دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ۔۔۔عمران خان نے نواز شریف کو بڑا چیلنج کر دیا

(ویب ڈیسک )عمران خان نے نواز شریف کو انوکھا چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انوکھا چیلنج کر دیا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کسی گراو¿نڈ میں جلسہ کریں اور میں بھی اسی گراو¿نڈ میں دوسرے دن جلسہ کروں گا۔دودھ کا دوودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا کہ کس کے جلسے میں زیادہ لوگ ہیں۔اس کے علاوہ عمران خان نے مال روڈ پر ہونے والے احتجاج میں لوگوں کی تعداد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مال روڈ پر ہونے والا احتجاج ماڈل ٹاو¿ن کے شہدا کے لیے تھا اور اس کو فلاپ نہیں کہا جا سکتا۔

جا پا ن میں انو کھا ہوٹل

لاہور (نیٹ نیوز) جاپان میں ایک ہوٹل میں ایسے سلیپر پیش کردئیے گئے جو خود بخود ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ معروف آٹو موبائل کمپنی نسان کی جانب سے تیار کردہ یہ سلیپر جاپان کے ایک ہوٹل کے داخلی دروازے پر رکھے گئے ہیں۔جیسے ہی مہمان اندر داخل ہوتے ہیں وہ ان سلیپر کو استعمال کرسکتے ہیں، اس کے بعد جب وہ انہیں اتار دیتے ہیں تو یہ سلیپر خود بخود اپنی جگہ پر جا کر ترتیب سے سیٹ ہوجاتے ہیں۔ان سلیپر کے نیچے ننھے منے 2 پہیے لگے ہیں جو سینسر اور کیمروں کی مدد سے حرکت کرتے ہیں۔ان جوتوں کا آئیڈیا نسان کی سیلف پارکنگ کار سے لیا گیا ہے جو ڈرائیور کی موجودگی کے بغیر خود بخود پارکنگ میں جا کر پارک ہوجاتی ہیں۔اس ہوٹل میں خودبخود حرکت کرنیوالی میزیں اور کشنز بھی رکھے گئے ہیں جو ہوٹل میں آنیوالے مہمانوں کی دلچسپی کا باعث بن جاتے ہیں۔

بسنت منانے کی مشروط اجازت ۔۔۔ ایک اور اہم خبر

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بھی مشروط طور پر بسنت بنانے کی حمایت کر دی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہناہے کہ وہ پکے لاہورئیے ہیں اور وہ بسنت کا تہوار روایتی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے بچپن ہی سے پتنگ بازی کر رہے تھے بسنت کا تہوار کیونکہ لاہورئیورں کا تہوار تھا اس لئے اس تہوار میں شرکت کیلئے نا صرف ملک بھر سے بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ لاہور پہنچتے تھے میں آج بھی بسنت کے اس خوبصورت تہوار کو مس کر رہا ہوں لیکن بدقسمتی سے چند عناصر نے اپنے خصوصی مفادات کیلئے اس فیملی تہوار کو خونی تہوا ر کی شکل میں تبدیل کر دیا جس کے باعث پنجاب حکومت کو آج سے دس سال قبل بسنت پر پابندی عائد کرنا پڑی ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اگر اس بات کی یقین دہانی ہوجائے کہ بسنت کے تہوار پر ممنوعہ ڈور اور دھاتی تاریں استعمال نہیں کی جائیں گی تو بسنت کو بطور محفوظ تہوارمنایا جا سکتاہے۔

 

عدالت نے نواز شریف کے وکیل کا مطالبہ مان لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کے لیے 13 درخواستوں کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے تیاری کے لیے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کرلی، جس پر عدالت عظمیٰ نے آئندہ ہفتے تک کا وقت دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ ‘نواز شریف کی طرف سے کون آیا ہے؟’ جس پر ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ کھڑے ہوئے اور عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے وہ پیش ہوئے ہیں۔ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے عدالت عظمیٰ سے تیاری کے لیے تین دن کی مہلت طلب کی۔جس پر جسٹس ثاقب نثار نے ہدایت کی کہ آیندہ ہفتے تیاری کرکے آجائیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر کیس کے سلسلے میں نواز شریف پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ فیصلہ دے دیں گے۔

 

عمران خان کو عدالت سے بلاوا آ گیا , کپتان پریشان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 2014 دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 15 فروری جبکہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں 26 فروری کے لیے طلبی کے سمن جاری کردیئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی آئی چیئرمین کی طلبی کے سمن جاری کیے۔پولیس نے گزشتہ روز ملزم عمران خان کے خلاف مقدمات میں عبوری چالان داخل کیا تھا۔واضح رہے کہ 2014 میں اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔

شاہ رخ کا فارم ہاﺅس قرق

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی کے ساحل پر واقع بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا علی باغ فارم ہاﺅس قرق کر لیا۔ کنگ خان کا فارم ہاﺅس 19ہزار 960مربع میٹر پر پھیلا ہے۔ فارم ہاﺅس بے نامی پراپرٹی ملکیت کے تحت قرق کیا گیا۔ شاہ رخ پر الزام ہے یہ اراضی کاشتکاری کیلئے لی گئی تھی لیکن اس میں کھیتی کے بجائے پرتعیش فارم ہاﺅس بنایا گیا۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے کنگ خان کو جواب داخل کرنے کیلئے 90روز کا وقت دیا ہے۔

”کے پی کے پولیس پر تنقید کرنیوالے سن لیں “ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے حیران کن بات کہ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ایک دو واقعات کی وجہ سے پولیس پر تنقید نہیں کرنی چاہیے،انہیں دباو میں نہ لایا جائے کیونکہ دباومیں غلط کام ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ دعویٰ کرتاہوں کہ خیبرپختونخواپولیس مکمل آزادہے ہماری پولیس پنجاب کی پولیس سے بہت بہتر ہے یہاں کی پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایم پی اے کا بھائی جیل میں ہے لیکن میں نے کبھی اس کیلیے نہیں کہا چند کیسز ایسے ہوتے ہیں جو بلائنڈ ہوتے ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے صوبے میں امن و امان کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں 2013سے پہلے کے پی میں جلسے جلوس نہیں ہوسکتے تھے،خیبرپختونخوا میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ کم ہوئی پولیس کے نظام کو درست کرنے کے لیے کافی اقدامات کیے ہیں۔پرویز خٹک کہتے ہیں کہ ہم نے تھانہ کلچر کو مکمل طور پر تبدیل کردیا فوج کی طرح کے پی پولیس بھی خود مختار ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسما قتل کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس صوبے کی پویس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اپنے ریمارکس کا کہنا تھا کہ ہم نے تو سنا تھا کہ یہاں کی پولیس بہت اچھی ہے لیکن اس کے پاس تو مجرم پکڑنے کا کوئی طریقہ ہی نہیں اور نہ ہی صوبہ پنجاب کی طرح یہاں فرنزاک لیب ہے۔

سابق کپتان سعید انور کے بہنوئی اغواءنہیں ہوئے ، بلکہ ایسی خبر آ گئی کہ جان کرسب دنگ رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی کو مبینہ طور پر بیدیاں روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ سے اغواءکر لیا گیا لیکن اب نجی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تاہم سعید انور کی بہن شکیلہ انور نے پیر کے روز پولیس سے رابطہ کیا اور درخواست میں لکھا کہ نامعلوم افراد نے ان کے شوہر اسد منیر کو بیدیاں روڈ پر واقع رہائش گاہ سے اغواءکیا۔ پولیس نے مسز شکیلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چند مسلح افراد زبردستی ان کے گھر میں گھس گئے اور اسد منیر کو اپنے ساتھ لے گئے تاہم خاندان کے ایک فرد کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اس روز ہی پولیس کے علم میں لایا گیا تھا جس روز انہیں اغواءکیا گیا تھا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس نے بتایا کہ تقریباً 2 درجن کے قریب منیر کے گھر آئے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسد منیر کو کسی نے اغواء نہیں کیا بلکہ انہیں ایجنسیز نے مبینہ طور پر ان کے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث اٹھایا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ حکام نے ان کے گھر سے چند دستاویزات اور ایک لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
.

فحش ویب سائٹ اور ویڈیوز دیکھنے والوں کیلئے عبرتناک خبر ۔۔۔گرفتار ملزم الیکٹریکل انجینئر تیمورکی آپ بیتی سن کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائینگے

 لاہور (ویب ڈیسک) کینیڈین حکومت کی شکایت پر کمسن بچوں کی فحش ویڈیوز دیکھنے اور اسے دوسرے گروپوں میں شیئر کرنے کے جرم میں گرفتار جھنگ کے رہائشی الیکٹریکل انجینئر تیمور سے دوران ریمانڈ انٹرویو ،جس کے جواب میں ملزم تیمور نے بتایا کہ اس نے 2016ءمیں لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے الیکٹریکل میں ڈگری حاصل کی اور ملازمت اختیار کر لی اسے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے ذریعہ فحش ویڈیوز دیکھنے کی لت پڑ گئی اور پھر یہ عادت روز بروز بڑھتی گئی اس نے لیپ ٹاپ کے ذریعے دنیا بھر کی سائٹس وزٹ کرنا شروع کر دیں اور اس طرح وہ مختلف گروپوں کا ممبر بن کر ان کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے لگا، عرصہ دو سال میں مختلف گروپوں سے شیئر کرنے کے دوران اسے کم عمر کم سن بچیوں کی ویڈیوز میں دلچسپی بڑھنے لگی، اس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس نے آج تک کبھی کسی لڑکے یا لڑکی کے ساتھ شرارتاً بھی تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی، اس پورے عرصہ میں اسے کبھی کسی نے اس سے قبل پوچھا تک نہیں تھا اور نہ ہی اس نے کسی قسم کی خود ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی ہیں، اس نے بتایا کہ اس کی 3 بہنیں اور 2 بھائی ہیں جن میں 2 بہنوں کی شادیاں ہو چکی ہیں، اس کے والد ایک معمولی سرکاری ملازمت کرتے تھے، اس نے اپنے جرم کے اعتراف کے ساتھ ساتھ اس سے سرزد ہونے والی غلطی پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کبھی سوچا تک نہیں تھا کہ اس کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے، اسے اپنی غلطی پر بہت بڑا پچھتاوا ہے اس لئے کہ پکڑ جانے کے بعد اس کی جس قدر خاندان اور معاشرے میں تذلیل ہوئی ہے وہ اس بوجھ کو زندگی بھر برداشت نہیں کر سکے گا، اس نے کہا کہ اس کا جی چاہتا ہے کہ وہ معاشرے میں لوگوں کو اپنا منہ دکھانے کی بجائے اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرے، اس نے چھوٹے بچے بچیوں کے والدین کو نصیحتاً کہا کہ میں نے پریکٹیکل کسی لڑکے لڑکی سے کوئی زیادتی نہیں کی مگر اس گناہ کی کتنی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے وہ میں ہی جانتا ہوں۔ خدارا اپنے بچوں کو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ سے بچاﺅ اگرچہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ معلومات کا خزانہ ہے مگر اس کے ساتھ اس میں منفی مواد بھی بھرا پڑا ہے، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو لیونگ روم میں رکھ کر استعمال کی اجازت دی جائے اور بچے پر کڑی نظر رکھی جائے کہ وہ کیا ڈاﺅن لوڈ کر رہا ہے اور کتنا جی بی استعمال کر رہا ہے، اس نے کہا کہ مجھ سے غلطی نہیں غلطان ہوا ہے اور مجھے اندازہ نہیں ہے میں سزا بھگتنے کے بعد بھی کیسی زندگی بسر کر سکوں گا، ملزم کے خلاف درج مقدمہ اور اسے ہونے والی ممکنہ سزا کے حوالہ سے آن لائن کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کردار خالد انیس نے بتایا کہ ملزم کو نیشنل اور انٹرنیشنل قوانین کے مطابق 7 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملزم تیمور اس وقت 4 روزہ ریمانڈ پر ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے ضرورت پڑنے پر اس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تفتیش کے بعد اختیارات عدالت کے پاس ہیں وہ جو چاہیے سزا دے۔

سپریم کورٹ اِن ایکشن ،نامور ایٹمی سائنسدان کی عدالت طلبی .

اسلام آباد (ویب ڈیسک )عدالت عظمیٰ نے غیر معیاری اسٹنٹ ازخود نوٹس کیس میں ایٹمی سائنسدان ثمر مبارک مند کو طلب کر لیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے غیر معیاری اسٹنٹ از خود نوٹس کیس میں ایٹمی سائنسدان ثمر مبارک مند کو 3فروری کو طلب کر لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2004میں ثمر مبارک مند کو چار کروڑ روپے دئیے تھے اور یہ رقم پاکستان میں اسٹنٹ تیار کرنے کے لیے دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دل کے مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹ ڈالنے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد چیف جسٹس نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ محکمے اپنا قبلہ درست کر لیں، ائندہ غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گااور نہ ہی اسمگل شدہ اسٹنٹ ڈالنے کی اجازت دیں گے۔

لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے اسلام آباد سمیت مختلف حصوں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اسلام آباد، لاہور پشاور، ملتان، بھکر اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

سندھ میں اساتذہ کا بائیکاٹ۔۔۔ وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

کراچی(ویب ڈیسک) ڈاکٹر عاصم کو ایک بار پھر سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سربراہ بنانے پر اساتذہ احتجاج پر اتر آئے۔سندھ میں فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کا احتجاج جاری ہے  اور سرکاری جامعات کے اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا۔جامعہ کراچی کے بعض شعبہ میں اساتذہ کے احتجاج کے باعث تدریسی عمل معطل ہے۔فپواسا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم 4 برس میں ایچ ای سی فعال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کی تعیناتی پر فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک ایسوسی ایشن (فپواسا) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 30 جنوری سے سندھ کی جامعات میں ہڑتال کی جائے گی۔

ابر رحمت برسنے کو تیار ,محکمہ موسمیات نے خبر سُنا دی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راول پنڈی سمیت ملک بھر میں بارشوں کے نئے سسٹم شروع ہوگیا ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مری، ناران سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سسٹم سرگودھا اور گوجرانوالہ میں بھی رنگ جمائے گا۔ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں، پشاور، کوہاٹ اور قلات ڈویژن میں بھی ہر طرف جل تھل ہوگا۔مالاکنڈ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری اور بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم کراچی والے بارش کے مزے نہیں لے سکیں گے۔