فرانس اور جرمنی کی سرحد پر حادثہ 4 پاکستان شہری جاں بحق

جرمنی (زاہد مصطفیٰ اعوان) قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا کے ڈائریکٹر راجہ ٹیپو کی ہمشیرہ، بہنوئی فخر عباس اور ان کے دوست ناصر شاہ اپنی بیوی کے ہمراہ جرمنی کے لیے سفر کر رہے تھے۔ حادثہ فرانس اور جرمنی کی سرحد پر ہوا سائیڈ سے آنے والی کار سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں چاروں افراد جن میں دو مرد فخر عباس اور ناصر شاہ اپنی بیگمات کے ساتھ جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق چاروں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 31 سے 51 سال کے درمیان ہیں فخر عباس اور ناصر شاہ پاکستان اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔

اندھا دھند فائرنگ بچوں ،خواتین پر تشدد ،گلی میں گھسیٹتے رہے

فیصل آباد (رپورٹ:یونس چوہدری) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی سٹی کونسل کے (ن) لیگی وائس چیئرمین کا 50سے زائد مسلح افراد کے ہمراہ ریلوے کالونی میں غریب کے گھر پر دھاوا، گھریلو سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا، اہل علاقہ مشتعل، حالات کی کشیدگی کے باعث پولیس کا پہر ابیٹھا دیا گیا جبکہ قبضہ گروپ کے سرغنہ لیگی وائس چیئرمین کی ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ، اینٹوںکا پتھراﺅ، اور چھریاں چلا دیں، مردو خواتین اور بچوں پر تشدد، عورتوں کو فٹبال بنا کر ککس مارتے اور زمین پر پٹختے رہے، خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار، ہونےوالی شدید فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس، تشدد سے مردہ و خواتین اور بچے شدید زخمی، ہسپتال منتقل، لاکھوں مالیت کے مکان پرقبضہ کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنا دی۔اس حوالہ سے متاثرین کا کہنا ہے کہ تھانہ پیپلز کالونی پولیس اور ڈولفن فورس لیگی وائس چیئرمین سے ساز باز ہے۔ اس کو موقع سے گرفتار کرنے کی بجائے فرار کروا دیا،ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ پولیس حکام نے واقعہ کا کوئی نوٹس نہیں لیا چیف جسٹس آف پاکستان واقعہ کا فوری از خود نوٹس لیں۔ یہ بات ریلوے کالونی کی رہائشی متاثرہ صائمہ، آسیہ، خورشید بی بی، بشریٰ، طاہر حمید نے سٹی کونسل 53کی لیڈی کونسلر غزالہ پروین اور سوشل ورکر خاتون عظمیٰ بی بی کے ہمراہ”خبریں“ کو بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ مکان کا تنازع اور مقدمہ بازی چل رہی ہے کہ گزشتہ روز اسی علاقہ کے لیگی وائس چیئرمین ملک عرفان اشرف نے اپنے اسلحہ سے لیس ساتھیوں زریں اشرف، سمیع، میاں ارشد، عبدالرحمان، وقاص، باﺅ، ثمینہ اور دیگر درجنوں افراد کے ہمراہ مکان پر قبضہ کرنے کےلئے ہلہ بول دیا۔ گھر سے نقدی ، زیورات، موبائل فونز لوٹ لیے گئے۔شدید فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پتھراﺅ کیا گھر میں گھس کر سامان کی توڑ پھوڑ کی، ہمیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھیسٹتے رہے بشریٰ و زینب بی بی ، عظمیٰ بی بی، شاہد حبیب، طاہر حمید اور دیگر شدید زخمی ہو گئے اور خواتین ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ پیپلز کالونی پولیس اور ڈولفن فورس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی مگر انہوں نے قبضہ گروپ کے سرغنہ لیگی وائس چیئرمین ملک عرفان اشرف کو گرفتار نہ کیا اور نہ ہی مسلح افراد سے اسلحہ برآمد کیا گیا، بلکہ سرغنہ کو فرار کرا دیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے قبضہ گروپ کے سرغنہ سمیت اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا ہے مگر لیگی وائس چیئرمین کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ سی سی 53کی لیڈی کونسلر غزالہ پروین نے بتایا کہ لیگی وائس چیئرمین ملک عرفان اور اس کے ساھی غریبوںکی حمایت کرنے پر مجھے اور دیگر خواتین کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں مگر ہمیں حق کی آواز بلند کرنے اور متاثرین کا ساتھ دینے سے کوئی نہیں روک سکتا، لیگی وائس چیئرمین نے غریب مظلوم خاندان پر ظلم کی انتہا کر دی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں متاثرہ خاندان نے بتایا کہ اس ظلم و بربریت کے بارے میں آواز چیف جسٹس آف پاکستان تک پہنچائی جائے گی۔اس امر پر متاثرہ مظلوم خاندان، لیڈی کونسلر اور اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لےکر قبضہ گروپ کے سرغنہ لیگی وائس چیئرمین اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ورنہ چوک عبداللہ پور اور ضلع کونسل چوک بلاک کر کے بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ جس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ پولیس حکام پر عائد ہو گی۔ اس حوالہ سے تھانہ پیپلز کالونی کے ایس ایچ او خالد محمود سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ دو درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مرکزی ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ الزام ثابت ہونے پر دفعات میں ترمیم کر لی جائے گی۔

کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ کےلئے تقریب سجانے کااعلان

اسلام آباد (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب 10 مئی کووزیر اعظم ہاﺅس میں ہوگی، وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو پچاس لاکھ روپے جبکہ کانسی کے تمغے حاصل کرنے کھلاڑیوں میں دس، دس لاکھ روپے نقد کیش ایوارڈ دیں گے، پاکستان سپورٹس بورڈکے ترجمان محمد اعظم ڈار نے بتایاکہ تقریب میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائر یکٹر جنرل عامر علی احمد اور تمام فیڈریشنوں کے عہدیدار بھی شرکت کریں گے، واضع رہے کہ گذشتہ ماہ 4 سے 14 اپریل تک آسٹریلیا کے شہر گولڈ گوسٹ میں کھیلی گئی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے دس کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، شوٹنگ، سکواش، سوئمنگ ، ٹیبل ٹینس، ویٹ لیفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں ، پاکستان نے ریسلنگ اور ویٹ لیفٹنگ میں پانچ میڈلز حاصل کئے جن میں ایک سونےاور چار کانسی کے تمغے شامل ہیں، ریسلنگ میں انعام بٹ ( 86 کلوگرام )نے سونے ، محمد بلال بٹ ( 57 کلوگرام ) اور طیب (105 کلوگرام ) نے کانسی کے تمغے جبکہ پاکستان کے ویٹ لفٹرز طلحہ طالب (62 کلوگرام ) اور محمد نوح دستگیر بٹ ( 105 کلوگرام )نے بھی کانسی کے تمغے حاصل کئے ۔

اظہر محمود بھی امام کی صلاحیتوں کے گروید ہ ہوگئے

کینٹربری(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ اظہرمحمود بھی کینٹ کیخلاف ابتدائی ٹور میچ میں امام الحق کی عمدہ بیٹنگ کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان سپر لیگ میں نظر انداز کئے جانے کے بعد بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے ساتھ جو وقت گزارا ان کی عمدہ بیٹنگ اسی کا انعام ہے۔اظہر محمود کے مطابق امام الحق اب ایک ایسی پوزیشن میں آگئے ہیں جہاں وہ اگلے اور پچھلے قدم پر اپنے سٹروکس کھیل سکتے ہیں اور ان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کافی عرصے سے انگلینڈ میں ہی کھیل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نارتھمپٹن شائر کیخلاف جمعے سے شروع ہونے والے ٹور میچ میں پلیئرز اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا سکیں گے۔

ناکے سے چند قدم آگے رکنے پر پولیس کی شہری پر فائرنگ

لاہور (کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولےس نے ناکے سے چند قدم آگے رکنے پر بے گناہ شہری کو فائرنگ کرکے شدےد زخمی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔تفصےلات کے مطابق گجرات کے علاقہ سوک خورد کے رہائشی محمد عرفان اپنی گاڑی نمبراےل ای اےچ8644پر سواری چھوڑ کر آرہاتھا کہ جلال پور جٹاں روڈ پر پٹرولنگ پولےس نے اپنی گاڑی جھاڑےوں مےں چھائی ہوئی تھی اسی دوران محمد عرفان کی گاڑی کے سامنے پٹرولنگ پولےس کے اہلکار اس کی گاڑی کے سامنے آگئے اور عرفان کو رکنے کا اشارہ دےا جس پر عرفان نے فوری گاڑی روکی ہی تھی کہ پٹرولنگ پولےس کے اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتےجے مےں محمد عرفان شدےد زخمی ہوگےا،عرفان کو زخمی حالت مےں دےکھ کر پولےس کے اہلکارموقع سے فرار ہوگئے،مقامی افراد نے عرفان کو شدےد زکمی حالت مےں گجرات ہسپتال مےں منتقل کےاجہاں ہسپتال کے عملہ نے مقامی پولےس کو اطلاع دی مقامی پولےس نے موقع پر پہنچ کرعرفان کے لواحقےن کوکہاکہ زخمی عرفان کا علاج کروائےں ہم بعد مےں کاروائی کرلےں گے،حالت خراب ہونے پر گجرات ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مرےض کوفوری طور پرلاہورمنتقل کروادےا جہاں ڈاکٹر زکے مطابق عرفان کی ٹانگ مےں پانچ گولےاں ماری گئےں تھی،ڈی پی او گجرات جہانذےب خان کے مطابق بے گناہ شہری پر پنجاب پولےس نے فائرنگ نہےں کی عرفان پر پٹرولنگ پولےس نے فائرنگ کی ہے زخمی گاڑی کو سی آئی اے صدرگجرات نے اپنی تحوےل مےں لے لےا، پٹرولنگ پولےس گردی کےخلاف کاروائی نہ ہونے پر نےشنل پرےس کلب اسلام آباد سمےت صحافتی برادری نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولےس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے،محمد عرفان کے ورثاءنے چےف جسٹس آف پاکستان مےاں ثاقب نثار ،وزےر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پولےس پنجاب،اےڈےشنل آئی جی پٹرولنگ پولےس سے مطالبہ کےا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

جسٹن لینگرآسٹریلین ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ بن گئے

میلبورن(آئی این پی)کرکٹ آسٹریلیا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر جسٹن لینگر کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، سابق آسٹریلوی اوپنر22مئی سے چارج سنبھالیں گے اور4سال تک اس عہدے پر کام کریں گے،اس دورانیے میں 2ایشز سیریز، ورلڈ کپ 2019 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 میں ان کی صلاحیتوں کا امتحان ہو گا۔ ان کے پیشرو ڈیرن لہمن جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔ لینگر اس سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں، انہیں نومبر2009 میں تین سال کیلیے اسسٹنٹ کوچ تعینات کیا گیا، وہ 2016 میں ویسٹ انڈیز میں ون ڈے ٹرائی سیریز اور 2017 میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ 47 سالہ جسٹن لینگر نے105 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 45.27 کی اوسط سے 7696 رنز سکور کر رکھے ہیں۔، 2007 میں ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ کر چکے ہیں جبکہ بگ بیش لیگ میں پرتھ سکاچرز کی ٹیم ان کی کوچنگ میں تین مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

کراچی ‘ شدید گرمی کی لہر، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کراچی (صباح نیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات ے آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں موسم خشک اور شدید گرم ہونے کے ساتھ ساتھ آج درجہ حرارت کے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ گرمی کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میںدو روز کیلئے جمعرات اور آج (جمعہ ) کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کے لیے خصوصی وارڈ قائم کرنے اور آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔دوسری جانب شدید گرمی کی لہر کے باعث سرکاری ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے حکام نے مزید بتایا کہ کراچی میں (آج ) جمعہ کے روز درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچے کا امکان ہے جب کہ ہفتے سے شہر کا موسم دوبارہ معمول پر آنے کے امکانات ہیں۔مزید خبردار کیا گیا کہ مئی اور جون میں موسم معمول سے زیادہ گرم اور خشک رہے گا اور درجہ حرارت بھی معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔یہ بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ مئی اور جون میں اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں گرم اور خشک موسم کے باعث اگلے دو ماہ پانی کے ذخائر بھی مسلسل کمی کا شکار رہیں گے۔دوسری جانب رواں ہفتے اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے اور بعض مقامات پر بارش، ژالہ باری اور آندھی کے امکانات ہیں۔ اگر فضا میں ہوا نہ ہو تو شہری لو لگنے، ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی خواتین بارے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی aامور رانا ثنا اللہ خان نے تحریک انصاف کی خواتین بارے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خواتین کے بارے میں جو الفاظ استعمال کےے وہ واپس لیتا ہوں۔ سب کی مائیں‘ بہنیں سانجھی ہوتی ہیں اور میرے بیان کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں تھا۔

عوام مسائل کا شکار ،انہیں کو ئی دلچسپی نہیں دھرنوں کے پیچھے کون تھا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہدکے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بڑی دلچسپ بات کی کہ انتظار کریں دھرنوں کے پیچھے کیا راز تھا جلد سامنے آ جائے گا۔ دھرنے کو اتنا وقت گزر گیا اب نون لیگ کے علاوہ کوئی اس کا تذکرہ بھی نہیں کرتا۔ مستقبل کی کوئی بات کریں، ہر بات ساڑھے 3 سال پہلے ہونے والے دھرنوں پر ڈال دی جاتی ہے۔ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، تیل مہنگا ہونے سے مزید اضافہ ہو گیا، روٹی 10 روپے کی ہو گئی۔ نواز شریف صاحب سارے لوگ مسائل میں مبتلا ہیں، ابھی بھی کوئی گنجائش ہے کہ ہم سارے سر جوڑ کر بیٹھیں اور سوچیںکہ دھرنے کیوں ہوئے تھے، آپ راز افشاں کرنے والے ہیں۔ آپ کے خیال میںبڑامسئلہ مہنگائی، صحت، کیمسٹوں کی ہڑتال، ینگ ڈاکٹرز کے ہنگامے ہیں یا یہ ہے کہ دھرنے کس وجہ سے ہوئے؟ یہ بچگانہ بات ہے۔ نوازشریف یا تو کھل کر بات کریں، یہ تو ایسی ہی بات ہے کہ ”صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں“ کبھی کہتے ہیںکہ نظر نہ آنے والے چہرے، ان کا جی کرتا ہے کہ کہیں فوج کر رہی ہے لیکن اس کے لئے دلائل و ثبوت چاہئیں جو ان کے پاس نہیں یا پھر کہنا نہیںچاہتے یا پھر مزید ایک اور مقدمہ نہیں کرانا چاہتے۔ گول مول گفتگو کرتے ہیں۔ ماضی میں ان کے حق میں بڑے فیصلے ہوتے رہے ہیں۔ جب نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ پر حملہ کروا دیتے ہیں۔ جب بے نظیر کی حکومت کو منسوخ کیا گیا تھا تو وہ سپریم کورٹ گئیں لیکن بات نہیں بنی، پھر اس کیس میں نواز شریف کی حکومت کئی تو اسے سپریم کورٹ نے بحال کر دیا۔ اس وقت بےنظیر کہا کرتی تھیں کہ یہ چمک کا اثر ہے، ان کا اشارہ تھا کہ ججوں نے رشوت کھائی ہے۔ سیاستدان ذہین ہوتے ہیں پکڑ میں نہ آنے کے باعث ایسے گول مول الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ این اے 120 میں کلثوم نواز کے جیتنے کے بعد بھی مریم نواز کہتی رہیں کہ ان کے سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا، ہمارے لوگوں کو خفیہ چہرے ووٹ نہیں ڈالنے دیتے۔ آج تک گرفتار ہونے والوںکے بارے پتہ نہیں چلا کہ ان کی رہائی ہو گئی یا ابھی بھی کسی جیل میں ہیں۔ نواز شریف بھی فوج پر الزام لگا رہے ہیں، عمران خان کو لاڈلا کہتے ہیں مطلب کہ عدالتوں کا لاڈلہ ہے۔ اگر نواز یا ان کے ساتھیوں کے پاس اس الزام کے ثبوت ہیںتو منظر عام پر لائیں، سپریم کورٹ جائیں۔ عدالت نے جب نواز شریف کو نااہل کیا تو اس فیصلے میں جہانگیر ترین کو بھی نااہل کیا۔ گوشوارے جمع کرتے وقت جن کو نوٹسز ملے ان میں شیخ رشید بھی تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ نیب کے بارے جو مرضی کہتی رہے، چیئرمین نیب نے جواب دے دیا ہے کہ نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں پورے پاکستان میں چمک رہا ہے۔ سندھ میں شرجیل میمن بھی گرفتار ہیں، اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ نیب کی کارروائیاں صرف ایک صوبے تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے تو جنوبی پنجاب میں انتظامی یونٹس کے قیام پر کہا تھا کہ سوچ رہے ہیں لیکن جاوید علی شاہ کھل کر بات کی کہ اپوزیشن یا جنوبی پنجاب محاذ کو کریڈٹ نہیں لینے دیں گے، جنوبی پنجاب میں صوبوں کا کریڈٹ نون لیگ ہی لے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکمت عملی ہے جس کے تحت وہ بڑے عرصے سے ملک کے دو مقتدر اداروں پرکیچڑ اچھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نواز کا دھرنوں کے پیچھے کہانی کا اشارہ افواج کی طرف ہے کہ تحریک انصاف نے فوج کے اشارے پر دھرنا دیا تھا، ان کی ہمت نہیں ہو گی کہ یہ حقیقت بیان کر سکیں کیونکہ یہ جھوٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی سیاست کی پرانی روایت ہے کہ جب سیاستدان کو شکست نظر آتی ہے تو ایسے بہانے ڈھونڈتے ہیں کہ میرے پاس ایک راز ہے وقت آنے پر بتاﺅں گا۔ انہوں نے وزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھ کر پاک افواج کے خلاف سازش کی تھی جب وہ پکڑی گئی تو ڈان لیکس کی رپورٹ بنائی گئی تھی جو چھپا رکھی ہے۔ نواز شریف انہی حرکتوں و عادتوں سے باز نہیں آتے ہیں۔ ان کو نیب عدالت سے سزا نظر آ رہی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ قوم کی نظروں میں ہیرو بن کر جیل جائیں۔ جانتا ہوںکہ نون لیگ اندرونی طور پر شدید انتشارکا شکار ہے کئی نون لیگی ایم این ایز و ایم پی ایز تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے تیار ہیں، صحیح وقت کا انتظار ہے کہ فوج و عدلیہ نے ابھی تک نواز شریف کے خلاف کوئی چارہ جوئی نہیں کی۔ یہ باقاعدہ عدالت عظمیٰ کی دیانتداری پر حملے کرتے رہے۔ دانیال عزیز کا جو فیصلہ محفوظ ہوا ہے، ان کے مختلف بیانات کی روشنی میں ان کوسزا ضرور ملے گی۔نہال ہاشمی کی طرح یہ بھی سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں صوبے کے بغیر وسائل نہیں آ سکتے۔ انتظامی طور پر افسروںکی تقرری سے صرف سرخ فیتے کی لمبائی بڑھے گی، آنا پھر بھی لاہور ہی پڑے گا۔ اس سے مسئلہ حل نہیں بلکہ مزید گھمبیر ہو جائے گا، اس خطے کے لوگوںکی محرومی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت الیکشن سے پہلے انتظامی یونٹس بناکر ایک اور دھوکہ دے رہی ہے۔ اگر یہ چاہیں تو 3 دن میںصوبہ بنا سکتے ہیں۔ افسروںکی تعداد بڑھا کر وہاں کے غلام رکھے جانے والوں کو مزید غلام بنانے کا راستہ کھول رہے ہیں۔

ماہرہ پہلی بارکانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی؟

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی رواں سال پہلی بار کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کی توقع کی جارہی ہے اگر ماہرہ خان کانز میں شرکت کرتی ہیں تو وہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں گی۔میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار 71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانزفلم فیسٹیول میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی برانڈ ایمبسیڈرکے طور پر پاکستان کی نمائندگی کرتی نظرآئیں گی۔ کانزفلم فیسٹیول کا میلہ ہرسال فرانس میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراو¿ں کو مدعو کیا جاتا ہے۔کانزفلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اب تک بالی ووڈ کی خوبرو اداکارائیں ایشوریارائے بچن، سونم کپور، پریانکا چوپڑا اوردپیکا پڈوکون اپنی اداو¿ں کے جلوے بکھیرچکی ہیں اوراب کہا جارہا ہے کہ پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار ان اداکاراو¿ں کے ساتھ کانزمیں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کوگزشتہ برس اکتوبر 2017 میں بین الاقوامی برانڈ کی سفیرمقررکیا گیا تھا لہٰذا ماہرہ لوریال پیرس کی سفیرکے طورپرکانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔یاد رہے کہ کانزفلم فیسٹیول میں دنیا بھرسے منتخب کی ہوئی فلمیں اوردستاویزی فلمیں دکھائی جاتی ہیں اورکانزکا میلہ ہرسال مئی میں منعقد کیا جاتا ہے۔

’غریبوں کا شاہ رخ خان‘ کہنے پرہمایوں سعید کا زبردست جواب

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان شوبزکے صف اول کے اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے خود کو ’غریبوں کا شاہ رخ خان‘ کہنے پر ایسا زبردست جواب دیا جس نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہے جہاں عام لوگ بھی اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ بہت آسانی سے رابطہ کرسکتے ہیں بلکہ اپنے دل کی بات ان تک پہنچا بھی سکتے ہیں تاہم کچھ لوگ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے اداکاروں سے متعلق اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہیں اوران پرخوب تنقید کرتے ہیں، کچھ ایسا ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ بھی ہوا۔
ہمایوں سعید نے چند روزقبل انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی فلم ”سات دن محبت ان“ کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ فلم کے ہیرو ٹیپو کو لڑکی حاصل کرنے اوردوست بنانے کی ٹپ دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ہمایوں ویڈیو میں شاعرانہ اور فلمی انداز میں کہتے نظر ا?رہے ہیں ”دل کی دہائی سے لے کر دل کی سچائی تک سب کچھ پہلی نظر میں کہہ ڈالو، کیونکہ آنکھوں سے کہی ہوئی بات سیدھی دل تک پہنچتی ہے۔“ہمایوں کا یہ اندازسوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آیا، تاہم چند لوگ ان کے انداز پر تنقید کرنے سے باز نہیں آئے، ایک صارف نے ویڈیوپر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ”غریبوں کا شاہ رخ خان“ لیکن ہمایوں بھی کسی سے بھی کم نہیں۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا ”آپ لوگ غریب نہیں ہیں یار“۔ہمایوں کے اس خوبصورت جواب پر ان کے ناقدین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

بھارت میں موسلا دھار بارش اور مٹی کے طوفان سے 92 افراد ہلاک

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ریاستوں راجستھان اور اترپردیش میں گردوبار کے طوفان اور تیز بارشوں سے 92 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر آگرہ اور راجستھان کے تین اضلاع الور، بھرت پور اور دھول پور میں طوفانی بارشوں اور 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواو¿ں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ طوفان سے اترپردیش میں 46 اور راجستھان میں 33 افراد جبکہ دیگر علاقوں میں 11 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ درخت اور ہورڈنگز گرنے، کچے مکانات منہدم ہونے اور ا?سمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق 92 افراد کی ہلاکتوں کے علاوہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ طوفانی بارش کے باعث لوگ خوفزدہ ہیں کیونکہ مون سون کی بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے میں ابھی 6 ہفتے باقی ہیں لیکن اس سے قبل ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔واضح رہے بھارت کے شمالی علاقوں میں موسم گرما میں ایسی آندھیاں عام طور پر آتی ہیں لیکن اتنی زیادہ ہلاکتوں کا ہونا غیر معمولی بات ہے۔ گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو آندھرا پردیش میں محض 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 749 بار آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے جو موسمی تغیر کی جانب اشارہ ہے۔

نواز شریف پاکستان کو کھوکھلا کرکے ہمیں آنکھیں دکھا رہے ہیں،آصف زرداری

لاہور(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو کھوکھلا کرکے اب ہمیں ا?نکھیں دکھا رہے ہیں جب کہ عمران خان کا کوئی منشور ہی نہیں ہے۔
لاہور میں پارٹی کارکنوں کی تقریب سے خطاب کے دوران سابق صدر نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ملک کو کھوکھلا کردیا اور اب اداروں، ججوں اور ہمیں آنکھیں دکھا رہے ہیں جب آپ نے کھلونا توڑ دیا تو اب ہم پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر چڑھ کر لمبی لمبی تقریریں کرنے والے عمران خان کے پاس کوئی منشور یا پالیسی نہیں ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ہمارے دور میں سرحدوں پر کوئی محاذ گرم نہیں تھا کیونکہ ہمارے پاس خارجہ پالیسی اور ڈپلومیسی تھی لیکن اب محاذ گرم ہیں اور اس کی وجہ موجودہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غریبوں ،کسانوں اور کاشت کاروں کے لیے نئی پالیسی بنائی ہے میں ان کے لیے نئے فلاحی منصوبے بنائے ہیں، نئی پالیسی کےتحت یوریا کی بوری 500 روپے میں ملے گی جب کہ شہر میں بسنے والے غریبوں کے لیے بھی راشن کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 18 ویں ترمیم دی تو پورے پاکستان کے لیے دی، بے نظیر بھٹو فاٹا کے انضمام کے لیے عدالت میں گئیں کیونکہ فاٹا کے عوام اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے میں اور ا?پ پاکستانی ہیں، ہم نے جو کام پانچ سال پہلے کیے آج وہ یہ سب کررہے ہیں۔