کے بیان کا جائزہ لے رہا ہے اور تفصیلات جاننے کے بعد ردعمل دیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ ورلڈ کپ میں دو گیندیں نہ کھیلنے پر دو لاکھ ڈالرز کی پیشکش ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کھیلتا مجھے پیشکش کی جاتی تھی کہ میچ نہ کھیلوں اس کے عوض مجھے پیسوں کی پیشکش کی جاتی تھی لیکن میرا سٹے بازوں کو ہمیشہ یہی جواب ہوتا ہے کہ میں اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔تاہم عمر اکمل نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ان پیشکشوں کی اطلاع ٹیم انتظامیہ کو دی تھی یا نہیں۔ آئی سی سی قوانین کے تحت اگر کسی کھلاڑی کو سٹے باز کی جانب سے پیشکش ہوتی ہے تو اسے اس کی اطلاع ٹیم انتظامیہ کو کرنا ہوتی ہے۔اسی طرح کی پیشکش کو چھپانے پر فاسٹ بولر محمد عرفان کو پابندی اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس ا?ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے عمر اکمل ان فٹ قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد عمر اکمل پاکستانی ٹیم میں واپسی کے لیے غیر معمولی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں بھی لاہور قلندرز کی جانب سے وہ مسلسل ناکام رہنے کے بعد ٹیم سے ڈراپ ہوگئے تھے۔آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ وہ عمر اکمل کے بیان کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
بچیوں سے زیادتی ، ویڈیوز بنا کر بیچنے والوں کیخلاف خبریں چھاپنے پر گروہ کا گھٹیا وار ، چیف ایڈیٹر ”خبریں “ ضیا شاہد کی جعلی آڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی
ملتان (میاں غفار سے) ملک بھر میں گزشتہ روز ایک آڈیو سوشل میڈیا پر منظرعام پر آئی ہے جس میں مبینہ طور پر چیف ایڈیٹر خبریں جناب ضیا شاہد کی ایک عورت سے آڈیو کال وائرل کی گئی ہے جس کے مطابق مذکورہ عورت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سکول کی نوعمر لڑکیوں اور ٹیچرز کی ویڈیو بنا کر انہیں فراہم کریں اور اس کے لئے وہ معاوضہ بھی دینے کو تیار ہیں یہ ویڈیو 100 فیصد جعلی اور مصنوعی ہے اور ادارہ خبریں ملتان سے اس سلسلہ میں نہ صرف ایف آئی اے کے دفتر کو تحریری شکایت بھجوائی جا رہی ہے کہ اس کی تحقیقات کریں علاوہ ازیں خبریں ملتان کے لیگل ایڈوائزر جناب شیخ محمد فہیم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سے بھی کہا گیا ہے کہ اس جعلسازی کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور متعلقہ عدالت میں اِس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق کیس دائر کریں۔ واضح رہے کہ جس عورت کو جعلی آڈیو میں استعمال کیا گیا ہے اس کے علاوہ ایک دلال کے گرد گزشتہ دو ہفتے سے خبریں ملتان کے دو سینئر رپورٹر اور ریذیڈنٹ ایڈیٹر کی سربراہی میں اس گروہ کے خلاف تحقیقات کی جا رہی تھیں اور مجرموں کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل کر کے گھیرا اس قدر تنگ کر دیا گیا تھا کہ متعلقہ دلال سے تاریخ تک طے ہو چکی تھی جس کا کل معاوضہ ایک لاکھ میں سے 50 ہزار نقد ادا کیا جا چکا تھا کہ وہ سکول کی ٹیچرز اور 15 سال تک کی لڑکیوں کی ویڈیوز بناتے وقت مقام اور وقت سے خبریں ٹیم کو مطلع کریں گے تا کہ پولیس اور ایف آئی اے کے ذریعے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے لیکن معلوم ہوا ہے کہ مقررہ تاریخ سے 14 روز قبل سوموار کے دن جب طے شدہ پروگرام کے مطابق کوئی اطلاع نہ ملی تو اندازہ ہوا کہ شاید متعلقہ دلال کو اندازہ ہو گیا ہے کہ جزوی ادائیگی کرنے والے کسی میڈیا گروپ سے منسلک ہیں کیونکہ متعلقہ دلال کو یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ اخبار کے لئے چھاپہ مارنا مقصود ہے معلوم ہوتا ہے کہ اس ضمن میں چونکہ ساری کی ساری ہدایات لاہور سے چیف ایڈیٹر خبریں ازخود جاری کر رہے تھے اور براہ راست اس آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے ساری خبریں ٹیم کے لے بھاری انعام کا وعدہ کر رکھا تھا لہٰذا گینگ کے سرغنہ افراد نے خبریں کے چیف ایڈیٹر کو نشانہ بنانے کے لئے جوابی کارروائی کے لئے ایک جعلی آڈیو کال تیار کی گئی جس میں آواز کو تبدیل کر کے آڈیو تیار کی گئی۔ لاہور اسلام آباد ملتان اور کراچی میں بے شمار لوگ موجود ہیں جو نامور لوگوں کی 100 فیصد کاپی کرتے ہیں اور مارکیٹ میں ایسی آڈیو اور ویڈیو میسر ہیں جس میں مشہور شخصیات کی آواز میں انتہائی غیر مناسب مواد تیار کیا گیا تھا واضح رہے کہ یہ سارا آپریشن ملتان میں چیف ایڈیٹر خبریں کی نگرانی میں ہو رہا تھا اور ہماری معلومات یہ تھی کہ بعض بااثر اور دولت مند لوگ اس دھندے میں شریک ہیں اور متعلقہ دلال کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ 20 سے زائد اس کے مستقل گاہک ان کے پاس ہیں جنہیں وہ ویڈیو فراہم کر کے آن لائن ادائیگی لیتے ہیں اور ابتدائی معاوضہ بذریعہ ایزی لوڈ لیا جاتا ہے۔ آن لائن سہولت پکے گاہکوں کے لئے ہوتی ہے۔ خبریں ملتان کے پاس بڑی خوفناک معلومات اور چند ملزمان کے کوائف۔ ایک ٹیچر کا نام۔ گروہ کی سرکردہ عورت کا نام اور دو معصوم بچیوں کے نام اور کوائف دستیاب ہو چکے ہیں جو ایک انگریزی سکول کی طالبات ہیں۔ اس سلسلہ میں چیف ایڈیٹر خبریں جو کہ ٹی وی چینل ۵ پر معصوم بچیوں سے زیادتی کے حوالے سے زینب قتل کیس اور اس کے بعد پروگرام کی ایک سیریز کر چکے ہیں اور آواری ہوٹل لاہور میں ایک سیمینار بھی منعقد کر چکے ہیں جس میں وکلائ، جج صاحبان، سابق پولیس افسران، سائبر کرائم کے ماہرین اور اساتذہ، خواتین، این جی اوز، ماہرین نفسیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ زینب قتل کیس کے بعد 104 سے زائدبچیوں کے بارے میں مجرمانہ زیادتی اور اکثر بچیوں سے قتل کے متعلق جناب ضیا شاہد کی ایک درخواست بمعہ ثبوت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی عدالت میں زیرسماعت ہے اور چیف جسٹس تہیہ کر چکے ہیں کہ معصوم بچیوں کی ویڈیوز بنا کر فروخت کرنے والوںکو وہ کیفرکردار تک پہنچا کر رہیں گے۔
انگلینڈ پانامہ کو شکست دے کر اگلے راﺅ نڈ میں پہنچ گیا
نووگوروڈ(سپورٹس ڈیسک) کپتان ہیری کین کی ہیٹ ٹرک کی بدولت فٹ بال ورلڈ کپ کے گیارہویں روز انگلینڈ نے پاناما کے دفاع کو روندتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چھ گول سے فتح حاصل کی۔نووگوروڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا پلہ شروع سے ہی بھاری رہا جس نے حریف ٹیم کے گول پر مسلسل حملے کیے۔آٹھویں منٹ میں اسٹونس نے اسکورنگ کا آغاز کیا، پھر 22ویں منٹ میں کین، 36 ویں منٹ میں لنگ گارڈ، 40 ویں منٹ میں اسٹونس اور ہاف کے آخری لمحات میں کین نے گول کرکے انگلینڈ کی برتری پانچ صفر کردی۔دوسرے ہاف میں پاناما کے دفاع نے بہتر کھیل پیش کیا جس میں انگلش ٹیم صرف ایک گول داغ سکی جو کین نے اسکور کیا، یہ ا±ن کا ہیٹ ٹرک گول بھی تھا۔پاناما کی ٹیم نے کھیل ختم ہونے سے بارہ منٹ قبل گول کرکے خسارہ کم کیا، یوں میچ انگلینڈ کی چھ ایک کی جیت پر ختم ہوا۔یہ فٹ بال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی سب سے بڑے مارجن سے فتح بھی ہے۔اس پہلے دفاعی چیمپین جرمنی نے سوئیڈن کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لیے اپنی امیدیں روشن رکھی۔ جب کہ جاپان اور سینگال کا میچ میں دو دو گو ل سے برابر ہو گیااور جاپان کی بھی اگلے مرحلے میںجانے کی امید روشن ہے کیونکہ اس نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
قومی ٹیم کوچیمپئنز ٹرافی کے میچزمیں نئے جذبے سے اترنا ہوگا، سمیع خان
کراچی(سی پی پی) چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر سینئر اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑی سراپا احتجاج بن گئے۔اپنے دور کے عظیم کھلاڑی اور فلائنگ ہارس کے نام سے مقبول سابق قومی کپتان اولمپئن سمیع اللہ خان نے اظہار تاسف کرتے ہو ئے کہاکہ یہ شکست خلاف توقع نہیں رہی لیکن ایسی عبرتناک شکست پر شدید افسوس ہوا، پاکستانی ٹیم اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرسکی، ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اٹھانے سے بھی شکست مقدر بنی،گول کیپر کو بلانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر رہا، افتتاحی مقابلے میں ایسا فیصلہ کرنا دانش مندی نہیں تھی۔سمیع اللہ خان نے کہا کہ قومی ٹیم کو اس وقت اعتماد کی ضرورت ہے، دوسرے میچ میں آسڑیلیا کے خلاف ایک نئے جذبے سے میدان میں اترنا ہوگا، اگر اس مقابلے میں 3 یا 4 گول سے شکست ہوئی تہ بہت سبکی ہوگی۔سمیع اللہ خان نے کہا کہ قومی ہاکی کی تباہی کی تمام تر ذمہ داری پی ایچ ایف پر عائد ہوتی ہے۔، فیڈریشن گذشتہ 3 سال کے دوران اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہی، ناقص منصوبہ بندی کے نام پر کرڑوں روپے ضائع کر دیے گئے، گراس روٹ پر نئے کھلاڑی سامنے نہیں لائے جاسکے، اب وقت آگیا کہ ارباب اختیار پاکستان ہاکی کو مکمل تباہی سے بچانے کے عملی اقدامات کریں اور فیڈریشن کا قبلہ درست کیا جائے۔
پاکستان میں باکسنگ آج بھی غیر معروف ہے ،باکسر عامر خان
کراچی(آئی این پی )عالمی شہرت یافتہ پاکستاننژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کو بہت مقبولیت حاصل اور باکسنگ کا کھیل آج بھی غیر معروف ہے،میری خواہش ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے جو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرے،پہلی سپر باکسنگ لیگ 28 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ اس موقع پر سپر باکسنگ لیگ میں شریک ٹیموں کے مالکان، شاہد خان آفریدی، راحت فتح علی خان، باکسرز اور دیگر متعلقہ افراد کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔ اس موقع پر ٹیموں کی کٹ کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ راحت فتح علی خان نے لیگ کے حوالے سے گیت بھی پیش کیا۔ شاہد آفریدی کی ٹیم پختون واریئرز کے نام سے اس لیگ کا حصہ ہوگی جس کے وہ اونر ہونگے جبکہ وسیم اکرم ملتان نوابز کے ساتھ ہیں۔ لاہور ریمز کے اونر علی شیخ، کراچی کو براز کے فہد مصطفی اور سلمان اقبال، سیالکوٹ شیرز کے اونر جہانگیر ریاض، فیصل آباد فالکنز کے اونر راحت فتح علی خان اور سلمان ہونگے۔
شہبازشریف بتائیں بجلی کہاں ہے کیا وہ شاپنگ بیگ میں ڈال کرلے گئے، عمران خان
میانوالی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کس نے کہا تھاکہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو میرا نام شہبازشریف نہیں اب بتائیں بجلی کہاں گئی، کیا شہبازشریف بجلی شاپنگ بیگ میں ڈال کرساتھ لے گئے۔میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انتخابی مہم کا آغاز آبائی علاقے میانوالی سے کررہاہوں ،یہ ضلع اس وقت میرے ساتھ تھا جب میں اکیلا تھا اور لوگ مذاق اڑاتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی، جو پی ٹی آئی کا پودا میانوالی میں لگا تھا ا?ج یہ ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، میں آپ کو خراج تحسین پیش کرنے آیاا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم وہ پاکستان بنائیں گے کہ لوگ بیرون ممالک سے یہاں نوکریاں لینے آئیں گے، ٹکٹوں کی تقسیم پر بہت زیادہ دباو¿ تھا مگر پی ٹی آئی اور دیگر پارٹیوں میں فرق یہی ہے کہ تحریک انصاف میں میرٹ پر ٹکٹ دیے جب کہ دیگرپارٹیوں میں رشتے داروں کو ٹکٹ دیے۔مسلم لیگ(ن) حکومت کی کارکردگی پرعمران خان نے کہا کہ کس نے کہا تھاکہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو میرا نام شہبازشریف نہیں اب بتائیں بجلی کہاں گئی، کیا شہبازشریف بجلی شاپنگ بیگ میں ڈال کرساتھ لے گئے، احسن اقبال کہتے تھے کہ ہم تجربہ کار ٹیم لارہے ہیں ملک کے مسئلے حل کریں گے، ان کے پاس واقعی ایک تجربہ کار ٹیم تھی جسے منی لانڈرنگ اور کرپشن کا پورا تجربہ تھا، گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان پر قرضہ تیرہ ہزار ارب سے ستائیس ہزار ارب تک پہنچ گیا، شریف بردارن اور ان کے بچے اربوں پتی ہوگئے اور قوم مقروض ہوگئی۔ عمران خان نے کہا کہ ملک چلانے کے لیے پیسہ نہیں ہے، سب سے پہلے چوری اوراخراجات کم کرکے خسارے کو نیچے لائیں گے اور اداروں کو مضبوط کرکے چوری روکیں گے، نیب اور ایف آئی اے کو مضبوط ادارہ بنائیں گے اور پولیس کو ٹھیک کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستانی سب سے زیادہ خیرات کرتے ہیں مگر سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں کیونکہ گورننس کا نظام ٹھیک نہیں میں وعدہ کرتا ہوں کہ حکومت میں آنے کے بعد 8 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرکے دکھاو¿ں گا جب کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر نوجوانوں کوباعزت اور باوقار روز گار کے قابل بنائیں گے۔


















