پی ٹی آئی قوم سے مذاق کر رہی ہے، نوازشریف

صادق آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قوم سے مذاق کر رہی ہے، انہیں کرکٹ کھیلنےکے علاوہ کوئی کام نہیں۔صادق آباد میں مسلم لیگ نواز کے جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا آصف علی زرداری اور عمران خان سے کوئی مقابلہ نہیں۔ اس سے قبل نواز شریف کی صاحبزادی نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ اس مرتبہ لوٹوں کی دال نہیں گلنے والی ہے۔صادق آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے مریم نواز نے کہا کہ لوگ خواجہ آصف کی قدر اس لیے کرتے ہیں کہ وہ وفادار آدمی ہیں اور عوام اپنے ہر دل عزیز لیڈر پر محبتیں نچھاور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو نااہل کیا تو خواجہ آصف کی آمد پر شہر امڈ آیا کیوں کہ خواجہ آصف وفادار آدمی ہیں اور انہوں نے نوازشریف سے وفا نبھائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ لوٹوں کی دال نہیں گلنے والی کیوں کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کا الیکشن میں وہ انجام ہوگا کہ آئندہ لوگ پارٹی چھوڑنے سے پہلے 10 بار سوچیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا یہ قصور تھا کہ اس نے جھکنے اور اوپر والوں سے ا?ڈر لینے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے پوچھا کہ کیا بلوچستان کی حکومت نواز شریف نے ختم کی تھی اور زرداری عمران گٹھ جوڑ بھی نواز شریف نے کرایا تھا۔انہوں نے عوام سے کہا کہ ان ساری سازشوں کا جواب ووٹ کی پرچی سے دینا اور 2018 کے الیکشن میں مہروں کو عبرت کا نشان بنا دینا۔

راو¿ انوار پر خصوصی نوازشیں، ملیر کینٹ ہی سب جیل قرار

کراچی (ویب ڈیسک )ملزم راو¿ انوار کو کراچی منتقلی کے بعد ملیر کینٹ میں سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ سماعت میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا تاہم انکشاف ہوا ہے کہ انہیں جیل بھیجنے کے بجائے ملیر کینٹ منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے فوری بعد محکمہ داخلہ سندھ نے فون کے ذریعے آئی جی جیل خانہ جات کو احکامات جاری کیے کہ راو¿ انوار کو سیکیورٹی خدشات ہیں اس لیے ملیر کینٹ کو سب جیل قرار دیاجائے۔محکمہ داخلہ سندھ کے ٹیلی فون پر ملیر کینٹ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، ملیر کینٹ ملتان لائنز کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن آج عدالت کو موصول ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ بدھ کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی تاہم پولیس نے راو¿ انوار کو پیش کرنے کے بجائے ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیا۔ جس میں کہا گیا کہ وہ بیمار ہیں جس کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔

کس یونیورسٹی سے قائداعظم کی تصویر اتار دی گئی اور کیوں جان کر آپ کو بھی بہت دکھ ہوگا

بھارت (ویب ڈیسک )بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب 48 گھنٹے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ستیش کمار نے علی گڑھ یونیورسٹی میں آویزاں قائد اعظم محمد علی جناح کا پورٹریٹ ہٹانے کے لیے یونیورسٹی کو خط لکھا تھا، خط میں کہا گیا تھا کہ یونیورسٹی میں بانی پاکستان محمد علی جناح کا پورٹریٹ فوری طور پر اتارا جائے، ستیش کمار نے یونیورسٹی انتظامیہ سے پوچھا کہ ہندوستان کی تقسیم کے بعد جناح کی تصویر کیوں نہیں ہٹائی گئی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی محمد علی جناح کے پورٹریٹ سے متعلق تفصیل جاری کرے۔خط موصول ہونے پر ابتدائی بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ نے پورٹریٹ کی حمایت میں کہا تھا کہ محمد علی جناح کو 1938 میں علی گڑھ یونیورسٹی کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی جبکہ محمدعلی جناح سمیت کئی دیگر رہنماو¿ں کی تصاویر بھی یونیورسٹی میں لگائی گئی ہیں، لہذٰا رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ سراسر غلط اور مسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔میڈیا میں معاملہ آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین آفس میں لگی قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر غائب کردی گئی اور یونیورسٹی نے موقف اپنایا ہے کہ کسی کے مطالبے یا دھمکیوں پر پورٹریٹ نہیں ہٹائی گئی بلکہ صفائی ستھرائی کی وجہ سے عارضی طور پر تصویرکو ہٹاگیا ہے تاہم حیران کن طور پر تازہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قائد اعظم کی پورٹریٹ کے سوا دیگررہنماوں کی تصاویر آویزاں ہیں۔

رنویر سنگھ نے معروف مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن کا روپ دھار لیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ نے شہرہ آفاق مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن کی اداکاری کرکے مداحوں کے دل موہ لیے۔رنویر سنگھ ان دنوں سوئٹزرلینڈ کی سیر و سیاحت کے لیے نکلے ہیں اور وہ گاہے بگاہے اپنی مصروفیات سے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ا?گاہ کررہے ہیں۔نوجوان اداکار سوئٹزرلینڈ کی سیر و سیاحت کے خیر سگالی سفیر بھی ہیں اور یہی وجہ ہےکہ ان کی مقبولیت کے باعث یورپی ملک کی حکومت نے سیاحوں کے لیے’رنویر ا?ن ٹور‘ کے نام سے ٹرین بھی چلادی ہے۔رنویر سنگھ اداکاری کے علاوہ اپنے شرارتوں اور موج مستی کرنے کے انداز کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور یہی کچھ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں بھی کیا ہے۔فلم ’پدماوت‘ میں علاو¿ الدین خلجی کا کردار کرنے والے رنویر سنگھ نے سوئٹزرلینڈ میں دنیا کے معروف مزاحیہ کردار چارلی چیپلن کی مناسبت سے قائم میوزیم میں پہنچے جہاں چارلی کی زندگی سے جڑی کئی چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔رنویر نے چیپلن ورلڈ میوزیم میں چارلی چیپلن کی طرح اداکاری کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بالکل چارلی چیپلن سے مشابہہ نظر ا?رہے ہیں۔نوجوان اداکار کا دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور چارلی چیپلن کی طرح شرارتیں کرتے رنویر کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔رنویر کی اداکاری اور روپ کی وجہ سے کئی مداحوں نے انہیں بالکل چارلی چیپلن سے مشابہہ قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت نوجوان اداکار بیک وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ’گلی بوائے‘ ، ’83‘ اور ’سمبا ‘ شامل ہیں لیکن وہ چھٹیاں لے کر سیر و سیاحت میں مصروف ہیں۔

چیف جسٹس کے خلاف بیان پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال طلب

لاہور (ویب ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ میں احسن اقبال کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے متفرق درخواست میں کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ عدالت نے احسن اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مئی کو طلب کرلیا۔عدالت نے احسن اقبال کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں بھی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے کہا کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں چیف جسٹس کی توہین کی، انہیں آئین کے آرٹیکل 63-62 کے تحت نااہل قراردیا جائے، احسن اقبال سے 2008 سے اب تک وصول کی گئی تمام مراعات اور تنخواہ بھی واپس لی جائے۔

سونم کپور کی شادی کی تیاریاں،رنگ میں بھنگ پڑگیا

ممبئی (ویب ڈیسک )گزشتہ روز کپور خاندان نے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رواں ماہ 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ شادی کا اعلان تو گزشتہ روز ہواہے تاہم سونم کی شادی کی تیاریاں کئی ماہ پہلے سے جاری تھیں۔سونم کپور کی شادی مکمل رسم ورواج کے ساتھ انجام پائے گی اور مہندی، مایوں، سنگیت سمیت تمام رسمیں اداکی جائیں گی، سونم کی سنگیت کی تقریب میں رقص کی تربیت دینے کیلئے بالی ووڈ کی نامور کوریوگرافر فرح خان کو بلوایا گیا تھااور وہ گزشتہ کئی روز سے سنگیت کی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے رقص کی ٹریننگ دے رہی تھیں۔ تاہم شادی سے محض 6 روز پہلے تیاریوں میں اس وقت رنگ میں بھنگ پڑگیا جب فرح خان ایک حادثے میں اپنی ٹانگ تڑوابیٹھیں جس کے باعث اب وہ رقص کی ٹریننگ نہیں دے پائیں گی۔ جس کی اطلاع فرح خان نے خوداسنیپ چیٹ پر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کی سنگیت کی تقریب شادی سے ایک روز پہلے 7 مئی کو منعقد کی جائے گی اسی سلسلے میں فرح خان رقص کی ٹریننگ دے رہی تھیں تاہم پیر کے روز وہ ایک ٹی وی شو کے دوران لوگوں کو رقص کی تربیت دے کر اپنی وین میں واپس جارہی تھیں کہ ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا اور ان کی سیدھی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔ فرح خان کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نےا نہیں طبی امداد دینے کے بعد ایک ہفتےتک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ لہٰذااب فرح خان سنگیت کیلئے مزید رقص کی تربیت نہیں دے پائیں گی اور ان کی جگہ کوریوگرافر گیتا کپور رقص کی تربیت دیں گی۔دوسری جانب سونم کپور آنند آہوجا کی شادی کے کارڈ منظر عام پر آگئے ہیں تاہم یہ عام کارڈز نہیں بلکہ ای میلز ہیں جو کپور خاندان کی طرف سے مہمانوں کو دعوت نامے کے طور پر بھیجی گئی ہیں۔

نیب کا سورج صرف پنجاب پر نہیں پورے پاکستان میں چمک رہا ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اسلام ا?باد میں ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل نیب اکاو نٹ بلیٹی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں بلکہ سارے پاکستان میں چمک رہا ہے، نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا، جس نے مبینہ طور پر بدعنوانی کی ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، نیب کی پالیسی” فیس“ نہیں بلکہ ”کیس“کو دیکھنے کی ہے، نیب کا ایجنڈا پاکستان سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کو برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروانا ہے۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ تمام ڈی جیز شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں،نیب کے مقدمات کی پیروی ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق مو¿ثر انداز سے کریں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ نیب کا سورج پنجاب کی دھرتی پر پورے زور و شور سے چمک رہا ہے، سپریم کورٹ بھی بڑی گہرائی میں جاکر نوٹس لے رہی ہے، ریاست کے تمام طاقتور اداروں کی عقابی نظریں صرف پنجاب پر مرکوز ہیں، اگر پچھلے 10 سال میں میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ ہوگا اور میرا گریبان ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم ہاو¿س میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ا?رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سمیت اہم وفاقی وزرا بھی شریک ہیں۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی

کراچی(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کے امکانات ہیں اور سائنسی اعداد و شمار کے مطابق پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 15 مئی کو شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہو جائے گی اور 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا اور چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔

مریم نواز نے جن ٹرسٹ ڈ یڈز کو اصل کہہ کرجے آئی ٹی میں جمع کرایا وہ جعلی ثابت ہوگئیں

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)مریم نوازنے جن ٹرسٹ ڈیڈزکو اصل کہہ کرجے آئی ٹی میں جمع کرایا وہ جعلی ثابت ہوگئیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن رٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈپراپرٹیزریفرنس کی سماعت ہوئی ۔موسم کی خرابی کے باعث مریم نواز کے وکیل امجد پرویز بھی اسلام آباد نہ پہنچ پائے جس کے باعث امجدپرویزکے ایسوسی ایٹ نسیم ثقلین نے مریم نواز کی طرف سے پاور آف اٹارنی جمع کرادیا جب کہ امجد پرویز کی عدم موجودگی میں میاں نسیم ثقلین مریم نواز کی طرف سے پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے نواز شریف پبلک آفس ہولڈ کرتے ہوئےلندن فلیٹس کے مالک تھے،انہوں نے نیلسن اور نیسکول لمیٹڈ کے ذریعے بے نامی دار کےنام پر فلیٹس خریدے،ملزمان لندن جائیداد کی خریداری کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے،مریم نوازنے جن ٹرسٹ ڈیڈزکو اصل کہہ کرجے آئی ٹی میں جمع کرایا وہ جعلی ثابت ہوئیں۔تفتیشی افسر نے کہا کہ مریم،حسن اورحسین نوازبے نامی دارہوتے ہوئے جرم کے ارتکاب میں نوازشریف کے مدد گاررہے،تحقیقات سے ظاہرہوتا ہے کہ ملزمان کرپشن اورکرپٹ پریکٹسزمیں ملوث پائے گئے، کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز نیب آرڈیننس 1999کے تحت قابل گرفت جرم ہے،۔ٹرسٹ ڈیڈ نیلسن، نیسکول اور کوبر سے متعلق تھی۔تفتیشی افسر نے کہا کہ گواہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والی دستاویزات سے متعلق گواہی نہیں دے سکتا،جے آئی ٹی نے آئی ٹی ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے رپورٹ کی روشنی میں رائے قائم کی۔

نائیجیر یا میں نشہ آور شربت کی فروخت عر و ج پر ،لاکھوں نشئی تیا ر ہو نے لگے

نائیجیر یا (ویب ڈیسک) نائیجیر یا میں ان دنوں نشہ آور شربت کی فروخت عر و ج پر ہے ۔جنید حسن نے حکام کی نگاہو ں سے بچ کر بی بی سی کی نا مہ نگار کو اس دوا کو بیچنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اس دوا کے ایک ہزار کارٹن لینا چاہے گا تو ہم اسے رسید نہیں دیتے۔اگرچہ یہ طریقہ کار اور کرپشن بایوراج کمپنی کی پالیسی میں نہیں لیکن یہ بلیک مارکیٹ میں اس سیرپ کی تعداد بڑھانے میں مدد دے رہا ہے۔جب ہم نے بایوراج کمپنی کو اطلاع دی کہ جنید حسن غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ہمارے پاس اس کا ثبوت ہے تو تحریری جواب ملا کہ کمپنی صرف قانونی طور پر کوڈین کف سیرپ بیچتی ہے اور جنید حسن نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے اور یہ کہ کمپنی کے چیئرمین رہامون ذاتی طور پر بائیو لین میں ادویات کی فروخت کی نگرانی کرتے ہیں۔تمام نشہ آور مواد کی طرح کوڈین بھی کیمیائی طور پر ہیروئین کی جیسی ہے۔ یہ درد کش ہوتی ہے لیکن اگر اسے زیادہ مقدار میں لے لیا جائے تو اس سے انسان کو خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اگر اس زیادہ مقدار میں لے لیا جائے تو یہ بہت زیادہ نشے میں مبتلا کرتی ہے اور اس کا جسم اور دماغ پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔کانو میں نشے میں مبتلا افراد کی بحالی کے لیے قائم دورائی سینٹر میں میں نے ایک زنجیروں میں جکڑے شخص کو دیکھا جس کے ٹخنوں پر زنجیر ڈال کر اسے درخت کے ساتھ باندھ دیا گیا تھا وہ شخص چیخ چلا رہا تھا اور اپنی بازو لہرا رہا تھا۔ اس نے باہر گلی میں ایک گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے تھے۔ اس سینٹر میں ایک افسر سانی یوسینی نے بتایا کہ وہ اب بھی بحالی کے عمل سے گزر رہا ہے۔

زچگی کا ایک ایساخو فناک وا قعہ جس کیوجہ سے زچہ کی پیٹ میں پراسرار دھماکے سے موت ہو گئی

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے جنوبی شہر النماص کے ایک ہسپتال میں زچگی کا ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جسے سن کر سب حیران و پریشان ہیں۔یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو پیش آیا جب سرجری کے ذریعے بچے کو تو نکال لیا گیا لیکن خاتون کی حالت بدستور خراب رہی اور پھر پیٹ میں پراسرار دھماکے سے اس کی موت ہو گئی۔