تازہ تر ین

اشتعال انگیز تقاریر …. فاروق ستار گرفتار …. گھنٹہ بعد رہا بھی ہو گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق فاروق ستار کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے واپسی پر شاہراہ فیصل سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فاروق ستار کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا۔ فاروق ستار کے خلاف 40 مقدمات 16 میں اشتہاری ہیں۔ فاروق ستار کو 22 اگست کے واقعے پر گرفتار کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی پہنچ گئی۔ آج ایم کیو ایم پاکستان کا یوم تاسیس منعقدہ کیا جانا تھا۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کو ایک گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاروق ستار کی رہائی سندھ حکومت کی مداخلت پر ہوئی۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان نے بتایا کہ فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا پولیس انہیں گرفتار کرنے گئی تھی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ فاروق ستار نے نیک نیتی سے قوم کو متحد کیا۔ حکومت سے رابطہ کیا ہے وہی گرفتاری کی وجہ بتا سکتی ہے۔ ایسے ہتھکنڈے قابل برداشت نہیں ہیں مذمت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ کارکنوں میں گرفتاری پر سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے ایسے اقدامات سے کراچی ہی نہیں پورے ملک کو نقصان ہو گا۔ تمام کارکن پی آئی بی پہنچ رہے ہیں رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں لائحہ عمل طے کرینگے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان کا یوم تاسیس ہے ایسے موقع پر فاروق ستار کی گرفتاری اچھا اقدام نہیں ہے کوشش کر رہے ہیں کہ بہتر صورتحال سامنے آئے۔ فاروق ستار کو کئی بار ضمانت کرانے کا کہا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ معاملہ حکومت کا نہیں بلکہ عدالت کا ہے پیپلزپارٹی کو متحدہ سے کوئی خوف نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv