لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ترکی کے ڈپٹی وزےراعظم رجب اکدغان سے ملاقات کی۔ترک ڈپٹی وزےراعظم نے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو قدرتی آفات سے نمٹنے اورشعبہ صحت کے اصلاحاتی پروگرام مےں ترکی کی حکومت کی جانب سے تعاون کی ےقےن دہانی کرائی۔ ترک ڈپٹی وزےراعظم رجب اکدغان نے وزیر اعلی محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کےساتھ اس ضمن مےں معاہدہ کرکے آگے بڑھنے کےلئے تےار ہےں تاکہ ہم ایک موثر فریم ورک کے تحت ہم آگے کی جانب بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہمارے بھائی ہےں اوربھائےوں کا ہاتھ تھامنا اورمدد کرنا ہمارا فرض اورذمہ داری ہے کیونکہ بھائیوں کی مدد مےں احسان مندی کا کوئی پہلو نہےں ہوتا۔ترک ڈپٹی وزےراعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ہرممکن تعاون دےنے کےلئے تےار ہےں کیونکہ ترک اور پاکستانی عوام ےکجان دوقالب ہےں ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکی کا بڑھتا ہوا تعاون دونوں ملکوں کے تعلقات کی نئی جہتےں کھول رہا ہے اور ہم صحت،سالڈ وےسٹ مےنجمنٹ ،توانائی اوردےگر شعبوں مےں تعاون پر ترکی کے شکرگزار ہےں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت 9 شہروں مےں موٹر بائےکس اےمبولےنس سروس کا افتتاح کررہی ہے،اس ضمن مےں ترکی کے تعاون کے شکرگزار ہےں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ صحت عامہ کی بہتری کے حوالے سے ترکی کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہےں ۔صحت اورتوانائی کے شعبوں مےں ترکی بے پاےاں تعاون کررہا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کے باعث پاکستان مےں لوڈ شےڈنگ کا بحران بہت حد تک ختم ہوچکا ہے اورآئندہ چند ماہ کے دوران مزےد توانائی منصوبے بجلی کی پےداوار شروع کردےں گے۔ان منصوبوں سے لوڈ شےڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آزادی کپ کے پرامن انعقاد کےلئے بہترےن سکےورٹی اوردےگر انتظامات پر متعلقہ اداروں کے حکام اورعملے کی کارکردگی کی تعرےف کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کابےنہ کمےٹی برائے امن و امان اورانتظامےہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کابےنہ کمےٹی برائے امن و امان اورانتظامےہ نے مےچوں کے شاندار انتظامات ےقےنی بنا کرعوام کے دل جےت لئے ہےں جس پر تمام متعلقہ محکمے اورادارے مبارکباد کے مستحق ہےں۔ سےاسی،انتظامی اورپولےس کےساتھ دےگر محکموں کے حکام اور عملے کی کارکردگی لائق تحسےن رہی ہے اور میچوں کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ٹےم ورک کا مظاہرہ کرکے شبانہ روزمحنت سے بہترےن اےونٹ کراےاہے اوراللہ تعالی نے کامیابی عطا کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون نافذ کرنےوالے سول وعسکری اداروں کےساتھ انتظامی افسران نے انتھک محنت کی نئی مثال قائم کی ہے اورتمام متعلقہ محکموں او راداروں نے بہترین ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دئےے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کا مثالی مظاہرہ دیکھنے میں آیا ،امن دشمن شکست کھا گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آزادی کپ کے پر امن ماحول میں کامیاب انعقاد اور ورلڈ الیون کے کامےاب دورہ لاہورسے پاکستان مےںبین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔ورلڈ الیون کے کھلاڑی لاہورسے بہترین یادیں لے کر رخصت ہوئے ہےںاورعوام کو طویل عرصہ کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کا کھیل دیکھنے کو ملاہے اور زندہ دلان لاہور نے مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کرکے شاندار روایت قائم رکھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے معروف اداکار و شاعر افتخارقیصرکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے باجوڑ ایجنسی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت ےابی کےلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات صدر افضال احمدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
Monthly Archives: September 2017
راتوں رات انٹڑنیشنل کرکٹ کی بحالی کا معجزہ نہیں ہوگا
دبئی(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں راتوں رات انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا معجزہ نہیں ہوگا۔پاکستان نے تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے ورلڈ الیون کی کامیاب میزبانی کی، مہمان کھلاڑی بخیروعافیت روانہ ہوچکے تاہم آئی سی سی نے اس کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ایک چھوٹے قدم سے تشبیہ دی ہے۔چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد اعتماد کی بحالی تھا، یہ ایونٹ کامیابی سے منعقد ہوا، سیکیورٹی پلان پر عمدگی سے عملدرآمد کیا گیا، میں خود بھی کافی مطمئن ہوں، ہم چاہتے تھے کہ آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہو، سیکیورٹی انتظامات مثالی تھے، پلیئرز نے خود ایک کاغذ پر پیش کیے گئے پلان کا عملی صورت میں نفاذ بھی دیکھ لیا تاہم پاکستان میں فل ٹائم انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا معجزہ راتوں رات نہیں ہوگا، اس میں وقت لگے گا، پی ایس ایل فائنل پہلا قدم تھا، ورلڈ الیون کی صورت میں دوسرا قدم اٹھایا گیا۔ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ وہ ایک شہر میں مختصر ترین فارمیٹ ٹوئنٹی 20 کے میچز منعقد کرسکتا ہے، اب مزید قدم آگے بڑھانا ہوں گے، انھیں ایک سے زائد شہروں اور طویل دورانیہ کے میچز منعقد کرنا ہوں گے، میرے خیال میں ورلڈ الیون کے بجائے اگلا قدم فل ممبر ملک کا دورہ ہوگا۔رچرڈسن نے مزید کہا کہ پاکستان نے ورلڈ الیون کی عمدگی سے میزبانی کی، ملک سے باہر مسلسل کھیلنے کے باوجود گرین شرٹس نے اپنے ہوم گراو¿نڈ پر حریف ٹیم کو زیر کیا، ہم پاکستانی شائقین کے لیے بہت ہی خوش ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی کی پاکستان سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کا کہنا ہے کہ میں ورلڈ الیون کے کامیاب ٹور پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، لوگوں نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، مہمان کھلاڑی بھی اپنے گرمجوش استقبال پر کافی خوش ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے اس کا تذکرہ کریں گے اور یوں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی جلد ممکن ہوجائے گی۔
فاسٹ بولر وہاب ریاض کی اہلیہ کے ہمراہ ڈانس پرفارمنس منظر عام پر
لاہور(آئی این پی) وہاب ریاض کی اہلیہ کے ہمراہ ڈانس پرفارمنس منظر عام پر آ گئی، بانسر اور یارکر کے ماسٹر کے ڈانسنگ سٹیپس، سوشل میڈیا پر خوب دیکھے جانے لگے۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے کئی دیگر کھلاڑی بھی اپنی ڈانسنز پرفارمنس سے شائقین کو اپنا گرویدہ بنا چکے ہیں۔
احمد شہزاد نے شعیب ملک کے مذاق کا کراراجواب دے ڈالا
لاہور(آئی این پی) سماجی ویب سائٹ پر احمد شہزاد نے شعیب کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں گریٹ قرار دیا۔ شعیب نے مذاق میں جواب دیا کہ “کبھی ہمیں بھی موقع دو تم کو گریٹ بولنے کا۔شعیب کے ٹوئٹ سے شاید احمد شہزاد کو جلال آگیا اورٹوئٹ کیا چیمپیئنزاننگزبروو، تسی گریٹ ہی نہیں بلکہ چھاگئے ہو۔
انفرادی ریکارڈز سے زیادہ ٹیم کی جیت اہمیت رکھتی ہے
چنئی (بی این پی )ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ان کیلئے انفرادی ریکارڈز سے زیادہ ٹیم کی جیت اہم ہوتی ہے ، انہوں نے سنچری مکمل کرنے کے بارے کبھی نہیں سوچا اور نہ ہی اس مقصد کیلئے کھیلتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ کئی بار تھری فیگرز عبور کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے کوئی الگ منصوبہ بندی نہیں کی بلکہ کھلاڑیوں کو بتا دیا ہے کہ فتوحات کیلئے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ بھارتی قائد نے کہا کہ ان کیلئے انفرادی ریکارڈز کے بجائے ٹیم کی جیت اہم ہوتی ہے لہٰذا وہ اگر 98 یا 99 پر ناٹ آو¿ٹ ہوں تب بھی سنچری مکمل کرنے کے بارے نہیں سوچتے بلکہ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ بڑی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح کے ساتھ میچ فنش کیا جائے ۔
ڈیوس کپ : پاکستان نے گروپ ون کیلئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد: (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کی بھی واپسی، اسلام آباد میں ڈیوس کپ کا میدان سج گیا۔ آج تھائی لینڈ اور پاکستان کے کھلاڑی مدمقابل ہوئے۔ اس موقع پر شائقین نے بھی ٹینس کا بھرپور لطف اٹھایا اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔چوتھے میچ میں اعصام الحق تھائی کھلاڑی وشایا کے خلاف دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے ناکام رہے جس سے ٹائی 2-2 سے برابر ہو گئی۔ فیصلہ کن مقابلے میں عقیل خان نے حریف کیٹی پونگ کو 2-3 سے ہرا کر پاکستان کو ایشیا اوشیانا زون گروپ ون میں پہنچا دیا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کرس گیل کے چھکوں کی بادشاہت قائم ہوگئی
جمیکا(آئی این پی)ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے حالیہ دورہ انگلینڈکے واحد ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ میں چار چھکے لگاکر مختصر فارمیٹ کے انٹرنیشنل میچوں میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے دنیاکے پہلے بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔یوں وہ تینوں فارمیٹس کے انٹرنیشنل میچوں میں 100+ چھکے لگانے والے دنیاکے واحد بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ کرس گیل نے اب تک اپنے ٹوئنٹی20کیریئرکی49 میں سے 9اننگزمیں پانچ یا زائد چھکے لگانے کا بھی اعزاز حاصل کیاہے۔چیسٹرلی اسٹریٹ کے مقام پر کھیلے گئے انگلینڈکے خلاف حالیہ ٹوئنٹی20میچ سے قبل کرس گیل51میچوں کی 48اننگزمیں99 چھکے جڑچکے تھے۔واضح رہے کہ ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچوں کی تاریخ میں کرس گیل کے علاوہ برینڈن میکولم واحد بلے باز ہیں جو 90 سے زائد چھکے لگاچکے ہیں۔جن کے بعد شین واٹسن 83چھکوں کے ساتھ موجود ہیں۔
حریم فاروق نے نئی فلم ”پرچی “کیلئے تیاریاں تیز کردیں
کراچی(شوبز ڈیسک )اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے اپنی نئی زیر تکمیل فلم پرچی کیلئے بیوٹیشن مسرت مصباح کی خدمات حاصل کرلیں گزشتہ روز فلم کی عکسبندی کیلئے حریم فاروق سمیت دیگر فنکاروں علی رحمن خان، احمد علی اکبر، شفقت خان، عثمان مختار ، شفقت چیمہ کا میک اپ مسرت مصباح اورانکی ٹیم نے کیا۔ حریم فاروق نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آرٹسٹوں کے میک اپ کے حوالے سے ایک نیا ٹرینڈ دینے کی کوشش کی ہے ، بیوٹیشن کے حوالے سے نت نئے تجربات نہیں کررہے بلکہ فلم کے کرداروں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا گیٹ اپ اور میک اپ کیا ہے جدید دور میں فنکاروں کو میک اپ کے ذریعے رنگ و روپ دیکر سنوارنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ مسرت مصباح کا کہنا تھا ہم نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے ماڈلز اور فلمی اداکارائیں میک اپ کیلئے رابطے کرتی رہی ہیں۔ اب شوبزمیں میک اپ اور سٹائلش آرٹسٹ کے طور پر ہماری ٹیم کام کررہی ہے۔واضح رہے آئی آر کے فلمز کے بینرتلے بننے والی مذکورہ فلم رواں برس ریلیز کردی جائیگی۔
گلوکاری باقاعدہ فن ،سیکھنے کیلئے دہائیاں لگ جاتی ہیں
لاہور( شوبز ڈیسک) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ فلم کی موسیقی ابھی ختم نہیں ہمیں صرف معیار کی ضرورت ہے اور اگر ہم معیار بہتر کر لیں تو حالات اچھے ہو سکتے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ موسیقی جتنی بھی مارڈن ہو جائے غزل گائیکی کا انداز نہیں بدل سکتا۔ ہمارے ہاں آج بھی بڑی خوبصورت آواز کے حامل غزل گائیک موجود ہیں جنہیں لوگ سننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے اپنی موسیقی کو ترقی دینے اور اسے عام لوگوں میں مقبول بنانے کے لیے از سر نو محنت کرنا ہو گی۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ موسیقی میرے خون میں شامل ہے اور اس سے دوری کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔ گلوکاری باقاعدہ ایک فن ہے اور اسکے رموز کو سمجھنے میں کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں ۔
فنکاروں کی محرم الحرام کے حوالے سے تیاریاں شروع
لاہور(شوبز ڈیسک)فنکاروں نے محرم الحرام کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا ،یکم سے 14محرم الحرام تک مختلف فنکار اپنی رہائشگاہوں پر مجالس و نیاز کا اہتمام کرینگے ۔فنکاروں نے محرم الحرام کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا ،یکم سے 14محرم الحرام تک مختلف فنکار اپنی رہائشگاہوں پر مجالس و نیاز کا اہتمام کرینگے ،ان میں نادیہ علی،شین ،ترنم ناز ، یاسمین شوکت ،حمیرا چنا،بی جی، خوشبو ، مدیحہ شاہ، شاہدہ منی ،حمیراارشد، انور رفیع،جرار رضوی اور دیگر شامل ہیں جبکہ میگھا ،نداچودھری، صائمہ خان، نرگس سمیت متعدد فنکارائیں 12محرم تک شوبز سے دوررہیں گی۔
سلمان خان کو ”گلوبل ڈائیورسٹی“ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
لاہور(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو برطانیہ کے ہاﺅس آف کامنز کی جانب سے “گلوبل ڈائیورسٹی” ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایوارڈ انہیں عالمی سطح پر عدم مشابہت اور اختلافات کو کم کرنے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔سلمان خان کو یہ ایوارڈ ہاو¿س آف کامنز میں سب سے زیادہ عرصے تک ممبر پارلیمنٹ کا اعزاز حاصل کرنیوالے ایشیائی نڑاد برطانوی کیتھ واز نے دیا۔
معیار ی ،بامقصد فلموں کی تخلیق سے انڈسٹری بحران ختم ہوگا
لاہور( شوبز ڈیسک )نامور اداکار و ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ معیار ی اور بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے ،اس کے لئے ضروری ہے کہ نت نئے موضوعات پرمعیاری اور با مقصد فلمیں بنائیں جاتی او رسینئر فنکاروں کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا ئے ۔ ایک انٹرویو میں شان نے کہا کہ ویسے بھی اب زمانہ او روقت بدل چکا ہے ،صرف معیاری اور اچھی میوزیکل فلمیں ہی شائقین کو کو دوبارہ سینما گھروں تک لاسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں حکومتیں اپنی فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیںاسی لئے وہاںکی فلمیں ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں ۔حکومت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرفوری اقدامات کئے جائیں تاکہ انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅ ںپر کھڑی ہو سکے۔
خوش آئند بات ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کےساتھ فلمیں بنائی جارہی ہیں
لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ آج کے دورمیں برسوں فلموں میں کام کرنیوالے فنکاروں سوچی سمجھی سازش کے تحت نظرانداز کیا جارہا ہے۔اداکارہ میرا نے ’میڈیا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات توبہت خوش آئند ہے کہ ملک بھرمیں سینما گھربن رہے ہیں اورجدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فلمیں بنائی جارہی ہیں لیکن ان پراجیکٹس میں فلم کا وہ انگ دکھائی نہیں دیتا، جس کودیکھنے کے لیے فلم بین اصل میں سینما کا رخ کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی، کرداروں کی تقسیم، میوزک ، لوکیشنز اوربہت کچھ آج کے دورمیں بننے والی فلموں میں دکھائی نہیں دے رہا۔ یہی وجہ ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد پاکستانی فلم سے مایوس دکھائی دیتی ہے۔ اس سلسلے میں نوجوان فلم میکرز کوسوچنا چاہیے کہ وہ کثیرسرمائے سے فلمیں بنا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اگررسپانس نہیں مل پا رہا تویقینناً انہیں اس پرغورکرنے کی ضرورت ہے۔میرا نے کہا کہ اکثرلوگ گزشتہ دہائیوں میں بننے والی فلموں پرتنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کی کہانی، فنکاروں اوربدمعاش کلچر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بہت سے تویہ الزام لگاتے کہ ایک ہی طرح کے چہرے ہرفلم میں دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دورمیں توسوچی سمجھی سازش کے تحت برسوں فلموں میں کام کرنے والے فنکاروںکو نظرانداز کیا جارہا ہے، اس کے بعد بھی فلم کووہ مقام نہ ملنا نوجوان فلم میکرز کے لیے ایک ایسا سوالیہ نشان بنتا چلا جارہا ہے، جس کے بار ے میں سوچنے کی اشد ضرورت ہے۔ اگر آج بھی اس کے بارے میں غورنہ کیا گیا تو پھر آنے والے چند برسوں میں مزید بحران پیدا ہوجائے گا۔


















