یووراج سنگھ کی اہلیہ ہیزل کیج کی سیلفی نے دھوم مچادی

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے یووراج سنگھ جنہوں نے کینسر جیسے موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد ہیزل کیج کے ساتھ شادی کی تھی۔انڈین پریمیئر لیگ میں کنگز الیون پنجاب کا حصہ کرکٹر یووراج سنگھ کی اہلیہ ہیزل کیج کی سیلفی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

یووراج سنگھ نے اپنی اہلیہ کی جانب سے لی گئی سیلفی کو انسٹا گرام اکانٹ پر شیئرکیا جس کے بعد مداحوں نے اس تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ ہیزل کیچ نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم انہیں شہرت فلم باڈی گارڈ سے حاصل ہوئی ہے۔

جیمز اینڈرسن نے لند ن کی سڑکوں پر گلوکاری شروع کردی

لندن (یوا ین پی)انگلش فاسٹ باو¿لر جیمز اینڈرسن نے لند ن کی سڑکوں پر گلوکاری شروع کردی۔ ٹیسٹ میچ سپیشل کے سلسلے میں چارلس ڈگ نیل اور ہیری موئیرن کے ساتھ انہوں نے 1980 کے یورپین راک بینڈ دی فائنل کاو¿نٹ ڈاو¿ن کے گانے پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وہ گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور کئی تقریبات میں انہوں نے آواز کا جادو جگایا ہے ،گلوکاری کا شوق کرکٹرز میں کوئی نئی بات نہیں جہاں ویسٹ انڈین آل راو¿نڈر ڈی جے براوو باقاعدہ گلوکار بن چکے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے گانے ” چیمپئن چیمپئن“ سے خوب شہرت حاصل کی۔

مکی پر من مانی کرنے کا الزام درست نہیں

کراچی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ٹیم کے سلیکشن میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر غیر ضروری اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے من مانی کررہے ہیں اور کپتان کی رائے کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں کپتان نے کہا کہ مکی آرتھر اور میں دوروں میں گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب مشاورت سے کرتے ہیں، ضرورت پڑنے پر چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی مشورہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ٹیم سیریز ہارجاتی ہے، ابھی آسٹریلیا نے ایشز سیریز جیتی لیکن انگلینڈ نے ون ڈے سیریز چار ایک سے جیت لی، وہاں کسی نے شکست میں سے سازشی مفروضوں کو تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی۔آسٹریلیا نے بھی ون ڈے سیریز میں ٹیم میں تبدیلیاں کیں، اوپنر تبدیل کئے، کیمرون وائٹ کو ہٹایا، بعض تبدیلیاں مثبت ہوتی ہیں اور بعض فیصلے بیک فائر کر جاتے ہیں، میں خراب کارکردگی کا دفاع نہیں کروں گا لیکن ہر بری کارکردگی اور شکست کے بعد اسے اختلافات قرار دینا درست نہیں ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے غلطیاں کیں اور خراب کھیل کر ہارے، حسن علی کے واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، ٹیم میں ایک خاندان والا ماحول ہے پانچ ہفتوں میں کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ لڑائی جھگڑوں اور اختلافات کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، ایسی خبروں سے ٹیم کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور بیرون ملک پاکستان کرکٹ کی بدنامی ہوتی ہے، دوستوں کو ایسی خبروں سے اجتناب کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے شکست کے دوران غلطیاں ضرور ہوئیں، ٹیم کے انتخاب میں مکی آرتھر، انضمام الحق اور میں ایک صفحے پر ہیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے ٹی ٹوئینٹی سیریز میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم کو شکست دے کر نمبر ایک پوزیشن دوبارہ حاصل کی۔سرفراز احمد نے کہا کہ مسلسل چھ انٹر نیشنل میچ ہارنے کے بعد بڑی بڑی ٹیمیں سیریز میں واپس نہیں آتیں، پوری ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے، ٹیم اسپرٹ ہی تھی جس کی وجہ سے گری ہوئی ٹیم آخری دونوں ٹی ٹوئینٹی میچوں میں دنیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف کامیاب رہی۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز کے دوران ہونے والی غلطیوں کے بارے میں کپتان نے کہا کہ غلطیاں جان بوجھ کر نہیں ہوئیں، اتفاق تھا کہ ون ڈے میچ سے قبل امام الحق نے کہا کہ میری انگلی میں تکلیف ہے، ان کے انکار کے بعد فہیم اشرف کو اوپنر کی حیثیت سے کھلایا گیا، اسی طرح محمد نواز کو بھی ون ڈان پر کھلانا کا فیصلہ مجبوری میں کیا گیا۔شکست کے اسباب بتاتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ابتدائی چھ میچوں میں ہماری ٹاپ آرڈر کلک نہیں کررہی تھی، نئی گیند پر مسائل تھے، ون ڈے سیریز میں پاور پلے میں ہماری بیٹنگ لائن مشکلات میں گھر جاتی تھی، دبا کی وجہ سے مڈل اور لوئر آرڈر بھی مشکل میں آجاتی تھی، تمام پانچ میچوں میں بہت کم اسکور پر دو وکٹ گر جاتے تھے لیکن میں کریڈٹ لڑکوں، ٹیم انتظامیہ، سلیکشن کمیٹی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو دوں گا جنہوں نے ٹیم کو گرنے نہیں دیا اور بیک کیا۔ان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد کی شمولیت سے فائدہ ہوا، سنیئر بیٹسمین کی حیثیت سے انہوں نے اپنی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ دیا، آخری دونوں ٹی ٹوئینٹی میچوں میں ٹیم نے بولنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی، بیٹنگ بھی چل گئی اور فیلڈنگ بھی اچھی رہی، اوپننگ اسٹینڈ کی وجہ سے ٹیم کو فائدہ ہوا، احمد شہزاد اور بابر اعظم کے علاوہ میں نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔سرفراز احمد نے کہا کہ بولروں نے بھی اپنا کردار خوب نبھایا، جیت کی وجہ سے کئی خامیاں چھپ جاتی ہیں لیکن یہ ٹیم اسپرٹ اور کھلاڑیوں کی محنت ہی تھی جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم دوبارہ نمبر ایک بن گئی ہے۔ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نارتھ ناظم آباد کی ٹیم قرار دیئے جانے پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شعیب اختر میرے بڑے ہیں، محمد حفیظ پاکستانی ٹیم کا کھلاڑی ہے اگر وہ کسی وجہ سے نہیں کھیلتے تو پاکستان ٹیم کو گلی محلے کی ٹیم قرار دینا افسوس ناک ہے، کسی کھلاڑی کو نہ کھلانے پر یہ ریمارکس افسوس ناک تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بیٹنگ کے بعد فاسٹ بولروں کی وجہ مشکل پیش آئی، جب فاسٹ بولر نیوزی لینڈ پہنچے تو تھکے ہوئے تھے، مکی آرتھر نے درست کہا ہے کہ مسلسل کرکٹ کی وجہ سے ہمارے کھلاڑی کی فٹنس متاثر ہورہی ہے، پاکستانی فاسٹ بولر تینوں فارمیٹ میں کھیلتے ہیں۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولر جب کسی لیگ میں کھیلتے ہیں تو انہیں اہم کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا جاتا ہے، بگ بیش ہو یا کانٹی کرکٹ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ہو یا کیریبین لیگ، پاکستانی کرکٹرز کو سارے میچ کھیلنا پڑتے ہیں جس سے ان کی فٹنس متاثر ہوتی ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ وطن واپسی کے بعد کھلاڑی ایک سے ڈیڑھ ہفتے آرام کریں گے، ان کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ریجن کی جانب سے ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلیں، میچوں کے آف ڈے پر پاکستانی ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لوڈن قومی اکیڈمی میں موجود ہوں گے، وہ کھلاڑیوں کو فٹنس کا پلان دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے نیوزی لینڈ میں یہ بات محسوس کی تھی کہ بعض کھلاڑی ٹیم کے ساتھ رہ کر فٹنس پر کام کرتے ہیں اور آف کرنے کے بعد ریلکس کرتے ہیں، کوچ نے تمام کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ ٹرینر کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اپنی فٹنس پر توجہ دیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ آکلینڈ سے دبئی کی طویل فلائٹ کے دوران حسن علی کے پاں میں سوزش بڑھ گئی ہے، انہیں فوری طور پر چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ہوسکتا ہے کہ حسن علی پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچوں میں شرکت نہ کرپائیں۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ میں ایک ہفتے بعد عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہا ہوں جس کے بعد پاکستان سپر لیگ میں حصہ لوں گا۔

نگران وزیر اعظم کی تقر ر ی کے چرچے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لئے ابتدائی صلاح مشورے شروع ہو گئے ہیں،نواز شریف کی رائے کو حتمی حیثیت حاصل ہوگی جبکہ اپوزیشن لیڈر بھی آئندہ ماہ تک دوسری پارٹیوں سے صلاح مشورے مکمل کرلینگے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کی حکومت کی معیاد ایک سو بیس دن باقی رہ گئی ہے جسکی تکمیل پر عام انتخابات کا اعلان ہوا تو پورے ملک میں انتخابی عمل ساٹھ دن میں پورا ہوگا۔اس سے محض ایک دن یا چند روز قبل قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا تو عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوے دن میں انتخابی عمل مکمل کرنا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عباسی نے سبکدوش وزیراعظم اور حکمران پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف کو باور کرا دیا ہے کہ وہ جس دن کہیں گے قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی بصورت دیگر اسے اکتیس مئی تک فعال رکھا جائے گا ۔ ایک سو بیس دن کی مدت شروع ہونے کے بعد اب اگر کوئی رکن اسمبلی اپنی نشست سے استعفی دیتا ہے یا کسی رکن کی موت واقع ہو جاتی ہے یا کسی دوسری وجہ سے اسکی نشست خالی ہو جاتی ہے تو الیکشن کمیشن خالی شدہ نشست پر ضمنی انتخاب کرانے کا پابند نہیں ہوگا۔

ٹیکس وصولیوں کے حیران کن اعدادو شمار

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کے اعداد وشمار جاری کردیئے، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ٹیکس محاصل میں تین سو ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ایف بی آر کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں دو ہزارارب روپے ٹیکس جمع ہوا، گزشتہ سال اسی مدت میں سولہ سو نناوے ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا، جنوری دوہزار اٹھارہ میں دوسوبہتر ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔جنوری دوہزار سترہ میں دوسو اٹھائیس ارب روپے کی وصولی ہوئی تھی جبکہ دوہزار تیرہ میں پورے سال کی ٹیکس وصولی ایک ہزار نوسو پچاس ارب روپے کے لگ بھگ تھی، حکام کے مطابق چارسال میں ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بچوں کی لا شیں بھی غائب ،دل دہلا دینے والے انکشافات

میلسی(خصوصی رپورٹ)قبرستان سے پر اسرار طورپر دو سالہ بچے اور تین سالہ بچی کی قبریں کھود کر لاشیں نکال لی گئیں اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی موضع عالمپور کے رہائشیوں ملک فیض بخش، ملک غلام حسین بھٹو، محمد ممتاز حسین اور دیگر نے کیا انہوں نے بتایا کہ محمد مشتاق کی تین سالہ بیٹی اور شاہ محمد کے دو سالہ پوتے کی قبریں کھودی ہوئی ملی دونوں بچوں کی لاشیں غائب پائی گئیں صرف قبروں سے باہر کفن موجود تھے کفن دوبارہ قبروں میں رکھ کر قبریں بند کیں اہل علاقہ نے نا معلوم شخص یا جنگلی درندے کا سراغ لگانے کیلئے مسلح ہو کر مسلسل دو راتیں قبر ستا ن میں پہرہ دیا تو ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا اہل علاقہ نے کسی جنگلی جانور کی کاروائی کے خدشے کے پیش نظر میونسپل کمیٹی میلسی کی فائربرگیڈ کی گاڑی کے ذریعے قبرستان میں موجود ایک کھودی گئی سرنگ میں کئی گھنٹے تک پانی ڈالا اور بعد ازاں مٹی ڈال کر مذکورہ سرنگ کو بند کر دیا اہل علاقہ کے مطابق ملنے والے کفن مکمل طور پر ثابت حالت میں موجود تھے جس سے کسی جنگلی جانور کی کاروائی کی بجائے خدشہ ہے کہ یہ کسی نامعلوم شخص کی کارستانی ہو سکتی ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں ۔

ملک بڑی تباہی سے بچ گیا،دہشتگردی کا منصوبہ نا کام

لاہور (نیا اخبا ر رپورٹ) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حساس اداروں نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر مختلف علاقوں سے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد امام بارگاہوں ، گرجاگھروں کو خودکش حملوں کا نشانہ بنانے کی پلاننگ کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق چندروز قبل آپریشن کے دوران کاہنہ نو کے علاقے سے 2افراد گل باغ اور امجد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، حساس گلیوں کے نقشے برآمد کیے گئے تھے، گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد ان کی نشاندہی پر حساس اداروں نے مکہ کالونی، گلبرگ، شفیق آباد، غالب مارکیٹ، شاہدرہ کے علاقوں سے 7دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد لاہور کے گرجاگھروں، امام بارگاہوں کو خودکش حملوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے جبکہ پولیس ، سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران ان کی ہیٹ لسٹ پر تھے، معلوم ہوا ہے کہ تمام دہشت گردوں کا تعلق قبائلی علاقوں سے ہے اوروہ لاہور میں بھیس بدل کر رہائش پذیر تھے۔ ان میں سے اکثر جوتے پالش کرنے کا کام کرتے تھے کئی ایک ریڑھیاں بھی لگاتے تھے، حساس اداروں نے ملزموں کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ خفیہ اداروں کی کوشش سے لاہور بہت بڑی تباہی سے بچ گیا اور دہشت گردوں کا خون کی ہولی کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

سندھ نے پنجاب سے مدد مانگ لی ، وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

لاہور (آن لائن) سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی گرفتاری کے معاملہ پر سندھ پولیس نے پنجاب پولیس کی مدد کے لئے رابطہ کر لیا، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور راﺅ انوار کی گرفتاری کے لئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا، ذرائع کے مطابق راﺅ انوار کی گرفتاری کے لئے آر پی او راولپنڈی کو مکمل تعاون کا حکم دے دیا گیا، پنجاب پولیس راﺅ انوار کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن مدد کرے گی۔

لاہور ہائیکورٹ سے متعلق بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمانی کمیٹی ججز تقرری نے جسٹس منصور علی شاہ کوجج سپریم کورٹ ان کی جگہ جسٹس یاور علی کوچیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ کمیٹی نے وفاقی شرعی عدالت کے دو ججز اور سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کی بھی منظوری دیدی۔ سفارشات وزیراعظم کے توسط سے ایوان صدر بھجوادی گئیں، کمیٹی اراکین میں چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات پر اتفاق ہو گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کمیٹی کو چیف جسٹس سے ملاقات بارے میں آگاہ کیا ۔ چیئرمین سینیٹ اراکین کمیٹی کی چیف جسٹس سے ملاقات کا اہتمام کرینگے ،چیرمین سینیٹ نے کمیٹی اجلاس میں خصوصی طورپر شرکت کی سپریم کورٹ نے ججزتقرری میں پارلیمینٹ کے موثرکردار سے اتفاق کیا ہے اس بارے کیں کمیٹی کو آگاہ کردیا گیا ۔ بدھ کو پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اجلاس کمیٹی کے سینئر رکن سید نویدقمر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہا¶س میں ہوا۔ قائد ایوان راجہ ظفرالحق،شاہ محمود قریشی ،الیاس احمدبلور،ارشد لغاری ،جاوید عباسی اور دیگر شریک ہوئے ، اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کے بارے میںجوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر غور کیا گیا۔ وفاقی شرعی عدالت میں سید فاروق شاہ اور شوکت علی رئیسانی کو ججز مقرر کرنے کی توثیق کی گئی۔سندھ ہائیکورٹ میں ارشاد شاہ ، آغا فیصل، شمس عباسی، امجد سہوتو ، کوثر سلطان ، شمس الدین کو ایڈیشنل ججز لگانے کی سفارشات کی توثیق کی گئی کمیٹی چیئرمین سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ دونوں اطراف میں ججز تقرریوں کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کو موثر بنانے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔
پارلیمانی کمیٹی برائے ججز

زرداری کے دست راست بلوچستان کے بعد اب پشاور میں ، وجہ جان کر سب حیران

اسلام آباد (آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹر قیوم سومرو نے بلوچستان میں کامیاب سیاسی آپریشن کے بعد اب پشاور میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ ڈاکٹر قیوم سومرو سینٹ کے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا ٹارگٹ ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے سینٹ کی تین تین نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے کیونکہ سندھ سے پیپلز پارٹی کو 8نشستیں ملنے کا قوی امکان ہے۔ آئندہ الیکشن سے پہلے پیپلز پارٹی کے 13سینیٹر ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ سینٹ الیکشن میں اسے 14نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی اگر یہ ٹارگٹ حاصل کر لیتی ہے تو آئندہ چیئر مین سینٹ بھی پیپلز پارٹی کا ہی ہو گا۔ پیپلز پارٹی کی چیئر مین سینٹ کے عہدے کے لئے پہلی ترجیح محترمہ فریال تالپور اور دوسری ترجیح ڈاکٹر عاصم ہیں۔

پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی ، ایف آئی اے کے اعتراف سے خوف وہراس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گروہ موجود ہیں،جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ نجی چینل جیو نیوزکے مطابق ڈائریکٹر سائبر کرائمز وفاقی تحقیقاتی ادارے کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ ملک میں چائلڈ پورنو گرافی کے چار کیسز رجسٹرڈ ہیں جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس حوالے سے ملوث گروہ موجود ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف شکایات بیرون ملک سے آئیں،اس کے علاوہ دیگر انکوائریاں بھی جاری ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد شعیب نے کہا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی کے بین الاقوامی گروہوں کے ممبر ہیں جو پڑھے لکھے اور انگریزی زبان میں گفتگو کرنا جانتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے گروہوں میں مڈل اور اپرمڈل کلاس کے لو گ شامل ہیں۔ خیال رہے دو روز قبل ایف آئی اے نے بچوں سے جنسی زیادتی اور بچوں کی فحش ویڈیوز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دو رکنی تفتیشی ٹیم بنا کر ملک بھر کے دفاتر کو خط لکھا تھا۔

کشمیریوں کا لندن اور امریکہ میں ایسا اقدام ، بھارت کی نیندیں حرام

واشنگٹن (آن لائن) یورپ کے بعد فری کشمیر اور فری خالصتان مہم امریکا پہنچ گئی، واشنگٹن کی سڑکوں پر بینرز والی گاڑیوں نے بھارتی حکام کی نیندیں حرام کر دیں، کشمیری عوام اور لارڈ نذیر تن تنہا بھارتی قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔بھارتی ظلم کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں اٹھنے لگیں، فری کشمیر مہم کی حمایت میں بولنے اور عالمی برادری کی توجہ دلانے کے لئے لارڈ نذیر کی آواز دبانے کی بھی تمام وششیں ناکام ہوگئیں۔ یورپ کے بعد امریکا میں بھی بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے مہم شروع ہوگئی۔واشنگٹن میں چلنے والی ٹیکسیوں پر فری کشمیر اور فری خالصتان کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔ فری کشمیر کے نعروں سے سجی گاڑیاں امریکی شہریوں کی توجہ کا مرکزبن گئیں۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وستم کےخلاف نعرے بازی کی۔بھارتی حکومت اور “را” لندن میں فری کشمیر اور فری خالصتان مہم سے بوکھلائے ہوئے ہیں۔ انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاج دبانے کے لئے مودی رکار کے حمایت یافتہ چیلوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے