ایشین گیمزمیں پاکستانی ویمن باکسرزڈیبیوکیلیے تیار

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین باکسرز پہلی بار ایشین گیمز میں حصہ لیں گی۔ علاقائی کھیلوں کا یہ میلہ انڈونیشیا کے جکارتہ کے دو شہروں میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک سجایا جائے گا۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن ( پی بی ایف) کے سیکٹریٹر ناصراعجاز تونگ کے مطابق گیمز میں شرکت کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں زور وشور سے جاری ہے، انھوں نے کہا کہ ہم گیمز کیلیے جو ٹیمیں اس بار بھیجیں گے اس میں خواتین بھی شامل ہوں گی، جو گیمز میں ڈیبیو کریں گی، ہم خواتین باکسنگ میں اپنی دو باکسرز کو بھیجیں گے، ہمیں ان سے میڈلز کی توقع تو نہیں لیکن ہم اس سلسلے کی شروعات کرنا چاہتے ہیں، ہم ان سے بہتر پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں۔کیمپ میں ایشین گیمز کیلیے 5 مرد باکسر کو بھی شامل کیاگیا ہے ابھی تک کیمپ میں 18 مرد اور 5 خواتین باکسرز ترتبیت جاری رکھے ہوئے ہیں، انھوں نے مزید بتایاکہ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلیے ہم اپنی ویمنز ٹیم کو آئندہ ماہ ایران بھجوانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم اس کیلیے ہم ایران سے تصدیق کیے جانے کا انتظار کررہے ہیں، ایرانی ٹیم سردست تھائی لینڈ میں ہے، جیسے ہی وہ وطن واپس آئیں گے ہم اپنی ٹیم وہاں بھیج دیں گے، پاکستانی مینز ٹیم کو 19 جون سے جرمنی میں شروع ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن انھیں ویزے نہیں مل پائے۔

ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس کی گنجائش سے زیادہ درخواستیں موصول

لندن(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی ٹکٹوں کیلیے گنجائش سے کئی گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔آئی سی سی کے مطابق سب سے زیادہ اس مقابلے کی ٹکٹوں کی ڈیمانڈ ہے، اس کیلیے اتنی زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن سے ویمبلے اسٹیڈیم دو مرتبہ بھر جائے۔
اب تک آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کے مقابلوں کیلیے دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان میں سے زیادہ تر کی فرمائش پاک بھارت کے درمیان 16 جون اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول میچ کیلیے ہے۔

چیس چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے جانے والی پاکستانی ٹیم کو واہگہ بارڈر پر روک لیاگیا

لاہور(ویب ڈیسک) شطرنج کے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے بھارت جانے والی 14 رکنی ٹیم کو پاکستان اسپورٹس بورڈ سے این او سی نہ ملنے کو جواز بنا کر واہگہ بارڈرپرروک لیاگیا جس پرپاکستان چیس فیڈریشن نے شدیداحتجاج کیاہے۔پاکستان چیس فیڈریشن کی 14 رکنی ٹیم بھارت جانے کے لیے دوستی بس کے ذریعے لاہورکے واہگہ بارڈرپہنچی تو وہاں امیگریشن حکام نے چیس ٹیم کوکلیئرنس دینے سے انکارکردیا، ٹیم میں انٹرنیشنل و گرینڈ چیس ماسٹر محمود لودھی، عالمی سطح پر کم عمر ترین شطرنج چیمپئن کے طور پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی مہک گل اورچیس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل وقار احمد مدنی اور دیگر آفیشل شامل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین نے پاکستان کی شطرنج کی ٹیم کو کامن ویلتھ چیس چیمپئن شپ میں شرکت سے روکنے کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے، سینیٹر کلثوم پروین کے دباو¿ پر امیگریشن حکام نے بغیر وجہ کے پاکستان چیس فیڈریشن کی سربراہی میں بھارت جانے والی پاکستانی ٹیم کو واہگہ بارڈر پر روک لیا ہے۔ سینیٹر کلثوم پروین کے خط پر امیگریشن حکام نے چھان بین اور تحقیق کے بغیر ہی قومی شطرنج ٹیم کے آئینی حقوق سلب کر لیے ہیں، ہمارے پاسپورٹ، ویزے اور دستاویزات ٹھیک ہیں، دعوت نامہ ہمارے پاس ہے پھر کیوں روکا گیا ہے سمجھ سے بالاترہے ، ہمارے اپنے یہ سلوک کریں گے امید نہیں تھی۔ا شطرنج کی قومی ٹیم کو واہگہ بارڈر پر بلاوجہ روک کر کھیل دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے، کلثوم پروین اور ایف آئی اے کے اس عمل سے پاکستان کی دنیا میں سبکی ہو رہی ہے، کسی بھی شہری کو اس طرح ٹریول کرنے سے روکنا بنیادی انسانی حقوق اور آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی کھلاڑی شطرنج کھیلنے اور ملک کا نام روشن کر نے بھارت جارہے ہیں۔ شطرنج کے چھوٹے چھوٹے کھلاڑی بچے، بچیوں کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں نہ ہی وہ بلیک لسٹ ہیں، پھر کیوں روکا جا رہا ہے۔ سینیٹر کلثوم پروین خود ساختہ چیس فیڈریشن بنا کر اپنی ٹیم بھارت لے کر جانا چاہتی ہیں۔واضع رہے کہ پاکستان میں اس وقت دو چیس فیڈریشنزکام کررہی ہیں، سینیٹرکلثوم پروین کی فیڈریشن کا پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق ہے جبکہ پاکستان چیس فیڈریشن انٹرنیشنل چیس فیڈرشن سے منسلک ہے جسے پاکستان کے کسی سرکاری ادارے سے این اوسی لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

اب خواتین ٹریفک پولیس اہلکار نیکر پہن کر ڈیوٹی ادا کرینگی

بیروت (ویب ڈیسک) عرب ملک لبنان کے ایک شہر میں خواتین پولیس اہلکار نیکرزاور سر پر سرخ ٹوپی کے ساتھ گھومتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ خواتین اہلکاروں کی یہ نئی وردی شہر کے میئر کے اس پلان کا حصہ ہے جس کے تحت وہ سیاحوں کو متوجہ کرنے اور ملک کا امیج بہتر کرنا چاہتے ہیں۔لبنانی شہر برمانا کے میئر کا کہنا ہے کہ مغرب سے آنے والی 99 فیصد خواتین سیاح شارٹس پہنتی ہیں اس لیے ٹریفک پولیس کا نیا سکواڈ سیاحوں کو لبنان کا رخ کرنے کی ترغیب دے گا۔ اس کے علاوہ وہ اپنے ملک کا مغربی ممالک میں امیج بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر بعض لوگ تو لبنانی میئر کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں لیکن اکثریت سیاحوں کو لبھانے کیلئے خوبصورت خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کے استعمال کو برا قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کے باوجود نئے سکواڈ میں بھرتی ہونے والی خاتون اہلکار سماتا سعد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نوکری کا بھرپور لطف اٹھارہی ہیں،’ ہم اپنی مرضی سے اس شعبے میں آئے اور اس کے ممکنہ چیلنجز کو قبول کیا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ہر سال گرمیوں میں یہ سکواڈ بنایا جاتا رہے گا‘۔

افسوسناک خبر ۔۔۔دلہن کیساتھ رخصتی کے 2گھنٹے بعد ایسا کام ہو گیا کہ سب ششدر رہ گئے

قاہرہ(ویب ڈیسک) مصر میں ایک دولہے پر عین اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب وہ اپنی زندگی کے حسین ترین سفر کا ابھی آغاز ہی کر رہا تھا۔ بیچارہ بڑے ارمانوں سے دلہن کو بیاہ کر گھر لایا تھا مگر دو گھنٹے بعد ہی وہ دنیا سے رخصت ہوگئی۔العربیہ کے مطابق 17 سالہ دلہن کا نام سماہ النہس بتایا گیا ہے، جو اپنے سسرال آنے کے دو گھنٹے بعد سفر آخرت پر روانہ ہو گئی۔ نوعمر دلہن کی المناک موت کے بارے میں اس کے دولہا کا کہنا ہے کہ وہ شادی کی تقریب کے دوران بے حد تھک چکی تھی اور اس نے کچھ کھایا پیا بھی نہیں تھا جس کے باعث اس کے جسم سے توانائی ختم ہو چکی تھی۔ دولہا کے مطابق دلہن کو غیرمعمولی تھکاوٹ اور کمزوری کے باعث ہارٹ اٹیک ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے اس بیان کے باوجود معاملے کی فورینزک تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ بدقسمت دلہن کی سکول کی تعلیم بھی ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی کہ اس کی شادی کر دی گئی تھی۔واقعے کی تحقیقات المنصورہ پولیس کر رہی ہے۔

مُودی کا جنگی جنون ،اسرائیل سے ساڑھے 4ہزار میزائل خریدنے کا فیصلہ

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) بھارتی حکومت اپنے دیرینہ دوست اسرائیل سے 50 کروڑ ڈالر کے معاہدے سے 4 ہزار 5 سو اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل خرید رہی ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اور اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس ضمن میں تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے جبکہ وزیرِاعظم نریندر مودی کی جانب سے حتمی منظوری کا انتظار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکر ٹر ی دفاع کے دورہ نئی دہلی کے دوران اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ابتدا میں اسرائیلی کمپنی رافیل نے بھارت سے 8 ہزار اسپائیک اے ٹی جی ایمز فروخت کرنے کا معاہدہ کیا جس میں سے 3 ہزار میزائل بھارت میں ہی تیار کرنے تھے۔بعدِ ازاں اس معاہدے کا دوبارہ جائزہ لیا گیا جس کے مطابق صرف 4 ہزار 5 سو میزائل بھارت کو فروخت کئے جائیں گے ، جبکہ ان کی ایک مختصر تعداد بھارت میں تیار کی جائے گی۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے نئی دہلی کا دورہ کیا اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں اہم معاہدے دیکھنے میں آئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور وہ تل ابیب کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیرِاعظم بن گئے تھے۔اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی، صنعت اور دفاع سے متعلق متعدد معاہدے کئے گئے تھے۔

ن لیگ کو ایک اور جھٹکا ،پیر سیالوی کا اہم اعلان

سرگودھا(ویب ڈیسک)پیر آف سیال شریف نے این اے 90 میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر نادیہ عزیز، پی پی 77 میں چو دھری اقبال، پی پی 78 میں عنصر مجید نیازی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ، پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی کے سیاسی جانشین صاحبزادہ قاسم سیالوی نے یہ اعلان گزشتہ روز ڈاکٹر نادیہ عزیز کی رہائشگاہ پر کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں ہمارا دین، اس کے بعد ملک عزیز ہے ، جماعتی اور سیاسی وابستگیاں اس کے بعد ہیں، ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کی ناپاک سازش کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی ،ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والی جماعت کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے ، اسی لیے ہم نے مسلم لیگ (ن) کی بھرپور مخالفت اور بڑی سوچ بچار کے بعد آخری لمحات میں تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ، ملک بھر میں ہمارے مریدین و عقیدت مند پی ٹی آئی کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔اس موقع پر ملک عزیز الحق، عنصر مجید نیازی، چو دھری اقبال، نذیر خان نیازی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ڈاکٹر نادیہ عزیز کی رہائشگاہ آمد پر صاحبزادہ قاسم سیالوی کا استقبال کیا،اس موقع پر ڈاکٹر نادیہ عزیز نے حمایت کرنے پر پیر آف سیال شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ناموس رسالت کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔

عزتیںنہ اُچھالیں ،رات کو آپ کے بڑے اینکرز ججوں کی تضحیک کرتے ہیں ،میر شکیل کو چیف جسٹس نے بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں نجی ٹی وی چینل کے میر شکیل کو کل تک اپنا تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نجی ٹی وی کے مالک کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرشکیل کل تک اپنا تحریری معافی نامہ جمع کرائیں ،فیصلہ کرینگے معافی قبول کریں یا توہین عدالت کانوٹس دیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ معاملہ اب آپ اورعدالت کے درمیان ہے ،اب درخواستگزار کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں رہا۔چیف جسٹس نے کہا کہ بڑادارہ آپ کو ریلیف دے رہا ہے مگر آپ نے اچھا صلہ دیا،آپ نے جج کیلئے بے ہودہ تک کا لفظ استعمال کیا،آپ یہ کیس لڑنا چاہتے ہیں تو ضرور انصاف ہوگا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے عدالت کو کس چیز کی دھمکی دی،آپ جج کےخلاف ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں۔جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ تاثر گیا عدالت کا جج کوئی بات کرے تو آپ مقدمہ کرینگے ،آپ شاید بتاناچاہتے تھے بڑی شخصیت اور عدالت کیا چیز ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تحریری معافی نامے کےلئے ایک دن کی مہلت دیتا ہوں،خدارا اس ادارے کو آزادی سے اپنا کام کرنے دیں،آپ کی ایک ذمہ داری بنتی ہے لوگوں کی عزتیں نہ اچھالیں ،رات کو آپ کے بڑے بڑے اینکر ججز کی تضحیک کرتے ہیں۔عدالت نے میر شکیل کو غیر مشروط تحریری معافی مانگنے کی مہلت دے دی اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

خبر دار رہیئے کیونکہ سمارٹ فون کی بیٹری سے جاسوسی ممکن ہے

ٹیکساس(ویب ڈیسک)آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری فون کے راز بہ آسانی فاش کرسکتی ہے بلکہ بیٹری میں استعمال ہونے والی توانائی کی سطح کو دیکھتے ہوئے یہ بھی نوٹ کیا جاسکتا ہے کہ فون پر کیا لکھا گیا ہے اور کیا کچھ پڑھا گیا۔ہیکنگ کے ماہرین کے مطابق اگر فون کی بیٹری میں ایک چھوٹا مائیکرو کنٹرولر لگادیا جائے تو فون کی بیٹری سے کرنٹ کو نوٹ کیا جاسکتا جو ہر سرگرمی اور یہاں تک کہ ایک لفظ ٹائپ کرتے ہوئے بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس کے بعد کرنٹ کے بہاو¿ کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) استعمال کرکے معلوم کیا جاتا ہے کہ فون پر کن حروف کے بٹن دبائے گئے ہیں۔ اس طرح ویب سائٹ کے ایڈریس، پاس ورڈز اور کیمرے کے استعمال کے وقت اور تفصیل کا بھی انکشاف کیا جاسکتا ہے۔یونیورسٹی ا?ف ٹیکساس آسٹن اور ہیبریو یونیورسٹی کے سیکیورٹی ماہرین نے اپنے تازہ تحقیقی مقالے میں لکھا ہے کہ ہیکرز اسمارٹ فون بیٹری سے بہت کچھ معلوم کرسکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اب جدید فون میں اسمارٹ بیٹریاں لگی ہیں جن کے ذریعے بیٹری کا خرچ اور گنجائش معلوم کی جاسکتی ہے۔ مختلف ایپس بھی بیٹری کی کارکردگی بتاتی رہتی ہیں جو اسمارٹ بیٹری کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔ماہرین نے ’جھانکنے کی قوت‘ نامی اپنے تحقیقی مقالے میں لکھا ہے کہ نظری طور پر یہ ممکن ہے کہ ہیکر اور نقب زن کسی بیٹری سے ا?پ کی تمام معلومات چرا سکیں لیکن اس دوران بیٹری استعمال میں ہو، نہ کہ چارج ہورہی ہو۔اس کےلیے ضروری ہے کہ بیٹری میں پہلے مائیکرو کنٹرولر لگایا جائے یا خاموشی سے سادہ بیٹری کو مائیکرو کنٹرولر یا ای بیٹری سے تبدیل کردیا جائے۔ پراسرار جاسوس بیٹری ایک کلو ہرٹز تک کے کرنٹ کی آمدورفت کو نوٹ کرسکتی ہے۔اس کی بدولت فون پر دیکھی، لکھی اور پڑھی جانے والی ہر سرگرمی کو نوٹ کیا جاسکتا ہے کیونکہ ہر کام میں بجلی استعمال ہوتی ہے اور اس کے بننے والے نقوش یہ راز کھول سکتے ہیں۔ اس کے بعد مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے مختلف پاس ورڈ اور ٹائپ شدہ الفاظ اور دیگر سرگرمیوں کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔
ہیکرز نے اسے ’زہر(پوائزن)‘ بیٹری کا نام دیا ہے جس میں توانائی کا گراف بنتا رہتا ہے۔ پھر ایک سافٹ ویئر فون کا سارا کچا چٹھا کھول دیتا ہے۔ ماہرین نے تحقیقی مقالے میں لکھا ہے کہ بیٹری پر ہیکر کا ’حملہ عین ممکن ہے، یہ سستا اور ا?سان عمل ہے جس کے ذریعے بیٹری کے استعمال کا معمولی نمونہ درکار ہوتا ہے۔‘ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے فوری طور پر اس طریقہ واردات کے تدارک کے لیے ضروری اقدامات کریں کیونکہ ایئرپورٹ پر فون اسکیننگ، الیکٹرونکس مرمت کی دکانوں اور دیگر مقامات پر بیٹری سے بہ آسانی ڈیٹا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ٹرمپ کا بیٹا باپ سے بھی دو ہاتھ آگے نکلا ،چونکا دینے والا اقدام

واشنگٹن(ویب ڈیسک)ٹرمپ جونئیر بھی والد کے نقش قدم پر چل نکلے ، فوکس نیوز چینل کی خاتون میزبان سے معاشقے کابر ملا اظہار کر ڈالا۔ امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اتوار کے روز “فوکس نیوز” چینل کی خاتون میزبان کِمبرلے گیلفوئل کے ساتھ اپنی محبت کا باقاعدہ طور پر انکشاف کر دیا۔یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 40 سالہ ٹرمپ اور 49 سالہ گیلفوئل نے ایک ہی وقت اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹس پر ریاست مونٹانا میں ہفتہ واری چھٹی کے موقع پر ساتھ کیے گئے شکار کے سفر کی تصاویر پوسٹ کیں۔ ٹرمپ جونیئر نے شادی کے 13 سال بعد اپنی بیوی وینیسا سے علاحدگی اختیار کر لی جنہوں نے ٹرمپ کے 5 بچوں کو جنم دیا۔ ابھی تک دونوں افراد طلاق کے اقدامات کے سلسلے میں اختتامی مرحلے میں ہیں۔ادھر گیلفوئل دو مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انہوں نے 2001 میں کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم سے شادی کی اور 2005 میں علاحدگی اختیار کر لی۔

کھوکھر برادران ،میاں نصیر ،3سابق ارکان اسمبلی سمیت سعد ،سلمان رفیق اور اہلخانہ بارے خاص خبر

لاہور (ویب ڈیسک )نیب نے پیرا گون ، آ شیانہ و دیگر سوسائٹیز کے حوالے سے اہم ریکارڈ حاصل کر لیا جس میں سعد رفیق، سلمان رفیق اور ان کے خاندان کے دو اور افراد کے بھی شامل ہونے کے ثبوت مل چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کو یہ ثبوت مل چکے ہیں کہ کس طرح پیراگون آ شیانہ اور دیگر کاموں کو سعد رفیق کی بنائی ہوئی کمپنی سعدیان کے ذریعے چلایا جاتا تھا اور کس طرح پیرا گون اور دیگر کمپنیاں کو سعدیان کے ذریعے سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔ایل ڈی اے سٹی ، پیرا گون، آ شیانہ ، قائد اعظم ٹاﺅن ، گرینڈ حیات اسلام آ باد میں انوسٹمنٹ کرنے والی کمپنیاں سعدیان کے زیر کنٹرول تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آ ئندہ آ نے والے چند د نوں میں مزید ایک پیشی کے بعد خواجہ برادران کے خلاف سخت ایکشن شروع ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق خواجہ برادران کے ساتھ ساتھ کھوکھر برادران ، میاں نصیر ، تین اور سابق اراکین اسمبلی بھی نیب کے شکنجے میں آ ئیں گے۔

”سوال کیوں کیا ؟مونائل بند کرو “مراد علی شاہ کا ووٹر سے ہتک آمیز سلوک ،ویڈیو وائرل

سیہون (ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی انتخابی مہم کے دوران ووٹرز نے گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ پی ایس 80 میں اپنی آبائی گا?ں واہڑمیں انتخابی مہم کیلئے حلقے میں گئے تو ووٹرز نے انہیں گھیر لیا اور شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا،ایک ووٹر نے کہا کہ میرے والدآپ لوگوں کو ووٹ دیتے دیتے مر گئے لیکن آپ لوگوں نے کچھ نہیں کیا۔مراد علی شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی سنو گے یا نہیں؟،سابق وزیراعلیٰ نے ویڈیو بنانے والے ووٹر کا موبائل چھین لیااور ووٹر کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ سوال کیوں کیا ؟موبائل بند کرو،اس کے بعد مراد علی شاہ حلقے سے چلتے بنے۔

لاہور کے 80ہزار سے زائد ووٹرز کے نام لسٹوں سے غائب ،خوفناک انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک)عام انتخابات 2018سے قبل ڈسپلے سنٹروں پردرج کرائے گئے بیشتر ووٹ غائب ہو گئے ،شہری شکایات لے کر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ووٹ کے اندراج کے حوالے سے ایک بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔لاہور میں قائم کیے گئے 850ڈسپلے سنٹروں پر جمع کرائے گئے ووٹ کے اندراج اور تبدیلی کیلئے 80ہزار سے زائد ووٹرز میں سے بیشترشہریوں کے ووٹوں کا اندرا ج نہیں ہو سکا۔عام انتخابات سے قبل ووٹ درج کرانے کے باوجود شہریوں کو حق رائے دہی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ووٹرز ڈسپلے سنٹروں پر فارم جمع کرانے سے حاصل ہونی والی رسیدیں لے کر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جہاں ان کی کوئی داد رسی نہیں ہو رہی کیونکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے پاس اب ووٹ درج کرنے کا اختیار نہیں اور الیکشن کمیشن نے 30اپریل سے ووٹ کے اندراج پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ووٹ غائب ہونے پر ووٹرز نے اپنے حلقے کے پسندیدہ امیدوارں کو بھی شکایات لگانا شروع کر دی ہیں کہ ان کے ووٹ کا مسئلہ حل کرایا جائے اور بعض امیدواروں کی طرف سے ضلعی الیکشن کمیشن کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی گھرانوں کے رشتہ داروں کے ووٹ بھی غائب ہیں۔این اے 132سے ثمینہ خاور گھرکی کا قریبی عزیز 38ووٹوں کی رسیدیں لے کر الیکشن کمیشن پہنچا اور شکایت کی کہ ووٹ درج کرانے کے باوجود ان کے ووٹ کا اندراج نہیں ہو سکا۔