بچوں پر ڈورے مون کے اثرات

لاہور (ویب ڈیسک)آج کل کیبل ، انٹرنیٹ کی بدولت بہت سے کارٹون چینلز وغیرہ کھل گئے ہیں جن پر چوبیس گھنٹے کارٹون پروگرامز نشر کئے جاتے ہیں۔ جن میں مشہور کارٹونز ڈوریمون ،ٹوم اینڈ جیلی ،چھوٹا بیم ،بین ٹن ،جان وغیرہ ہیں جنہیں بچے بہت شوق سے دیکھتے ہیں لیکن ڈوریمون بچوں کے پسندیدہ کارٹون ہیں اس وقت شاید ہی کوئی بچہ ایسا ہو جو ڈورے مون کارٹون نہ دیکھتا ہو۔یہ کارٹون وہ ہیں جنہوں نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے بچوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔ دو ہزار دو میں ٹائم میگزین نے ڈوریمون کو ایشیائی ہیرو قرار دیا۔دنیا میں درجنوں ویڈیو گیمز بھی آچکی ہیں۔ نوبیتا ایک نو عمر لڑکا ہے جو پڑھائی میں بہت کمزور ہے جس کی وجہ سے بچے بھی پڑھائی سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ میں نے جب بچوں سے کارٹونز سے متعلق بات کی تو بچوں نے بہت پر جوش انداز میں جواب دیا لیکن جب انہی بچوں سے پڑھائی کے متعلق پوچھا گیا تو بچوں نے اتنے اچھے انداز میں جواب نہیں دیا۔جہاں بچے کارٹونز شوق سے دیکھتے ہیں وہاں والدین ڈورے مون کارٹونز سے تنگ آچکے ہیں وہ کارٹونز کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس سے ہٹ کر سوچتے ہیں اور بچوں کے ساتھ یہ کارٹون بھی شوق سے دیکھتے ہیں وہ اسے تفریح کا ایک ذریعہ کہتے ہیں۔یاد رہے کہ سیاسی جماعت تحریک انصاف کی طرف سے ڈورے مون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کی گئی کہ اس پروگرام سے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔بچے ڈورے مون کی وجہ سے ٹھیک سے پڑھائی نہیں کرتے۔ ایک بچہ جس کی عمر چار سال ہے اسے سب کارٹونز کے نام آتے ہیں لیکن بچے نے ڈورے مون کو اپنے پسندیدہ کار ٹونز قرار دیئے ، حیرانی کی بات یہ ہے کہ بچے کو ڈورے مون کارٹون کے سب کرداروں کے نام آتے ہیں۔ بچے نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب میں اپنے پاپا کو کہتا ہوں کہ مجھے ڈورے مون کارٹون کے گیجٹ چاہیئے تو وہ مجھے لاکر نہیں دیتے ، اس سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کارٹونز بچوں کے ذہنوں پر کیسے اثرات مرتب کرتا ہے۔ایک دوسرا بچہ وہاب حیدر جس کی عمر دس برس ہے وہ ہر وقت ڈورے مون کارٹون دیکھنے کی ضد کرتا ہے۔ کئی کئی گھنٹے ٹی وی کے آگے بیٹھ کر کارٹون دیکھتا ہے جس کی وجہ سے اسکی نظر بہت کمزور ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی پڑھائی سے بھی وہ بچہ جی چ?ڑانے لگا ہے۔ اسکی ان عادات سے والدین بہت پریشان ہیں۔انکا کہنا ہے بچے کو پیار اور سختی دونوں سے سمجھا کر دیکھ لیا لیکن وہ کارٹون دیکھنے سے باز نہیں آتا ہم ا?سکی نظر کو لے کر بہت پریشان ہیں۔ڈورے مون بنیادی طور پر جاپانی کارٹونز ہیں۔جسکے مصنف اور مصور فیو جیکو ایف فیو جیو ہیں اسکی کہانی ایک روبوٹ بلی ڈورے مون اور اسکے دوست نوبیتا کے گرد گھومتی ہے۔ ڈورے مون کے سامنے کی طرف ایک جیب ہے جس میں سے وہ مختلف گیجٹس نکال کر استعمال کرتا ہے،بچے کئی کئی گھنٹے بیٹھ کر اپنے پسندیدہ کارٹون دیکھتے ہیں اور پڑھائی نہیں کرتے جس کی وجہ سے وہ تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں اور مستقبل میں کچھ اچھا نہیں بن سکتے۔کارٹونز کی وجہ سے بہت سے بچے احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں اور احساس کمتری کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جب بھی کوئی کارٹونز بہت مشہور ہوجاتے ہیں تو انکی چیزیں مارکیٹ میں آجاتی ہیں حتیٰ کہ گارمنٹس میں سٹیشنری میں کھلونوں میں ہر جگہ ہمیں انکی چیزیں ملتی ہیں اور بچے ان چیزوں کا اپنے والدین سے مطالبہ کرتے ہیں اور والدین انہیں وہ تمام چیزیں نہیں دلا پاتے کیونکہ انکے مالی حالات ایسے نہیں ہوتے کہ انہیں ہر چیز دلائی جاسکے۔بچوں کی کارٹونز کی عادت دور کرنے کے لئے والدین کو چاہیئے کہ انہیں آدھ ایک گھنٹے سے زیادہ ٹی وی ہرگز دیکھنے نہ دیں اور انہیں انکے منفی اثرات سے آگاہ کریں۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی استحکام ،پا کستا نی سپہ سا لا ر نے ایسا کا م کر دیا کہ از بکستا ن میں بھی دھوم مچ گئی

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)پچھلے ہفتے ازبیکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ یہ وفد زندگی اور سیاست کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتا تھا۔ اسکی قیادت ازبکستان کے بیرونی معاشی تعلقات کے وزیر جمشید عبدو حاکم وچ فجاو¿ر کر رہے تھے۔ وفدمیں ازبک کی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری لیفٹینٹ جنرل وکٹر محمود رف بھی شامل تھے۔ جنھوں نے پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں فرقت صدیقوف کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں سلامتی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ازبیک وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی استحکام کے لئے پاک فوج کے مخلصانہ کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور اسے سراہا۔ وفد نے تجارت ، رابطہ کاری ، اسلامتی اور افواج کے درمیان تعاون سمیت تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کے حقیقی استعداد کار سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز نواز سے زیادہ خطرناک ،پنجاب میں ریٹرننگ آفیسرز کے گرد فوج نے گھیرا ڈالا، اندر ٹھپے لگائے گئے

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن نے کہاہے کہ نواز فوج کی مدد سے جیتے،میں نہیں وہ فوج اور عدلیہ کے لاڈلے رہے ہیں، انتخابات زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ ماہ کیلئے ملتوی ہونگے،2013کے الیکشن میں عدلیہ بھی ان کے ساتھ تھی فوج بھی، پنجاب میں ریٹرننگ آفیسر کے گرد فوج نے گھیرا ڈالا، اندر ٹھپے لگائے گئے ، آر اوز کو کس نے روکا؟ فوج نے روکا،انہیں ضیاءالحق نے سیاستدان بنایا90میں آئی جے آئی بنائی گئی ،ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ ہم نے پیسے دیئے ان کا کیس سنا ہی نہیں،پی ٹی ایم کیا ہے ہمارا قبائلی نوجوان ہے جو دکھی ہے ان کی باتیں ٹھیک ہیںحل غلط ہے قبائلی لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا، میں نے کہا جنرل باجوہ سے بات کرنے کو تیار ہوں، مسنگ پرسنز کیلئے مسلسل بول رہا ہوں ،مظاہرہ بھی کیا، شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ خطرناک ہیں،جنرل باجوہ سب سے زیادہ نیوٹرل اور اور ڈیموکریٹک جنرل ہیں،فوج کو کیا پتہ کون طالبان ہے اور کون نہیں۔

کرشمہ کپور نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سے اپنے تعلق سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)ماضی کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سے اپنے تعلق سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کرشمہ کپور کو 90 کی دہائی کی بہترین جوڑی تصور کیا جاتا تھا اور دونوں نے انڈسٹری کو ’ انداز اپنا اپنا‘، ’بیوی نمبر ون‘ ، ’جیت‘ اور ’جڑواں‘ جیسی ہٹ فلمیں دیں جب کہ سلو میاں کرشمہ کی چھوٹی بہن کرینہ کپور کے ساتھ بھی بلاگ بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’باڈی گارڈ‘ میں کام کرچکے ہیں لیکن کرشمہ کا کہنا ہے کہ وہ کرینہ کے نسبت سلمان خان کے زیادہ قریب ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے اور ہمارے درمیان بہت طویل اور اچھے تعلقات رہے ہیں وہ میرے زیادہ قریب ہیں جب کہ کرینہ کپور کو وہ آج بھی بچی ہی سمجھتے ہیں اور اپنی چھوٹی بہن مانتے ہیں۔مستقبل میں فلموں میں کام کرنے سے متعلق کرشمہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں انہوں نے ’بیوی نمبر ون‘ میں کام کیا تھا لیکن اب اگر کوئی ’ممی نمبر ون‘ بنانا چاہے تو وہ اس میں کام کرنا چاہیں گی کیوں کہ وہ اپنے بچوں سے بہت پیار کرتی ہیں اور لوگوں کو ماں کے پیار کے بارے میں بتانا چاہتی ہیں۔

ناراض ہو کر میکے جانے والی بیوی کو جب شوہر منا کر لایا تو اُسے چارپائی کیساتھ باندھ کر ایسا کام کر دیا کہ سب ششدر رہ گئے

لیہ (ویب ڈیسک) لیہ میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے نو بیاہتا دلہن کی آنکھیں پھوڑ ڈالیں۔ لڑکی کی دنیا اندھیر ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔میاں بیوی کے درمیان دو روز قبل جھگڑا ہوا جس پر اٹھارہ سالہ عمارہ ناراض ہوکر گھر چلی گئی۔ خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر بیوی صلح کے بعد سسرال واپس آئی تھی۔خاوند نے بیوی کو چارپائی پر رسی کی مدد سے باندھا اور پھر سٹیل کے چمچ کے وار کر کے دونوں آنکھیں پھوڑ ڈالیں، جس سے لڑکی کی دنیا اندھیر ہو گئی۔

400سال پرانی مسجد کے اندر مورتی رکھنے کی گھناﺅنی سازش

حیدر آباد(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک مسجد کے اندر مورتی رکھ کرفرقہ وارانہ کشید گی پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گولکنڈا قلعہ کے قریب واقع تقریباً 400 سال پرانی مسجد میں شرپسندوں کی جانب سے مورتی رکھ کرفرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی عہدیداروں نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کنٹرول میں کرلی اور مسجد سے مورتی ہٹوا دی جب کہ مجلس بچاﺅ تحریک نے ملزمان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی نوجوان نے مسجد میں مورتی رکھے جانے کی اطلاع دی تھی۔ کاروان حلقہ کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین کو بھی اس حوالہ سے مطلع کیا گیا تاکہ حالات قابومیں رکھے جاسکیں۔ پولیس دستے علاقے میں تعینات کردیئے گئے جب کہ 5شرپسندوں بیر سنگھ ،یوگیندر سنگھ، کرپال سنگھ، نوین سنگھ اور مایابائی کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس نے شادی رکوانے کے لیے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا

لندن (ویب ڈیسک)برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس مارکل نے شاہی شادی رکوانے کے لیے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا۔دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق تھامس مارکل نے بذریعہ خط شہزادے ہیری کو خبردار کیا کہ ‘اب بھی وقت ہے وہ شادی سے انکار کردیں کیونکہ میگھن ان کے قابل نہیں ہیں’۔انہوں نے لکھا کہ ‘میگھن خود غرض، فریبی اور سرد مزاج ہیں اور شاہی خاندان میں ان کا اضافہ مثبت ثابت نہیں ہوگا’۔انہوں نے خط میں لکھا کہ ‘میگھن کو پتہ ہے کہ ان کی عمر بڑھتی جارہی ہے، جس سے ان کا فلمی کیریئر متاثر ہوگا، یہی وجہ ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لیے شاہی خاندان سے رشتہ جوڑ رہی ہیں’۔

کیا آپ جانتے ہیں پاکستان میں 5لاکھ سے کم قیمت پر ملنے والی 6گاڑیاں ایسی ہیں کہ خرید نے کو دل للچائے گا

لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گاڑیوں پر عائد ہونے والے ٹیکسوں کی وجہ سے ان کی خرید زیادہ تر افراد کیلئے ایک حسرت ہی بن کر رہ گئی ہے۔ بھاری ٹیکسز اور کسٹم ڈیوٹی کی وجہ سے بہترین گاڑیاں بہت سے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہیں لیکن ہر شخص کی خواہش ہے کہ وہ ایک نہ ایک دن گاڑی کا مالک ضرور بنے۔کہتے ہیں چلتی کا نام گاڑی ہے مگر سواری ایسی ہونی چاہیے جو چلنے کے ساتھ ساتھ آپ کو آرام سے اور بغیر پریشان کئے اپنی منزل تک پہنچادے۔ گاڑی خریدنے سے پہلے متوسط طبقے کے لوگوں کی پہلی ترجیح ہمیشہ یہی رہتی ہے کہ کم قیمت میں بہتر چیز مل جائے۔ہم ان لوگوں کی مشکل آسان کئے دیتے ہیں جن کو 5 لاکھ سے کم قیمت میں استعمال شدہ گاڑی کی تلاش ہے800سی سی مہران کئی صدیوں سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائے ہوئے ہیں، کوئی اسے بطور ٹیکسی استعمال کر رہا ہے تو کوئی گھریلو استعمال کے لئے۔ یہ گاڑی دو طرح کے ماڈلز میں آتی ہے، جن میں سے ایک کو وی ایکس جبکہ دوسری وی ایکس آر کا نام دیا گیا ہے۔

اولاد کے خواہشمند افراد یہ غذائیں ضرور کھائیں

لندن (ویب ڈیسک )بعض غذائیں جوڑوں میں بے اولادی ختم کرکے انہیں اولاد کی نعمت فراہم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیقی مقالہ امریکن جرنل آف آبسٹریٹرکس اینڈ گائناکولوجی میں شائع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض غذائیں جوڑوں میں بے اولادی ختم کرکے انہیں اولاد کی نعمت فراہم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ڈاکٹر ہوزے شیوارو نے کہا کہ کئی لوگ غذاو¿ں اور تولید کے درمیان تعلق کو اہمیت نہیں دیتے لیکن اب گزشتہ 10 برس کی تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مرد ہو یا عورت ان کے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں غذائیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مثلاً ہم جانتے ہیں کہ سافٹ ڈرنکس عملِ تولید (ری پروڈکشن) کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ان ماہرین نے چند اہم غذاو¿ں پر زور دیا ہے کہ جو لوگ اپنے گھر میں بچوں کی کلکاریاں سننا چاہتے ہیں وہ انہیں ضرور آزمائیں۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں پر بجلیاں گر ا دیں ،ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق ایساکام کر لیا گیا کہ آپ کو بھی افسوس ہو گا

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کو محدود رکھنے کیلئے قانون سازی شروع کردی ہے۔مجوزہ قانون کے تحت کرکٹ بورڈ کا کنٹریکٹ رکھنے والا کوئی بھی کھلاڑی ایک سال میں پی ایس ایل سمیت دو سے زائد ٹی 20 لیگز نہیں کھیل سکے گا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس چیئرمین نجم سیٹھی کی سربراہی میں ہوا، جس میں ہارون رشید، مدثر نظر، سبحان احمد اور نائلہ بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میںaکے اسٹرکچر کو تبدیل نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا اور ریجنل پلیئرز کی میچ فیس بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی جب کہ مقامی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے انعقاد کو بھی قانون کے ضابطے میں لانے پر اتفاق کیا گیا۔نمائندہ جیو نیوز کے مطابق تمام تجاویز پر حتمی رپورٹ منظوری کیلئے جلد چیرمین کرکٹ بورڈ کو پیش کی جائے گی۔

نواب شاہ میں گرمی کا عالمی ریکارڈ کیسے بنا؟

نواب شاہ (ویب ڈیسک ) پاکستان کے صوبہ سندھ کے وسطی ضلع نواب شاہ میں رواں ہفتے درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ اپریل میں اس قدر درج? حرارت اس سے قبل کرہ ارض پر کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔نواب شاہ شہر کی آبادی میں گذشتہ ایک دہائی میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے یہاں بڑے پیمانے پر پکے مکانات کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی اداروں کے دفاتر کی بھی تعمیر ہوئی ہے۔نواب شاہ کے بزرگ شہری صالح بلو کا کہنا ہے کہ جس طرح حیدرآباد کی ٹھنڈی راتیں مشہور تھیں اسی طرح موسم سرما میں نواب شاہ میں شام اور رات کو ٹھنڈی ہوائیں چلتی تھیں اور بالائی سندھ کے اضلاع جیکب آباد اور شکارپور سے خاص طور پر لوگ یہاں آتے تھے’ایس ایم خوجہ روڈ، سکرنڈ روڈ، عید گاہ، قاضی احمد روڈ اور گاجرا روڈ سمیت ہر گلی میں درخت ہوتے تھے اب تو ان کا نام و نشان بھی مٹ گیا ہے، شہر کے باہر باغات ہوتے تھے، لیکن آ?بادی بڑھنے کے ساتھ یہ باغات ختم ہوگئے اور وہاں پر ہاو¿سنگ سوسائٹیاں بن گئی ہیں۔ دریائے سندھ کے ساتھ کچے کے علاقے میں گھنے جنگلات تھے جو 60 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے تھے اب بمشکل 12 ہزار ایکڑ پر جنگلات ہوں گے، ان پر قبضہ کر کے زمین پر کاشت کاری کی جا رہی ہے۔صالح بلو کے مطابق نواب شاہ میں کئی تعلیمی اور تحقیقی ادارے قائم ہوئے ہیں جس وجہ سے دیہی علاقوں اور دیگر اضلاع کے لوگوں نے یہاں کا رخ کیا ہے، یعنی جو آبادی دو لاکھ تھی اس وقت 11 لاکھ تک جا پہچی ہے۔

”لوڈ ویڈنگ“میں مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک جاری

لاہور(شوبز ڈیسک)رواں سال عید الاضحی پر کئی فلموں کی ریلیز کا امکان ہے اور ان میں سے ایک نبیل قریشی اور فضاعلی میرزا کی ”لوڈ ویڈنگ“بھی ہے۔اس فلم میں ”ایکٹر ان لا“کے اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات پھر اکھٹے ہورہے ہیں۔ فیملی ڈرامہ فلم شادی کے گرد گھومتی ہے اور مہوش حیات نے اس فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک جاری کی ہے۔اس جھلک کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ ان کا کردار دلہن بننے کے لیے تیار ہے۔انسٹاگرام پر جاری تصویر میں انہیں کسی دروازے کے سامنے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے میری آنے والی فلم”لوڈ ویڈنگ“ کے سیٹ سے۔اس سے قبل نبیل قریشی، فضاعلی میرزا اور فہد مصطفی کی ٹیم نامعلوم افراد، ایکٹر ان لااور نامعلوم افراد 2 جیسی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔اس فلم کو بنانے کے اعلان کے بعد نبیل قریشی نے کہا تھا کہ یہ فلم ان کی دیگر فلموں کے مقابلے مختلف ہوگی۔ن کا کہنا تھا کہ لوڈ ویڈنگ کی کہانی بھی مختلف ہے جبکہ اس میں ایکشن اور کاسٹ بھی مختلف ہوگی۔یہ فلم عیدالاضحی پر ریلیز ہوگی اور اس کا مقابلہ ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ہوگا۔