اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس ثاقب نثار نے غیر قانونی شادی ہالز سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شادی ہالز والے اپنا بوریا بستر اٹھائیں، شادی ہالز سمیٹ کر کوئی دوسرا کاروبار کریں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں غیر قانونی شادی ہالز سے متعلق از خود نوٹس کی تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے حکام سے پوچھا کہ غیر قانونی شادی ہالز کو کتنے نوٹسز دئیے، چیف جسٹس نے کہا کہ غیر قانونی شادی ہالز والے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔سماعت کے شادی ہالز کے وکیل نے کہا کہ سی ڈی اے کو اپنی حدود کا علم نہیں، سی ڈی اے نے کئی شادی ہالز کو زمین الاٹ نہیں کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کئی شادی ہالز والے سی ڈی اے کو فیس دینے کو تیار نہیں، شادی ہالز کے پاس کوئی سائیٹ پلان یا نقشہ نہیں ہے، کیوں نہ غیر قانونی شادی ہالز کو گرا دیا جائے۔ شادی ہالز کے وکیل نے بتایا کہ سی ڈی اے کو لائسنس فیس ادا کر رہے ہیں، سی ڈی اے کی فیس پر کوئی اعتراض نہیں۔
Monthly Archives: June 2018
گھریلو صارفین کیلئے گیس 300 فیصد مہنگی کر دی گئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی تاریخ میں گیس کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا، اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس 300فیصد تک مہنگی کردی، صارفین سے 4سال میں 117ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس 300فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جبکہ صنعتی، پاور سیکٹر اور دیگر شعبوں کیلئے گیس 30فیصد کمی مہنگی کی گئی جس سے گیس کی اوسط قیمت میں234روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گیا، گیس کی نئی قیمت 395سے بڑھ کر 629روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔ اس کے علاوہ چوری اور لیکج کی مد میں 21ارب روپے اضافی وصولی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ga
عامر لیاقت نے کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی کا ذکر نہیں کیا
کراچی (اے این این ) کراچی کے حلقے این اے 245 سے انتخابات میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے اپنے کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی کا ذکر نہیں کیا۔سیدہ طوبی انورعامر لیاقت کی دوسری بیوی ہیں، نادرا ریکارڈ میں بھی عامر لیاقت ہی سیدہ طوبی کے شوہر ہیں۔عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ سیدہ طوبی ان کی کفالت میں نہیں، اس لیے کاغذات میں ذکر نہیں کیا، منکوحہ اور زوجہ میں فرق ہوتا ہے، عامر لیاقت نے کاغذات نامزدگی میں صرف بشری عامر کو اہلیہ ظاہر کیا ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حلف نامے میں زوجہ کا ذکر ضروری ہے، نکاح کے بعد عورت زوجہ بن جاتی ہے۔انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی میں منکوحہ کا ذکر ضروری ہے یا نہیں ؟ نئی بحث شروع ہوگئی ، وکلا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تیار کردہ حلف نامے میں زوجہ کا ذکر ضروری ہے۔
دشمنوں کو دھوکا دینے والے انوکھے غبارہ ٹینک تیار
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی افواج نے پھلائے جانے والے جعلی ٹینک اور جنگی طیاروں کے ماڈل تیار کیے ہیں جن کے ذریعے دشمن کے سیٹلائٹ اور ڈرون کو جنگی میدان میں دھوکا دیا جاسکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ برطانوی افواج کے پاس مناسب عسکری ہتھیاروں کی کمی ہے۔اس بات کا اندازہ یوں لگائیے کہ برطانیہ کے پاس صرف 227 پرانے چیلنجر ٹو ٹینک ہیں اور 2010ءمیں دفاعی بجٹ میں تاریخی کمی سے یہ صورتحال مزید خراب ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب روس کے پاس جدید ترین ٹینکوں کی تعداد 2700 سے بھی زیادہ ہے۔حال ہی میں 65 سینئر برطانوی فوجی افسران نے 2035تک برطانیہ کی جنگی اور عسکری ضروریات پر مفصل جائزہ پیش کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں تنازعات اور جنگوں کے لیے برطانیہ کو غیرمعمولی تعداد میں سپاہی درکار ہوں گے، آج برطانوی افواج سکڑ کر صرف 77 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔اس تناظر میں ایک فوجی افسر وینڈی ایگل نے کہا ہے کہ برطانوی رائل افواج کو ’ دھوکا اور حیلہ‘ پر انحصار کرنا ہوگا تاکہ دشمن طویل وقت تک جعلی ٹینکوں اور طیاروں میں الجھا رہے اور جعلی ٹینکوں کو دشمن پر رعب اور دبدبے کے لیے بھی رکھا جاسکتا ہے۔
ترکی الیکشن: صدر اردوان جیت گئے، حامیوں کا سڑکوں پر جشن
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک صباح نیوز) ترکی کے صدارتی الیکشن میں صدر رجب طیب اردوان کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کی فتح کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے کامیابی کا سنتے ہی ان کے حامیوں نے سڑکوں پر جشن منایا صدر ممنون حسین نے اردوان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ دونوںملکوں کے تعلقات سے مزید مضبوط تر ہونگے۔ صدر طیب اردگان نے 59.0ووٹ حاصل کئے جبکہ اپوزیشن امیدوار محرم انجے 20.3ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
عدالت کا میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے کا حکم
لاہور (ویب ڈیسک ) سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا۔لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل علی ظفر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بلاوجہ الزامات عائد کیے، میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے جس کے باعث پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی لہذا عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
ن لیگ نے مزید ٹکٹ جاری کر دیئے ، کیپٹن صفدر این اے 14 سے انتخاب لڑیں گے
لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ نے مزید حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ، کیپٹن صفدر این اے 14 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے مانسہرہ کے حلقہ این اے 13 سے سردار شاہ جہان ، این اے 15 ایبٹ آباد سے مرتضی عباسی ، این اے 16 سے سردرار شہریار مہتاب ، این اے 17 ہری پور سے بابر نواز خان کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جبکہ پی پی 14 فیصل آباد سے شیخ اعجاز کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیاہے۔
نواز شریف نے بادشاہت کیلئے تمام ادارے تباہ کیے جو ناقابل برداشت ہے : چوہدری غفور
لاہور(آئی این پی، این این آئی )سابق صوبائی وزیرعبدالغفور میو نے کہا ہے کہ تین مرتبہ کا وزیراعظم اداروں کو کمزور کرے تو یہ برداشت نہیں ہے،انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے ،چوہدری نثار کو کھلا میدان نہیں ملے گا ، (ن) لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے پر ٹکٹ جاری کردیے ہیں ۔ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالغفور میو نے کہا کہ (ن) لیگ نے 28سال کی رفاقت میں آج اہم موڑ آگیا ہے ، حکومت نے عجیب عجیب باتیں کیں ، آج پاکستان نہایت نازک موڑ سے گزر رہا ہے ، پہلی ترجیح اسلام اور پا کستان ہے ، میرے دوست میرے ساتھ کھڑے ہین ، میں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، یہ کون سے جمہوریت ہے جس میں اداروں کو تباہ کرنے کی بات کی جائے ، کب تک برداشت کرتا،انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کیا ہے ، میں کنٹرولڈ ڈیموکریسی کے خلاف ہوں ، تین مرتبہ کا وزیراعظم اداروں کو کمزور کرے یہ برداشت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میو برادری میرے ساتھ کھڑی ہے ، چوہدری نثار کو کھلا میدان نہیں ملے گا، (ن) لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں ٹکٹ جاری کر دیے ہیں ، میں نے دبے الفاظ میں شہبازشریف سے کہا تھا کہ جمہوریت کو فروغ دیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبد الغفور نے کہا کہ مشرف کے ساتھیوں کو پارٹی میں لا کر نوازا گیا ، اب کوئی نظریہ نہیں رہا بلکہ پارٹیاں نظریہ ضرورت کے تحت چل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خون کے اندر وفاہی وفا ہے ، پارٹی میں جس طرح کے لوگ لئے ہیں اللہ انہیں مبارک کرے اور اس سے پاکستان میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا پارٹی سے بہت سالوں تعلق بلکہ یکطرفہ تعلق رہا، بادشاہوں کے سینے میں دل ہوتا ہے اور نہ ہی ان کا کسی سے کوئی تعلق ہوتا ہے ۔ مجھے غلط فہمی تھی اس لئے جن دوسرے لوگوں کو بھی غلط فہمی ہے وہ اسے اپنے دل سے نکال دیں ۔ میں نے 28سال وفا ہی وفا کی ہے جبکہ اس کے بدلے میں میرے ساتھ28ہزار مرتبہ بے وفائی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جو فیصلہ کر لیا ہے اس پر پر مہر ثبت ہو گئی ہے اور اب کسی میں جرات نہیں کہ وہ مجھے کہے کہ پارٹی میں واپس آجائیں ۔ میں فیصلہ کرنے کے پچھانے والوں میں سے نہیں ہوں۔
چیف جسٹس کا لا پتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر کاروائی کا حکم
کراچی (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ رجسٹری میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تمام درخواستوں پر کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاپتہ افراد کے لئے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی معلومات اور بازیابی کے لئے ترجیحی اقدامات کریں۔ سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کو اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔ لاپتہ افراد کی حالت زار پر بہت افسوس ہوتا ہے۔ لاپتہ افراد کو پتہ چل جائے کہ ان کے پیاروں کو کیا ہوا تو شاید صبر آ جائے جبکہ عدالت نے لاپتہ افراد کے حوالے سے درخواستیں وصول کیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اتوار کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔،سماعت کے دوران آئی جی سندھ امجد جاوید اور حساس اداروں کے افسران پیش ہوئے۔سماعت کے دوران کئی لاپتہ افراد کے اہلخانہ بھی سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے، اس موقع پر ان کی جانب سے درخواستیں دی گئیں۔ پچاس سے زائد لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کمرہ عدالت میں آہ و بکا کی جس کے شور شرابہ ہونے پر خاتون اہلکار نے لاپتہ شہری کی رشتہ دار کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کی کوشش کی جس پر لیڈی پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے رویے پر چیف جسٹس نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اپنی نشست سے اٹھ کر چلے گئے، تھوڑی دیر وقفے کے بعد چیف جسٹس دوبارہ کمرہ عدالت میں آئے اور کہا کہ آپ لوگوں نے عدالت کا تقدس پامال کیا، میرا کہنا بھی آپ لوگ نہیں مانے اور شور شرابا کرتے رہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس کے ڈائس پر ہاتھ مارنے والی خاتون نے معافی مانگ لی۔ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں کے لئے نکلا مگر آپ نے توہین عدالت کی آپ لوگوں نے پولیس اہلکار پر ہاتھ کیسے اٹھایا۔ ڈائس پر مکے مارنے کی ہمت کیسے ہوئی۔ قوم کی بیٹیوں سے اس بدتہذیبی کی توقع نہیں تھی۔ بیٹی ہیں، اس لئے معاف کر رہے ہیں ورنہ جیل بھیج دیتے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ نے عدالت کا تقدس پامال کیا میرا کہنا نہیں مانا اور شور شرابہ کرتے رہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد پر مجھے بڑا افسوس ہے جوان نہیں 57 سال کا شخص بھی لاپتہ ہو رہا ہے۔ پہلے بھی کہہ چکا لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں اگر ان کے پیاروں کے ساتھ حادثہ ہو چکا تو وہ بھی بتا دیں۔ کم از کم لاپتہ افراد کے پیاروں کو صبر تو آ سکے۔ مجھے یقین نہیں کہ میرے اداروں نے اٹھایا ہو گا۔ اللہ کرے یہ تمام افراد زندہ ہوں۔ آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی اور حساس اداروں کے افسران چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے اور لاپتہ افراد کے حوالے سے چیف جسٹس کو رپورٹس پیش کیں۔ چیف جسٹس نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تمام درخواستوں پر کارروائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاپتہ افراد کے لئے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
ایپلٹ ٹریبونل نے عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
لاہور( ویب ڈیسک ) الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے میانوالی کے حلقہ این اے 95 سے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ایپلٹ ٹریبونل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 95 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جسٹس فیصل زمان پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونل نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی جس دوران وکیل بابر اعوان نے دلائل دیے تھے۔چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے مکمل اثاثے ظاہر کیے اور کچھ چھپایا نہیں بلکہ وضاحت کی ہے۔عمران خان کے وکیل نے وطن پارٹی سمیت 2 فیصلے عدالت میں پیش کیے جب کہ انہوں نے شیخ رشید اور شکیل اعوان کیس کے فیصلے کی کاپی بھی جمع کرائی۔بابر اعوان نے دلائل کے دوران کہا کہ ریٹرنگ افسر نے حقائق کے برعکس اور تکنیکی بنیاد پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔وکیل نے کہا کہ بروقت بیان حلفی جمع نہ کرانے اور اثاثوں کی مالیت ظاہر نہ کرنے کا الزام لگا کر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔این اے 243: عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔
کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا، پی ٹی آئی نے سکندر بوسن سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے ملتان سے تعلق رکھنے والے کارکنان کے شدید احتجاج کے بعد مرکزی قیادت نے حلقہ این اے 154 ملتان سے سکندر بوسن کو جاری کیا گیا پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا۔تحریک انصاف کے کارکنان گزشتہ کئی روز سے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سراپا احتجاج تھے جن کا مطالبہ تھا کہ سکندر بوسن سے پارٹی ٹکٹ واپس لیا جائے۔شدید احتجاج اور مخالفت کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 ملتان سے جاری کردہ ٹکٹ سکندر بوسن سے واپس لے لیا۔تحریک انصاف مذکورہ حلقے پر ٹکٹ دینے کا فیصلے بعد میں کرے گی۔ سکندر بوسن حال ہی میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں جنہیں ملتان سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا تھا۔
تحریک انصاف کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
اسلام آ با د(آ ئی این پی) پاکستان تحریکِ انصاف نے عا م انتخا بات 2018کے لیئےاپنے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی، قومی اسمبلی کی 272 میں سے دو سو انتیس حلقوں کیلئے امیدوار نامزد، خیبر پختونخوا کے ننانوے میں سے 90 اور پنجاب کے 238 حلقوں کیلئے امیدواروں کا تعین کر دیا گیا، سندھ کے اناسی، بلوچستان کے چھتیس حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی مکمل، اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لئے امیدواروں کا اعلان، فاٹا کے گیارہ حلقوں میں امیدوار کھڑے کر دیے گئے،وہاڑی سے جٹ فیملی سے ٹکٹ واپس لیے لئے گئے،جہانگیر ترین گروپ کے سکندر بوسن جیت گئے، احمد حسن ڈیہڑ کا احتجاج بھی کام نہ اآیا، سیالکوٹ کا بھی ایک جاری ٹکٹ روک لیا گیا، ولید اقبال کو احتجاج کے باوجود ٹکٹ نہ مل سکا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ۔عمران خان نے وہاڑی کی جٹ فیملی کی چھٹی کرا دی۔ این اے 162 وہاڑی سے عائشہ نذیر جٹ سے ٹکٹ واپس لے کر خالد محمود چوہان کو دیدیا گیا۔ نذیر جٹ کا پی پی 229 وہاڑی کا ٹکٹ ہمایوں افتخار چشتی کو مل گیا۔ جٹ فیملی کو جہانگیر ترین گروپ کے اسحق خاکوانی سے گڑبڑ مہنگی پڑ گئی۔این اے 154 ملتان سے سکندر بوسن ٹکٹ لے اڑے، احمد حسن ڈیہڑ کا بنی گالہ میں احتجاج بھی کام نہ اآیا۔ کپتان نے جہانگیر ترین گروپ کے پلڑے میں وزن ڈال کر سکندر بوسن کو ٹکٹ جاری کر دیا۔لاہور سے ولید اقبال کی احتجاجی پریس کانفرنسیں بھی کام نہ آئیں، قومی اور صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ بھی نہ مل سکا۔ این اے 74 سیالکوٹ میں بیرسٹر منصور کو جاری ٹکٹ روک لیا گیا۔ این اے 81 اور پی پی 57 کے ٹکٹ بھی واپس لے لیے گئے۔این اے 80 میں خواجہ صالح سے ٹکٹ واپس لے کر صدیق مہر کو دے دیا۔ پی پی 57 سے نعمان چٹھہ سے ٹکٹ واپس لے کر چودھری محمد علی کو دے دیا گیا۔ پی ٹی اآئی کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
نقیب اللہ کے اہلخانہ کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ
کراچی (ویب ڈیسک )پولیس کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ہلاک کیے جانے والے نقیب اللہ کے اہل خانہ نے کیس میں ملوث ملزم شعیب شوٹر سمیت دیگر کی گرفتاری کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔سندھ ہائیکورٹ میں نقیب قتل کیس کے ملزم راو¿انوار کو سب جیل میں رکھنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ راو¿ انوار اپنے گھر میں موجود ہے، پھر بھی انہیں مزید سہولیات چاہئیں، ملزم کے گھر کو سب جیل قراردیا گیا جو غیر قانونی ہے۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ملزم راو¿ انوار کیس کے گواہوں کو ہراساں کر رہا ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید کارروائی کے لیے درخواست کی سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔


















