لاہور: اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ میرا نے بتایا کہ وہ آئندہ چند روز میں امریکا چلی جائیں گی اور وہیں مستقل رہائش اختیار کریں گی۔میرا کا کہنا تھا کہ ‘میرے پاس امریکا اور کینیڈا کا گرین کارڈ موجود ہے’۔اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ وہ پاکستان چھوڑنے کی وجہ جلد ہی اپنے چاہنے والوں کو بتائیں گی۔واضح رہے کہ اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں میں اِن رہنے والی میرا کو نکاح پر نکاح کیس کا بھی سامنا ہے۔
Monthly Archives: May 2018
2013 کے الیکشن میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی، عمران خان کا الزام
اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت سوچ سمجھ کر الزام لگا رہا ہوں کہ 2013 کے انتخابات میں ایک بریگیڈیئر نے پنجاب میں نواز شریف کی بہت مدد کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ نواز شریف کی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میں نہیں نواز شریف فوج اور عدلیہ کے لاڈلے رہے ہیں۔سینیٹ انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان نے کہا کہ معلق پارلیمنٹ ملک کے لیے اچھی نہیں ہوگی۔عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں کی وجہ سے الیکشن ایک سے ڈیڑھ ماہ کے لیے التوائ کا شکار ہو سکتے ہیں۔قبائلی علاقوں میں جاری احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے پشتون تحفظ مومنٹ اور فوج کے درمیان مذاکرات میں مدد کی پیشکش کر دی۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب عمران خان گول کر گئے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹی 20 لیگز میں شرکت محدود کرنے کیلئے قانون سازی شروع
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کو محدود رکھنے کیلئے قانون سازی شروع کردی ہے۔مجوزہ قانون کے تحت کرکٹ بورڈ کا کنٹریکٹ رکھنے والا کوئی بھی کھلاڑی ایک سال میں پی ایس ایل سمیت دو سے زائد ٹی 20 لیگز نہیں کھیل سکے گا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس چیئرمین نجم سیٹھی کی سربراہی میں ہوا، جس میں ہارون رشید، مدثر نذر، سبحان احمد اور نائلہ بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ قومی کرکٹرز کی لیگز میں شرکت کے حوالے سے قانون سازی شروع کر دی گئی ہے۔اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر کو تبدیل نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا اور ریجنل پلیئرز کی میچ فیس بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی جب کہ مقامی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے انعقاد کو بھی قانون کے ضابطے میں لانے پر اتفاق کیا گیا۔تمام تجاویز پر حتمی رپورٹ منظوری کیلئے جلد چیئرمین کرکٹ بورڈ کو پیش کی جائے گی۔
اٹک: سرکاری بس کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
اٹک (ویب ڈیسک) اٹک کے علاقے بسال روڈ پر ڈھوک گاما میں ایک بس کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق اٹک کے علاقے بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے سرکاری بس کو نشانہ بنایا اور دھماکا کر کے فرار ہو گئے۔ دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی بس میں سویلین ملازمین سوار تھے۔ اٹک دھماکے میں ایک شہید اور 13 افراد زخمی ہوئے۔ موٹر سائیکل سواروں نے تعاقب کرنے کے بعد بس کو نشانہ بنایا۔امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو چکا ہے جبکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
آنجہانی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کے آخری مقالہ نے دھو م مچا دی
نیو یا رک (ویب ڈیسک) آنجہانی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کا آخری مقالہ منظر عام پر آگیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کائنات ایک نہیں بلکہ اَن گنت ہیں۔اسٹیفن ہاکنگ نے اپنی وفات سے 10 روز قبل سائنسی جریدے ‘ہائی انرجی فزکس’ کو یہ مقالہ بھیجا تھا، جس میں ایک سے زائد کائنات ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔اس مقالے پر انہوں نے بیلجیئم کی کے یو لیووین یونیورسٹی کے پروفیسر تھومس ہرٹوگ کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔یہ مقالہ پروفیسر ہاکنگ اور پروفیسر ہرٹوگ کی 20 سالہ محنت کا نتیجہ ہے، جس کی بنیاد آنجہانی سائنسدان کی ہی ایک تحقیق بنی۔واضح رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ نے 1980 میں ایک امریکی سائنسدان ہارٹل کے ساتھ کائنات کے نکتہ آغاز کے حوالے سے تحقیق کی تھی، جس کے دوران انہوں نے کائنات کے مختلف پہلوو¿ں کو جانچا تھا۔
خو ف کی علا مت ،بدنام زمانہ گینگسٹر ’چھوٹا راجن ‘ کو صحافی لے ڈو با،عدالت کا چونکا دینے والا فیصلہ
ممبئی (ویب ڈیسک ) عدالت نے بدنام زمانہ گینگسٹر ’چھوٹا راجن ‘ کو صحافی کے قتل میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ممبئی کی عدالت نے چھوٹا راجن سمیت دیگر آٹھ افراد کو سات سال قبل 2011 میں دن دن دیہاڑے ’جوٹیرموئے ‘ نامی صحافی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔یہ صحافی گینگسٹروں کے خلاف خصوصی رپورٹنگ کے ماہر تھے۔وکیل استغاثہ کا کہناتھا کہ چھوٹے راجن نے صحافی کا قتل اس وجہ سے کروایا کیونکہ وہ صحافی کے آرٹیکلز کی وجہ سے پریشان تھا جو کہ اس نے اس کے خلاف لکھے تھے۔انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن دہلی کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے جس دوران انہوں نے جج سمیر ادکر کا فیصلہ سننے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے یہ الفاظ کہے کہ ’OK‘(ٹھیک ہے )۔وکیل استغاثہ کی جانب سے عدالت سے چھوٹا راجن کو عمر قید کی سزا سنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جوٹیر موئے حمہوریت کے چوتھے ستون سمجھے جاتے تھے۔بھارت میں 1992 سے لے کر اب تک تقربیا 40 سے زائد صحافیوں کو قتل کیا گیاہے۔
قندیل خود تو بُجھ گئی مگر مفتی عبدالقوی پھر پھنس گئے
کراچی (ویب ڈیسک)سابق رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان پر ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس کی فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔ملتان کی مقامی عدالت میں ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ،جس میں ملزمان مفتی عبدالقوی، عبدالباسط، وسیم اور حق نواز سمیت پانچوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ماڈل گرل کے قتل کیس میں تمام پانچوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کیتاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔واضح رہے کہ 15 جولائی 2016 کو قندیل بلوچ کوقتل کردیا گیا تھا، ماڈل گرل کے بھائی وسیم نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
اگر آپ وٹامن اے اور وٹامن سی کی کمی کا شکا ر ہیں تو یہ خبر آپ ہی کیلئے ہے
لاہور (ویب ڈیسک)گرمیوں کا لازمی جزو،وٹامن اے اور وٹامن سی کی خوبیوں سے مالامال اور صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرنے والا رس دار ” تربوز ،،ایک ایسا ہی پھل ہے جسے موسم گرما کا تحفہ قرار دیاجاتا ہے۔تربوز کو ہر زبا ن میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے پنجابی میں ہندوانہ ، انگریزی میں واٹر میلین ، عربی میں بطیخ ، اور ترکی میں تاجور کہتے ہیں۔تربوز تقریباً دنیا کے ہر علاقے میں پایا جاتا ہے لیکن خاص طور پر پاکستان ، ہندوستان ، ایران ،شمالی بنگال ، صوبہ سرحد اور افغانستان میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔
صحت کے لئے مفید اس پھل کاغالب حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ اس میں حیاتین اور معدنی اجزاءبھی پائے جاتے ہیں۔ ماہرین تربوز کی غذائیت سے متعلق کہتے ہیں کہ اس قدرتی پھل میں 90فیصدپانی اور 10فیصدفو لاد، پوٹاشیم،سوڈیم ،کیلشیم،فاسفورس، نشاستہ اور روغنی اجزاء شامل ہیں۔
دہشت ہی اتنی تھی کہ ۔۔شوٹنگ کے دوران سانپوں نے سب کی دوڑیں لگوا دیں
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار ورون دھون کی آنے والی نئی فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر 2 ‘بن بلائے مہمان’ یعنی سانپ آگئے۔کرن جوہر پروڈکشن ہاو¿س کے بینر تلے بننے والی فلم ’کلنک‘کی کاسٹ میں عالیہ اور ورون کے علاوہ سوناکشی سنہا اور ادتیہ رائے کپور شامل ہیں، جب کہ 25 برس بعد سنجے دت اور مادھوری ڈکشت بھی ایک ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں۔ جب عالیہ بھٹ، ورون اور مادھوری نے شوٹنگ کا آغاز کیا تو اس دوران دو لمبے زہریلے سانپ ایک دوسرے پر لپکتے ہوئے فلم کے سیٹ پر آگئے، جس کے باعث فلم کی شوٹنگ کچھ گھنٹوں کے لیے روک دی گئی۔جس کے بعد عملے نے سانپوں کو پکڑ کر انہیں جنگل میں چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ اس سیٹ پر شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ‘مائی نیم از خان’ کی شوٹنگ کے دوران بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فلمساز اور ہدایتکار ابھیشیک ورمان کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ 45 دن تک جاری رہے گی تاہم پوری ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے حفاظتی اقدامات کردیئے گئے ہیں۔فلم ‘کلنک’ اگلے سال 19 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ،لاہور کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کا سول ورکس 88 فیصد اور67 فیصد تک الیکٹریکل ومکینکل ورکس مکمل کرلیا گیا، ٹرینیں چلنے کے لئے تیار۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر وزیر اعلی خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت اورنج سائٹ آفس میں سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ اورچیف انجینیر ایل ڈی اے مظہرحسین خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیکیج ون کا 93.33 فیصد، پیکیج ٹوکا 82.53فیصد، پیکیج تھری کا 88.87 فیصد جبکہ پیکیج کی فورتھ کا 90.55فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر 88 فیصد سول ورکس مکمل کیاجاچکاہے۔ علاوہ ازیں منصوبے کا 66.65 فیصد الیکٹریکل ومکینیکل ورکس بھی مکمل کر لیاگیاہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جی پی اوچوک میں بیرل نمبر2کی کھدائی مکمل ہونے کے بعد اورنج لائن کا ایک سے دوسرے سرے تک 27.1 کلومیٹر طویل راستہ بنانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔13.77کلومیٹر طویل پیکیج ون کے 9.73 کلومیٹر حصے پر پٹری بچھا لی گئی ہے، جبکہ 13.42 کلومیٹر طویل پیکیج ٹو میں 5.6کلومیٹر طویل حصے پر پٹری بچھائی گئی ہے۔
سعودی عرب سے بے دخل 150 پاکستانی لاہور ائیرپورٹ پربھی لٹ گئے
لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے 150 پاکستانی لاہور ائیرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔سعودی عرب نے 150 پاکستانی بے دخل کرکے وطن واپس بھیج دیئے ہیں۔ بے دخل کئے گئے پاکستانی سعودی ایئر لائن کی پرواز 734 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے 10 سال کیس لڑنے کے باوجود ہمارے خلاف فیصلہ دیا اور ہمیں بے دخل کردیا گیا جب کہ لاہور ایئرپورٹ پر ہمارے سامان میں سے موبائل فون بھی غائب کردیئے گئے۔
وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔سی این جی کی قیمت میں ایک روپیہ 70پیسے اضافہ
کراچی (ویب ڈیسک)سندھ میں سی این جی پمپ مالکان نے گٹھ جوڑ کرکے گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پمپ مالکان نے خفیہ اجلاس کےبعد سی این جی کی قیمتیں بڑھائیں۔ذرائع کے مطابق سندھ میں سی این جی کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کا اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 81 روپے 69 پیسےہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس اکثریت نہیں رہی،کیا ہو نیوا لا ہے ،تہلکہ خیز خبر
پشاور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے باغی ارکان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پرعدم اعتماد سے متعلق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کو خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے خط میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس اکثریت نہیں رہی ،گورنر آئین کے مطابق وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کاکہیں ، خط تحریک انصاف کے باغی ارکان ،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف)کی جانب سے تحریر کیا گیا۔دریں اثنا پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی یاسین خلیل نے دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے20 ارکان پر بہتان تراشی کی گئی، رنگے ہاتھ پکڑنے اور وڈیو کا ثبوت کا دعویٰ کیا گیا تھا،ہم ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کوخوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عین موقع پراسمبلی اجلاس ملتوی کیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔


















