کراچی سے بریکنگ نیوز ۔۔۔شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ

کراچی(ویب ڈیسک) شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جب کہ محکمہ صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں موسم خشک اور شدید گرم ہونے کے ساتھ ساتھ آج درجہ حرارت کے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی تھی۔شہر میں آج شدید گرمی ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، شہر میں سمندری ہوا بند ہونے سے حبس کی کیفیت ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو بھی گرمی برقرار رہنے کا امکان حکمہ موسمیات کے حکام نے مزید بتایا کہ کراچی میں جمعے کے روز بھی درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچے کا امکان ہے جب کہ ہفتے سے شہر کا موسم دوبارہ معمول پر آنے کے امکانات ہیں۔مزید خبردار کیا گیا کہ مئی اور جون میں موسم معمول سے زیادہ گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت بھی معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔یہ بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ مئی اور جون میں اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔دادو میں پارہ 44، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں 43 ڈگری ریکارڈ محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون سندھ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں دادو میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ لاڑکانہ اور نواب شاہ میں 43، سکھر میں پارہ 42 ڈگری تک گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے اور بعض مقامات پر بارش، ڑالہ باری اور آندھی کے امکانات ہیں۔ علاوہ ازیں گرم اور خشک موسم کےباعث اگلے دو ماہ پانی کے ذخائر بھی مسلسل کمی کا شکار رہیں گے۔ گرمی کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں 3 اور 4 مئی کو ایمرجنسی نافذ رہے گی۔محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کے لیے خصوصی وارڈ قائم کرنے اور آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

موبائل فون کارڈ پر 40روپے کی کٹوتی ،سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ پر40 روپے کٹوتی کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے موبائل فون کارڈ پر 40 روپے کٹوتی کا نوٹس لیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ 100روپے کے کارڈ پر 40 روپے کیوں اور کن ٹیکسز کی مد میں کاٹے جاتے ہیں؟ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا اور عدالت نے تمام موبائل فون کمپنیوں کو نوٹس بھی جاری کردیا۔

جنسی خواہش پو ری نہ کرنے پر اوباشوں کا امام مسجد کی بیٹی پر سر عام تشدد ،متا ثرہ خاندان تنگ آکر روپوش ہو گیا

سیدوالا (ویب ڈیسک)جنسی خواہش پوری نہ کرنے پر 3 اوباشوں نے امام مسجد کی جوان سال بیٹی پر گاﺅں کے چوراہے میں دن دیہاڑے تشدد کیا، سر کے بال مونڈ ڈالے۔ متاثرہ خاندان ملزمان کی دھمکیوں سے گاﺅں چھوڑ کر نامعلوم جگہ روپوش ہوگیا۔ پولیس نے خود اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

کرینہ کی فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ کا پہلا گانا ”تعریفاں“ریلیز

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ کا پہلا گانا ”تعریفاں“ جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ کے ٹریلر کی شاندار کامیابی کے بعد فلم کا پہلا گانا ”تعریفاں “ جاری کر دیا گیا ہے۔ گانا کرینہ کپور خان، سونم کپور ، سوارہ بھاسکر اور شیکھا تلسانیا پر فلمایا گیا ہے۔ گانے کی کوریوگرافی فرح خان نے دی ہے۔ گانے میں اپنی آواز کا جادو گلوکار بادشاہ نے جگایا ہے۔ فلم کے ہدایتکار شاشنکا گھوش ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

سونم کپور کا ہونیوالا شوہر کون ؟اداکارہ نے صرف ایک ماہ میں شادی کی پیشکش کیوں قبول کی ؟

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ سونم کپور بہت جلد آنند اہوجا نامی بزنس مین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جس کا اعلان ان کے خاندان نے ایک بیان کے ذریعے کیا۔سونم کپور کا شمار تو بولی وڈ کی نامور اداکارہ میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں کچھ کامیاب فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ فیشن کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا۔دوسری جانب ان کے ہونے والے شوہر آنند اہوجا کے بارے میں اس وقت تک کوئی نہیں جانتا تھا، جب تک سونم کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا شروع نہیں کیں۔آنند اہوجا کا تعلق دہلی سے ہے،وہ ’ جو بھین‘ نامی ملبوسات کے برینڈ کے مالک ہیں، اس کے علاوہ وہ اور بہت سے بزنس کا حصہ ہیں۔آنند نے امریکا میں تعلیم مکمل کی، جس کے بعد انہوں نے ایمیزون ڈاٹ کام میں انٹرنشپ کی تھی، تاہم بعدازاں دہلی واپس آکر انہوں نے اپنے والد ہریش اہوجا کے ساتھ ان کا کام سنبھالا۔قیاس آرائیوں کے مطابق آنند اور سونم کی ملاقات 2014 میں فیشن ڈیزائنر پرنیا قریشی نے کروائی، اس وقت پرنیا سونم کی اسٹائلسٹ تھیں۔رپورٹس کے مطابق آنند اہوجا نے سونم کپور سے ملاقات کے ایک ماہ بعد ہی انہیں شادی کی پیشکش کردی تھی، جسے اداکارہ نے قبول بھی کرلیا۔

پیٹ کا الٹراساﺅنڈکرواتے وقت حاملہ خاتون نے ایسی چیز دیکھ لی کہ بڑاجھٹکا لگ گیا

لندن(ویب ڈیسک) کچھ ہفتے قبل ایک برطانوی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ سیاحت کی غرض سے سری لنکا گئی جہاں ہوٹل کے ملازم نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر وہ چھٹیاں ادھوری چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ گزشتہ دنوں وہ اپنا چیک اپ کروانے گئی تو ڈاکٹر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ خاتون کوسری لنکا میں ہونے والی بربریت سے بھی بڑا صدمہ پہنچ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق گلاسگو کی اس 30سالہ خاتون کو چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ جنسی طور پر لاحق ہونے والی ایک جان لیوا بیماری کا شکار ہو چکی ہے اور ممکنہ طور پر یہ بیماری اسی شخص سے خاتون کو منتقل ہوئی ہے جس نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس دل گرفتہ خاتون کا کہنا ہے کہ ”جنسی زیادتی کے دو ہفتے بعد ہی مجھے اپنے حاملہ ہونے کا بھی پتہ چلا، اور میں اب یہ بھی نہیں جانتی کہ یہ بچہ میرے شوہر کا ہے یا اس شخص کا جس نے مجھ سے جنسی زیادتی کی۔“ سری لنکا میں ہونے والے واقعے کے متعلق بتاتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ ”میرا شوہر ہوٹل میں ہمارے کمرے میں سو رہا تھا اور میں اکیلی باہر بیٹھی تھی کہ اس دوران وہ ملازم وہاں آیا اور مجھے ہوٹل کا انجینئرنگ روم دکھانے کے بہانے تہہ خانے میں لے گیا اور وہاں میری گردن پر چاقو رکھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ “

برطانیہ میں د نیا کی سب سے بڑی میسکوٹس ریس کا انعقاد

لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ میں میسکوٹ گولڈ کپ 2018ءکا انعقاد کیا گیا جس میں میسکوٹس ریسنگ کے دوران نے ٹریک پر دوڑتے دکھائی دئیے۔اس دوران ٹریک پرمختلف رکاوٹیں بھی نصب کی گئی تھیں جو 40سینٹی میٹر اونچی تھیں۔

چین میں بین الاقوامی ائرشو کا چوتھا روز

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین میں پانچ روزہ بین الاقوامی ائرشو زور و شور سے جاری ہے جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 9 ایکروبیٹک ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

یوکرائن کا انوکھا زیرآب میوزیم

کیف (نیٹ نیوز)یوکرائن کے کریمین جزیرے کے کیپ ترخانکٹ میں ایک منفرد زیرِ آب میوزیم پچھلے 20سالوں سے قائم ہے جہاں درجنوں شاہکار مجسمے اورمشہور و معروف عمارتوں کے ماڈلز موجود ہیں جن میں لندن کا ٹاور برج ،پیرس کا ایفل ٹاور، پن چکی سمیت 50 مجسمے موجود ہیں۔

یوگنڈامیں 54سالہ طویل عمر کا حامل چمپنزی چل بسا

لندن (نیٹ نیوز)یوگنڈامیں طویل عمر پانے والا معمر ترین چمپانزی54سال کی عمر میں چل بساجس کی موت کی خبر نے سب کو افسردہ کردیاہے۔کئی دنوں سے بیمار اس چمپنزی کی موت گزشتہ روز ہوئی جس کی گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں 54ویں سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی گئی تھی۔

کاغذ کے جہاز بنا کراڑانے کامنفرد احتجاج

ماسکو (نیٹ نیوز)ماسکو میں عوام نے منفرد احتجاج کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاغذ کے جہاز بنا کر ہوا میں اڑائے۔ماسکو میں ہزاروں کی تعداد میں شہری سڑکوں پر جمع ہوئے اور ٹیلی گرام میسنجر سروس پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔

توبہ توبہ ۔۔۔ سعودی عرب میں خواتین پہلوانوں کے دنگل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

جدہ (خصوصی رپورٹ) سعودی اسٹیڈیم میں خواتین ریسلرز کی ویڈیو دکھانے پر عوام کی جانب سے شدید درعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جدہ کے اسٹیڈیم میں امریکی سرپرستی دیکھنے کیلئے آنے والے 60 ہزار سے زائد سعودی مرد وخواتین اور بچے اس وقت حیران و پرایشان رہ گئے جب اسٹیڈیم میں نصب دیوقامت اسکرینز پر امریکی خواتین ریسلرز کے اشتہارات چلا دیئے گئے۔ جس میں انتہائی مختصر لباس میں ملبوس خواتین پہلوانوں کو ایک دوسروں پر حملے کرتے ہوئے دکھایا جا رہا تھا۔ یہ بیہودہ مناظر دیکھ کر جدہ کے کنگ عبداﷲ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ بیشتر خواتین نے اپنے سر شرم سے جھکا لئے اور آنکھوں پر حجاب اور ہاتھ رکھ لئے۔ جبکہ اس اشتہار کو سعودی ٹیلی ویژن پر براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا گیا‘ جس پر کروڑوں سعودی عوام نے بھی انتہائی ناپسندگی کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی سائٹس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ معروف امریکی جریدے‘ وال اسٹریٹ جرنل نے بتایا ہے کہ قدامت پرست سعودی معاشرے میں اس اقدام سے شدید بے چینی محسوس کی جا رہی ہے اور سماجی رابطوں کی سائٹس پر دو بڑے گروہ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ان میں روشن خیالی سعودی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اصلاح پسند کا کام بہت مستحن ہے۔ جبکہ اقدامت پرست اور اسلام پسند عوام نے سرکاری سرپرستی میں امریکی ریسلنگ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سخت ناپسند کیا ہے اور سعودی معاشرے کو عریانیت اور بے ہودگی کے راستے ڈالنے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ جوہرسٹیڈیم اور کنگ عبداللہ سٹیڈیم میں ہزاروں سعودی مردو خواتین امریکی و عالمی ریسلرز کے مقابلے دیکھ رہے تھے جبکہ وقفہ وقفہ سے امریکی سپورٹس حکام سٹیڈیم اور لائیو ٹیلی کاسٹ میں بار بار خواتین ریسلرز کے ہیجان خیز مقابلوں کے مناظر بھی دکھا رہے تھے جس پر جدہ، ریاض، قطیف، نجران، طائف، مکہ اور دیگر شہروں میں موجود اسلام پسند سعودیوں نے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کاموں پر مملکت میں صدیوں سے پابندی تھی آج وہی کام حکومتی سرپرستی میں کروائے جا رہے ہیں۔ امریکی صحافی ڈونا عبدالعزیز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی اتھارٹیز نے جدہ سٹیڈیم میں اسکرینرز اور لائیو ٹیلی کاسٹ میں خواتین ریسلرز کی نازیبا ویڈیوز کی نشریات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امریکی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جدہ میں گریٹ رائل رمبل میں مشہور ریسلر ٹرپل ایچ کو ٹرافی اور بیلٹ دی گئی۔ مقابلے میں شریک 50 ریسلرز میں 2 ایرانی پہلوان بھی شامل تھے جن کا مقابلہ سعودی ریسلر سے ہوا۔ ایرانی جب اسٹیج پر آئے تو اپنے ملک کا پرچم لہرا رہے تھے۔ ان مقابلوں کی تیاریاں کئی ماہ سے جاری تھیں۔رنگ کا تمام سامان، سانڈ سسٹم اور لائٹنگ کے سارے نظام کے علاوہ 750 کلو ٹن سامان امریکہ سے درآمد کیا گیا تھا۔ یہ سامان بحری جہازوں میں اور بوئنگ747 کے 2طیاروں سے جدہ لایاگیاتھا۔ اس کے علاوہ 80 ٹن وزنی 4کرینیں بھی لائی گئی تھیں۔ بحری جہاز سے لائے جانے والے 60 کنٹینرز میں سامان رکھا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سعودیہ کے 2 طیاروں سے 109 ٹن سامان لایاگیا۔یہ سارا ساما ن جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے روانہ کیاگیا تھا اور 9 اپریل کو جدہ پہنچا تھا۔جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں 40 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش ہے اور اسٹیڈیم کھچاکھچ بھرا ہوا تھا جن میں بچے، خواتین، جوان اور بوڑھے سب ہی موجود تھے اور اپنے سامنے عالمی شہرت یافتہ ریسلرز کو دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔عرب میں جدید کے بانی ولی عہد محمد بن سلمان احکامات پر امریکی ڈبلیو ڈبلیو ایف نے سعودی اتھارٹیز کے ساتھ دس سالہ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب میں ریسلنگ کے بڑے عالمی مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔معاہدے کے تحت اگلے پانچ برسوں میں چالیس اور دس برسوں میں 350 جدید ترین سینما ہالز تعمیر کرنے کا معاہدہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں اٹھارہ اپریل کو سعودی عرب کے پہلے ڈیجیٹیل لگژری سینما کا افتتاح ہوا ہے۔