کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سارے اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر جلسہ کررہے ہیں اور پیپلزپارٹی کو بتائیں گےکہ جلسی اور جلسےمیں کیا فرق ہے۔ایم کیوایم رہنما فاروق ستار اور عامر خان بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریرمیں سہولت کاری سے متعلق کیس کے سلسلے میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نےکہا کہ ’آج کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا جس میں نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے‘۔
Monthly Archives: May 2018
اب نابینا بھی قدرتی مناظر کو چھو کر ہماری طرح دیکھیںگے ِکیسے انوکھے شیشے متعارف۔۔
واشنگٹن (ویب ڈیسک )گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی فورڈ اپنی کار کے لیے ایسی ’اسمارٹ ونڈوز‘ تیار کررہی ہے جس کی مدد سے نابینا افراد بھی گاڑی سے باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فورڈ کار نے نابینا افراد کے لیے ایسی ونڈ اسکرین اور ونڈوز تیار کی ہیں جو مناظر کو محسوس کرانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ کار میں بیٹھے نابینا افراد ان ونڈوز کو ہاتھ لگا کر مناظر کو محسوس کرسکتے ہیں بالکل اسی طرح جیسی نابینا افراد کے لیے مخصوص کتاب ’بریل‘ پر انگلی کے پوروں کی مدد سے تحریر کو پڑھا جا سکتا ہے۔کمپنی نے ’ منظر کو محسوس کرو‘ نامی فیچر کو حقیقت میں ڈھالنے کے لیے ایل ای ڈی لائٹس سنسرز کا استعمال کیا جس کے ذریعے اعلیٰ امتزاج کی تصاویر کو محسوس کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ نابینا مسافر ان ڈسپلے کو ہاتھ لگا کر مناظر کو محسوس کرسکتے ہیں اور اپنے سفر کو خوشگوار اور یاد گار بناسکتے ہیں۔
”پرواز ہے جنون “حمزہ علی عباسی کی پرواز کس شکنجے میں پھنس گئی
کراچی ویب ڈیسک نامورپاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ ریلیزسے قبل ہی مشکلات کا شکارہوگئی۔پاکستان ایئرفورس کے تعاون سے بنائی گئی فلم ’پروازہے جنون‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔ فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی مرکزی کرداراداکررہے ہیں جب کہ گزشتہ ماہ فلم کا پہلا ٹیزرجاری کیا گیا تھا جس میں حمزہ علی عباسی پاک فضائیہ کے پائلٹ کے روپ میں بے حد شاندار نظر آرہے تھے۔ فلم کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی تاہم فلم اس وقت مشکلات کاشکار ہوگئی جب فلم کے وارڈ روب اسٹائلسٹ (لباس ڈیزائنر) سومررحمان نے پروڈکشن ہاو¿س پر کیس فائل کردیا۔
عدلیہ مخالف نعرے ،لیگی ایم این اے سمیت دیگر ملزموں کے نام ای سی ایل میںڈالنے کا حکم
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے قصور ریلی میں عدلیہ مخالف نعرے بازی کے مقدمہ میں نامزد ایم این اے، ایم پی اے سمیت تمام ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی ربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر نامزد ملزمان ایم این اے وسیم اختر، ایم پی اے نعیم صفدر، چیئرمین بلدیہ قصور ایاز خان، وائس چیرمین احمد لطیف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ڈی پی او قصور سے استفسار کیا کہ عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے ناصر خان اور جمیل خان کہاں ہیں؟ ڈی پی او قصور نے جواب دیا کہ ملزمان ناصرخان اور جمیل خان پہلے روز سے فرار ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مفرور ملزمان کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا، ڈی پی او قصور نے بتایا کہ مقدمے میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے عدلیہ مخالف تقاریر کے مقدمہ میں نامزد ایم این اے ، ایم پی اے سمیت تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی پی او قصور کو ہدایت کی ہے کہ اگر معاملہ سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے تو ایف آئی اے کے سپرد کر دیا جائے۔ عدالت نے مفرور ہونے والے دونوں ملزمان جمیل خان اور ناصر احمد خان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔
نوازشریف کو فوج لائی تو عمران کو کون لایا
لاہور(صباح نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو فوج سیاست میں لیکر آئی تھی تو وہ بتائیں کہ انہیں کون سیاست یں لارہا ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پوری قوم آج بھی نیب کے کردار کو پوری طرح سے فوکس کرتی ہے اور شک کی نظر سے دیکھتی ہے، زرداری صاحب جو اینٹ سے اینٹ بجانے چلے تھے، کس طرح نیب کی مہربانیوں کے حق دار ٹھہرے، سندھ میں کئی وزرا پر نیب کی تحقیقات کے تمام کیسز ختم کر دیے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ مظفر ٹپی بھی دیانتدار دار شفاف ڈکلیئر ہو گئے ہیں، پیرمظہرالحق کے خلاف اساتذہ بھرتی کروانے کا کیس تھا، انہیں بھی صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جب کہ فریال تالپور پر بھی کسی سے کچھ لینے کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات کی کہانی پوری قوم جانتی ہے جبکہ 2002کے انتخابات کے حوالے سے نیب کا کردار سب پر واضح ہے، چیئر مین نیب سے گزارش کروں گا کہ 2018کے الیکشن میں نیب کے کردار کو شفاف بنانے میں کامیاب نہ ہوئے تویہ المیہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو فوج سیاست میں لیکر آئی تھی تو وہ بتائیں کہ انہیں کون سیاست میں لارہا ہے، فوج کا یہ کردار نہیں کہ کسی کو آگے لائے اور کسی کو پیچھے کرے۔ایس ایس پی جونیجو تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بری ہونے پر وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کہا یہ سب کے بری ہونے کا موسم ہے اور عمران خان ان سب کے سرغنہ ہیں۔
ن لیگ کاعمران خان کی احتساب عدالت سے بریت کےخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنےکا اعلان
اسلام آباد (آن لائن) ن لیگ نے عمران خان کیاحتساب عدالت سے بریت کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا تصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ2014 کے دھرنے کے دوران ہمارے پولیس اہلکاروں پر بدترین تشدد کیا گیا پاکستان کی پارلیمنٹ کو پامال کیا گیا اور پاکستان ٹیلی ویژن کے عملے پر تشدد کرکے باہر نکالا دیا گیا ہم اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے کیونکہ کارکنوں نے عمران خان کے کہنے پر تشدد کیا۔
خواجہ آصف نااہلی کیس میں نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ تشکیل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے خواجہ آصف نااہلی کیس میں نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے تاحیات نااہل ہونے کے بعد فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس کی جانب سے خواجہ آصف کی اپیل پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ اپیل کی سماعت کرے گا، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔ بینچ کی تشکیل کے بعد خواجہ آصف کی اپیل سماعت کیلئے بھی مقرر کردی گئی ہے۔ 3رکنی بینچ اپیل پر سماعت پیر کو کرے گا۔
پنجاب کی 30 سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار
لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں ہفت روزسے زیادہ قیام کے بعد اسلام آباد شٹل ڈیپلومیسی کے لیے روانہ ہوگئے آصف علی زرداری نے لاہور میں قیام کے دوران لاہور کے جیالے اور جیالیوں کو متحرک کیا اور مسلم لیگ(ن) پی ٹی آئی کے نامور سیاست دانوں کو اپنا ہم خیال بنایا جبکہ پائپ لائن میں آئندہ پپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے بڑے بڑے سیاست دانوں سے بیک ڈور ڈیپلومیسی کے ذریعے رابطے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب سے 25 سے30کے درمیان بگ گن پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار ہیں لیکن وہ شمولیت سے قبل پارٹی میں اپنی حثیت کے بارے میں آصف علی زرداری سے ریٹن کمٹمینٹ لینا چاہتے ہیں جب کے سارے رابطے مکمل ہو چکے ہیں۔ پارٹی میں شمولیت کرنے والے ان سیاستدانوں کا تعلق لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، فیصل آباد اور ساہیوال سے ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کے2018کے الیکشن میں جو کے پاکستان میں سابقہ ادوار میں ہونے والے الیکشنوں سے بہت مہنگا الیکشن ہو گا کچھ امیدوار الیکشن لڑنے کے لیے مالی مدد کے طلبگار ہیں۔ معلوم ہوا ہے کے جب سے آصف علی زرداری نے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو بلوچستان میں چیلنج دے کر الٹایا ہے اور سینٹ میں شریفوں کی امیدوں پر پانی پھرا ہے اور پنجاب پر 2018کے الیکشن میں وزارت اعلیٰ پر قبضہ جمانے کی بات کی ہے سیاسی ہوا انکے حق میں چلی ہے کے زرداری سیاسی جادوگر اور شیروں کا شکاری ہے اور جو بات کہتا ہے اسکو سچ کر دیکھاتا ہے تو سیاسی شعور رکھنے والے پنڈتوں نے دعویٰ کیا ہے کے آصف علی زرداری مرکز اور صوبوں میں پہلے سے زیادہ طاقت حاصل کریں گے اور مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے حکمرانی کی منزل کے قریب پہنچے گے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کا نوازشریف کوکہناکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جب آصف علی زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کی تھی تو میں نے طے شدہ ملاقات آصف علی زرداری سے ملتوی کردی تھی بیان دے کر اپنی اسٹیبلشمنٹ سے دوریا اور زرداری کی قربت کو کنفرم کردیا ہے اس لیے سیاسی پنچھی اب اپنی زیادہ اڑان آصف علی زرداری کے تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ثمینہ خالد گھرکی کے گھر واقع ڈیفنس میں جب کے وہ تعزیت کے لیے انکے گھر آئے تھے کچھ دیہاتی سیاست دانوں نے انسے ملاقات کی ہے اور وہ بہت جلد پارٹی میں شامل ہو نگے گرین سگنل دے دیا گیا ہے ۔
فوج میں اعلیٰ عہدوں پر فائزقا دیا نی ملک کے لیے خطرہ ہیں: کیپٹن صفدر
اسلام آباد (بی بی سی) سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے افواجِ پاکستان میں احمدیوں کی بھرتی پر پابندی کے لیے قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فوج سمیت کسی بھی محکمے میں اعلی عہدوں میں بیٹھے ہوئے احمدی ملک کے لیے خطرہ ہیں اس لیے ا±نھیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دینا چاہیے۔خیال رہے کہ پاکستان کے آئین میں احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے جو مریم نواز کے شوہر ہیں،اپنے خطاب میں کہا کہ احمدی ملک کے لیے زہر قاتل ہیں۔ا±نھوں نے اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام سے منسوب فزکس ڈپارٹمنٹ کا نام بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ا±نھوں نے کہا کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں وہ اس پر احتجاج کریں گے۔واضح رہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے شعب طبعیات کو احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالسلام سے منسوب کرنے کا حکم سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیا تھا۔ حکومت کے اس اقدام پر پاکستان میں دینی جماعتوں نے احتجاج بھی کیا تھا۔اپنے خطاب میں کیپٹن(ر) صفدر نے عدلیہ میں بیٹھے لوگوں سے بھی ختم نبوت سرٹیفیکیٹ پر دستخط لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انصاف کی کرسی پر کسی بھی ایسے شخص کو نہیں بٹھانا چاہیے جس کا تعلق احمدی برادری سے ہو۔پاکستانی آئین کے مطابق اعلی عدلیہ کے ججوں کے بارے میں پارلیمان میں بحث نہیں کی جا سکتی۔ا±نھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتیں بھی ٹکٹ دیتے ہوئے اپنے امیدواروں سے ختم نبوت کے سرٹیفکیٹ پر حلف لیں۔
تحریک انصاف نے ن لیگ راولپنڈی کی اہم وکٹ اڑادی شہریار ریاض پی ٹی آئی میں شامل
راولپنڈی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں غیر اعلانیہ انتخابی سرگرمیوں کے آغاز میں مسلم لیگ ن راولپنڈی کی ایک اہم وکٹ حاصل کر لی ممتاز مسلم لیگی بابو ریاض (مرحوم)کے صاحبزادے وسابق رکن صوبائی اسمبلی شہر یاریاض تحریک انساف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی شہریار ریاض نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کے بعد کی شہر یار ریا ض کے والد کا شمار شہر کے ممتاز سیاستدانوں میں ہوتا تھاشہر یار ریاض 2008 کے الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر سابقہ پی پی 12 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور معدنیات و قدرتی وسائل کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین بھی رہے راولپنڈی کے سیاسی حلقوں کے مطابق شہر یار ریاض کے پارٹی چھوڑنے سے ن لیگ کو این اے 62 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے شہر یار ریاض کے فیصلے سے راولپنڈی کی سیاست میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور سیاسی کارکنان شہر یار ریاض کے اس فیصلے کومسلم لیگ ن راولپنڈی کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں ادھر شہر یار ریاض نے رابطہ کرنے پر کو بتایا کہ کہ چونکہ مسلم لیگ ن اب عوامی سیاست اور خدمت کے منشور سے ہٹ چکی تھی راولپنڈی میں پارٹی لٹیروں اور ڈکیتوں کے ہاتھ میں یرغمال بنی ہوئی تھی جس کے لئے ہم نے کئی مرتبہ نشاندہی کی لیکن کسی نے ہماری بات نہیں سنی جس کے بعد یہ واضح ہو گیا تھا کہ ہمارے جیسے لوگ اب مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
فلم نگری میں قدم رکھنے کے بعد میری بڑی بہن نے مجھے نصیحت کی ہے کہ میں یہ ایک کام توکبھی نہ کروں
ممبئی(ویب ڈیسک)انڈین فلموں کی باربی ڈول کترینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی تو قرار پائی ہی تھی لیکن اس سے بھی زیادہ ان دونوں کے درمیان پروان چڑھنے والی ”عشق کہانی “ نے شہرت حاصل کی تھی ،اب خبریں ہیں کہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف نے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا ہے اور جلد ہی وہ ”ٹائم ٹو ڈانس “ نامی فلم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہیں جبکہ کترینہ اپنی بہن کی بالی ووڈ میں آمد پر قدم قدم پر اس کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاہم ایزابیل کیف کا کہنا ہے کہ کترینہ نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے آپ کو صرف کام تک ہی محدود نہ رکھوں بلکہ ہر دن کو ایک چیلنج سمجھے ہوئے ہر روز کچھ نیا کروں ،ایزابیل کا کہنا تھا کہ سلمان خان نہیں بلکہ عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا خواب ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق کترینہ کیف کی خوبرو چھوٹی بہن ایزابیل کیف نے بھی روشنیوں کی مصنوعی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور اپنے فلمی سفر کی شروعات فلم” ٹائم ٹو ڈانس“ سے کر رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں ایزا بیل کیف کا کہنا تھا کہ میں ورون دھون اور شاہد کپور کو بہت زیادہ پسند کرتی ہوں جب کہ میرا خواب ہے کہ میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ پردہ سکرین پر نظر آو¿ں ،میں اپنے بچپن سے بڑے ہوتے ہوئے عامر خان کی کوئی ایک بھی ایسی فلم نہیں ہے جو میں نے نہ دیکھی ہو ”لگان “ تو میری ماں کی بھی پسندیدہ فلم ہے جبکہ مجھے عامر خان کی ”فنا “ پسند ہے ،میں اب بھی اکثر ”فنا دیکھتی ہوں تو میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ایزابیل کیف کا کہنا تھا کہ اداکارہ بننے کے بعد بھی ان کی بڑی بہن کترینہ کیف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،وہ جیسی پہلے تھی ویسی ہی اب ہے تاہم کترینہ کی زندگی میں یہ تبدیلی آ چکی ہے کہ اب وہ زیادہ وقت سفر میں گذارتی ہیں کبھی اس ملک اور کبھی کسی شہر میں ،وہ بہت مصروف ہو چکی ہیں۔
تعلیم یافتہ لوگوں کا شوبز کو پروفیشن بنانا خوش آئند ہے
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ وماڈل ارمینہ رانا خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔اپنے اےک انٹر وےو مےں ارمےنہ رانا خان نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے، تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان اب اس شعبے کو بڑی ذمے داری کے ساتھ بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امریکا، کینیڈا اوربرطانیہ کے علاوہ ہندوستان میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہردکھائے ہیں۔ ہرجگہ کام کرنیوالوں کا اپنا ایک اندازہے۔
آل پاکستان ٹینس اوپن میں عقیل کی پیش قدمی
لاہور (اےن اےن آئی ) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چمپئن شپ 2018ءکے دوسرے روز مختلف کیٹیگریز میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک، ایس این جی پی ایل کے سپورٹس آفیسر محمد ہارون، کوچ ہمایوں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مینز سنگل کے پری کوارٹرفائنلز میں عقیل خان نے وقاص ملک کو 6-3, 6-1، شہزاد خان نے احمد بابر کو 6-3, 6-0، محمد عابد نے عثمان رفیق کو 6-3, 6-1 سے، مدثر مرتضیٰ نے زید مجاہد کو 6-1, 3-6,6-1سے، برکت اللہ نے اسد اللہ کو 6-1, 7-6، یوسف خلیل نے اعجازاحمد کو 7-5, 7-5 سے، ہیرا عاشق نے فرحان اللہ کو 6-3, 6-4 ، محمد شعیب نے عباس خان کو 6-4, 6-3 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ لیڈیز سنگل کے پہلے راﺅنڈ میں مریم مرزا نے عروبہ کو 6-2, 6-2 سے، زارا سلمان نے عائشہ عاصم کو 6-1, 6-0 سے، ماہا سید نے آنا عامر کو 6-1, 6-1 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ بوائز انڈر 18 کے کواٹرفائنلز میں ثاقب حیات نے افتخار اظہر کو 6-3, 6-2 سے، احمد کامل نے عبداللہ کو 6-3, 6-4، محمد شعیب نے الہلام خان کو 6-3, 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔


















