وجنتی مالا ، جیا پرادا ، راکھی ، رینارائے ، ممتاز, ماضی کی خوبرو اداکارائیں اب کیسی دکھتی ہیں ؟

ممبئی (ویب ڈیسک ) انڈین فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ماضی کی خوبرو اداکارائیں اب کیسی ہیں؟ اس سلسلے میں بھارتی اخبار’مڈڈے‘ نے دلچسپ تصویری رپورٹ شائع کی ہے جس میں ماضی کی خوبصورتی کو حال کے آئینے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ماضی کی خوبرو اداکارائیں اب کیسی ہیں؟

اداکارہ ممتازاورراجیش کھنہ کی جوڑی بہت مشہور ہوئی تھی۔انہوں نے آٹھ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اور وہ سب کی سب سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ راجیش کھنہ کے ساتھ ساتھ سنجیوکمار، دیوآننداور ششی کپور کے ساتھ بھی ممتاز کی فلمیں انتہائی کامیاب رہیں۔ وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں کہ 1974ء میں ایک لکھ پتی سے ان کی شادی ہوگئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے فلموں کو خیرباد کہہ دیا۔بعدازاں کینسر کو شکست دینے کے بعداب وہ اپنی زندگی خاموشی سے بسر کر رہی ہیں۔

ماضی کی خوبرو اداکارائیں اب کیسی ہیں؟

1990ء میں ’عاشقی‘ فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی انواگروال کاذکر کم کم ہی سننے کو ملتا ہے۔وہ ماڈلنگ سے ایکٹنگ کی طرف آئیں تھیں۔1999ء ایک حادثے کا شکارہونے کے بعد انواگروال ایک ماہ تک کومے میں رہی تھیں۔بتایاجاتا ہے کہ ان دنوں وہ بہار میں یوگاسکھاتی ہیں اور اپنی سوانح حیات بھی قلم بند کر رہی ہیں۔

ماضی کی خوبرو اداکارائیں اب کیسی ہیں؟

’جمعہ، چما دے دے‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ کمی کاٹکرکو پچھلے دنوں گوا میں ہونے والی ایک تقریب میں دیکھا گیا۔خیال یہی کیا جاتا ہے کہ وہ ان دنوں گوامنتقل ہو چکی ہیں اور زیادہ ملنے ملانے سے گریز کرتی ہیں۔

ماضی کی خوبرو اداکارائیں اب کیسی ہیں؟

میناکشی سیشادری کا فلمی کیریئر 80کے اوائل سے شروع ہوکر90کے وسط تک پھیلا ہوا ہے ۔اس دوران انہوں نے سینمااسکرین پر راج کیا۔فلموں سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد انہوں نے بچوں اور گھرداری پر توجہ مرکوز کر دی ۔پچھلے دو عشروں سے وہ امریکا میں رہائش پذیر ہیں اور کسی تقریب میں انہیں شاذونادر ہی دیکھا گیا ہے۔

ماضی کی خوبرو اداکارائیں اب کیسی ہیں؟

رینا رائے نے بھی اپنے فلمی کیریئر کے آغاز میں خوب دھوم مچائی تھی۔شتروگھن سنہاکے ساتھ ان کی جوڑی خاصی مشہور ہوئی۔انہوں نے پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان سے شادی کے بعد فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور پاکستان منتقل ہو گئی تھیں۔شادی ناکام ہوئی تو رینا نے واپس فلموں میں قسمت آزمائی کی لیکن کامیاب نہیں ہوئیں۔اب وہ منظرعام سے پوری طرح غائب ہیں۔

ماضی کی خوبرو اداکارائیں اب کیسی ہیں؟

وجنتی مالاانڈین فلموں کی پہلی سپراسٹار سمجھی جاتی ہیں۔انہوں نے اپنے زمانے کی سپرہٹ فلموں ’نیادور‘، ’سنگم‘ اور ’مادھومتی‘ میںاداکاری کے جوہر دکھائے۔وجنتی مالا نے مقبول فلم ’دیوداس‘ میں چندرمکھی کا کردار ادا کیا ۔1968ء میں انہوں نے فلمی کیریئر ترک کر کے شادی کر لی تھی اور ممبئ سے چنائے منتقل ہو گئی تھیں۔کچھ عرصہ وہ سیاست میں بھی سرگرم رہیں لیکن اس کے بعد انہیں کہیں نہیں دیکھا گیا۔

ماضی کی خوبرو اداکارائیں اب کیسی ہیں؟

مالا سنہا بھی اپنے وقت کی انتہائی خوبصورت اداکار تھیں۔انہوں نے ’پیاسا، گمراہ، ہمالیہ کی گود میںاور آنکھیں جیسی کامیاب فلمیں دیں۔مالا سنہا نے نیپالی فلموں میں کام کرنے والے ساتھی اداکارچدمبرپرسادلوہانی سے شادی کر لی تھی۔گزشتہ دو عشروں سے انہیں کسی پبلک مقام پر نہیں دیکھا گیا۔

ماضی کی خوبرو اداکارائیں اب کیسی ہیں؟

راکھی نے’ شرمیلی، داغ، اے پوئم آف لو، بلیک میل اور تپسیا‘ جیسی فلموں سے اپنا نام پیدا کیا۔وہ 2000ء کے اوائل تک متحرک تھیں اور فلموں میں سپورٹنگ کردار وں کے روپ میں جلوہ گر ہو رہی تھیں۔نغمہ نگار گلزار سے ان کی علیحدگی اُس وقت ہو گئی تھی جب ان کی بیٹی میگھنابمشکل ایک سال کی تھی۔ راکھی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اب وہ ممبئی کے نواح میں اپنے فارم ہائوس میں رہتی ہیں اور کسی سے ملتی نہیں ہیں۔

ماضی کی خوبرو اداکارائیں اب کیسی ہیں؟

جیاپرادا 70اور 80کی دہائی کی کامیاب اداکارہ تھیں۔اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر انہوں نے عملی سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔اپنی فلموں کی طرح سیاست میں بھی انہوں نے کامیابیاں حاصل کیں۔ اب اچانک انہوں نے ملنا جلنا چھوڑ دیا ہے اور کسی پارٹی یا تقریب میں دکھائی نہیں دیتیں۔

ماضی کی خوبرو اداکارائیں اب کیسی ہیں؟

اداکارہ نمی نے سپرہٹ فلموں’برسات، دیدار، داغ اور آن، سے اپنی پہچان بنائی۔وہ اپنے وقت کی سب سے مصروف اداکارہ سمجھی جاتی تھیں۔1986ء میں فلموں سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد وہ کچھ عرصہ اپنے دوستوں کی پارٹیوں میں نظر آتی رہیں لیکن کم کم ہی دکھائی دیتی ہیںاور لوگ ماضی کی اس خوبصورت ادکارہ کو بھولتے جارہے ہیں۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میں مبینہ پچاس ارب کی کرپشن، کرپٹ افسران اور ٹھیکیداروں کی شناخت اور نشاندہی مکمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نیب حکام نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میں مبینہ پچاس ارب روپے کی کرپشن کی ابتدائی تحقیقات میں کرپٹ افسران اور ٹھیکیداروں کی شناخت اور نشاندہی کرلی ہے ، نیب نے یہ تحقیقات پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ہدایت پر شروع کی تھیں مشرف دور میں نیو اسلام آباد ائرپورٹ 28 ارب روپے سے شروع کیا گیا تھا جو اب 109 ارب روپے سے مکمل ہوا ہے جس میں مبینہ طورپر پچاس ارب روپے کی کرپشن کی نذر ہوگئے ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ ٹھیکیدار کی نشاندہی ہوچکی ہے اور بیان ریکارڈ کرانے کیلئے انہیں نوٹسز جاری کئے جائینگے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے پی اے سی کی سب کمیٹی اپوزیشن لیڈر شیریں رحمان کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی نے اس منصوبہ میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کی تصدیق کی ہے اور نیب کو سمری ارسال کرتے ہوئے تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے نیب ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری سول ایوی ایشن عرفان الہی اور سابق سیکرٹریز ایوی ایشن کو بھی طلب کرکے بیانات ریکارڈ کئے جائیں۔

چینی دواساز کمپنی ہر سال 600 کروڑ کا کروچ کی افزائش کرنے لگی

بیجنگ (ویب ڈیسک)کاکروچ یا لال بیگ کسی کو بھلے ہی پسند نہ ہوں یا پھر اسے دیکھ کر کسی کی چیخ نکل جاتی ہو لیکن چین کے باشندوں کے لیے یہ کمائی کا ذریعہ ہے۔ممکنہ طور پر طبی خصوصیات کے حامل ہونے کے باعث لال بیگ چینی صنعت کے لیے کاروبار کے نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔چین کے ساتھ کئی ایشیائی ممالک میں کاکروچ کو تل کر کھایا جاتا ہے لیکن اب چین میں ان کی بڑے پمیانے پر افزائش کی جا رہی ہے۔چین کے شیچانگ شہر میں ایک دواساز کمپنی ہر سال 600 کروڑ کاکروچ کی افزائش کرتی ہے۔ساو¿تھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ایک عمارت میں ان کی افزائش کی جا رہی اور اس عمارت کا رقبہ تقریباً دو کھیل کے میدانوں کے برابر ہے۔

مبینہ اغواءکار کے خلاف شہریوں نے ایسا کام کر دیا کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک))شہریوں نے مبینہ طور پر لڑکی کو اغوا کرنے والے کو پکڑ کر اس کی مونچھیں اور بھنوین کاٹ دیں۔نجی چینل کے مطابق گوجرانوالہ میں شہریوں نے مبینہ طور پر لڑکی کو اغوا کرنے والے نوجوان کی کوشش ناکام بنا دی ۔ملزم کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے شہریوں نے اس کی خوب دھلائی کی جس کے بعد ملزم کی مونچھیں اور بھنویں بھی مونڈدیں۔ عبرت کا نشان بنانے کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکشن ہیرو جیکی چن کی ہم جنس پرست بیٹی ہانگ کانگ کی سڑکوں پر سونے پر مجبور

ہانگ کانگ (ویب ڈیسک) ایکشن ہیرو جیکی چن کی ہم جنس پرست بیٹی ’ایتا اینجی‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بے گھر ہے اور ہانگ کانگ کی سڑکوں پر سونے پر مجبور ہے۔ 18 سالہ اینجی اور اس کی گرل فرینڈ اینڈی نے یوٹیوب پر جاری مختصر ویڈیو میں بتایا کہ وہ ایک پل کے نیچے رہائش پذیر ہیں۔ اینجی کا دعویٰ ہے کہ ہم جنس پرستوں سے نفرت کرنے والے والدین اس کے حالات کے ذمہ دار ہیں۔ اینجی نے ویڈیو پیغام میں کہا ”ہم جنس پرستوں سے نفرت کرنے والے والدین کی وجہ سے ہم ایک مہینے سے بے گھر ہیں۔ ہم زیادہ تر ایک پل اور کبھی کبھار دیگر چیزوں کے سائے میں سوتی ہیں۔

اداکارہ سلومی رانا پولیس کو چکمہ دے کر عدالت سے فرار

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کے مقدمے میں نامزد اداکارہ سلومی رانا کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق فاضل عدالت نے اداکارہ سلومی رانا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سلومی رانا کے جوہر ٹاﺅن میں مکان کرائے پر لے کر جعلی گروی نامہ تیار کر نے کے کیس میں عدالت نے عبوری ضمانت مسترد کر دی۔ضمانت مستردہونے کے بعد اداکارہ پولیس کو چکما دے کر عدالت سے فرار ہو گئی جس پر ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے والوں کا عبرتناک انجام ہوگا آرمی چیف

کوئٹہ:(ویب ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ برادری کے عمائدین کو یقین دلایا ہے کہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچے جہاں ان سے ہزارہ برادری کے عمائدین نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے کہا کہ قومی کوششوں سے دہشت گردی کی لہر پر قابو پاکر دشمن کے بہت سے نیٹ ورک تباہ کردیئے گئے ہیں، لیکن دشمن اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ،ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار

دبئی (ویب ڈیسک)آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کی سالانہ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں گرین شرٹس اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ نے بھارت کو نیچے دھکیل کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس کی حکمرانی برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ 7 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم افغانستان نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی جبکہ سری لنکن ٹیم نویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ پاکستان ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تاہم بھارت نے 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جس کے بعد 123 پوائنٹس کے ساتھ اس کا تیسری پوزیشن پر قبضہ مستحکم ہوگیا ہے، انگلینڈ کو ایک سولیٹیری پوائنٹ ملا ہے جس کے بعد یہ ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہی موجود ہے۔

کالے بادلوں اور ٹھنڈی ہواﺅں نے گرمی کا زور توڑ دیا

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں آج صبح سویرے ہی کالے بادلوں اور ٹھنڈی ہواﺅں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواﺅں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کالے بادلوں نے صبح سویرے آسمان پر ڈیرے ڈال لئے ہیںجس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا،گرمی نے شہریوں کا برا حال کررکھا تھا، موسم تبدیل ہو گیا اورکہیں ہلکی توکہیں تیز بارش نے موسم دلفریب بنا دیا ،اور شہریوں کو چہرے کھل اٹھے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل (بدھ اور جمعرات )کے روز بالائی پنجاب راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن، بالائی خیبرپختونخوا مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویڑن،فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں تینوں ملزموں پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں تینوں ملزموں پر فرد جرم عائد کردی اور آئندہ سماعت پر استغاثہ سے شہادتیں طلب کر لیں ، عدالت نے متحدہ بانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری کردیئے اور الطاف حسین کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک، ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی والے ہو جائیں ہو شیار ورنہ ہو جائیں گے خوار درجہ حرارت بارے خاص خبر

 کراچی:(ویب ڈیسک) شہرقائد میں جاری گرمی کی لہربرقرار ہے جس کے باعث آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ سمندرکی جانب سے ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  دن کے اوقات میں 20 سے 25 کلو میٹر کی رفتارسے مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے جب کہ کل بروزجمعرات پارہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے۔

راکھی ساونت کیساتھ جنسی زیادتی ،کب ،کہاں اور کون ،سب را ز فاش

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت اپنے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں۔بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کی ابتداءمیں انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے جن پروڈیوسر اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا وہ سب مجرم ہیں لیکن اس بات میں بھی صداقت ہے کہ فلم انڈسٹری میں ہر موڑ پر جنسی کرپشن ہے۔راکھی ساونت نے مزید کہا کہ نوجوان لڑکیاں مستقبل بنانے کے خاطر ہر حد سے گزر جانے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ یہ بھی کہتی ہیں کہ کچھ بھی کرلو لیکن کام دے دو اب اس میں پروڈیوسر کی کیا غلطی ہے جب کہ فلم انڈسٹری میں کسی کے ساتھ بھی جبراً عصمت دری نہیں ہوتی بلکہ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ سب رضامندی سے ہوتا ہے۔بالی ووڈ کے لوگ آنکھوں کے سامنے ہوئی جنسی ہراسانی کے خلاف سچ بولنے سے بھی ڈرتے ہیں لیکن میں سروج خان کی حمایت کرتی ہوں اور داد دیتی ہوں کہ انہوں نے اتنی ہمت والا کام کیا اور دنیا کو سچ بتایا۔

نائیجیریا کی مسجد میں2خوفناک دھماکے 60 سے زائد نمازی شہید ،درجنوں زخمی

شمالی نائیجیریا(ویب ڈیسک) کی ریاست عداموا کی مسجد میں  دو دھماکوں کے نتیجے میں 60 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکوحرام کا گڑھ کہلائے جانے والے علاقے موبی بور کی مقامی مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ریاستی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران دو دھماکے کیے گئے، پہلا دھماکا مسجد کے اندر ہوا اور جب نمازی افراتفری کے عالم میں جان بچا کر باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔