ٹی 20 سیریزکےلئے قومی ٹیم کی تربیتی مشقیں جاری

لاہور(آئی این پی)ٹرائی اینگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے تربیتی کیمپ کا آج آخری روز ہوگا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں کیمپ میں ٹریننگ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک ہوگی اور اس کے بعد ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میڈیا ٹاک کریں گے۔ٹیم 28جون کو زمبابوے کیلئے لاہور سے روانہ ہوگی۔ٹرائی اینگولر سیریز اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پندرہ رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان شنواری اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں ۔

جبکہ ون ڈے سکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم (فٹنس سے مشروط)آصف علی، سرفراز احمد کپتان، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان شنواری، یاسر شاہ، حسن علی، حسین طلعت اور حارث سہیل شامل ہیں۔محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد دونوں فارمیٹ میں کھیلیں گے۔

، ان کا باﺅلنگ ایکشن حال ہی میں کلیئر ہوا ہے۔

پاکستان زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین ٹرائی اینگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز یکم جولائی سے آٹھ جولائی تک اور زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 13جولائی سے شروع ہوگی، ون ڈے میچز کوئنز سپورٹس کلب بلاویﺅ میں 13، 16، 18، 20 اور 22 جولائی کو کھیلیں جائیں گے ۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا میں واحد ٹی20معرکہ آج

برمنگھم (آئی این پی)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (آج) بدھ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ(آج)بدھ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگااس سے قبل میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔انگلینڈ نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 3وکٹوں سے شکست دی۔دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کینگروز کو 38رنز سے شکست دی۔

، تیسرے میچ میں انگلینڈ نے نہ صرف آسٹریلیا کو بڑے مارجن 242رنز سے شکست دی بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا کیلئے سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیا اور پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے کینگروز کو 6وکٹوں سے شکست دی جبکہ پانچویں میچ میں ایک وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

آغاسلمان کوٹی20میں چانس ملناچاہیے تھا : طاہرشاہ ، دورہ زمبابوے میںحفیظ کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کوجگہ دی جاتی توبہترہوتا : سابق کرکٹر ، پروفیسرکواپنی ساکھ بحال کرنے کےلئے کرکٹ پرتوجہ دینا ہو گی : راجہ اسدکی چینل ۵ کے پروگرام ” گگلی “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں محمد حفیظ کو ٹیم کے ساتھ لیکر نہیں جانا چاہیے تھا بلکہ اس کی جگہ کوئی نیا لڑکا لے جاتے۔نوجوان پلیئرزکوزیادہ سے زیادہ مواقع دینے ہونگے۔ چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اظہر یا آغا سلمان کو لے جاتے تو بہتر ہوتا۔ کرکٹر کمنٹیٹر راجہ اسد علی نے کہا ہے اگر حفیظ کھل کر کھیلیں تو رنز کا انبار لگاسکتے ہیں حفیظ دوبارہ اپنی ساکھ بحال کرسکتے ہیں ان کو صرف اپنی کرکٹ کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے آنے والا ٹور بہت زیادہ اہم ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری کلب کرکٹ کرپٹ ہوچکی ہے۔

ضابطہ اخلاق توڑنے پر عمراکمل کوسزاہونےکاامکان

لاہور(آئی این پی)ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل کا سزا سے بچنا مشکل دکھائی دے رہا ہے، چونکہ انہوں نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کو توڑا ہے اس لیے انہیں قانون کی خلاف ورزی پر کڑی سز اکا سامنا کرنا پڑےگا۔عمر اکمل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سٹے بازوں کی پیشکش کا اعتراف کیا تھا اس لیے ان پر پی سی بی کانہیں آئی سی سی کا اینٹی کرپشن کوڈ لاگو ہوتا ہے۔آئی سی سی قوانین کے تحت یہ سنجیدہ نوعیت کی خلاف ورزی ہے۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قوانین کے تحت اس جرم کی کم سے کم سزا چھ ماہ ہے۔آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے تحت کسی پیشکش کو رپورٹ نہ کرنا اور غلط بیانی کرنا سنگین نوعیت کا جرم ہے ۔ عمر اکمل نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر)اعظم کے سامنے پیش ہوکر ڈھائی گھنٹے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے طور پر عمر اکمل سے انٹرویو کررہا ہے لیکن چونکہ انہوں نے پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے انٹرنیشنل میچز میں فکسنگ کی پیشکش کا اعتراف کیا تھا اس لیے عمر اکمل سے آئی سی سی کے تفتیش کار علیحدہ انٹرویو کریں گے۔

عمر اکمل کو انٹرویو کے لیے دبئی طلب کیا جاسکتا ہے یا آئی سی سی تفتیش کار لاہور آکر ان سے بیان ریکارڈ کریں گے اور ممکن ہے کہ آئی سی سی اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کرے گا۔عمر اکمل کیس میں معاملہ اس لحاظ سے سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے کہ انہوں نے ان پیشکشوں کو رپورٹ کرنے سے گریز کیا اور ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ بھی لاعلم تھے۔دوسال قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس وقت کے کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تجویز دی تھی کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد پر دو دو سال کی پابندی عائد کرے لیکن بورڈ نے وقار یونس کی تجویز کو نظر انداز کیا اور اب یہ کھلاڑی خود ہی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

دہشتگرد کالے شیشے والی گاڑیوں میں گھومنے لگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت یہ قانون لاگو کیا گیا تھا کہ کوئی بھی شخص اپنی گاڑی کے شیشوں پر کالے پیپروں نہیں لگوائے گا۔ حکومت کی طرف سے اس پابندی کو لگانے کا مقصد دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد کی طرف سے کالے پیپروں کی آڑ میں اپنی نقل وحرکت کو کنٹرول کرنا تھا مگر ملتان میں نوابزادوں اور صاحبزادوں کی کثیرتعداد نے نیشنل ایکشن پلان کے اس قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنی گاڑیوں پر سورج کی تپش سے بچنے کے بہانے کالے شیشے آویزاں کرلئے ہیں جبکہ ضلعی وٹریفک پولیس اپنے اندر بیٹھے روایتی خوف کی وجہ سے ان بااثر افراد کے لئے قانونی کارروائی نہیں کرتی۔ کیونکہ ان بااثر افراد کے خلاف اگر کوئی اہلکار کارروائی کرے تو اس کا فوری ٹرانسفر کردیا جاتا ہے۔ شہر بھر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف باقاعدہ ایکشن نہ لینے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد بھی اپنی گاڑیوں پر کالے شیشے لگواکر دندناتے پھرتے ہیں جس کی وجہ سے کرائم کی وارداتوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ملتان ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ہم نے گزشتہ 2ماہ میں 1400ایسی گاڑیوں کا چالان کیا ہے جن پر کالے پیپر نصب تھے اور فی گاڑی 500روپے جرمانہ کرکے مجموعی طور پر ان سے جرمانے کی مد میں 7لاکھ روپے ریونیو حاصل کیا گیا ہے۔

نیب کا حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بھی انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے سیکریٹریز علی جان اور نجم شاہ کے نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔’شریف خاندان کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کابینہ کرے گی‘ نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور دیگر متعلقہ افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کا نیب کی کارروائیوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی اس معاملے پر اجلاس کرے گی جو سفارشات تیار کرکے کابینہ کو بھیجے گی۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی ایک رکن بیرون ملک ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو انٹرپول کے ذریعے لانے یا نہ لانے کا اختیار بھی وزارت داخلہ کے پاس ہے۔مسلم لیگ (ن) کا نیب کی کارروائیوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماو¿ں کو نیب کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔نیب نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمرالاسلام کو گرفتار کیا جنہیں صاف پانی کمپنی کے اسکینڈل میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا گیا ہے۔(ن) لیگی رہنما قمرالاسلام 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے۔ذرائع کےمطابق مسلم لیگ (ن)نے نیب کی کارروائیوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور (ن) لیگ کے قائد نوازشریف نے لندن سے پارٹی رہنماو¿ں کو فون کیے جس میں انہوں نے نیب کی کارروائیوں کےخلاف احتجاج کی ہدایت کی ہے۔میاں نوازشریف نے پارٹی کے صدر شہبازشریف کو بھی کراچی ٹیلی فون کیا اور انتخابی مہم پر گفتگو کی۔

ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو سمیت اہم سیکریٹریز کا تبادلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نے حالیہ اجلاس میں ڈی جی آئی بی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو سمیت اہم وفاقی سیکریٹریز کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔ طاہر رضا نقوی کو سیکریٹری پارلیمانی امور، سابق چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور رضوان میمن کو سیکرٹری توانائی لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا کو احمد نواز سکھیرا کی جگہ سیکریٹری اطلاعات جب کہ سیکریٹری توانائی یوسف نسیم کھوکھر کو سیکریٹری داخلہ لگایا جائے گا۔حکومت نے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو تبدیل کرکے سیکریٹری شماریات رخسانہ یاسمین کو چیئرپرسن ایف بی آر لگانے کی منظوری دی ہے جب کہ ڈی جی پاسپورٹ عشرت علی کوتبدیل کرکے چیرمین سی ڈی اے تعینات کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ معروف افضل کوسیکریٹری صنعت وپیداوار لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان کو بھی تبدیل کرنے کی منظودی دی گئی ہے جب کہ ان کی جگہ نیکٹا کے سربراہ احسان غنی کو نیا ڈی جی لگائے جانے کا امکان ہے۔

شہباز شریف نے گانا گنگنا کر سب کو حیران کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے گانا گنگنا کر سب کو حیران کر دیا۔شہباز شریف اپنے جوش خطابت کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں اور وہ اکثر اپنی تقاریر کے دوران علامہ اقبال اور حبیب جالب کے شعر بھی سناتے رہتے ہیں۔لیکن گزشتہ روز کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے والے شہباز شریف نے ایک مقامی ہوٹل میں احمد رشدی کا مشہور زمانہ گانہ گا کر سب کو حیران کر دیا۔شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ مقامی ہوٹل میں عوام کے اسرار پر ’اکیلے نا جانا، ہمیں چھوڑ کر تم، تمھارے بناء ہم بھلا کیا جیئیں گے‘ گایا۔ مقامی گلوکار کے ساتھ گانا گا کر بہت اچھا لگا۔شہباز شریف نے اپنے گائے ہوئے گانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

سلمان خان کی ’ریس 3‘ کروڑوں کی کمائی کے باوجود بدترین فلموں میں شامل

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ نے کروڑوں روپے کی کمائی کے باوجود بدترین ریٹنگ والی فلموں میں شامل ہوگئی۔سلمان خان کو بالی وڈ باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی فلموں کا کروڑوں کی کمائی کرنا ہے۔حال ہی میں عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’ریس 3‘ نے بھی بھارت میں 148 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے لیکن یہ فلم کارکردگی کے لحاظ سے بدترین فلم بن گئی ہے۔بالی وڈ کے سلطان سلمان خان گوگل پر بدترین اداکارفلم ’ریس 3‘ میں سلمان کی پرفارمنس فلم بینوں کو نہیں بھائی تھی جس کے باعث وہ گوگل پر بدترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے تھے لیکن اب ان کی فلم بھی انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کی کم ترین ریٹنگ والی 100 فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) دنیا بھر میں فلموں کے حوالے سے معتبر ریٹنگ والی ویب سائٹ ہے جہاں آن لائن فلموں اور اداکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔سلمان خان نے باکس آفس پر ساری عیدی لوٹ لی۔آئی ایم ڈی بی نے سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو 2.6 پوائنٹس دیئے ہیں جس کے بعد وہ دنیا کی 100 کم ترین ریٹنگ والی فلموں میں 72 ویں نمبر پر موجود ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم ’کیا کول ہیں ہم 3‘ 2.4 پوائنٹس، ’ہم شکلز‘ 2.1، ’ہمت والا’ 2 اور فلم ’ رام گوپال ورما کی آگ‘ 1.9 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان، انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ریمو ڈی سوزا نے سر انجام دیے ہیں۔

پیزا کی شوقین د لہنوں کیلئے پھولوں کی بجائے ’پیزا گلدستہ‘ تیار

لاہور(ویب ڈیسک) ویڈنگ سیزن کا آغاز ہوچکا ہے اور اگر آپ کی شادی ہونے والی ہے اور آپ کا پارٹنر پیزا کا دیوانہ ہے تو آپ بھی شادی میں پھولوں کا گلدستہ دینے کے بجائے ’پیزا گلدستہ‘ دے سکتے ہیں۔نیوجرسی کے مورس ٹاو¿ن میں ولا اٹالین کچن نے ویڈنگ سیزن پر خصوصی طور پر نئے جوڑوں کے لیے پیزا گلدستہ متعارف کیا ہے تاکہ جو افراد پیزا کے شوقین ہیں وہ شادی کے دن پھولوں کا گلدستہ دینے کے بجائے دلچسپ اور مزیدار ’پیزا گلدستہ‘ دیں۔ایسی ہی ایک تصویر گزشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہے نے شادی پر دلہن کو ’پیزا گلدستہ‘ دیا ہے اور دونوں پیزا کھانے کے شوقین ہیں۔پیزا گلدستہ کو نیو یارک فوڈ اسٹائلسٹ جیسی بیئرڈین نے شاندار طریقے سے تیار کیا ہے جس میں پنیر سے لے کر دودھ، مشروم اور تمام لوازمات شامل ہیں۔ولا اٹالین کچن کے ڈیجیٹل ڈائریکٹر می می ونڈرلچ نے اسے دنیا کا پہلا ’پیزا گلدستہ‘ قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ رواں برس کا سب سے انوکھا ٹرینڈ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیزا لورز کے لیے ان کی شادی پر اس سے بہترین تحفہ اور کچھ نہیں ہوسکتا اور ان کی شادی میں پھولوں کی خوشبو کے بجائے پیزا سے مصالحوں کا تڑکا لگے گا۔

زعیم قادری نے نئی سیاسی جماعت بنا نے کا فیصلہ کر لیا ، کیا نام رکھیں گے؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما زعیم حسین قادری نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیااور ان کی جماعت کا نام پاکستان مسلم لیگ نظریاتی رکھے جانے کا امکان ہے۔ زعیم قادری نے جماعت کی تشکیل اور شمولیت کے حوالے سے مختلف علاقوں سے ہم خیال رہنماﺅں سے رابطہ بھی کیا ہے۔ زعیم قادری ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں زعیم قادری نے کہا کہ ن لیگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بن چکی ہے، کس کو نہیں پتہ کہ ن لیگ میں کیا ہو رہا ہے؟ ہمارے ساتھ قسمیں کھاتے تھے کہ ہم شریف لوگ ہیں، ہمیں کیا پتہ تھا کہ یہ لوگ کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ چودھری عبدالغفور اندر کے آدمی تھے، انہیں زیادہ معلوم ہے، انہوں نے بتایا کہ پارٹی میں 2007ء سے سوالات اٹھا رہا تھا جس پر مجھے پارٹی میں ناپسند کیا جانے لگا، ن لیگ نے مجھے دو ٹکٹ دیئے جو میں نے واپس کر دیئے۔

ایشوریا اور انیل کپور کی فلم ’فنے خان‘ کا پہلا ٹیزر جاری

لاہور(ویب ڈیسک) سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن اور انیل کپور کی فلم ’فنے خان‘ کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا۔فلم ’فنے خان‘ میں ایشوریا رائے بچن ، انیل کپور اور راج کمار راو¿ مرکزی کرداروں میں نظرآئیں گے لیکن فلم کی خاص بات یہ ہے کہ ایشوریا رائے اور انیل کپور 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔انیل کپور اور ایشوریا 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار۔سابق حسینہ عالم کی یہ فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونا تھی لیکن فلم کے پروڈیوسرز نے سلمان خان کی ’ریس 3‘ کے ساتھ باکس آفس ٹاکرے سے گریز کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ بدل دی تھی۔فلم کا پہلا پوسٹر گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا لیکن اب فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آیا ہے جس میں ایشوریا رائے کے انداز نے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔ٹیزر 57 سیکنڈ کے دورانیے پر مبنی ہے جس میں انیل کپور اور راج کمار راو¿ کو بھی دکھایا گیاہے۔فلم ’فنے خان‘ 3 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے پروڈیوسر خود انیل کپور بھی ہیں۔واضح رہےکہ انیل کپور اور ایشوریا کی ’تال‘ اور ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ مشہور فلموں میں شامل ہیں جب کہ دونوں اداکار فلم ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ میں 2000 میں آخری بار جلوہ گر ہوئے تھے۔

اردوان کی کا میابی پر اسرائیل اور ایران خو ش کیوں؟

ایران، ترکی اور اسرائیل ایک دوسرے کے علاقائی حریف ہیں اور برسوں سے ان کے درمیان اختلاف رہا ہے۔ترکی کی ایک عرصے سے رہنمائی کرنے والے لیڈر رجب طیب اردوغان کی تہران اور یروشلم کی انتظامیہ سے مخاصمت کے سبب ان ممالک کے درمیان سفارتی بحران اور علاقائی عدم استحکام نظر آیا ہے۔دونوں ممالک کے رشتے، بطور خاص اردوغان اور عمومی طور پر ترکی انتظامیہ سے اچھے نہیں رہے ہیں۔لیکن اب اردوغان کے پاس ایگزیکٹو صدر کی نئی طاقت ہوگی کیونکہ ترکی میں وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔ایسے میں اسرائیل اور ایران دونوں کیونکر خوش ہو سکتے ہیں جبکہ اردوغان جنھیں ‘نیا سلطان’ کہا جا رہا ہے انھیں پانچ سال کی نئی مدت ملی ہے؟رواں سال یکم اپریل کو صدر اردوغان نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کو ‘دہشت گرد’ کہا تھاحال ہی میں اردوغان نے اسرائیل کو زمین پر قبضہ کرنے والا دہشت گرد ملک کہا تھا۔ترکی نے اسرائ?ل کی فلسطینوں کے ساتھ ناروا سلوک برتنے کی سخت مذمت کی تھی۔ یہاں تک کہ غزہ میں گذشتہ مئی میں ہونے والے خونی مظاہروں کے بعد اس نے اسرائیلی سفیر کو انقرہ سے نکال دیا تھا۔لیکن علاقائی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان کے رشتوں کے افق پر نرمی نظر آ رہی ہے۔ سنٹرسٹ نظریہ کے حامل اخبار یڈیوٹ اخرنوٹ کے سمدار پیری کا کہنا ہے کہ ‘اردوغان کے سخت رویے کے باوجود یہ واضح ہے کہ ایک ایسا وقت آئے گا جب وہ رفتہ رفتہ لگام ڈھیلی چھوڑیں گے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی اجازت دیں گے۔ ترکی اور اسرائیل ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے اہم رہے ہیں۔’در حقیقت دونوں ممالک کے درمیان تجارت معمول پر رہی ہے اور حالیہ مہینوں کے درمیان ان کے معاشی رشتے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ترکی میں اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری طور پر بائیکاٹ نہیں ہوا ہے اور کسی بھی تجارتی معاہدے کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ترکی کے صدر ہمیشہ سے اسرائیل کے ناقد اور فلسطینی رہنام محمود عباس کے حامی رہے ہیںترکی کی سیاست میں اسرائیل کے ساتھ انتہائی اقدام پر بحث ہوئی ہے اور اردوغان کے اہم حریف سی ایچ پی کے محرم انجے نے ان کی وکالت کی ہے۔ایک دوسری پارٹی کرد نواز ایچ ڈی پی پارٹی نے تو یہاں تک کہا کہ ‘اسرائیل کے ساتھ تمام معاشی تعلقات کو توڑ لینا چاہیے۔’ خیال رہے کہ اس موقف کی سی ایچ پی بھی حمایت کرتی ہے۔اپنے سیاسی حریف کے برخلاف اردوغان اور ان کی اے کے پارٹی تجارتی محاذ پر نسبتاً کم اسرائیل مخالف رہی ہے۔ترکی کے انتخابات سے قبل اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ ‘ترکی میں سفارتی بحران کے ابتدا کے بعد اے کے پی نے پارلیمان میں ایک قرارداد کو نامنظور کر دیا جس میں یہودی ریاست کے ساتھ تمام پرانے معاہدے کو توڑنے اور معاشی تعلقات کو ختم کرنے کی بات کہی گئی تھی۔اردوغان اور اے کے پی نے اسرائیل کے خلاف شعلہ بیانیوں کا استعمال کیا ہے لیکن اسرائیل کو پتہ ہے کہ وہ دونوں ممالک کے معاشی رابطے کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔