احسن اقبال کو ایک ہی گولی لگی جو کہنی سے گزر کر پیٹ میں چلی گئی:

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب میں صوبائی وزیر زعیم قادری کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو ایک ہی گولی لگی جو کہنی پر لگنے کے بعد پیٹ کے نچلے حصے میں چلی گئی، ڈاکٹرز ان کاسٹی سکین کریں گے اور گولی کو آپریشن کے ذریعے جسم سے نکال دیا جائے گا۔ سروسز ہسپتال لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال ہوش وحواس میں ہیں اور ڈاکٹر ان کا علاج کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے، جب تک کوئی پولیس کی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آجاتی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ضیا شاہد نے عمران کو کتاب ”سچا اور کھرا لیڈر“ پیش کی گھربسنے پر مبارکباد میری پہلی تقریر ضیا صاحب نے لکھی اورسیاست میں آنے پر اصرار کیا

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیا شاہد نے اپنی نئی کتاب ”قائد اعظم سچا اور کھرا لیڈر“ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو پیش کی۔ اس موقع پر ضیا شاہد نے انہیں مبارکباد دی کہ پچھلی مرتبہ میں یہاں آیا تو یہ گھر کارکنوں کے ہجوم سے بھرا پڑا تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ ہماری بھابی کے آنے سے گھر کی رونق میں اضافہ ہوا ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو شاد اور آباد رکھے اس پر شکریہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ضیا صاحب آپ مجھ سے 5 سال بڑے ہیں خبریں کے دفتر میں میری پہلی تقریر آپ نے لکھی تھی اور ان چند دوستوں میں سرفہرست تھے جن کا اصرار تھا کہ مجھے قومی سیاست میں حصہ لینا چاہیے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ میں آپ کے صبر اور ہمت کی داد دیتا ہوں کہ 22 سال کی جدوجہد کے بعد آپ جس جگہ ہیں وہ آپ کی ہمت کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ اتنی لمبی اننگز کھیلنا بڑا تھکا دینے والا عمل ہے ۔

امتنان: تمہاری عمر ابھی چھوٹی ہے میری اورضیا صاحب کی عمر کے لوگ ہی بڑے کام کرتے ہیں

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خوشگوار موڈ میں امتنان شاہد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تمہاری عمر چھوٹی ہے۔ میری اور ضیا شاہد صاحب کی عمر کے لوگ ہی بڑے کام کرنے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم چرچل کی مثال ہمارے سامنے ہے ۔65 سال کی عمر کے ہی لوگ اپنے بہترین کام سرانجام دیتے ہیں یہ تو PRIME AGE شروع ہوئی ہے۔

شہباز کے سیاسی کردار سے جلد پردہ اٹھاﺅں گا

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے انتہائی مخالف بھی شاید وہ کام نہ کرسکتے جو کام ان کے اپنے خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً ان کی بیٹی مریم نواز ، داماد کیپٹن (ر) صفدر، بیٹے حسین اور حسن نواز ، سمدھی اسحاق ڈار نے انجام دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد، ایڈیٹر خبریں گروپ و سی ای او چینل ۵ امتنان شاہد اور ان کی اہلیہ آمنہ کاردار سے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میںملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا جو پارٹی وفاق کے علاوہ 2 صوبوں میں حکمران رہی اور 30 سال اقتدار میں رہی آج اسے تتربتر کر دیا گیا اور یہ انکا اپنا کیا دھرا ہے۔ آج عوام ان کی شکلوں سے بیزار ہیں ان کے ارکان پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے عدالتوں میں میرٹ پر اپنے لیے انصاف کی خاطر قانونی جدوجہد کرنے کی بجائے فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنایا اور نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں بری طرح شکست کھانے کے خوف سے ابھی سے شور مچانے لگے ہیں کہ خلائی مخلوق ہمارے مقابلے پر الیکشن لڑے گی ان کے وزیروں کی عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کا نوٹس لیا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے اپنے والد اور پارٹی کے ساتھ جو کچھ کر دیا ہے وہ ن لیگ کے ساتھ ہونے والے میچ کی Player آف دی سیریز ہونگی جو کام ان کے مخالفین نہ کر پائے وہ انہوں نے انجام دے دیا اس کی گواہی ان کی اپنی پارٹی کے سینئر ترین رہنما چودھری نثار بار بار دے رہے ہیں۔ الیکشن سے پہلے اور بعد جو سیاسی صف بندی ہو رہی ہے اس پر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا لیکن کرپشن کے خلاف جو آواز دے گا ہم اس کا ساتھ دے سکتے ہیں۔ اپنے 11 نکات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک پارٹی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کا مستقبل ہے جو میں مکمل کر کے دکھاﺅں گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں ہے اور شہباز شریف نواز شریف کی طرح کرپشن میں ملوث ہیں۔ میں عنقریب شہباز شریف کے سیاسی کردار سے پردہ اٹھاﺅں گا۔ بھارت نواز خاندان پاکستان کا اچھا نہیں سوچ سکتا۔ پی ٹی آئی کی طرح خبریں گروپ نے 22 سال کی کرپشن کے خلاف جہاد کیا ہے اور اسکا ثمر جلد قوم کے سامنے آنے والا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی لاہور میں میرا گھر مکمل ہونے والا ہے اور وہاں شفٹ ہو رہا ہوں۔

اداکارعمران اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور(ویب ڈیسک )ٹی وی آرٹسٹ عمران اشرف ملائشیا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، اداکار عمران اشرف کے نکاح کی تقریب ملائشیا میں ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت دیگر قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق شادی کی باقی تقریبات پاکستان (پشاور) میں ہوں گی۔ واضح رہے کہ عمران اشرف نے اینٹرٹینمنٹ چینلز کے بے شمار ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

نجی ٹی وی کا زینب زیادتی و قتل واقعے پر فلم بنانے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک )رواں سال کے ابتدا میں ضلع قصور سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا تھا، واقعے کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور زینب کے قاتل عمران کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاہم اب ننھی زینب کے ساتھ زیادتی وقتل کے واقعے پر نجی ٹی وی کی جانب سے فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ زینب قتل کیس پر حال ہی میں مقامی چینل نے ٹیلی فلم بنانے کااعلان کیا ہے جس کانام ”زینب کے قاتل“ رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم میں زینب قتل کیس کے تمام واقعات کی نشاندہی کی جائے گی جب کہ فلم کے ذریعےوالدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کےحوالے سےای گاہی بھی فراہم کی جائے گی۔ فلم میں زینب کے مجرم عمران کا کردار اداکار سہیل سمیر اور زینب کا مرکزی کردار ننھی اداکارہ حمنہ عامر ادا کریں گی جب کہ فلم کی کہانی معروف ڈرامہ نویس عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے، فلم جلد ہی مقامی چینل پرنشر کی جائے گی

بھارتی اداکار پرکاش راج کو مودی سرکار پر تنقید مہنگی پڑگئی

ممبئی (ویب ڈیسک )خود کو سیکیولر ملک کہنے والی مودی سرکار در حقیقت شدت پسند نظریات کی ترجمان ہے جس کا اندازہ بھارت میں آئے دن رونما ہونے والے واقعات اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے اور اسی انتہا پسندانہ سوچ اور عدم برداشت کی وجہ سے کئی بھارتی فنکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلموں میں ولن کا کردار نبھانے والے معروف اداکار پرکاش راج کو بھی نریندر مودی پر تنقید کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے ہی دور کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ’دبنگ ٹو، سنگھم، وانٹڈ اور ہیرو پنتی‘ جیسی مشہور فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار پرکاش راج کو مودی سرکار پر تنقید کی وجہ سے فلموں میں کاسٹ ہی نہیں کیا جارہا۔نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار پرکاش راج کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال صحافی کے قتل پر مودی سرکار کی خاموشی پر تنقید کرنے کی وجہ سے مجھے کام کرنے نہیں دیا جارہا اور نہ ہی کسی فلم میکر کی جانب سے کوئی رابطہ کیا جارہا ہے مجھے ا±س وقت سے نشانہ بنایا جارہا ہے جب میں نے صحافی کے قتل پر سوالات ا±ٹھانا شروع کیے تھے، سب لوگ میرے روزگار کے دروازے بند کردیں لیکن مجھے چپ نہیں کرا سکتے۔واضح رہے کہ پرکاش راج نے گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں 8 سالہ آصفہ بانو کے اغوا، مندر میں زیادتی اور قتل کی خبر پر خاموش رہنے کے سبب امیتابھ بچن کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنی، سونم کپور کا انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ سونم کپور جلد ہی اپنے قریبی ساتھی اور دوست آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، دونوں کی شادی دوروز بعد 8 مئی کو ممبئی میں سونم کے والد اداکار انیل کپور کے گھر ہوگی جس کی تیاریاں خوب زوروشور سے جاری ہیں، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ تمام سہولتوں کے ساتھ کسی شہزادی کی طرح پلی بڑھی سونم بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئیں جس کا انکشاف انہوں نے خود ایک شو کے دوران کیا۔جنسی ہراسانی کے حوالے سے ایک ٹاک شو کے دوران سونم کپور نے اپنے ساتھ بچپن میں پیش آنے والاواقعہ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ سونم نے کہا میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، بچپن میں ایک مال میں شاپنگ کے دوران ایک شخص نے پیچھے سے آکر مجھے غلط انداز میں چھوا، اس وقت میں بہت چھوٹی تھی اور یہ واقعہ پیش آنے پر سہم گئی، یہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا، میں نے اس واقعہ کا ذکر آج تک کسی کے ساتھ نہیں کیا تاہم میں اس واقعہ کو بھلا نہیں سکی ہوں۔ ٹاک شو کے دوران اس تکلیف دہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سونم کپور کی آنکھیں بھر آئیں۔واضح رہے کہ سونم کپور کے علاوہ بالی ووڈ کی متعدد اداکاراو¿ں نےحال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات نہ صرف لوگوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں بلکہ ان کی شدید مذمت بھی کی ہے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی، اسپتال منتقل

نارووال(ویب ڈیسک) واقعہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ میں پیش آیا جہاں وزیر داخلہ احسن اقبال ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم پی اے رانا منان کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب ڈیرے سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران مجمع میں شریک ایک مسلح شخص نے پستول سے ان پر فائرنگ کردی دو گولیاں احسن اقبال کے بازو میں لگیں۔احسن اقبال کو زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں احسن اقبال کا آپریشن کیا گیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کا نام عابد حسین ہے اور اس کی عمر 21 سال ہے۔ احسن اقبال کے کزن رانا ایم پی اے منان نے ایکسپریس کو بتایا کہ احسن اقبال ایک تقریب میں شریک تھے، تقریب سے واپسی پر ان پر حملہ ہوا حملہ آور نے دو گولیاں فائر کیں ایک گولی بازو میں لگی، حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، احسن اقبال کو اب لاہور کے اسپتال میں شفٹ کرنے کے لیے لے جارہے ہیں۔ ملزم کا تعلق اسی گاو¿ں کنجروڑ سے ہے، پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ ملزم کا تعلق کس گروہ یا کس سیاسی جماعت ہے، احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے وہ ہوش میں ہیں اور لوگوں سے باتیں کررہے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں ہیلی کاپٹر میں لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

نااہل نواز شریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے، شفقت محمود

لاہور (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر تو کرمنل چارجز ہیں اور اسمبلی کا کام کرمنل چارجز پر رائے دینا نہیں ہوتا، یہ بار بار کہتے ہیں کہ ووٹ کو تقدس دو لیکن ووٹ کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ کو دنیا جہاں کی برائی کا لائسنس مل گیا ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف کی باتوں کی کوئی حثیت نہیں ہے کیونکہ الیکشن اور جرم دو الگ الگ چیزیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے نزدیک ترقی کا مقصد صرف سڑکیں ہیں اور یہ بڑے پراجیکٹ اس لیے لگاتے ہیں تاکہ پیسہ بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو تعلیم، صحت اور صاف پانی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بیرون ملک جائیدادوں کے بارے میں ان لوگوں نے آج تک وضاحت نہیں دی، ان کے سارے کاروبار فیل ہیں اور اربوں روپے کے مالک کیسے بن گئے۔شفقت محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بارہا ان سے پوچھا کہ اپنے فلیٹس کے ثبوت پیش کریں لیکن یہ لوگ ایک ثبوت بھی نہ پیش پیش رسکے۔انہوں نے کہا کہ 30سال سے تو لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں اور جن لوگوں نے 30 سال میں کچھ نہیں کیا وہ آئندہ کیا کریں گے، یہ صرف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔

نعیم بخاری پر حملہ نہیں کیا گیا، برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس

لندن (ویب ڈیسک )ترجمان برطانوی پولیس کے مطابق ان کے پاس نعیم بخاری پر کسی حملے کا ریکارڈ موجود نہیں۔دوسری جانب نعیم بخاری نے جیو نیوز سے گفتگو میں اپنے اوپر حملے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سوگئے تھے، اچانک اٹھنے کی وجہ سے گرگئے اور زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ گرنے کے باعث ان کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، ڈاکٹرز نے ان کا ایم آر آئی بھی کیا ہے تاہم وہ بے ہوشی کی وجہ جاننا چاہتے ہیں۔نعیم بخاری کے مطابق انہیں کسی نے دھکا نہیں دیا تھا وہ خود گرے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وہ لندن نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے آئے تھے، انہیں اس سلسلے میں امریکا بھی جانا تھا تاہم اب ان کی وہاں جانے کی ہمت نہیں۔تحریک انصاف کے رہنما انڈر گراو¿نڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرگئے جس کے باعث انہیں چوٹیں آئی تھیں۔تحریک انصاف کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے جہاں وہ انڈر گراو¿نڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر اچانک گر گئے۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نعیم بخاری کو سر اور پسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئی ہیں جس پر انہیں لندن کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

نااہل نواز شریف دوبارہ اہل ہوسکتے ہیں، قائد (ن) لیگ

مانسہرہ (ویب ڈیسک) مانسہرہ کے منڈی مویشیاں گراو¿نڈ میں جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے پیچھے سب ہاتھ دھو کر پڑے ہیں کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالو، ان سب کے پیچھے آپ پڑجاو¿۔نواز شریف نے کہا کہ میں نے گردن جھکانے سے انکار کیا ہے، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نا زرداری اور نا عمران ہمیں شکست دے سکا، ہمیں چور دروازے سے نا اہل کرایا، خود وہ آف شور کمپنیوں کا مالک اور لاکھوں پاو¿نڈ کی ٹرانزیکشن کی لیکن عمران خان کو کہا گیا نہیں عمران تم معصوم اور بے قصور ہو۔نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے پاکستانیوں، نوجوانوں اور پاکستان کو عزت دو، پاکستان چند لوگوں کی جاگیر نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی جاگیر ہے جو کسی کے نوکر یا مزارع نہیں ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایسا پروگرام لے کر آئیں گے جس کے ذریعے تمام بے گھر افراد کو گھر ملے، لوگوں کو باعزت روزگار ملے اور عدل کے حوالے سے ایسا نظام بنائیں گے جس میں لوگوں کو ہفتے میں انصاف ملے گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ قوم ان کے ساتھ سر اٹھا کر چلے گی، ایسی طاقتوں کو شرمناک شکست سے دوچار کرے گی۔نواز شریف نے تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ‘یہ کہتے تھے نیا پاکستان اور خیبرپختونخوا بنائیں گے، میں دائیں بائیں اور سامنے بھی دیکھتا رہا نیا پاکستان نظر نہیں آیا’۔نواز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں ووٹ کو عزت دی تو خیبرپختونخوا کو نیا بنا دیں گے اور انشاءاللہ مانسہرہ تک ریلوے لائن بچھائیں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا شہباز شریف کے پاس ہوتا تو نقشہ بدل چکا ہوتا، پنجاب میں جاکر دیکھو، آپ کو نیا پاکستان نظر آئے گا، جیسے ہی سندھ میں داخل ہو تو آپ کو پرانے پاکستان کی تصویر نظر آنے لگتی ہے۔

فیصل آباد میں بیٹے کے ہاتھوں باپ سمیت 4 رشتہ دار قتل

فیصل آباد(ویب ڈیسک )پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک سیدن میں ریاض نامی شخص نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتولین میں ملزم کا والد، بھابھی، بھتیجی اور بھتیجا شامل ہیں، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔