ادکارہ سنی نے جونیئر سنی لیون متعارف کرادی، یہ دراصل کون ہے؟ حیران کن خبرآگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے اپنی زندگی پر مبنی فلم کے لئے جونیئر سنی لیون کو متعارف کرا دیا ہے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون اپنی بے باک اداکاری کی وجہ سے اپنی شہرت آپ ہیں لیکن دوسری جانب انہوں نے اپنا ماضی تلک کرکے بالی ووڈ میں شامل ہونے کو ترجیح دی اور اس طویل کٹھن سفر کو ایک فلم کے طور پر پیش کرنے کے لئے گزشتہ ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہیں جس میں ا±ن کے مداح بائیو گرافی میں جان سکے گے کہ ’وہ کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئی ؟، انہوں نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور ا±ن کی زندگی کیسی تھی، تاہم تمام باتوں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے تیار کرلی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ سنی لیون کا کردار نبھانے کے لئے جونیئر سنی لیون کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔

سیاستدان ہوشیار ۔۔۔خواجہ سراءبھی الیکشن لڑے گا

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کا قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نایاب علی نامی خواجہ سرا 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کے حلقہ این اے 141 اوکاڑہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے گا۔نایاب علی اپنی کمیونٹی اور اہلِ محلہ کے ساتھ مل کر الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے وہ اس نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں، انہوں نے عزم کیا ہے کہ وہ الیکشن جیت کرقوم و ملک کی ترقی اور اپنے علاقے کی خوشحالی کے لیے کام کر ے گا اور عوام کی بھرپور خدمت کر یں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نایاب علی کا کہنا تھا کہ وہ تیزاب گردی کا شکار ہوچکے ہیں تاہم اب مثبت سوچ کے ساتھ نئے جذبے اور امیدیں لے کر انتخابی میدان میں اترے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گرو کی معاونت اور کمیونٹی کے تعاون سے گلی گلی انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی الیکشن مہم چلائے گی۔

وانا میں 10 سال بعد موبائل فون کھڑکنے لگے

وانا(خصوصی رپورٹ)جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں 10 سال بعد موبائل سروس کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا، موبائل فون سروس کو سیکورٹی خدشات کے باعث بند کردیا گیا تھا۔موبائل سروس کی بحالی کافیصلہ موبائل سروس کے ذمہ داروں اور حکومتی اداروں کے درمیان میٹنگ کے بعد کیا گیا، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 10سے12 روز کے دوران موبائل سروس بحال کی جائے گی۔قبائلی عمائدین کا مطالبہ ہے کہ جنوبی وزیرستان میں لدھا ،کانی گرم ،مکین ،سرویکئی اور دیگرعلاقوں میں بھی موبائل سروس بحال کی جائے۔واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس 10 سال سے بند تھی ۔

توہین عدالت سے بچنے کے لئے نہال ہاشمی نے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے بکھرنے کا کوئی امکان نہیں، ہم نے تو ہر جگہ احترام ملحوظ خاطر رکھا، جو بھی جس کا دائرہ ہے اس کے اندر اس کو عزت دی اور احترام دیا، ہوا یہ ہے کہ ہمارے دائرے گورننس، پارلیمنٹ اور سیاسی کلچر کے اندر مداخلت کی گئی ہے، مسلم لیگ (ن) کے بکھرنے کا یقیناکوئی امکان نہیں ہے، نواز شریف کی جلاوطنی کے باوجود بھی پارٹی نہ منتشر ہوئی اور نہ ہی بکھری۔۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کا یہ بیان کہ 2013 کا الیکشن نواز شریف نے جنرل کیانی کی مدد سے جیتا نواز شریف کے خلاف نہیں، انھوں نے یہ بیان فوج کے ادارے اور اس وقت کے سپہ سالار کے خلاف دیا ہے، انھوں نے ایک بریگیڈیئر کا ذکر کیا، فرد واحد توکوئی چیز نہیں کرتا، انھوں نے فوج کے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی، یہ پوری دنیا میں ہمارے ادارے کو بدنام کر رہے ہیں اور اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

شہباز بھی راضی کرنے میں ناکام ، پنجاب ہاﺅس چھوڑ دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار خان نے پنجاب ہاﺅس چھوڑ دیا اور اپنے دوست کے گھر سیاسی ڈیرہ بنالیا، انہوں نے پنجاب ہاﺅس چھوڑنے سے قبل اپنے مکمل واجبات ادا کیے، رپورٹ کے مطابق چودھری نثار بطور وزیرداخلہ بھی وزارت میں یبٹھنے کی بجائے پنجاب ہاﺅس میں بیٹھنے کو ترجیح دیتے تھے، دفتری امور، سیاسی ملاقاتیں، سفیروں کے ساتھ ملاقات، اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کے ساتھ میٹنگز کا اہتمام پنجاب ہاﺅس میں کرتے تھے، مہمانوں کے لیے کھانا ، چائے اور خاطر تواضح کے دیگر لوازمات کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کر رہے تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے دوست راجہ ناصر کے گھر پریس کانفرنس کی جو برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔ نواز شریف اور چودھری نثار کے درمیان تعلقات تین دہائیوں سے زائد پر مشتمل ہیں جس میں اب بریک آ چکی ہے اور شاید کوئی بریک تھرو نہ ہوسکے کیونکہ دونوں یانیہ کے حوالے سے مخالف سمت کھڑے ہیں انہیں قریب لانے میں شہباز شریف کردار ادا کرسکتے تھے، تاہم اب تک وہ بھی بے بس ہی نظرآئے ہیں ، آف دی ریکارڈ ملاقاتوں میں وہ چودھری نثار کے موقف کے حامی ہیں جس کا اظہار انہوں نے کئی مرتبہ میڈیا اور اپنے خطاب کے دوران بھی کیا لیکن شہباز شریف بڑے بھائی اور پارٹی قائدنواز شریف سے بغاوت نہیں کرسکتے، چاروناچار وہ نوازشریف کے ساتھ ہی کھڑے نظر آئیں گے، نتیجہ خواہ کچھ بھی نکلے شہباز شریف کے اس طرز عمل نے چودھری نثار کو مایوس کیا ہے، صرف شہباز شریف ہی نہیں پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی چودھری نثار کے موقف کے حامی ہیں لیکن وہ نواز شریف کے سامنے کھڑے ہونے یا اختلاف کرنے سے گریزاں ہیں۔

مشفق الرحیم کا بیٹے کیساتھ عمرہ

مکہ  (خصوصی رپورٹ)بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان مشفق الرحیم نے بیٹے کیساتھ عمرہ ادا کرلیا ، بنگال ٹائیگرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات نہ ہونے پر وہ سعودی عرب گئے ۔انہوں نے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہیں ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انہیں عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔مشفق الرحیم ایک دو روز میں بنگلہ دیش واپس آجائیں گے اور 13مئی سے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے لگنے والے کیمپ میں شریک ہونگے ۔

ملتان :کانگو وائرس سے متاثر ایک اور مریض دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد3 ہو گئی

ملتان (ویب ڈیسک)کانگو وائرس سے متاثرایک اور مریض نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد رواں ماہ کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد3 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس سے متاثر 6مریضوں کو نشتر ہسپتال لایا گیا تھا جن میں سے ایک اور مریض آج دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ،ہسپتال ذرائع کے مطابق وائرس سے متاثر 2 مریض تاحال زیرعلاج ہیں۔

پاکستان کے کرکٹ سٹیڈیم میں باکسنگ کا میچ ہوگا جس میں میری فائٹ ہوگی

لندن(ویب ڈیسک)پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہوں وہ دن بھی آئے گا جب کرکٹ سٹیڈیم میں باکسنگ کا میچ ہوگا جس میں میری فائٹ ہوگی۔لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک پاکستان میں باکسنگ کے بڑے میچز نہیں ہوئے،میں پاکستان میں باکسنگ کے بڑے کھلاڑی لےکرآوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ پاکستان میں میچ کھیلوں، ایک دن کرکٹ سٹیڈیم میں باکسنگ میچ ہوگا،میں خودفائٹ لڑوں گا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ میری اگلی فائٹ ستمبر میں ہے جس کیلئے محنت کررہاہوں۔

بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

سری نگر( ویب ڈیسک) بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بڑھتے مظالم اور نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیے جانے کے خلاف حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔شٹرڈاو¿ن ہڑتال کے باعث سری نگر سمیت مختلف شہروں میں بازار مکمل طور پر بند ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جس کے خلاف حریت قیادت کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔

آسمانی بجلی کی زد میں آکر زخمی ہونے والی جنوبی افریقی فٹبالر چل بسے

کیپ ٹاو¿ن( ویب ڈیسک )جنوبی افریقا کے مقامی کلب مارٹزبرگ یونائیٹڈ کے کھلاڑی لیوندا نتشنگیز آسمانی بجلی کی زد میں آکر کومہ میں جانے والے فٹبالر چل بسے۔فٹبال کلب کے چیئرمین فاروق کدودیا نے تصدیق کی ہے کہ 21 سالہ فٹبالر لیوندا کومے میں تھے اور وہ چل بسے جس پر انہوں نے تمام کھلاڑیوں کی جانب سے ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا۔یاد رہے کہ یکم مارچ 2018 کو ایک دوستانہ میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے لیوندا تنشنگیز سمیت مارٹزبرگ یونائیٹڈ کے 3 کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے۔یونائیٹڈ کے دفاعی کھلاڑی لیوندا کے سینے پر آسمانی بجلی گری جس کے بعد وہ کومے میں چلے گئے تھے جب کہ دیگر دو کھلاڑی معمولی زخمی ہوئے تھے۔

بلے بلے بلے گرمیوں کی چھٹیوں کاہوگیا اعلان

سندھ (ویب ڈیسک )سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے سے بچے، بڑے سب ہی پریشان ہیں اور ماہ رمضان کی آمد بھی ہے تاہم محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی سفارش کردی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ ہاوس بھجوا دی گئی ہے جس کے منظور ہونے کی صورت میں تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا جائے گاصوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سمری میں موسم گرما کی تعطیلات 14 مئی سے 15 جولائی تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔

15مئی کا کریں انتظار ،نگران وزیر اعظم ہیں آنے کو تیار

سکھر (ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے الیکشن پاکستان کے ہوں یا دنیا کے خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔ سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لیے دنیا باتیں کررہی ہے تاہم جلد ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق تو ہے یہ تو سائنسدان بھی کہتے ہیں، خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی جب کہ پاکستان کے الیکشن ہوں یا دنیا کے الیکشن ہوں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ15 یا 16 مئی تک نگراں وزیراعظم کے لیے نام آجائیں گے جب کہ سیاست میں کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا اور نہ کوئی دوست۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی ہے۔

ایمن خان اورمنیب بٹ ڈرامہ ”باندی “میں ایکساتھ نظرآئینگے

لاہور(شوبز ڈیسک)ٹی وی کے مقبول فنکارایمن خان اور منیب بٹ ڈرامہ سیریل باندی میں ایکساتھ نظرآئینگے۔ مومل پروڈکشن کے تحت بننے والی مذکورہ سیریل کی مصنفہ اسما نبیل اورہدایتکار سید احمد کامران ہیں۔ سیریل میں ایمن خان گاﺅں سے تعلق رکھنے والی ایک سیدھی سادھی لڑکی کا کردار کریں گی۔یاد رہے کہ دونوں فنکاروں کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی اور وہ بہت جلدشادی کے بندھن میں بندھ جائینگے۔