لاہور ( ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے زینب کے قاتل عمران کوسرعام پھانسی کی سزا دینے کیلئے درخواست پرہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے زینب کے والد محمد امین کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزارکے وکیل اشتیاق چوہدری نے بتایا کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں اورانسداد دہشت گردی ایکٹکے تحت مجرم کو سرعام پھانسی دی جا سکتی ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم دیا جائے ۔ جسٹس انوارلحق نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ
Monthly Archives: June 2018
ایرانی گول کیپر علی رضا بہرانوند: سڑکوں پر سونے سے لے کر فٹبال ورلڈ کپ تک سفر
تہران کے آزادی ٹاور کے آس پاس غریب تارکینِ وطن کا ایک عارضی ٹھکانہ ہے۔ یہاں سے کچھ ہی فاصلے پر ایک مقامی کلب ہے۔ اس کلب کے دروازے کے باہر ایک چھ فٹ تین انچ کا نواجوان گہری نیند سو رہا ے۔نا تو شہر کے ٹریفک کا شور اس کی نیند میں خلل ڈال رہا ہے اور نا ہی آس پاس چلنے والے لوگوں کی آواز اسے جگا پا رہی ہے۔19 سالہ علی رضا کی جب آنکھ کھلتی ہے تو اسے اپنے آس پاس ایرانی ریال کے سکے اور چھٹے پیسے نظر آتے ہیں۔وہ کچھ دیر پیسوں کی طرف خاموشی سے دیکھتے ہیں،انھیں معلوم ہے کہ یہ پیسے کہاں سے آئے ہیں لیکن بہت دن کے بھوکے علی رضا دل ہی دل میں خوش ہو رہے ہیں کہ آج وہ پیٹ بھر کر کھانا کھا پائیں گے۔81 لاکھ کی آبادی والے دارالحکومت میں شاید یہ ایک معمول کا منظر ہو۔
معذور بچوں کے 45 سالہ استاد نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف
لاہور (خصوصی ر پورٹر) نشتر کا لو نی کے علاقہ میں معذور بچو ں کو پڑ ھا نے والے 45سالہ سکو ل ٹیچر کو نا معلوم افرا د نے گھر میں گھس میں فا ئر نگ کر کے قتل کردےا اور با آسانی موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ پولیس نے مقتول کی بےوی کی مد عےت میں نامعلوم افراد کے خلا ف قتل کی د فعا ت کے تحت مقد مہ در ج کر کے تفتےش شروع کردی ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکو ک لگتا ہے۔ اہلخانہ سمےت دےگر رشتہ داروں کو شامل تفتےش کےا جا ئے گا ۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی وسیم پارک کا رہائشی 45 سالہ شعبان علی اپنی بیوی شہناز بی بی اور تین بچیوں سمیت گھر کی بالائی منزل پر رہائش پذیر تھا اور اس نے اپنے گھر کے نیچے پیام حکمت نام کا معذوروں کے لیے ادارہ بھی بنا رکھا تھا جہاں وہ معذور بچوں کو پڑھتا تھا۔ پولیس کے مطا بق بےو ی کے دےئے گئے بےان میں بتا ےا گےا ہے کہ گزشتہ روز شعبان اپنی بیوی بچیوں سمیت چھت پر سو رہا تھا کہ اچانک دو نامعلوم افراد ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر آئے اور اس کی بیوی شہناز کو کہا کہ ایک سائیڈ پر ہوجاﺅنہیں تو تمہیں بھی مار دیں گے جس پر اس کی بیوی ایک سائیڈ پر ہوگئی اور نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شعبان کو شدید زخمی کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔زخمی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میںلے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خا نہ میں منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی بیوی شہناز بی بی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 1016/18 قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا۔ اس حوالے سے اےس اےچ او نشتر کالونی آصف ادرےس کا کہنا ہے کہ ڈکےتی مزاحمت کا معاملہ نہیں ہے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی د فعات کے تحت مقدمہ در ج کر دےا گےا ہے۔ انچارج ہومی سائیڈ سیف اللہ نیازی نے بتا یا کہ معاملہ مشکو ک لگتا ہے اہلخانہ سمیت د یگر رشتہ داروں کو شامل تفتیش کیا جا ئے گا ۔
ماورا کی ” جوانی پھر نہیں آنی 2 “کے ٹریلرز نے دھوم مچادی
لاہور(شوبزڈیسک)اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید اور فہد مصطفی کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔تفصیلات کے مطابق2015 میں ریلیز ہونے والی کامیاب پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنیکے سیکوئل جوانی پھرنہیں آنی2کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ کامیڈی سے بھرپور فلم تھی جس میں اداکار ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، واسع چوہدری ، احمد علی بٹ، عائشہ خان، مہوش حیات اورسوہائے علی ابڑو نے اپنی بہترین اداکاری کرکے جان ڈال دی تھی۔ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد دوسری فلم میں ہمایوں سعید جہاں ایکشن کرتے نظر آئے وہیں اپنے مزاحیہ ڈائیلاگ سے سب کو محظوظ کیا۔ہمایوں سعید، فہد مصطفی، واسع چوہدری، احمد بٹ، ماورا حسین، کبری خان، ثروت گیلانی اور سہیل احمد جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم عید الضحی پرریلیزہو گی۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں 26سال مکمل
ممبئی(شوبزڈیسک) شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میںکامیاب 26 سال مکمل کرلئے ۔ چھوٹی سکرین پر کام کرنے کے بعد انہوں نے فلم دیوانہ سی اپنے کیریئرکا آغازکیاجو کہ 25 جون 1992میں ریلیز ہوئی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میںکامیاب 26سال گزارنے کے بعد بھی اپنے مداحوںکے دلوں میں رہنا چاہتا ہوں۔فلم ڈر،دل والے دلہنیا لے جائیں گے، سوادیس،چکدے انڈیا،، دل توپاگل ہے،کچھ کچھ ہوتاہے، محبتیں،کبھی خوشی کبھی غم اور مائی نیم از خان باکس آفس کی ہٹ فلمیں رہیں۔شاہ رخ خان اپنی نئی فلم زیرو کے لئے کافی پر امید ہیں۔
قمر الاسلام کو ایک ماہ اور گرفتار نہ کیا جاتا تو بہتر تھا : توصیف احمد خان ، کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں شامل کریں : میاں حبیب ، اینٹی کرپشن ادارے پہلے طلب کرتے ہیں اسکے بعد گرفتار کیا جاتا ہے : میاں سیف الرحمن ، چیئرمین نیب نے جس عزم کا اظہار کیا وہ ان کی بہادری کو ظاہر کرتا ہے : امجد اقبال، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار میاں حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما قمر الاسلام کی گرفتاری ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس پر عوامی رد عمل بھی پایا جاتا ہے ، چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اوقات چھوٹے واقعات انسان کی حمایت میں چلے جاتے ہیں، ان کی گرفتاری سے اچھا تاثر نہیں گیا، تھوڑا انتظار کرلیا جاتا تو بہتر تھا، اس پر نظر ثانی ہونی چاہئے ، کالاباغ ڈیم پر شہبازشریف کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھی ، سیاسی جماعتیں اس کو اپنے منشور میں شامل کریں، اب کالا باغ ڈیم بن جانا چاہئے ، سیاسی جماعتوں کا ویژن صاف نہیں، سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا قمرالاسلام کی گرفتاری نے انکو ملک میں متعارف کرادیا اس سے قبل ان کے بارے کسی کو معلوم نہیں تھا ، انکی گرفتاری سے انکو فائدہ ہوگا، تحریک انصاف کے ووٹ حلقے میں اپنی جگہ رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ کالاباغ ڈیم کی بات پر توجہ دی جائے ، کالا باغ ڈیم بن سکتا ہے لیکن اس کو سیاسی نعرہ نہ بنایا جائے ، اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا ، چاروں صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے ، چیئرمین نیب نے جس عزم کا اظہار کیا اس سے انکی بہادری کا پتہ چلتا ہے ، کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا کہ اگر قمرالاسلام کو ایک ماہ اور گرفتار نہ کیا جاتا تو شاید بہتر تھا ، کہیں ایسا تو نہیں یہ قمرالاسلام کو کامیاب کرانے کی سازش ہو، کالا باغ ڈیم قومی نوعیت کا مسئلہ ہے، کالا باغ ڈیم پر سندھیوں کا موقف بڑا مختلف ہے کہ پانی سے بجلی نکال لی گئی تو کیا بچے گا، انہوں نے کہا سب کی عزت کی جائے ، کسی کو حق نہیں کہ کسی کی توہین کرے، کالم نگار میاں سیف الرحمن نے کہا کہ لگتا ہے کہ ریاستی سیاست ہو رہی ہے ، قمر الاسلام کی گرفتاری کے ڈانڈے اگر کہیں اور سے نہ بھی ملتے ہوں تو ملا دیئے جائیں گے ، عدالت کسی ایک فرد کا نہیں ادارے کا نام ہے ، جتنے بھی اینٹی کرپشن ادارے ہوتے ہیں وہ پہلے طلب کرتے ہیں اسکے بعد گرفتار کرتے ہیں۔
آسیہ 200سے زائد فلموں کی ہیروئن ،شہرت دیوانی رہی
لاہور(شہزاد فراموش سے)اداکارہ آسیہ کا شمار پاکستان کی فلمی صنعت میں صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔ 1952 ءمیں بھارتی ریاست پنجاب میں پیدا ہونے والی آسیہ بیگم نے11سال تک اپنی لازوال اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کیا۔اصل نام فردوس تھا۔ آسیہ بیگم نے200سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس دوران انہوں نے ہر صف اول ہیرو کے مقابل اپنے کردار کو بخوبی نبھایا۔ انہیں 1977 ءمیں بہترین اداکارہ اور 1979 ءمیں بہترین معاون اداکارہ کے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور گزشتہ 20 سال سے کینیڈا میں اپنے اہل و عیال کے ہمراہ سکونت اختیار کررکھی تھی جہاں وہ علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ آسیہ کا شمار پاکستان کی فلمی صنعت میں صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔ وہ 70ءکی دہائی کی پنجابی فلموں کی مقبول ترین ہیروئینوں میں سے ایک تھیں۔اگر یہ کہا جائے کہ فردوس ، شیریں اور نغمہ کے بعد پنجابی فلموں میں جس اداکارہ نے بلندمقام حاصل کیاوہ آسیہ تھیں تو بے جا نہ ہو گا۔ آسیہ نے اردو فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ان کی پہلی فلم ” انسان اور آدمی “ تھی۔ اس فلم میں انہوں نے طلعت حسین کے ساتھ سائیڈ ہیروئن کا کردار ادا کیا۔ شباب کیرانوی کی یہ فلم سپر ہٹ رہی پھرریاض شاہد کی فلم ”غرناطہ“ ریلیز ہوئی۔” غرناطہ“ میں آسیہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر دھوم مچانے میں کامیاب رہی۔ آسیہ کو جس فلم سے بریک ملا وہ تھی رنگیلا کی ”دل اور دنیا“۔ اس فلم میں آسیہ نے اندھی لڑکی کا کردار ادا کیا۔ ”دل اور دنیا “ 1971ءمیں ریلیز ہوئی۔ اس فلم کا شمار ہٹ فلموں میں کیا جاتا ہے۔اس فلم کا گیت” چمپا اور جنبیلی یہ کلیاں نئی نویلی “شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا۔اس کے بعد فلمیں ہٹ ہوتی چلی گئی۔ انہیں پری چہرہ کا خطاب بھی دیا گیا۔ ممتاز کے ساتھ اکثر ان کا مقابلہ کیا جاتا تھا۔ یہ دونوں حسینائیں ”نوکر ووہٹی دا“ میں اکٹھی نظر آئیں۔ محمد علی کےساتھ ”پہلی نظر“ میں ان کی پرفارمنس کو بہت پسند کیا گیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ”بھریا میلہ’ میدان‘چالان‘غنڈہ ایکٹ‘نوکر ووہٹی دا‘حشر نشر‘بد تمیز‘دلدار صدقے‘یارانہ ‘ریشماں جوان ہو گئی‘ایماندا‘حسینہ مان جائے گی‘وعدہ‘بڑے میاں دیوان‘باغی تے فرنگی‘جٹ سورما‘لاہوری بدمعاش‘ قانون شکن‘تم سلامت رہو‘جیرا بلیڈ اورمحبوب میرا مستانہ“ شامل ہیں۔ ” دل اور دنیا “ کے بعد ان کی لگا تار چار یا پانچ پنجابی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ پنجابی فلموں میں سلطان راہی کے ساتھ ان کی جوڑی خوب جمی۔ ”مولا جٹ‘ وحشی جٹ‘ گوگا شیر‘شیر میدان دا‘ مولا جٹ ان لندن‘اتھرا پتر“ اور ان جیسی کئی فلموں میں آسیہ نے سلطان راہی کے ساتھ کام کیا۔”جگا ٹیکس “ میں بھی انہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔لالہ سدھیر ‘ اقبال حسن اور شاہد کے ساتھ بھی انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا۔ اردو فلموں میں آسیہ کی ”سہرے کے پھول“ میں ندیم آسیہ کے ساتھ ہیرو تھے۔ شیون رضوی کی اس فلم کے گانوں نے ہر طرف دھوم مچا دی۔ 1974ءمیں آسیہ کی پرفارمنس سے سجی فلم ”نمک حرام“ پردہ سیمیں پر نمودار ہوئی۔ ان کی جوڑی منور ظریف کے ساتھ بنانے کا تجربہ بھی درست ثابت ہوا۔ ”نوکر ووہٹی دا“ بھی 1974ء میںانہی کیساتھ کی۔ آسیہ کی اداکاری اور حسن کا جادو لالی وڈ میں سر چڑھ کر بولتا رہا۔مصطفیٰ قریشی کے ساتھ ان کی فلمیں”بکا ر اٹھ“ اور ”جھگڑا “ قابل ذکر ہیں۔ دسمبر1981ءمیں آسیہ کی آخری کامیاب فلم ” مولا جٹ ان لندن “ ریلیز ہوئی۔ انہوں نے خود ہی فلمی صنعت کو خیر باد کہہ دیااور 90ءکی دہائی میں فاروق میمن سے شادی کرکے تھائی لینڈ شفٹ ہوئیں بعد ازاں کینیڈا چلیگئیں ۔ آخری فلم ”جعلی عکس“ تھی۔ آسیہپروڈیوس کردہ ”پیار ہی پیار“میں ان کے ہیرو وحید مراد تھے۔ وہ واحد ہیروئن تھیں جن کے ریکارڈ میں سب سے کم فلاپ فلمیں درج ہیں ۔ شہرت خود آسیہ کی دیوانی تھی۔ اس کی وجہ ان کی خوش اخلاقی اور خدا ترسی تھی۔فلمی یونٹ کے نادار اور مفلس کارکنوں کی مالی امداد کرنا ان کا وطیرہ تھا۔ آسیہ کا ”مولا جٹ“ میں مکھو کا کردار بہت مقبول ہوا۔ عوامی حلقوں میں” مکھو“ کے نام سے جانی جانے والی آسیہ کا انتقال 9 مارچ 2013ءکو کینیڈا میں ہوا۔
ماہرہ کی چھوڑی فلم ”پرے ہٹ لو“میںمایا علی انٹری دینگی
لاہور(شوبزڈیسک)خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے رومانوی کامیڈی فلم پرے ہٹ لو میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اب مایا علی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔تفصیلات کے مطابق اِن دنوں سوشل میڈیا پر مایا علی کی ہدایت کار عاصم رضا اور فلم کے مرکزی اداکار شہریار منور سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہیں۔جس کے بعد یہ خبریں گرم ہیں کہ مایا علی نے دوسری فلم سائن کرلی ہے اور اب ‘پرے ہٹ لو’ میں ماہرہ خان کے بجائے وہ شہریار منور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔فلم پرے ہٹ لو عاصم رضا کی ہدایات میں بننے والی دوسری فلم ہے، اس سے قبل ان کی فلم ہو من جہاں میں ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ذرائع کے مطابق ماہرہ خان نے مصروفیات کے باعث فلم میں کام کرنے سے معذرت کی ہے۔
، جس کے بعد مایا علی کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں زارا نور عباس اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں۔فلم ”پرے ہٹ لو“کی شوٹنگ رواں برس ستمبر میں شروع کی جائے گی اور یہ آئندہ برس عید الاضحی پر ریلیز ہوگی۔
پچھلے 70 سال میں ہمارے نالائق حکمران برطانیہ سے مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں کر سکے ، بی بی سی اور پلڈاٹ مل کر ن لیگ کے حق میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ یہ الیکشن جیت جائیگی ، شہباز صاحب کالا باغ ڈیم نہ بنانے کا کہہ کر جتنا مرضی خوش کر لیں ، سندھی آپکو ووٹ نہیں دیگا : معروف صحافی ضیا شاہد کا چینل ۵ کے لائیو پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں دبنگ تجزیہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ عدالت کے پاس ثبوت ہے کہ انہوں نے کوئی ایسی حرکت کی تھی تو حسب معمول نیب جس طرح مجھے لٹکا دیتا ہے اس کے بجائے ان کو اگلے چند روز بتانا چاہئے کہ قمر الاسلام نے کیا کیا ہے۔ اور ثبوت پیش کرنے چاہئے کہ انہوں نے کیا غلط کیا ہے ورنہ سمجھا جائے گا کہ چونکہ وہ چودھری نثار کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے اس لئے ان کے مقابلے کے بندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کا کوئی اچھا تاثر نہیں جاتا۔ لہٰذا اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ نیب کے چیئرمین اس پر فوری کارروائی کا حکم دیں اور روزانہ سماعت کر کے 6,5 دن میں کلیئر ہو جائے کہ انہوں نے کیا کیا تھا اگر لٹکایا گیا کہ الیکشن کے دوران وہ جیل میں رہیں گے تو ان کو سیاسی اثرورسوخ ملے گا۔ کہا جاتا ہے کہ بندہ جیل میں ہو تو کچھ ہمدردی کے ووٹ مل جاتے ہیں۔ آج کے انگریزی اخبار میں اس کا تذکرہ ہے اور پلڈ اٹ کے نام سے این جی او ہے اور ظاہر ہے کہ جو غیر ملکی ادارے ان کو فنڈنگ کرتے ہوں گے وہ فی سبیل اللہ کرتے ہوں گے تاہم پلڈاٹ کے سربراہ اس کا جواب دینا چاہیں تو ہم حاضر ہیں۔ کون جمہوریت کی نشوونما کے لئے ان پر پیسے خرچ کرتا ہے لیکن پلڈ اٹ ایک انگریزی اخبار جو پرو انڈیا خبریں چھاپنے کے سلسلے میں بی بی سی۔ ان تینوں اداروں کا اشتراک سامنے آیا ہے اور انہوں نے 4 پوائنٹ پر یہ تجزیے، تبصرے اور محتلف قسم کے جائزے دینا شروع کئے ہیں پچھلے 4,3 دنوں سے کہ نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری جا رہا ہے اور یہ جیت جائے گی۔ وہ چار پوائنٹس کیا ہیں۔ نمبر1 مجھے کیوں نکالا؟ اور بی بی سی کے خاص طور پر تبصروں کا یہ نوازشریف کی بڑی زبردست اپروچ ہے۔ انہوں نے مجھے کیوں نکالا پر پاکستانی عوام کو قائل کر لیا ہے کہ ان کو غلط نکالا گیا۔ نمبر2 جو کلثوم نواز کی بیماری بھی ان چار فیکٹرز میں سے ایک فیکٹر بتایا گیا کہ ہمدردی کے ووٹ ان کو مل جائیں گے۔ اب تو ماشاءاللہ ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے یہ سروے کہہ رہا ہے کہ اس سے مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ تیسری چیز مریم نواز پر یہاں کتنی تنقید ہو رہی ہے مگر برطانوی نشریاتی ادارے اور بعض باہر سے دیئے جانے والے تبصرے یہ کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز نے میدان مار لیا ہے۔ انہوں نے ووٹ کو عزت دو والی کمپین چلائی ہے اس سے لوگوں میں حوصلہ پیدا ہو گیا ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے نوازشریف کو ووٹ دیا تھا تو یہ 10.5 جج کون ہوتے ہیں ان کو حکومت سے نکالنے والے۔ چوتھا پوائنٹ ہے جس پر مختلف تبصروں میں کہا جا رہا ہے کہ ملک سے باہر اور اندر بھی۔ آخری جو ہے کہا جا رہا ہے لوگ کہتے ہیں اس کو ٹھیک ہے جی ایک عرف عام میں کہ کچھ پیسے کھائے بھی ہوں گے لیکن ڈویلپمنٹ بڑی کی ہے سڑکیں بہت پل بہت بنائے ہیں۔ میں ایک دو دن میں پروگرام میں تفصیلات دوں گا کہ حکمران سڑکیں کیوں بناتے ہیں اور سڑکوں میں پرافٹ مارجن ہوتا ہے اور باہر سے لا کر مٹی ڈالنی ہوتی ہے کتنی سو فیصد کاسٹ بڑھتی ہے اس کو آپس میں کس اوسط سے تقسیم کیا جاتا ہے اور سب سے بڑی بات ہے کہ جو پچھلے ایک سال پہلے بنی تھیں اور اب ان کی اتنی بری حالت ہے کہ جگہ جگہ سے بیٹھی ہوئی ہے کہتے ہیں جو مٹی ڈالی گئی تھی باہر سے لا کر 300 فیصد اضافہ شدہ ریٹ پر وہ ٹھیک نہیں تھی۔ سڑکیں اور مرمت کا کام واحد ہے جس میں عام طور پر حکمران جلد کام ختم کرنا چاہتے تھے وہ نہر کے پلوں، انڈر گراﺅنڈ پل ہوں ان کا حساب کتاب نیب والوں کو چاہئے وہ اس طرف بھی توجہ فرمائیں کہ جلدی کام کے لئے کتنے سو فیصد اضافہ کیا جاتا ہے ٹھیکیدار کے لئے اس میں کتنے پرسنٹ خود کمایا جاتا ہے یہ جو کہا جاتا ہے کہ ہم نے ڈیرھ ماہ میں اتنا بڑا کام مکمل کر لیا اور ہمارے نیک دل حکمران راتوں کو جا کر موقع پر جو چیک کرتے ہیں۔ کمیشن ہے اس لئے یہ سب کرتے ہیں۔ اگر 6 مہینے یا سال میں 100 روپے لگتے ہیں تو اس کو 6 ہزار کیسے بنایا جاتا ہے اس میں بندر بانٹ کیسے کی جاتی ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ کنسٹرکشن میں مالی فائدہ ہے۔ ضیا شاہد نے کہا سب سے پہلی شکایت ہے اس پر ہمیشہ بحث ہوتی ہے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور انڈیا نے آزادی حاصل کی تھی برطانیہ سے متحدہ عرب امارات سے تو یہ معاہدہ موجود ہے اگر یہ معاہدہ موجود نہیں ہے تو اس ملک سے نہیں جس کو ہم ولایت کہتے تھے۔ بچے انگلینڈ پڑھنے جاتے تھے۔ سوئی تک انگلینڈ سے امپورٹ ہوتی تھی ہر قسم کی تجارت، کاروبار ان سے ہوتا تھا ایک زمانے میں ہم ان کی کالونی تھے۔ گزشتہ 30 سال سے یہ بک بک جھک جھک سن رہا ہوں کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے اگر الطاف حسین بارے بات کرتا ہے تو کہتے ہیں ہمارا معاہدہ نہیں ہے۔ ہر معاہدہ کس خوشی میں پاکستان کے نالائق حکمرانوں نے اور اس کے سفیروں نے 70 سال میں یہ برطانیہ سے یہ معاہدہ نہیں کر سکے کہ ہمارا مجرم بھاگ کر تمہارے پاس چلا جائے گا تو واپس آ سکے گا جیسے تمہارا کوئی مجرم ہے تو واپس آ سکے۔ نہ ہم الطاف کا کیا بگاڑ سکے، حسن اور حسین کے بارے میں جب تک عدالت فیصلہ نہ کر دے میرے دوست نوازشریف کے بارے میں جب تک کوئی عدالت فیصلہ نہ کر دکے میں نہیں سمجھتا وہ مجرم ہیں ملزم ضرور ہیں۔ برطانیہ 70 سال قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں کر سکے کہ بے ایمانوں کو مجرموں کو اپنے پاس رکھے بیٹھے ہیں۔ ہم یہاں سے لوٹ مار کر برطانیہ پہنچانے والوں کو کچھ نہیں کر سکتے۔ 70 سال ہی ہمارے حکمران برطانیہ سے مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں کر سکے۔ الطاف کتنے پیسے یہاں سے لوٹ کر لے گیا، مصطفی کمال نائن زیرو پر ٹیلی فون آپریٹر تھے اور یہ جو ڈاکٹر صاحب جو لیڈر آف اپوزیشن ہیں ماضی کھنگالیں کیا تھے آج ان کی پراپرٹیاں یہاں کتنی ہیں دبئی میں کتنی ہیں۔ ایک لیڈر ان کا جو ناراض ہو گیا میں ان کی پریس کانفرنس میں کراچی میں شریک تھا۔ اس کی ناراضگی یہ تھی کہ دبئی میں جو پراپرٹی خریدی گئی تھی ان کو کہا گیا اس میں آپ بھی ایک گھر ہے جب بانی تحریک نے اس بندر بانٹ میں انکار کر دیا گیا۔ پرویز مشرف کی کتنی پراپرٹی ہے شرجیل میمن کے گھر کی مالیت کتنی ہے دنیا میں سب سے زیادہ حرام کی پراپرٹی بے نامی خریدی جاتی ہے اور کمپنیوں کے نام پر خریدی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی بات میں وزن ہے کہ کالا باغ ڈیم بنایا گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا۔ پھر فیصلہ کر لینا چاہئے کہ ہمیں اجتماعی خود کشی کرنی ہے۔ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے 7 سال تک لاہور ہائیکورٹ میںکیس لڑتا رہا، اب سپریم کورٹ میں رٹ پینڈنگ ہے۔ شہباز شریف کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اتفاق رائے سے بننا چاہئے۔ اگر نہیں بنانا تو پھر کیا بنانا ہے؟ کیا بھوکے، پیاسے مرنا ہے۔ سندھ پانی سے لبا لب بھرا ہوا ہے لیکن پانی روکنے کا کوئی انتظام نہیں وہ سمندر میں گر کر ضائع ہو جاتا ہے۔ دریائے سوت و کابل کا پانی بھی ضائع ہو جاتا ہے کیونکہ اسے روکنے کا کوئی نظام موجود نہیں تاریخ دیکھیں تو جب منگلا و تربیلا ڈیم بنے تھے تو تربیلا سے پہلے کالا باغ ڈیم بننا تھا، یہ واحد آپشن ہے جو زیادہ سے زیادہ کا پروجیکٹ ہے، چوتھے سال کے آخر میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی، بھاشا ڈیم 10 سے 12 سال کا پروجیکٹ ہے، 12 سال سے سن رہا ہوں کہ بھاشا ڈیم بنانا چاہئے، مشرف نے افتتاحی تختی بھی لگا دی تھی لیکن آج تک وہاں ایک سڑک بھی نہیں بنی آخر کس کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ تربیلا ڈیم کی عمر 50 سال تھی، اندازہ لگا لیں اسے بنے کتنا وقت ہو گیا ہے۔ کالا باغ ڈیم واحد آپشن ہے جس کے دونوں اطراف اونچی دیواریں ہیں، دریا بہتے ہیں یہ قدرتی ڈیم ہو گا۔ میں نے اپنی رٹ میں کالا باغ ڈیم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں بھیجنے کی استدعا کی ہے۔ اس کا ڈیزائن 5 دفعہ تبدیل ہو چکا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے ثالثی کروں گا، خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں کسی ثالثی کی ضرورت نہیں۔ ہمارے پنجابی لیڈر بزدل ہیں ان میں ہمت نہیں کہ لوگوں کو بٹھا کر بات کریں۔ انڈیا نے 3 ہزار،6 سو ڈیم بنا لئے ہم تیسرے پر رُکے ہوئے ہیں۔ انڈیا نے ہمارا پانی بند کیا ہوا ہے اس کے خلاف رٹ کی ہوئی ہے کہ وہ دریائے ستلاج و راوی کا پانی سارا سال نہیں روک سکتا، اس کو ماحولیات کے نام پر 18 سے 20 فیصد سارا سال چھوڑنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈیم کے گرد باﺅنڈ ایریا ہوتا ہے، سیلابی ریلا آئے تو ڈیم کے اردگرد قدرتی جھیلیں بن جاتی ہیں۔ حاصل پور، پنجند میں نوازشریف نے باﺅنڈ ایریا فروخت کر دیا جو لندن فلیٹس سے بھی کہیں زیادہ بڑا جرم ہے۔ شہباز شریف صاحب آپ سندھیوں کو کالاباغ ڈیم نہ بنانے کا کہہ کر جتنا مرضی خوش کر لیں، سندھی آپ کو ووٹ نہیں دے گا۔ کراچی سے شاید جیت جائیں لیکن اندرون سندھ میں کوئی سیٹ نہیں ملے گی۔
عرصہ پہلے محبت ہوئی تھی‘ماہرہ خان نے اعتراف کرلیا
لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ محبت سات دن میں اور کبھی سات سال میں بھی نہیں ہوتی، بہت عرصہ پہلے پہلی نظر میں کسی سے محبت ہوئی تھی۔ان خیالات کا اظہاراداکارہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میںمیں کیا، ماہرہ نے کہاکہ مجھے آسانی سے محبت نہیں ہوتی، بہت عرصہ پہلے پہلی نظر میں کسی سے محبت ہوئی تھی۔ماہرہ خان نے کہا کہ کبھی سات لمحوں میں اور کبھی سات دن میں محبت ہو سکتی ہے اور نہ ہو تو سات سال میں بھی نہ ہو۔ماہرہ انٹرویو میں سات دن محبت ان کے ڈائیلاگز کی ادائیگی پر شرما گئیں۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ شاہرخ خان کی بڑی مداح ہوں۔
ٹی 20فارمیٹ کا نمبرون باﺅلر بننا ہدف
لاہور(نیوزایجنسیاں)قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون بننے کا عزم کرلیا۔قذافی سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ٹیم میں بطور آل راﺅنڈر انتخاب ہوا، بیٹنگ میں بھی ٹیم کیلئے کارآمد ثابت ہونے کی کوشش کرتا ہوں، زمبابوے میں فلیٹ وکٹوں پر بہترین پرفارمنس دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ راشد خان بہت اچھے بولر ہیں، کوشش ہوگی کہ زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے رینکنگ میں ٹاپ پر جگہ بناﺅں جب کہ یاسر شاہ میرے سینئر ہیں، ٹیسٹ میں پاکستان کی فتوحات میں ان کا اہم کردار رہا ہے، دعا ہے ون ڈے میچز میں بھی وہ بہترین پرفارمنس دیں اور مین آف دی سیریز ہوں۔واضح رہے کہ ٹیم 28جون کو زمبابوے کیلئے لاہور سے روانہ ہوگی۔ ٹرائی اینگولر سیریز اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پندرہ رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان شنواری اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم (فٹنس سے مشروط)آصف علی، سرفراز احمد کپتان، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان شنواری، یاسر شاہ، حسن علی، حسین طلعت اور حارث سہیل شامل ہیں۔
ڈنمارک کی فائنل 16میں سیٹ کنفرم ،آسٹریلیاکی چھٹی
ماسکو(نیوزایجنسیاں)فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ سی کا فرانس بمقابلہ ڈنمارک کو میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا جس کے بعد فرانس نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔فرانس نے مجموعی طور پر میچ میں اپنا غلبہ برقرار رکھا تاہم ڈنمارک نے بھی اپنے دفاع کے ذریعے فرانس کو گول کرنے سے باز رکھا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے تاہم دونوں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔اس ورلڈ کپ میں ڈی کے اندر اپیل کیے جانے کے قانون کو متعارف کروانے کی وجہ سے اب تک 20 پنالٹیان دی جاچکی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ دوسرے میچ میں پیرو نے آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست دے دی۔پیرو کی جانب کریلو اور گریرو نے گولز اسکور کیے۔ ٹورنامنٹ میں پیرو کی یہ پہلی فتح تھی جبکہ آسٹریلیا بغیر کسی فتح کے گھر واپس لوٹے گا۔پیرو کی بھی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی فتح تھی۔ اس گروپ سے فرانس اور ڈنمارک پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 32 ٹاپ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنھیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایونٹ میں گروپ ایف میں عالمی چیمپئن جرمنی کو رکھا گیا ہے۔
میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 32ٹیموں میں گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگوئے شامل ہیں، گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران شامل ہیںِ، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک شامل ہیں، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا شامل ہی، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا شامل ہیں، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور کوریا شامل ہیں، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ، تیونس اور انگلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔
چمپئنز ٹرافی ہاکی،عالمی چمپئن آسٹریلیا اوربھارت آج مدمقابل
ایمسٹرڈیم(سی پی پی) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میںآج بدھ کو ایک کل جمعرات کو تین میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ آج بدھ کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ ٹورنامنٹ میںکل جمعرات کو تین میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ بھارت اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائیگا ۔
جبکہ تیسرا میچ ہالینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔پاکستان کی ٹیم اس سے قبل دو میچ کھیل چکی ہے جبکہ دونوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 28 جون کو ارجنٹائن اور پانچواں میچ 29 جون کو بیلجیم کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ یکم جولائی کو کھیلا جائیگا۔


















