بینظیر بھٹو کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث شدت پسند اکرام کی ویڈیو منظر عا م پر آگئی

لندن (ویب ڈیسک)پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک شدت پسند اکرام اللہ نے حال ہی میں طالبان کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں خود پر لگائے گئے الزام کی تردید کی ہے۔خیال کیا جاتا رہا کہ 2007 دسمبر میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ہونے والے حملے کے لیے اکرام اللہ متبادل خود کش حملہ آور تھے اور اگر پہلہ حملہ آور اپنے مشن میں ناکام ہوتا تو اکرام اللہ اس مشن پر جاتے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ملک کی دو دفعہ منتخب ہونے والی وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور ان کے ساتھ ساتھ 20 افراد بھی اس حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔واقعے کے 11 سال بعد طالبان کے ایک نئے دھڑے کی جانب سے یہ ویڈیو جاری کی گئی جو کہ بی بی سی نے حاصل کی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو مشرقی افغانستان میں بنائی گئی ہے۔اس ویڈیو میں اکرام اللہ نے 2007 کے حملے کے بارے میں اپنا پہلا بیان دیا ہے اور اور متعدد بار اس بات کو دہرایا ہے کہ وہ اس کی تیاری میں کسی بھی لمحے ملوث نہیں تھے اور نہ ہی انھیں اس منصوبے کا کوئی علم تھا۔واضح رہے کہ اکرام اللہ پاکستانی حکام کی جانب سے جاری کی گئی مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور عدالتی دستاویزات میں انھیں دوسرا خود کش حملہ آور قرار دیا گیا ہے ۔دوسری جانب بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی اور ملک کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے اکرام اللہ کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اکرام اللہ ‘مکمل طور پر جھوٹ بول رہا ہے’ اور کہا کہ اس حملے میں ملوث دوسرے ملزمان نے عدالت میں اس کا نام دوسرے خود کش حملہ آور کی حیثیت سے لیا تھا۔

خواتین کی خریدو فروخت، جبری مشقت، زبردستی شادیاں، اور جنسی غلامی ، بھارت دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک

لندن(ویب ڈیسک)بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے دنیا بھر میں خواتین کو درپیش مسائل کے حوالے سے کیے گئے سروے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ جنسی استحصال اور جبری مشقت کے لحاظ سے بھارت خواتین کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک ہے۔امریکی خبر رساں ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ’تھامس رائٹرز فاو¿نڈیشن‘ نامی ادارے کی جانب کیے گئے اس سروے میں 550 ماہرین نے حصہ لیا۔سروے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات، گھریلو کاموں کے لیے خواتین کی خریدو فروخت، جبری مشقت، زبردستی شادیاں، اور جنسی غلامی کے حوالے سے بھارت دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک ہے۔

 

دنیا کا طاقتورترین انسان؟دیو قامت ،عظیم الجثہ پاکستانی ،436کلو وزن، ایک ہاتھ سے آدمی کو سر کے اوپر اٹھا لیتاہے ،دھوم مچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک)انٹرنیٹ پر آج کل ایک دیو قامت اور عظیم الجثہ پاکستانی شہری کی دھوم مچی ہوئی ہے جس کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کا طاقتور ترین انسان ہے۔ویب سائٹ آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ ارباب خضر حیات المعروف خان بابا کا وزن 436 کلو ہے اور قد 6 فٹ سے زیادہ ہے۔خان بابا کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان سے ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ بچپن ہی سے ریسلنگ دیکھنے کا شوقین تھا اور مستقبل میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں پاکستان کی نمائندگی کا خواہاں ہے۔خان بابا ایک ہاتھ سے آدمی کو اپنے سر کے اوپر اٹھا لیتا ہے اور ہاتھ سے سکے بھی توڑ دیتا ہے۔خان بابا کی مختلف وڈیوز یوٹیوب پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ایک ٹریکٹر اور گاڑیوں کو اپنے ہاتھ سے روکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خان بابا نے دعویٰ کیا کہ ‘2012 میں جاپان میں ہونے والے ایک ویٹ لفٹنگ مقابلے میں انہوں نے 5 ہزار کلو گرام وزن اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ کوئی بھی اس ریکارڈ کو نہیں توڑ سکتا’۔خان بابا کا کہنا ہے کہ جب وہ 18 سال کا تھا تو اچانک اس کے جسم میں تبدیلی رونما ہونا شروع ہوگئی اور ان کا وزن بڑھتا گیا۔ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک دن میں 10 ہزار کیلوریز کھاجاتے ہیں اور صرف ناشتے میں 36 انڈے، 4 مرغیاں، تین کلو گائے کا گوشت اور پانچ کلو دودھ پی جاتے ہیں۔خان بابا کا کہنا ہے کہ اتنا زیادہ وزن ہونے کے باوجود انہیں کوئی بیماری نہیں اور وہ خود کو بالکل فٹ محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سفر کے لیے انہیں شدید مشکلات پیش آتی ہیں کیوں کہ کسی بھی گاڑی میں وہ فٹ نہیں آتے۔خان بابا مردان میں ایک سیلیبرٹی سے کم نہیں اور لوگ دور دور سے ان کے ساتھ تصویریں بنوانے کے لیے آتے ہیں۔دوسری جانب خان بابا پر بعض لوگوں کی جانب سے تنقید بھی کی جارہی ہے اور کچھ لوگوں نے اس کے دعووں کے حقیقی ہونے پر سوالات بھی اٹھائے ہیں۔بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ خان بابا ہر وقت شال اوڑھے رکھتا ہے جس کی وجہ سے وہ اور بھی موٹا نظر آتا ہے۔بعض ناقدین یہ بھی کہتے ہیں کہ خان بابا پیٹ اور سینے کو برابر رکھنے کے لیے سینے پر کوئی شے باندھتا ہے جسے چپھانے کے لیے وہ ہر وقت شال اوڑھے رکھتا ہے۔

خبر دار کونسے سمارٹ موبائل فونز پر واٹس ایپ استعمال پر پابندی ،خبر آ گئی

لندن (ویب ڈیسک)موبائل ایپلی کیشنز کی مقبول ترین ایپ ’واٹس ایپ‘ اب پرانے آئی فونز اور اینڈرائڈ اسمارٹ فون پر نہیں چلے گی۔واٹس ایپ بلاگ پوسٹ کے مطابق واٹس ایپ اب ان تمام اسمارٹ فون پر نہیں چلے گی جن کا ورڑن 2.3.7، نوکیا ایس40 ہوگا یا پھر آئی او ایس 7 ہے۔بلاگ پوسٹ کے مطابق یکم فروری 2020 تک مکمل طور پر واٹس ایپ پرانے ورڑن پر کام کرنا ختم کردے گی۔گوگل فگر(google figure) کے مطابق ابھی بھی 0.3 فیصد اینڈرائڈ ڈیوائس پرانے ورڑن پر چل رہے ہیں جو تقریباً 6 ملین ٹیبلٹس اور اسمارٹ فون میں استعمال ہو رہا ہے۔وہ صارفین جو ان سسٹم کو استعمال کررہے ہیں وہ اب اس پر کوئی نیا واٹس ایپ اکاو¿نٹ نہیں بنا سکیں گے البتہ وہ اپنے اکاو¿نٹ کو مذکورہ تاریخ کے ختم ہونے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔واٹس ایپ ان ورڑن پر بلکل نہیں چلے گا: اینڈرائڈ ورڑن 2.3.3 ونڈوز فون 8.0 یا اس سے بھی پرانے آئی فون 3 جی ایس/آئی او ایس 6 نوکیا سمبیان ایس 60 بلیک بیری او ایس اور بلیک بیری 10 2 سال تک قابل استعمال ورڑن اینڈرائڈ ورڑن 2.3.7 یا اس سے پرانے ورڑن اور آئی او ایس 7 اور اس سے پرانے ورڑن پر اسے 2 سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ واٹس ایپ میں نوکیا ایس 40 میں رواں برس کے آخر 31 دسمبر تک کام کرسکے گا۔جب کہ کچھ ایسے بھی ورڑن ہیں جن کو صرف اپ ڈیٹ کرنے سے واٹس استعمال کیا جاسکے گا جن میں اینڈرائڈ 4.0+، آئی فون آئی او ایس 8 پلس ونڈوز فون 8.1 پلس شامل ہیں۔

فیفا فٹبال عالمی کپ 2018 کی سب سے پیاری تصویر

لندن (ویب ڈیسک)کوبے، میکس، نیال، جیکب اور کائل سے ملیے۔ پانچ آٹھ سالہ لڑکے، جو کھیلوں کے شوقین، بہترین دوست اور انگلینڈ? کی ٹیم کے مداح ہیں۔جیکب کے والد سٹیو نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا کہ ان تمام لڑکوں کی مائیں گذشتہ 20 برس سے بہترین دوست ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ’ہم سب خاندان چیشیئر میں ایک ہی رہائشی علاقے میں رہتے ہیں لیکن ہم نے کچھ ایسی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔‘ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک دن وہ سب دوپہر کے کھانے کے لیے گئے اور ان میں سے ایک نے اعلان کیا کہ ان کے اولاد ہونے والی ہیں۔ فوراً تمام ہنسنے لگیں کیونکہ وہ تمام حاملہ تھیں اور انھوں نے ایک دوسرے کو نہیں بتایا تھا۔’ان بچوں کی پیدائش کے کچھ ماہ بعد، 2010 کے عالمی کپ کے دوران ان کے والدین نے ایک گروپ فوٹو بنانے کا فیصلہ کیا، جہاں سے اس روایت نے جنم لیا۔سٹیو کہتے ہیں: ‘ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ آنے والے برسوں میں بھی ایسی ہی تصویر بناتے رہیں گے۔’لیکن کیا ہم انھیں مستقبل میں انگلینڈ? کی آفیشل فٹبال ٹیم کی تصویر میں دیکھ سکیں گے؟ ایسا ممکن ہے۔انگلینڈ کی ٹیم اس وقت گروپ جی میں اپنے دونوں میچ جیتے کے بعد پہلی پوزیشن پر ہے
ؒؒکوبے جو دوسرے لڑکوں سے چند ماہ بڑا ہے اب رگبی کا دیوانہ ہے لیکن دیگر لڑکے ہر ہفتے ایک ساتھ فٹبال کھیلتے ہیں۔
جیکب کا کہنا تھا کہ وہ حالیہ عالمی کپ سے بھی بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔
و

عمرا ن خان نے سکندر بوسن کے بعد چو دھری الیاس اور پی پی 28 سے محمد زبیر کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا

گجرات (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹیں دینے کے بعد اب ’واپس ‘ لینے کا عمل شروع کر دیاہے ، گجرات کے حلقہ این اے 71 سے چوہدری الیاس سے ٹکٹ بھی واپس لے لیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گجرات کے حلقہ این اے 71 سے چوہدری الیاس اور پی پی 28 سے محمد زبیر کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا گیاہے ، دونوں امیدواروں کے نام پی ٹی آئی فہرست سے غائب ہو چکے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چوہدری الیاس تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر 2013 میں پارٹی امیدوار تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے ن لیگ سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سکندر بوسن کو دیا گیا ٹکٹ بھی چند ہی گھنٹوں کے بعد واپس لے لیا تھا۔

بھارت کا کونسا اداکار و اداکارہ کونسی گاڑی استعمال کرتے ہیں اور ان کی قیمتیں کیا ہیں؟ وہ باتیں جو ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ سٹارز کے انداز نرالے ہیں اور کیوں نہ ہوں ، جب دولت کی گنگا بہہ رہی ہوتو سبھی پرتعیش زندگی گزارنے کے رنگ ڈھنگ اپنالیتے ہیں۔ جہاں ان اسٹارز کا کروڑوں روپے کا رہن سہن ہے وہیںان کے زیرِاستعمال گاڑیاں بھی کروڑوں روپے سے کم نہیں۔ آپ ان کو رولز رائس سے لے کر فیراری اور بگاٹی جیسی مہنگی گاڑیاں دوڑاتے دیکھ سکتے ہیں۔ فی الحال ہماری معلومات کے مطابق سب سے مہنگی گاڑیاں چلانے والے سٹارزکی فہرست کچھ یوں ہے۔

احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ سیمپل میں حشیش کی مقدا ر نے سب کو حیرا ن کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تو ہر کوئی حیران رہ گیا اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان کے سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی ہے جو ایک تفریحی نشہ کہلاتا ہے اور اس کا شمار قوت بخش ادویات میں نہیں کیا جاتا۔چونکہ حشیش قوت بخش نشہ نہیں ہے اس لئے اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چاہتا تو احمد شہزاد زمبابوے کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل ہوسکتے تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتیاط کے طور پر احمد شہزاد کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کا خطرہ مول نہیں لیا۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پی سی بی میں ڈاکٹر ریاض اس کیس کو ہینڈل کررہے تھے جو چھٹیوں پر ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں ڈاکٹر سہیل سلیم اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔پی سی بی کو پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں واقع حکومت کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی کیمیائی رپورٹ کی تصدیق کا انتظار ہے۔

پشاور: پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران تباہ، 2 پائلٹ شہید

پشاور (ویب ڈیسک )پاک فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ کے قریب کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق ٹیک آف کرکے جیسے ہی جہاز تھوڑی سی بلندی پر گیا، اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جہاز کے کپتان نے قریبی آبادی کو بچاتے ہوئے جہاز کو موڑا لیکن کریش لینڈنگ کے دوران ہی اس میں آگ لگ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق جہاز میں سے زوردار دھماکے کی آواز بھی سنائی دی۔

شاہد خاقان، خواجہ آصف اور فردوس عاشق کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی، خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کی فردوس عاشق اعوان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی پر مشتمل الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف سرمد حنیف کی دائر اپیل پر سماعت کی، ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔ ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔دوسری جانب جسٹس سید شہباز رضوی نے ہی این اے 72 سے ووٹر زید لطیف کی جانب سے فردوس عاشق کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے کاغذات نامزدگی میں شادی اور بچوں کا خانہ پر نہیں کیا اس کے علاوہ انہوں نے اپنی جائیدادوں کی تفصیلات بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق منظور کیے، ٹریبونل نے دلائل سننے کے بعد اپیل مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ایپلیٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے سے متعلق ریٹننگ آفیسر کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی کی 272 نشستوں کیلئے تحریک انصاف کے 229 امیدوار

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) انتخابات 2018 کے لیے پارٹی ٹکٹوں پر ہونے والے احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ پارٹی کے سینٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشستوں کے لیے 229 حلقوں سے امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان خود 5 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل پارٹی کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کچھ نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پارٹی قیادت کی جانب سے کچھ حلقوں پر ٹکٹوں کی تقسیم کے اعلان کو روکا گیا تھا۔اس کے علاوہ انتخابات کے لیے نئے چہروں کو سامنے لانے اور انہیں ٹکٹ دینے کے فیصلے پر سخت رد عمل سامنے آیا تھا اور پارٹی کارکنوں اور ورکرز کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پارٹی کارکنان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج کیا گیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ پارٹی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کچھ حلقوں پر دیے گئے ٹکٹوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔احتجاج کے دوران پارٹی میں اندرونی اختلافات بھی سامنے آئے اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے درمیان عوامی سطح کے ساتھ ساتھ نجی ملاقات میں بھی لفظی جنگ ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے کیمپ میں موجود لوگوں کا ماننا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے ملتان سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو بنی گالا کے باہر دھرنے کے لیے اکسایا تھا۔

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کو رقم وصول کرنے روک دیا

کراچی (ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاو¿ن کراچی کی جانب سے خریداروں سے رقم وصول کرنے کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے رقم وصول کرنے سے روک دیا، ساتھ ہی حکم دیا ہے کہ خریدار اپنی رقم سپریم کورٹ کے حکم پر کھولے گئے اکاو¿نٹ میں جمع کرائیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سرہراہی میں بحریہ ٹاو¿ن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ملک ریاض کے وکیل اعتراز احسن عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بحریہ ٹاو¿ن پیسے وصول کرنے کے لیے لوگوں کو نوٹس دے رہا ہے، یہ عمل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ اس کیس میں علی ظفر نے التوا کی درخواست دائر کررکھی ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس ملک کا کھایا ہے تو پھر اسے لوٹائیں بھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رابن ہوڈ کی طرح چوری کرکے واپس لوگوں میں باٹنے کے عمل کو درست قرار نہیں دے سکتے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بلند عمارات کی تعمیر پر پابندی عائد کررکھی ہے، بحریہ ٹاو¿ن کو کراچی میں 20 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی اجازت کس نے دی؟چیف جسٹس نے ملک ریاض کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے موکل کو کہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوں، حاجی صاحب کو لے کر آئیں، کیا ملک ریاض کو عدالت میں آر کھڑا ہونا معیوب لگتا ہے؟

مسجد کے باہر ناچنے پر سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد

ملائیشیا (ویب ڈیسک) میں سوشل میڈیا پر دو خواتین کی مسجد کی عمارت کے سامنے ناچنے والی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اس مسجد میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس ویڈیو میں دو خواتین کو گھٹنے سے اوپر لباس پہنے ہوئے اور کھلے پیٹ کے ساتھ ملائیشیا کے جزیرے بورنیو میں قائم کوٹا کنابالو مسجد کے سامنے ناچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔حکام ان دونوں خواتین کی شناخت کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں اور کہا گیا ہے کہ وہ دونوں غیر ملکی تھیں اور ان کا تعلق مشرق بعید کے ممالک سے ہے۔ملائیشیا کی ریاست صباح میں وزارت سیاحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ‘اس ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمان عبادت گزاروں کے تضحیک کی گئی اور مقامی مہمان داری کا مذاق اڑایا گیا ہے۔’
اتوار کو مسجد کے چئیرمین نے کہا کہ عوامی ٹرانسپورٹ کو سیاحوں کو مسجد کی عمارت تک لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مزید کہا کہ سیاحوں کو لانے والی کمپنیوں سے بھی گفتگو کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ پیش آئیں۔ملائیشیا میں غیر ملکیوں کو عام طور مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذہبی مقامات اور مساجد جاتے ہوئے سادہ لباس پہنیں۔