شمالی کوریا کودنیا کے نقشہ سے مٹا دیں گے : ڈونلڈ ٹرمپ

لاہور(ویب ڈیسک)ایران سے جوہری معاہدہ بدترین فیصلہ تھا، دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر خودکش مشن پر ہیں، شمالی کوریا کے تجربات دنیا کے لیے خطرہ ہیں، ہم سب کو دہشت گردی کیخلاف ملکر لڑنا ہو گا۔
جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ، سپورٹ، محفوظ ٹھکانوں کو مکمل ختم کرنا ہو گا، دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں، روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایک لفظ تک نہ بولا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران دہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کرے، القاعدہ، حزب اللہ اور طالبان کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ہم اسلامی شدت پسندی کو ختم کریں گے، اسلامی شدت پسندوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی ختم کریں گے۔

سی پیک کے بعد چائنہ اب پاکستان میں کیا کرنے جا رہا ہے ؟؟ دیکھیں اہم خبر

کراچی(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے بینک آف چائنا کو شیڈول بینک کا درجہ دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا دوسری جانب دو ماہ کے دوران پاکستان میں 45 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کی بیرونی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے بینک آف چائنا کو کمرشل بینکنگ کے بعد شیڈول بینک کا درجہ بھی دے دیا ہے جس کے بعد بینک ا?ف چائنا جلد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں اپنیبرانچیں قائم کرے گا۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 155 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اور گزشتہ 2 ماہ کے دوران پاکستان میں 45 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے جو کہ نہایت خوشگوار اضافہ ہے.اضافہ سی پیک کی وجہ سے ہوا۔ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سی پیک کی وجہ سے ہوا ہے جس کے تحت چین سے 2 ماہ میں 25 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئی ہے جب کہ امریکا سے 2 ماہ میں 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور ملائیشیا سے 2 ماہ میں 11 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئی.پاک چین اقتصادی راہداری جوں جوں پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے ویسے ویسے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں.واضح رہے کہ یہ دوسرا چینی بینک ہے جسے پاکستان میں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔اس سے قبل، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) نے 20 مئی 2011 کو اسلام آباد اور کراچی میں اپنی دو برانچز قائم کیں تھیں، آئی سی بی سی مختلف شعبوں میں سروسز فراہم کررہا ہے جس میں کوآپریٹ فنانس، بینکنگ سرمایہ کاری، غیر ملکی سرمایہ، قرضے اور ورکنگ کیپٹل لون شامل ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اسٹیٹ بینکنے بینک آف چائنا کو لائسنس جاری کیا تھا۔بینک آف چائنا پاکستان میں بزنس بینکنگ کے حوالے سے اہم آپریشنل اور ریگولیٹری ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرے گا۔بینک آف چائنا، چینی حکومت کے تحت سرمایہ کاری کے ادارے چائنا سینٹرل ہیوجن کا ذیلی ادارہ ہے۔

گھر کی صفائی ہونی چاہیے مگر۔۔۔ چودھری نثار نے وزیر اعظم سے اہم مطالبہ کردیا

 اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے ’’گھر کی صفائی‘‘ ضرور کریں مگر پاکستان کو دنیا میں تماشا نہ بنائیں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے گھر کی صفائی ضرور کریں مگر پاکستان کو دنیا میں تماشا نہ بنائیں، ’’گھر کی صفائی‘‘ پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن بیانات کی بجائے عملی اقدامات پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان تو اب وہ بات خود مان رہا ہے جو بھارت کہتا رہا۔  کیا بھارتی حکومت یا سیاستدانوں میں سے کسی نے کبھی اس بات کا اعتراف کیا جب کہ افغانستان میں دن کے اجالے میں دہشت گردوں کے درجنوں کیمپ امریکا کے کیمروں کے نیچے چل رہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آگ کی ہولی افغانستان سے دہشت گرد آ کر کھیلتے ہیں لیکن کیا افغانستان یا امریکا نے افغانستان کے اندر ”گھر کی صفائی” کی ضرورت کا اعتراف کیا، گزشتہ چار سال میں ”گھر ” کے اندر جتنی صفائی ہوئی اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

ہمسایہ ملک دنیا کا دوسرا بڑا ڈیم بنانے میں کامیاب کیسے ہوا؟, دیکھئے خبر

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات میں دنیا کے دوسرے اور ملک کے سب سے بڑے سردار سروور ڈیم کا افتتاح کردیا۔ یہ ڈیم 56سال کی مدت میں مکمل ہوا ہے اس سے علاقے کے 10لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی، نائب وزیراعلیٰ نتن پٹیل، سابق وزیراعلیٰ آنندی بین پٹیل موجود تھے۔ سردار سروور ڈیم کا منصوبہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آزادی سے قبل 1946ءمیں شروع کیا تھا جبکہ 5اپریل 1961ءکو بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے سنگ بنیاد رکھا۔ بعدازاں اس کی تعمیر کا کام 1987ءمیں شروع ہوا۔ اس ڈیم کی لمبائی 1.2کلومیٹر ہے جو ملک کا سب سے طویل ڈیم سمجھا جارہا ہے۔ اس پر 44ہزار کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اس کی اونچائی138.68میٹر ہے جس میں 4.73ملین کیوبک میٹر قابل استعمال جگہ ہے۔ گجرات کے اس منصوبے سے دیگر ریاستوں کی بہ نسبت زیادہ فائدہ ہوگا۔ قحط زدہ علاقوں میں پانی پائپ لائنوں کے ذریعے پہنچا کر تقریباً 18لاکھ ہیکٹر اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ اس ڈیم سے 10لاکھ کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ اس ڈیم میں نصب 2ٹاورزکے ذریعے 1200میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جس کا 57فیصد حصہ مہاراشٹر، 27فیصد مدھیہ پردیش اور 16فیصد گجرات کو ملے گا۔ اس کے ذریعے سالانہ تقریباً 1600کروڑ روپے زراعت سے آمدنی ہوگی جبکہ بجلی اور پانی کی سپلائی سے 175کروڑ روپے حاصل ہونگے۔

ہم جنس پرست وزیر اعظم ،شرمناک انکشافات

سربیا (خصوصی رپورٹ) سربیا کی وزیراعظم بلقان ممالک کے سربراہوں میں ایسی پہلی سربراہ ہیں جنہوں نے ہم جنس پرستوں کی پرائڈ پریڈ میں شرکت کی ہے۔ اینابرنابک پہلی ہم جنس پرست اور پہلی خاتون ہیں جو سربیا کی سربراہی کررہی ہیں۔ اس ملک میں عام طور پر ہم جنس پرستوں کی پرائڈ پریڈ ہمیشہ اچھی طرح منعقد نہیں ہوسکی ہے۔ سات سال قبل بلغراد میں منعقدہ ایک ریلی میں ہم جنس پرست مخالف لوگوں کے ایک حملے میں 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے زیادہ تر پولیس والے تھے۔ اس کے بعد پانچ سال تک حکام اس کی اجازت دینے سے قاصر رہے۔ بہرحال 2014ءمیں سخت سکیورٹی کے دوران اسے پھر سے جاری کیا گیا لیکن ملک میں بااثر آرٹھوڈوکس چرچ نے اس تقریب کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور سول سوسائٹی نے بتایا ہے کہ کئی لوگوں کی اس میں شرکت کرنے کی وجہ سے ملازمت چلی گئی ہے۔

انجنیئربننے کی بجائے شوبز کیوں جوائن کیا معروف اداکارہ نے دل کی بات کہہ دی

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا کہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود اداکارہ بننے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کریتی سینن نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ انہوں نے انجینئرنگ میں ماسٹرز کیا ہوا ہے‘ اس کے باوجود اپنے شعبہ سے ہٹ کر انہوں اداکاری کا شعبہ اپنایا اور اس فیصلے پر انہیںکوئی پچھتاوا نہیں۔ ممکن ہے انہیں انجینئرنگ کے شعبہ میں وہ مقام نہ حاصل ہوتا جو اداکاری کے شعبہ میں ہوا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں جن کی حوصلہ افزائی ان کی مظبوط ڈھال ہے،ہمیشہ محنت سے اداکاری کا سفر جاری رکھیں گی اور چاہنے والوں کو مایوس ہونے کا موقع نہیں دیں گی۔ اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم بریلی کی برفی ہے جو شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

سوچی کا روہنگیا نسل کشی پرعالمی دباؤ قبول کرنے سے صاف انکار

ینگون: میانمار کی خاتون رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ وہ روہنگیا کے موجودہ بحران پر بین الاقوامی تحقیقات سے باالکل خوفزدہ نہیں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی تنقید اور دباو کے بعدآنگ سان سوچی نے خاموشی توڑتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال پر بالآخربول پڑیں۔ آنگ سان سوچی نے ممکنہ تنقید سے بچنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت  نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھااورانہوں نے روہنگیا بحران سے اقوام عالم کو آگاہ کرنے کے لیے قوم سے خطاب کا سہارا لیا۔آنگ سان سوچی نے ریاست رخائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غیر قانونی تشدد کی مذمت کی لیکن روہنگیا مسلمانوں پر فوجی مظالم کے خلاف بات تک نہ کی۔ انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر کے بعد سے رخائن میں کوئی مسلح تصادم نہیں ہوا۔ رخائن میں تمام گروپوں کی تکلیفیں میانمار بھی محسوس کرتا ہے اور حکومت امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرکے قانون کی بالادستی قائم کرنے کےلیے پرعزم ہے۔سوچی نے کہا کہ ہمیں بنگلادیش نقل مکانی کرنےوالوں پر تحفظات ہیں مسلمانوں کی بڑی تعداد میانمار چھوڑ کرنہیں گئی اور اب بھی لاکھوں روہنگیا یہاں موجود ہیں۔ وہ روہنگیا بحران کی تفتیش کے عالمی دباؤ پر کسی قسم سے خوفزدہ نہیں ہیں اور غیرملکی سفرا میانمار آکر صورتحال کا جائزلے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 21اگست کے بعد سے روہنگیاں مسلمانوں کے قتل عام اور 4لاکھ روہنگیا افراد کی نقل مکانی کرکے بنگلادیش میں پناہ لینے کے انسانی المیہ پر سوچی نے پہلی بار کسی فورم پر آکر حکومتی موقف دیا ہے۔

پاکستان کا اہم شہر دھماکوں سے لرز اٹھا ، اہلکاروں سمیت متعدد افراد جاں بحق

سکھر: روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے سکھر میں روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بم دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی سکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں ہونے والا دھماکا پہاڑوں کو توڑنے والا بارودی مواد تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت فیکٹری کا عملہ ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک  شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 3 زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اور ایک رینجرز اہلکار کے علاوہ ایک فیکٹری ملازم بھی شامل ہے۔

الزام تراشی جھوٹ کی سیاست کو عوام نے ووٹ کی طاقت سے رد کردیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبا زشریف نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی عوام کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج نے پھر ثابت کےا ہے کہ عوام خدمت کی سےاست کرنے والوں کے ساتھ ہےں اور احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، اسی لئے عوام نے ووٹ کی طاقت سے جھوٹ، الزام تراشی اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو شکست دی ہے اور ایک بار پھر فیصلہ دیا ہے کہ ملک میں منفی اور انتشار کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر بیگم کلثوم نواز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں، کارکنوں اور ووٹروں کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور دن رات محنت کرکے الیکشن جیتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کامیابی پر اللہ تعالی کے بھی بے حد شکر گزار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لےگ(ن) نے ہمےشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لےگ (ن) ملک کی مقبول ترےن جماعت ہے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کا سفر پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبا زشرےف سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی (Mr. Nawaf Saeed Al-Malkiy) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمےان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ عربی زبان میں بھی گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا ایسا برادر دوست ملک ہے جو ہر قسم کے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط تعلق موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ، برادرانہ، مذہبی اور تارےخی تعلقات قائم ہےں اور پاکستان کی سماجی ترقی اور صنعت و تجارت کے فروغ میں سعودی حکومت کا تعاون اور کردار لائق تحسےن ہے۔ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی مےں پاکستان کا بھر پور ساتھ دےا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیر صدارت ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے امو ر پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا-وزیراعلی نے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے یکساں حکمت عملی نہ اپنانے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مفادعامہ کے اس اہم ترین پروگرام پر عملدرآمد کے لئے علیحدہ علیحدہ حکمت عملی کیوں اپنائی گئی؟،مجھے اس کا جواب چاہےے-وزیراعلی نے کہاکہ میں اللہ تعالی کے سا تھ صوبے کے عوام کو بھی جوابدہ ہوں-متعلقہ حکام اور اداروں کو ٹیم ورک کے طو رپر کام کرنا ہے-انہوںنے کہاکہ موثر چیک اینڈ بیلنس ہوتا تو الگ الگ حکمت عملی نہ اپنائی جاتی- یہ صورتحال انتہائی ا فسوسناک ہے- ہم نے صوبے کے عوا م کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے- اس طرح فرائض سرانجام دینے سے کام نہیں چلے گا۔

نواز شریف ،زرداری نے کرپشن کیلئے ادارے تباہ کردیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این اے120 میں عوام کا فیصلہ سامنے آیا ہے، تمام تر حکومتی اختیارات اور مسائل کے استعمال کے باوجود ن لیگ کا30 فیصد ووٹ کم ہونا بتاتا ہے کہ اس پارٹی میں بڑا ڈینٹ پڑچکا ہے، آرٹیکل62.63 مجھ پر لگانا ناممکن ہے، اگلا الیکشن تحریک انصاف جیتے گی، ضمنی الیکشن میں اخلاقی فتح عدالت کی ہوئی ہے، خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اتنا زور جنرل الیکشن میں نہیں لگایا جتنا ضمنی الیکشن میں لگایا گیا، وزیر مشیر حلقہ میں کمپین کرتے رہے جبکہ ہمارے ارکان اسمبلی کو بھی وہاں جانے سے روکا گیا، ن لیگ اور الطاف کی ایم کیو ایم میں کوئی فرق نہیں ہے، تمام تر حربے استعمال کرنے کے باوجود ن لیگ کا ووٹرز نے انکا ساتھ نہ دیا، کیونکہ باشعور طبقہ ان کی عدلیہ مخالف مہم کے خلاف ہے، ن لیگ تو کرپشن کو جائز سمجھتی ہے، قومیں جنگ میں ہار کر تو دوبارہ کھڑی ہوسکتی ہیں لیکن اخلاقیات تباہ ہوجائیں تو نہیں بچ سکتیں، صادق اور امین ہونا تو لیڈر شپ کیلئے ضروری ہے کیونکہ عوام کا پیسہ کسی کرپٹ کو نہیں سونپا جاسکتا، حدیبیہ کیس میں ہر چیز واضح ہے، شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ملوث رہی، عمران خان نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ ہم ضمنی الیکشن میں مزید ووٹ حاصل کرسکتے تھے، لیکن ہم نے کمپین شروع کرنے میں تاخیر کردی، یاسمین راشد ووٹرز کو داد دیتا ہوں جنہوں نے بڑی استقامت سے مقابلہ کیا، شریف خاندان اور ن لیگ کی سوچ یہ ہے کہ فوج مدد نہ کرے تو اسے اپنے خلاف سمجھتے ہیں،2013ءالیکشن میں فوج نے ان کی مدد کی، این اے120 الیکشن میں3 یونین کونسلز کو چیک کررہے ہیں، باقی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی، دھرنے اور سوشل میڈیا نے عوامی شعور کو بڑھایا ہے، اگلے الیکشن میں جیت ہماری ہوگی، آج سندھ حیدر آباد میں جلسہ ہے تبدیلی کیا آئی لوگ خود دیکھیں گے، ن لیگ کے گڑھ میں ان کا30 فیصد ووٹ کم ہوا ہے، باقی سارے ملک میں ان کا ووٹ مزید کم ہوگا، لیگی رہنما مجھ سے رابطے میں ہیں، تاہم وہ ان کی انتقامی کارروائیوں سے ڈرتے ہیں، کیونکہ ن لیگ سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک مافیا ہے، چودھری نثار سے کوئی رابطہ نہیں ہے، تاہم ان کو داد دونگا کہ یہ تو کہا کہ مریم نواز کی قابلیت کیا ہے، چودھری نثار سے رابطہ نہیں ہے بلکہ ان پر دھرنے کے دوران شیلنگ کرانے پر آج بھی غصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل62/63 کا اطلاق مجھ پر نہیں ہوسکتا، جو شخص باہر سے پیسے کما کر پاکستان لاتا ہے اسے کیسے نااہل قرار دیا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن میں آج پارٹی کی تمام فارن فنڈنگ کی تفصیل جمع کرادی ہے،40 ہزار لوگوں کے نام دیئے ہیں، الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہے، اگر ہائیکورٹ نے مجھے ریلیف نہ دیا اور الیکشن کمیشن پیش ہونے کا کہا تو پیش ہوجاو¿ں گا، الیکشن کمیشن ن لیگ کا طفیلی بنا ہوا ہے، ضمنی الیکشن میں ترقیاتی کام ہوئے، وزیر کمپین کرتے نظر نہیں آتے لیکن عمران خان کی بڑی تکلیف ہے اور اس کے وارنٹ جاری ہورہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ کرپشن کی بات ہو اور زرداری کا نام نہ آئے ایسا کیسے ہوسکتا ہے، نواز شریف اور زرداری نے کرپشن کیلئے ادارے تباہ کردیئے، ملک کے ساتھ جو سلوک کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، ان دونوں نے انتقامی کارروائیوں کیلئے پولیس کے نظام کو تباہ کردیا، پیسہ بنانے کیلئے ادارے تباہ کردیئے، ریگولیٹری اداروں کو تباہ کردیا۔

میاں صاحب کو لندن میں کہا شہزادہ سلیم نہ بنیں مگر یہ مغل بادشاہ بن گئے

پشاور (خصوصی وقائع نگار) سابق صدر اور پاکستان پےپلز پارٹی کے شرےک چےئرمےن آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور مےں کافی کچھ کےا ،کافی دوستوں کو سمجھانے کی کوشش کی مگر بہت کرنا باقی ہے اور آئندہ کرےں گے، اگر نواز شرےف نے ہمارے ساتھ مےثاق جمہورےت کرنی ہوتی تو مےرا کراچی کا پارٹی صدر جےل مےں نہ ہوتا اور نہ اتنے وزراءجےل مےں ہوتے ، پنجاب اور وفاق مےں جتنی کرپشن ہے اس کا موازنہ سندھ سے کرےں اگر ان کے پانچ گندے انڈے ہےں تو ہمارا آدھا بھی نہےں ہو گا ،ےہ مغل بادشاہ بن گئے تھے ،شہزادہ سلےم بن گئے تھے ،مےں نے ان کو لندن سے کہا تھا کہ شہزادہ سلےم مت بنےں ، اےن اے 120 کا الےکشن مفادات کے ٹکرا¶ کی کہانی تھی ،فتح کے بعد مرےم نواز کا بےان پڑھ لےں اس مےں کافی کچھ ہے ، مےں نے پہلے ہی کہا تھا چار سال سےاست نہےں کروں گا آخری سال سےاست کروں گا ےہ آخری سال ہے اور ہم نے سےاست کرنی ہے ۔ ان خےالات کا اظہار آصف علی زرداری نے مرحوم اےم اےن اے گلزار خان کے صاحب زادے اسد خان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزےت کرنے اور فاتحہ خوانی کے بعد مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی افغانستان کے بارڈر کے ساتھ واقعہ ہے ےہاں 30 سال سے جنگ ہو رہی ہے اور اسے 30 سال سے نظر انداز کےا گےا ہے ہم نے اپنے دور مےں کافی کچھ کےا کافی دوستوں کو سمجھانے کی کوششش کی مگر بہت کرنا باقی ہے اور آئندہ کرےں گے ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 سال سے اےن اے 120 مےاں نواز شرےف کا حلقہ رہا ہے ہم نے اےک جےالے کو کھڑا کےا وہ جوان بھی ہے اور جےالا بھی اور وارث مےر کا بےٹا ہے اسے ہم نے کھڑا کےا ان کا کہنا تھا ےہ الےکشن مفادات کے ٹکرا¶ کی کہانی تھی مرےم نواز کا بےان پڑھ لےں جو انہوں نے الےکشن کے بعد دےا اس مےں کافی کچھ ہے ۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نظرےاتی کارکن بھی ہمارے ساتھ ہےں مگر تازہ خون کی ہمےشہ پارٹی کو ضرورت ہوتی ہے ۔ نوجوانوں کو جگہ دےنا اور انہےں آگے لے کر آنا بھی پارٹی کا اےک شعبہ ہے ہر پارٹی کو نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملانا چاہےے اور ان کو جگہ دےنی چاہےے ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اگر لےاقت جتوئی کو کوئی وکٹ سمجھتا ہے تو مجھے اس کی سےاسی بصےرت پر شک ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شرےف نے ہمارے ساتھ مےثاق جمہورےت کرنی ہوتی تو مےرا کراچی کا پارٹی صدر جےل مےں نہ ہوتا ۔ مےرے اتنے وزراءجےل مےں نہ ہوتے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاق مےں جتنی کرپشن ہے اس کا موازنہ سندھ سے کرےں اگر مےرا کوئی بندہ کچھ کرتا نظر آتا ہے اس کو بھی اٹھائےں مگر اپنے بھی تےن بندوں کو بھی اٹھائےں اگر ان کے پانچ گندے انڈے ہےں تو ہمرا آدھا بھی نہےں ہو گا ۔ اس طرح کا قانون نہےں کہ ےکطرفہ چلےں ۔ ےہ مغل بادشاہ بن گئے تھے شہزادہ سلےم بن گئے تھے مےں نے ان کو لندن سے کہا شہزادہ سلےم مت بنےں اس کے بعد مےں واپس آےا اور ان کی حکومت بچائی اگر مےں اس وقت چاہتا تو مےں مستعفی ہوتا سےنٹ استعفی دےتی اور کے پی کے مستعفی ہوتا تو ےہ حکومت چلی گئی ہوتی اور ان کو نئے انتخابات کروانے پڑتے مگر ہم نے نہےں کےا مگر ےہ وقت ہے اور ےہ مےں نے پہلے ہی کہا تھا کہ مےں چار سال سےاست نہےں کروں گا اور آخری سال سےاست کروں گا ےہ آخری سال ہے اور ہم نے سےاست کرنی ہے ۔ اےک سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے پی پی کو اسٹےبلشمنٹ کی پشت پناہی نظر نہےں آتی مےں پےچھے دےکھتا ہوں تو مجھے پےچھے اپنا پرانا کارکن کھڑا نظر آتا ہے ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وزےر اعلیٰ پنجاب اور وزےر اعظم ( ن ) لےگ کا تھا اور موٹر سائےکلوں کی نئی رجسٹرےاں حلقہ مےں دےکھ لےں اور تےن مہےنے مےں جو کام حلقہ مےں ہوا ہے اسے دےکھ لےں جب ہم اس کا مقابلہ کر سکےں گے تو اس سے بہتر نتائج دےں گے ۔

این اے 120میں بہترین کوریج پر ایڈیٹر خبریں گروپ ،چیف ایگزیکٹو چینل ۵ امتنان شاہد نے پوری ٹیم کو کیش انعامات دئیے

لاہور( خصوصی رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں ہونےوالے این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بہترین کوریج کرنے پر سی ای او چینل فائیو ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد نے خبریں اور چینل فائیوکی رپورٹنگ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے چیف رپورٹر خبریں طلال اشتیاق ،چینل فائیو سے کنٹرولر نیوز طارق وسیم ،چینل فائیو اینکرپرسن صدف نعیم جبکہ چینل فائیو سے پورٹر اعظم ملک ،تیمور کبیر، سعید رانا ،خبریں سے رپورٹرز ملک مبار ک ، عامر سلامت ، شعیب بھٹی فوٹو گرافر عمر فاروق کیمرہ مین مبشر اور خالد رمضان میں نقد انعامات تقسیم کیے اس مو قعہ پر سی ای او چینل فائیو ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد صاحب کا کہنا تھا کہ محنت کر نےوالے ورکرز کی حوصلہ افزائی مستقبل میں بھی کی جائے گی ۔

4 سا ل وزیر خارجہ نہ ہونے سے نقصا ن ہوا

راولپنڈی (آئی این پی، بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہہمارا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،لوگ جو اندازے لگاتے رہتے ہیں،لگاتے رہیں،پاناما کا معاملہ عدالتیں ہی چلا رہی ہیں، سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناﺅ نہیں ،سابق وزیراعظم سے بھی اچھے تعلقات تھے اورموجودہ سے بھی ہیں،میں نے شہبازشریف کو کلثوم نواز کی جیت کی مبارکباد دی ہے،ملک میں چار سال تک وزیرخارجہ نہ ہونے سے نقصان ہوا،وزارت خارجہ کی سربراہی میں خلا نہیں ہونا چاہیے،وزیرخارجہ کی پوزیشن اہم ہوتی ہے،معاملات انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں،مجھے پورے ایوان کی کمیٹی میں بلائیں،جس مرضی معاملے پربریفنگ لیں،فوجی عدالتیں اس لیے بناناپڑیں کہ بڑے بڑے دہشتگرد چھوٹ جاتے ہیں،بینظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت نے جیٹ بلیک دہشتگردوں کوچھوڑدیا،فاٹا کے خیبرپختونخوامیں انضمام کامعاملہ سیاسی سیٹ اپ نے دیکھنا ہے،،فاٹاریفارمزناگزیرہیں، بھارت اورافغانستان سے بات چیت کیلئے تیارہیں،تالی دونوں ہاتھوں سے بجنی چاہیے،ہمیں دشمن کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا، ٹرمپ پالیسی کے خلاف پارلیمنٹ کی قراردادیں خوش آئند ہیں ، امریکہ کا ڈومور کا مطالبہ درست نہیں ، ہم سے زیادہ کس نے ڈومور کیا ہے،افغان حکومت سے دراندازی روکنے کو کہا ہے ،کنٹرول لائن پر حالات خراب کرنے کا ذمہ دار بھارت ہے۔پیر کو نجی ٹی وی چینلز کے مطابق سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کی سربراہی میں سینٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کے اراکان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انھوںنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں قوم کے تعاون سے انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم دہرایا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ ہمارا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،لوگ جو اندازے لگاتے رہتے ہیں،لگاتے رہیں،پاناما کا معاملہ عدالتیں ہی چلا رہی ہیں۔انھوںنے کہاکہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناﺅ نہیں ،سابق وزیراعظم سے بھی اچھے تعلقات تھے اورموجودہ سے بھی ہیں،میں نے شہبازشریف کو کلثوم نواز کی جیت کی مبارکباد دی ہے۔انکا کہنا تھاکہ چار سال تک وزیرخارجہ نہ ہونے سے نقصان ہوا،وزارت خارجہ کی سربراہی میں خلا نہیں ہونا چاہیے۔آرمی چیف نے کہاکہ وزیرخارجہ کی پوزیشن اہم ہوتی ہے،معاملات انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں۔مجھے پورے ایوان کی کمیٹی میں بلائیں،جس مرضی معاملے پربریفنگ لیں۔انھوںنے کہاکہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت نے جیٹ بلیک دہشتگردوں کوچھوڑدیا،فوجی عدالتیں اس لیے بناناپڑیں کہ بڑے بڑے دہشتگرد چھوٹ جاتے ہیں۔انھوںنے کہاکہ فاٹا کے خیبرپختونخوامیں انضمام کامعاملہ،سیاسی سیٹ اپ نے دیکھنا ہے،فاٹا کے عوام کو صوبائیت کا احساس دلانے کی ضرورت ہے،فاٹاریفارمزناگزیرہیں، فاٹامیں انتظامی اقدامات جلد کر نے کی ضرورت ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ بھارت اورافغانستان سے بات چیت کیلئے تیارہیں،تالی دونوں ہاتھوں سے بجنی چاہیے،ہمیں دشمن کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا ۔انھوںنے کہاکہ ، ٹرمپ پالیسی کے خلاف پارلیمنٹ کی قراردادیں خوش آئند ہیں ، امریکہ کا ڈومور کا مطالبہ درست نہیں ، ہم سے زیادہ کس نے ڈومور کیا ہے اب کہنے والے ڈومور کریں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے کوئی اختلافات نہیں ، افغان حکومت سے کہا ہے کہ وہ دراندازی روکے ، ہم نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ،ا فغانستان بھی کرے ، کنٹرول لائن پر حالات خراب کرنے کا ذمہ دار بھارت ہے ۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق آرمی چیف نے سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی میں بریفنگ پرآمادگی ظاہرکردی۔آرمی چیف نے دفاعی بجٹ پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ دفاعی بجٹ کل بجٹ کا 18فیصد ہے،مہنگائی بڑھ چکی ہے،نئے ہتھیار خریدنے میں بہت زیادہ لاگت آتی ہے۔اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھاکہ سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کی سربراہی میں سینٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کے اراکان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ سینٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔وفد کو ملک کی سیکورٹی اور سرحدی صورتحال ،امن وامان کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ قوم کے تعاون سے پرتشدد انتہا پسندی کی لعنت کے خاتمے کیلئے اجتماعی قوت اور ذمہ داری کے تحت کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سول ملٹری تعلقات مین کوئی تناﺅ نہیں ہے ہمیں مل کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دینے کے لیے تمام شراکت داروں کو باہمی تعاون کرنا ہوگا جمہوری اداروں کیمضبوطی کا حامی ہوں ، امریکہ کو پتہ چل چکا ہے کہ ہمیں ٹرمپ پالیسی پر اعتراضات ہیں پارلیمنٹ کی قراردادوں کا اس معاملے پر متفقہ پاس ہونا خوش آئند ہے بھارت کا محدود وسائل کے باوجود مقابلہ کر رہے ہیں افغانستان سے کوئی اختلاف نہیں انھیں اپنی طرف دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنھوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چئیرمین شیخ روحیل اصغر اور سینیٹ کی دفاعی پیداوار کی کمیٹی کے چئیرمین عبد القیوم کی سربراہی میں پیر کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، کمیٹی اراکین نے یاد گار شہدا پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور وطن کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کے چئیرمین شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ارمی چیف نے ہر سوال کا جواب دیا بڑے اوپن ماحول میں گفتگو ہوئی ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بھارت تعلقات۔پاک افغان تعلقات پر بریفنگ دی جبکہ ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوال و جواب کا طویل سیشن ہوا شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ کہ ارمی چیف کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات مین کوئی تناﺅ نہیں ہے۔اس معاملے پر کنفیوڑن نہیں ہونی چاہیے۔دشمن کے خلاف ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جمہوری ا داروں کی مضبوطی کا حامی ہوں جبکہ نئی امریکی پالیسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پالیسی کے خلاف پارلیمنٹ کا قراردادیں پاس کرنا خوش ایند ہے امریکہ کو پتہ چل چکا کہ ہمیں یہ پالیسی پسند نہیں۔ڈو مور کا امریکی مطالبہ درست نہین ہے۔ ہم سے زیادہ کس نے ڈو مور کیا اب کہنے والے ڈو مور کریں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہمارا کوئی اختلاف نہیںافغانستان کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ دراندازی ر وکے ہم نے اپنی طرف سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا وہ بھی کریںبھارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کی توجہ کشمیر میں اپنے مظالم سے ہٹانے کے لئے کنٹرول لائن پر حالات خراب کرتا ہے مگر پاکستان اس کا بھرپور جواب دیتا ہے اور ہم بھارت کا محدود وسائل کے باوجود مقابلہ کر رہے ہیںدفاعی کمیٹیوں نے پاک فوج کی تیاریون پر اظہاد اطمینان کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ : دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مل کر کوشیش جاری رکھی جائیں گی۔چئیرمین کمیٹی نے بتایا کہ ڈی جی ملٹری اپریشن کی بریفنگ بہت اچھی تھی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس بات پر اتفا ق تھا کہ ہر ایک کو اپنی ذمہ داری نبھانی اور باپمی شراکت داری کے تحت اگے بڑھنا ہوگا اور پوری قوم کی حمایت سے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا۔