پا کستان (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کے خلاف بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ لکھنے اور جھوٹے الزامات عائد کرنے پر رپورٹ درج کرنے اور کارروائی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ملک نور اعوان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے عامرلیاقت کےخلاف کارروائی کے لیے رجوع کیا تھا۔درخواست کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ لکھے اور ان پر جھوٹے اور حقائق کے منافی من گھڑت الزامات عائد کیے۔درخواست میں کہا گیا کہ یہ سب کچھ جان بوجھ کر اور ان خواتین کی ساکھ خراب کرنے کے لیے کیا گیا۔
Monthly Archives: May 2018
کسی بھی کرکٹرکامستقبل ختم نہیں کیا
لاہور(نیوزایجنسیاں)قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی بھی کھلاڑی کا مستقبل ختم نہیں کیا۔ ایک انٹرویومیں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ میں نے پلیئرز پول کو بڑھایا لیکن جو 16 کھلاڑی بہترین لگے انہیں انگلینڈ بھیجا گیا۔انضمام الحق نے کہا کہ مجھے نئے کھلاڑیوں کو آگے لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں، مشکل ٹور کی وجہ سے ٹیم کو جلد بھیجا گیا اور امید ہے کہ ٹیسٹ سیریز تک پاکستان ٹیم ماحول میں ایڈجسٹ کر جائے گی۔چیف سلیکٹر قومی ٹیم نے کہا کہ میں نے کسی کھلاڑی کا مستقبل ختم نہیں کیا لیکن محمد آصف کی بات نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے۔Þخیال رہے کہ قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے بھیجی گئی ٹیم میں فواد عالم کی عدم شمولیت پر انضمام الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
نااہلی میں بھی نوازشریف کےساتھ کھڑا ہوں، خواجہ آصف
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سابق وفاقی خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عدالت مجھے نا اہل کر سکتی ہے آج اس شہر کی محبت کا اہل ہوں ۔ گزشتہ اٹھائےس سال سے ووٹ کو بہتر عزت دی ہے ۔ بانوے ہزار ووٹ لے کر نا اہل ہوا ہوں۔ نواز شریف کے ساتھ ہر موقع پر کھڑا رہا ہوں ۔ نواز شریف نا اہل ہوا تو میں نا اہلی میں بھی قائد کےساتھ کھڑا ہوں۔ عوام کی عدالت میں پانچ سال شکست کھانےوالوں کو آئندہ بھی شکست ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر اقبال کی جانب سے فقید المثال استقبال کرنے کے لئے مرکزی چوک علامہ اقبال میں منعقدہ جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ءکے انتخابات میں آپ کا فیصلہ میری جیت ہو گی ۔ کل عدالت عظمیٰ کے سامنے انصاف کے لئے اپیل کر رہا ہوں ۔ خواجہ محمد آصف کے صادق اور امین ہونے کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے ۔ اٹھائےس سال میں چھ بار وزیر اور ایک بار سینیٹر بنا ۔ عدالت کے فیصلے کی طرف نہیں اللہ کی رحمتوں کی طرف دیکھ رہا ہوں ۔ میری دولت میں وفاداری ہے ۔ آمریت کے دور میں بھی حلقہ کے عوام نے احسان کیا ۔ مجھ سے سارے رتبے چھینے جا سکتے ہیں سیاسی ورکر کا نہیں ۔ ٹوئٹر پروفائل پر کسی نے وزارت خارجہ کا اعتراض کیا ۔ اعتراض کا کمنٹ آنے پر پروفائل سے ختم کر دیا ۔ پروفائل پر خود کو ن لیگ کا سیاسی ورکر لکھ دیا ہے ۔
بھارتی کھلاڑی پنک بال کےساتھ ٹیسٹ کھیلنے کو تیار نہیں ہیں
ممبئی(بی این پی )بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا ۔ روی شاستری کا کہنا ہے کہ کھلاڑی فی الحال پنک بال کے ساتھ فلڈ لائٹس میں طویل فارمیٹ کا میچ کھیلنے کو تیار نہیں ہیں۔ ایک ممبر کا کہنا ہے کہ ہم نے گذشتہ ماہ روی شاستری سے اس معاملے پر بات کی تھی تاہم ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ انھوں نے اس معاملے میں ٹیم سے بات کی ہے مگر وہ فی الحال پنک بال کی کرکٹ کیلیے تیار نہیں ہ، اس لیے ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی کرکٹ ا?سٹریلیا کی جانب سے اپنے ہوم سیزن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔جس میں بھارت کے ساتھ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے اوقات کا تعین نہیں کیا گیا، اس بارے میں کرکٹ ا?سٹریلیا کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کیساتھ نائٹ ٹیسٹ کے حوالے سے بدستور رابطے میں ہیں۔دوسری جانب بھارتی ٹیم سمجھتی ہے کہ ا?سٹریلوی ٹیم میں اسمتھ اور وارنر کی عدم موجودگی کی وجہ سے ان کے پاس ا?سٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سیریز کامیابی کا نادر موقع موجود ہے، ایسے میں وہ نائٹ کرکٹ کھیل کر اس موقع کو گنوانا نہیں چاہتے کیونکہ انھیں ابھی تک پنک بال کی کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں ہے جبکہ ا?سٹریلوی ٹیم کئی نائٹ ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔
ٹرمپ کو نوبل ایوارڈ دیا جائے، 18امریکی ارکان کانگریس کا نوبل کمیٹی کو خط
نیویارک (محسن ظہیر سے) امریکی کانگریس کے 18ارکان نے نوبل پرائز کمیٹی کے سربراہ کو لکھے گئے اپنے خط میں 2019کے نوبل امن ایوارڈ کےلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام پیش کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نارتھ کوریا اور ساو¿تھ کوریا میں دہائیوں پرانی دشمنی میں اہم پیش رفت اور نارتھ کوریا کے نیوکلیائی پروگرام کے حوالے سے ہونیوالی اہم پیش رفت کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی کوششوں کے اعتراف کے طور پر انہیں امن کا نوبل پرائز دیا جائے ۔نوبل کمیٹی کو خصوصی مراسلہ ریپبلکن کانگریس مین لیوک میسر نے ساتھی ارکان کے دستخطوںکے ساتھ ارسال کیا ہے ۔مراسلہ میں ارکا ن کانگریس نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نارتھ کوریا پر ہر ممکن دباو¿ ڈالا گیا کہ وہ اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کو ختم کرے تاکہ خطے کے امن کو یقینی بنایا جا سکے ۔اسی دباو¿ کے نتیجے میں نارتھ کوریا مذاکرات کی میز پر آیا ہے ۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوبامہ کو بھی ان کے دور صدارت میں امن کا نوبل پرائز دیا گیا تھا ۔
عدلیہ مخالف ریلی، ایم این اے وسیم اختر سمیت لیگی رہنما 4مئی کو طلب
قصور (بیورو رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی اور ججز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایم این اے وسیم اختر سمیت دیگر ن لیگی عہدیداران 4 مئی کو طلب کر لئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے قصور ڈسٹرکٹ بار کے صدر مرزا نسیم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 13 اپریل کو قصور کشمیر چوک پر سابق وزیراعظم کی نااہلی پر ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ن لیگ کے ایم این اے وسیم اختر، ایم پی اے صفدر انصاری نے کی۔ ریلی میں شریک ن لیگی قائدین اور کارکنان نے عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز نعرے بازی کی لہٰذا ملزموں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے متعلقہ آر پی او کو ایم این سے سمیت دیگر کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو 7 مئی کو طلب کر لیا
لاہور(اے پی پی ) لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر وزیر داخلہ احسن اقبال کو سات ئی کو طلب کر لیا ۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کو کیس کی سماعت کی . درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل محمد اظہر صدیق نے دلائل دیے کہ 19 اپریل کو اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس آف پاکستان کے متعلق انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کو توہین عدالت پر مبنی مواد کی نشریات روکنے کا حکم دیا تھا مگر اس کے باوجود احسن اقبال کی عدلیہ مخالف تقریر کو نہیں روکا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔پیمرا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ عدالت نے سماعت 7 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے عدلیہ مخالف مواد کی نشریات روکنے کے حوالے سے پیمرا کی کارروائی کے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ۔
کرکٹ سری لنکا نے لسیتھ مالنگا کو آخرکار الٹی میٹم دےدیا
کولمبو(بی این پی )افاسٹ بالر لسیتھ مالنگا کا انٹرنیشنل کیریئر خطرات میں گھر گیا کیونکہ کرکٹ سری لنکا نے 34سالہ پیسر کو الٹی میٹم دے دیا ہے کہ اگر وہ انیشنل ٹیم میں واپسی کی خواہش رکھتے ہیں تو بھارت سے فوری وطن پہنچ کر ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کریں ورنہ ان کا انتخاب مشکل ہے۔ لسیتھ مالنگا آخری بار سات ماہ قبل سری لنکا کی جانب سے بھارت کیخلاف کھیلے تھے لیکن اس کے بعد انہیں نظرانداز کردیا گیا جبکہ ممبئی انڈینز نے بھی انہیں دس سال کے بعد بطور پلیئر خریدنے کے بجائے بالنگ مینٹور کا درجہ دے دیا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قائداعظم کی تصویر راتوں رات غائب کر دی گئی
علی گڑھ(آئی این پی ) بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آویزاں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر راتوں رات غائب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق محمد علی جناح کو 1938 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی اور ان کی تصویر دیگر رہنما ﺅ ں کے ساتھ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین آفس میں لگائی گئی تھی۔تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے رہنما ستیش کمار نے رواں ہفتے 30 اپریل کو علی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور کے نام لکھے گئے خط میں یونیورسٹی میں آویزاں محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔اور اب بھارتی نیوز چینل ٹائمز نا نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ قائداعظم کی تصویر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین آفس سے غائب ہوگئی ہے۔تاہم اس حوالے سے اب تک کچھ سامنے نہیں آیا کہ یہ تصویر کس نے ہٹائی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی کے ترجمان شافع کدوائی نے تصویر کی حمایت میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد علی جناح اس جامعہ کے بانیان میں سے تھے اور ان کی یہ تصویر کئی عشروں سے یہاں لگی ہوئی ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ یہ روایت ہے کہ تمام لائف ممبرز کی تصاویر اسٹوڈنٹ یونین آفس میں لگائی جاتی ہیں اور جناح کو بھی یونیورسٹی کی تاحیات رکنیت دی گئی تھی۔
سپریم کورٹ:خواجہ آصف کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا جب کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 4 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک کا بینک اکاو¿نٹ غیر ارادی طور پر ظاہر نہ کر سکا، اکاو¿نٹ میں کاغذات نامزدگی کے ڈیکلیئرڈ اثاثوں کی 0.5 فیصد رقم تھی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ رٹ دائر ہونے سے قبل بینک اکاو¿نٹ اور اقامہ ظاہر کر چکا تھا۔خواجہ آصف نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ اور قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن ختم کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے نااہلی کے خلاف خواجہ آصف کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کردی جس پر جمعے کو سماعت کی جائے گی۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر شواہد غیر فعال بینک اکاو¿نٹ کو ظاہر نہ کرنا بدنیتی قرار دیا جب کہ عدالتی فیصلے میں ملکی اور یو اے ای قوانین کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔
ڈربی شائر نے وہاب کی خدمات حاصل کر لیں
لندن(اے پی پی) انگلش کاﺅنٹی کرکٹ کلب ڈربی شائر نے رواں برس شیڈول وائٹالٹی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کی خدمات حاصل کر لیں۔ معاہدے کے تحت وہ 10 میچز میں ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔ 32 سالہ وہاب ریاض نے گزشتہ سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آخری بار ملک کی نمائندگی کی تھی تاہم ناقص فارم کی وجہ سے انہیں ٹیم سے دوری کا سامنا ہے اور ٹیم کوچ مکی آرتھر بھی ان پر تنقید کر چکے ہیں، انہوں نے دورہ انگلینڈ سے قبل بھی کہا تھا کہ وہاب نے گزشتہ دو برسوں کے دوران اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتوحات نہیں دلوائیں اسلئے انہیں سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔، ڈربی شائر سے معاہدے کے بعد وہاب ریاض نے امید کا اظہار کیا کہ انگلینڈ میں شیڈول ٹورنامنٹ ان کی ٹیم میں دوبارہ واپسی میں مددگار ثابت ہو گا اور ہدف کے حصول کیلئے وہ خوب جان لڑائیں گے۔ ڈربی شائر کرکٹ ایڈوائزر کم بارنیٹ نے کہا کہ وہاب ریاض ماہر باﺅلر ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔
ن لیگ کا الیکشن 2018 ءتک لوڈ شیڈنگ خاتمے کا وعدہ پورا ہوتا نظر نہیں آتا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ احسن اقبال پڑھے لکھے آدمی ہیں۔ امید ہے جیسے انہوں نے کہا بھی تھا وہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے بھی بڑے چھکے لگائے، بڑھ چڑھ کر باتیں کی ہیں البتہ فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ ان کے خلاف اقامہ کا مسئلہ بھی چیلنج ہو رہا ہے۔ سرکاری محکمے بہت نا اہلی کا ثبوت دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سپریم کورٹ کو مداخلت کرنا پڑتی ہے۔ حکومت اپنی کارکردگی بہتر کرلے تو پھر عدالتی نوٹسز سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ خبریں میں چھپا ہے کہ چیف جسٹس نے اب تک کیا کیا کام کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی سے جو بجلی بنتی تھی اس کے 3 برے کارخانے بند ہیں جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ بڑھتی جا رہی ہے۔ شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ بڑھتی جائے گی بند کارخانے نہ کھلے تو بہت زیادہ دقت پیش آئے گی۔ خورشید شاہ نے بھی مذاق اڑایا ہے کہ شہباز شریف کا نام ”لوڈ شیڈنگ“ رکھ دیا جائے۔ گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی و پانی کی کھپت بڑھے گی اور ایکسپورٹ کم ہوتی ہوتی اب خوفناک لائن سے نیچے آ چکی ہے۔ برآمدات کم ہونے کا مطلب ہے کہ ہم زرمبادلہ کمانے کے ایک بڑے ذریعے سے محروم ہو گئے ہیں۔ جو تھوڑا زرمبادلہ آ رہا ہے وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وجہ سے ہے جو یہاں اپنے گھر والوں کو پیسے بھیجتے ہیں۔ اس میں بھی آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی۔ اس میںبھی آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دو خبریں آئی ہیں ایک تو یہ کہ برطانیہ نے اپنے قوانین میں تبدیلی کر دی ہے، اب کوئی شخص آف شور کمپنی میں ملکیت کو چھپا نہیں سکے گا۔ دوسری یہ کہ ڈوگر صاحب نے احتساب عدالت کو معلومات فراہم کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے ملکیت کے بارے میں جو کاپی جمع کرائی تھی وہ جعلی نکلی ہے۔ چنانچہ یہ دونوں باتیں ظاہر کرتی ہیں کہ شاید نواز شریف کی گفتگو میں جو تلخی آ رہی ہے، زوروشور سے جلسے شروع کر دیئے اور یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ اگر میں جیل بھی چلا جاﺅں تو میرے پیغام کو آگے لے کر چلنا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے خلاف فیصلے آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو نااہلی فیصلے پر سپریم کورٹ جانے کا پورا حق حاصل ہے لیکن شاید اتنی معصومیت سے وہ نہیں نکل سکیں گے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ حکومت بنی تو ساڑھے 13 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار تھی، نواز شریف کی قیادت میں 5 سال میں نئے پاور پلانٹ لگے جن کی پیداوار 3600 میگا واٹ ہے۔ ان پلانٹس کی میعاد 36 مہینے تھی لیکن ہم نے 20 مہینوں میں ان کو آپریشنل بنایا۔ ان کے مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ پاور پلانٹس میںکوئی مسئلہ نہیں ان کی انشورنس سمیت ایک دو مسئلے ہیں جن کو جلد ہی حل کرلیا جائے گا، 20,15 مئی تک انہیں ٹیسٹ رَن کر کے آپریشنل بنائیں گے، ہم نے سرکلرڈیڈ کو کم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اینٹی ڈی سی کی نئی لائنوں میں ایشو آنے کے باعث بجلی کا حالیہ بحران آیا ہے۔ دو دہائیوں میں مشرف اور پی پی دور میں بجلی کے شعبے میں ایک دھیلے کی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔ 5 سال میں ہم نے شارٹ فال پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن نظام کو بھی بہتر کرنا تھا۔ ساہیوال اور جام پور میں 2,2 پاور پلانٹ لگائے ہیں۔ نیلم جہلم قبرستان بن چکا تھا اس کو آپریشنل کیا۔ نندی پور پاور پلانٹ کو آپریشنل کیا اب وہ 525 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔ انہوں نے سیالکوٹ میں خوف کا ماحول بنا رکھا تھا۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے عیاشی کرتے، یو اے ای کی ایک کمپنی کے ساتھ وفاداری کا حلف و ضمیر فروشی کر رکھی تھی۔ حکمران ایساکرے تو پھر قومی غیرت کا معاملہ بھی آجاتا ہے۔عوام کےلئے 5 سال جدوجہد کی، کامیابی ملی۔ ان کے لئے کروڑوں روپے کچھ نہیں،کروڑوں چھپارکھے تھے اب کہتے ہیں کہ وہ ظاہر نہیں کرسکا۔ بیرون ملک سے تنخواہ اور مراعات لے رہے تھے۔ 80 کی دہائی میں خواجہ آصف کلرک تھے۔ 25 سال میں ارب پتی بن گئے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عدالت میںبتانا چاہتا ہوں یہ اقامے کی وجہ سے نااہل نہیںہوئے بلکہ اقامہ لینے سے پہلے جو خفیہ معاہدے، بزنس و اکاﺅنٹ کھول رکھے تھے اس کی وجہ سے سزا ہوئی ہے۔ امید ہے سپریم کورٹ سے بھی حق پر مبنی فیصلہ آئے گا، ایک بار پھر 22 کروڑ عوام کی جیت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے جو قوم کا پیسہ لوٹا میرا مسئلہ وہ ہے ان کی شادیاں نہیں۔ اگر انہوں نے دوسری یا تیسری شادی کر کے چھپا رکھی ہے تو بھی ان پر 62 ون ایف لگے گا۔ اس کے بارے ان کی پہلی بیوی ہی بتا سکتی ہیں، مجھے معلوم نہیں۔


















