Author: admin

لاہور(آئی این پی)دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی تیاریوں کےلئے قومی ٹیم کا کیمپ ختم ہو گیا ہے۔ کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی ۔ ذرائع کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں ختم ہو گیا۔ ، سات روزہ کیمپ کے آخری روز ہ کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں قذافی سٹیڈیم میں بھر پور ٹریننگ کی ، ویسٹ انڈیز روانگی کے لئے قومی کھلاڑی…

Read More

لاہور(آئی این پی)قسمت کی دیوی عمراکمل پر پھر مہربان ہوگئی ، پی ایس ایل میں ناکامی کا تمغہ لینے اور فٹنس برقرار نہ رکھنے کا معاملہ نظر انداز ، انتظامیہ نے نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کیلئے پنجاب کی کپتانی عمر اکمل کو سونپ دی۔ حیرت کی بات ہے کہ جو کھلاڑی قومی ٹیم کے لئے ان فٹ قرار پائے اسے پنجاب کی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ۔ پریکٹس میچ میں ایک سنچری بنانے کا انعام کپتانی کی صورت میں دے دیا گیا۔ آئندہ پیر اور منگل کو لاہور میں پنجاب کی ٹیم کی ڈرافٹنگ ہوگی ، ٹورنامنٹ میں…

Read More

راولپنڈی/لاہور/پشاور/کوئٹہ/چارسدہ/لنڈی کوتل(نمائندگان، ایجنسیاں) ملک کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب کے تحت کارروائیوں میں 16دہشتگرد ہلاک،4اہلکار شہید،8زخمی ہو گئے ،خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں منگل باغ کی موجودگی کی اطلاعات پر پاک فضائیہ کی بمباری،متعدد دہشتگرد ہلاک،کئی ٹھکانے تباہ،لوئی شلمان میں سرحد پار سے حملہ ناکام، دو اہلکار شہید،جوابی کارروائی میں8دہشتگرد مارے گئے ،شبقدر میں ایف سی تربیتی مرکز پر حملہ ناکام،3اہلکاروں نے جانوں پر کھیل کر دہشتگردوں کو روکا،خود کش حملے میں ایک شہید،دو زخمی ہو گئے ،پشاور میں پولیس وین پر فائرنگ میں ایک اہلکار جام شہادت نوش کر گیا،ایک…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اپارٹمنٹس والی تمام بلند عمارتوں اور فلیٹس پر الگ الگ نمبر لگائے جائیں گے۔ گراﺅنڈ پلس 2 ایک گھر ہے کثیر المنزلہ عمارت نہیں ایسی عمارتوں میں ایک نمبر لگایا جائے گا۔ عمارت میں مختلف اپارٹمنٹ ہیں تو ہر گھر کا علیحدہ نمبر ہوگا۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خانہ شماری میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ باقی ملک میں خانہ شماری کا عمل کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ مردم شماری کے دوران کچی پنسل کا استعمال منع ہے۔ ایک خاتون اہلکار کی جانب سے…

Read More

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق فاروق ستار کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے واپسی پر شاہراہ فیصل سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فاروق ستار کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا۔ فاروق ستار کے خلاف 40 مقدمات 16 میں اشتہاری ہیں۔ فاروق ستار کو 22 اگست کے واقعے پر گرفتار کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی پہنچ…

Read More

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے پاکستان ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو غدارقرار دیتے ہوئے مودی سرکاری نے مسلمانوں کی جائیدادوں پر قبضے کا قانون پاس کر لیا ہے۔ قانون راجیہ سبھا میں منظور کیا گیا۔ قانون کے تحت 9500افراد کی جائیدادوں پر بھارتی حکومت کا حق ہوگا۔ جنگ عظیم دوم کے بعد قائم شدہ قانون (Enemy property act)میں ترمیم کرکے بھارتی حکومت نے پاکستان کی جانب ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو غدار اور ملک دشمن قرار دے کر ان کی جائیدادوں پر قبضے کے منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان کی جانب آنے…

Read More

اسلام آباد (کرائم رپورٹر‘بی بی سی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے نبوت کے جھوٹے دعویدار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم جاری کردیا،مارننگ شوز،ٹاک شوز، ٹی وی پروگرامز میں دکھائے جانےوالے مواد سے متعلق جائزہ کمیٹی بنانے اورایڈوکیٹ جنرل کو آئی ایس آئی کے اعلی افسران کو تفتیش کے عمل میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ پہلے زمانے میں خبرنامہ سے پہلے قرآن…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، اشتعال انگیز اور گستاخانہ مواد پھیلانے والے پیجز کی شناخت اور مواد پھیلانے والے افراد سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔ایف آئی اے عہدیداروں نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بتایا کہ ادارے نے گستاخانہ مواد پھیلانے والے پیجز کو بند کرنے کے عدالتی فیصلے کی روشنی میں فیس بک کو باضابطہ طور پر درخواست بھی بھیج دی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے فوری طور پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے سوشل میڈیا…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے حسین حقانی کے پے در پے الزامات کو حکومتی الیکشن مہم قرار دیتے ہوئے پنجاب اور وفاق کی سطح پر حکومت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد حسین حقانی کے معاملے پر دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کی بجائے جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی حکمت عملی سے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں حسین حقانی کے معاملے کو پانامہ کیس سے توجہ ہٹانے کی چال تصور کیا جارہا تھا تاہم معاملہ زیادہ بڑھ…

Read More

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) بھارتی وزیر اعظم جعل سازی میں نمبر لے گئے ،دہلی یونیورسٹی نے مودی کی ڈگری جعلی قرار دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری پر جاری تنازعہ میں اب ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ مودی کا دعوی ہے کہ انہوں نے سال 1978 میں دہلی یونیورسٹی کے اسکول آف اوپن لرننگ سے گریجویشن کیا ہے لیکن ایس او ایل نے جواب دیا ہے کہ اس کے پاس اس سال سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ایک آر ٹی آئی کے جواب میں یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ یہ اعداد و شمار…

Read More

سرینگر (ویب ڈیسک) حریت قائدین نے آئندہ نام نہاد ضمنی پارلیمانی انتخابات کے مکمل بائیکاٹ اور 9 اور 12 اپریل کو بالترتیب وسطی اور جنوبی کشمیر میں ہمہ گیر ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں انتخابی ڈھونگ کی کوئی اعتباریت اور وقعت نہیں ہے ۔ حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری قوم حصول حق خوداردیت کے لئے عظیم اور بیمثال قربانیاں پیش کر رہی ہے اور ان قربانیوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ لوگ ہر…

Read More