- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
Author: admin
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تاتارستان کے صدر رستم مینخا نوو کے ساتھ ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران روسی زبان میںبھی گفتگو کی۔تاتارستان کے صدر اور وفد کے دیگر اراکین نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی روسی زبان پر دسترس کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے صوبے کے وزیر اعلیٰ کو روسی زبان میں روانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھ کرہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔تاتارستان کے صدر نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شرجیل میمن کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پی پی پی کے رہنما دبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو طیارے کی سیڑھیوں سے گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وزیر اطلاعات سندھ دبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے طیارے کی سیڑھیوں پر گرفتار کر لیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقتل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے پاس ضمانت قبل از گرفتاری تھی…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمےان بےک ڈور را بطوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد مسلم لےگ (ن) حسین حقانی کے معاملے پر پارلےمانی کمےشن بنانے کے مطالبے سے دستبر دار ہو گئی۔ دونوں پارٹےوں کے قائدےن کا پارلیمانی کمیشن بنانے کی بجائے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے پراتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان فاصلے کم اور دوریاں ختم ہونے لگیں ، وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کا ملکی اور سیاسی معاملات پر پس پردہ…
لاہور (خصوصی رپورٹ) ہسپتالوں کے نان کلینیکل معاملات نجی اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فیصلہ ڈی جی ہیلتھ آفس میں صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے فیصلے کیے گئے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں، بائیو میڈیکل سہولیات اور انفراسٹرکچر کی بہتری میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان، ڈپٹی سیکرٹریز، مختلف ہسپتالوں کے ایم ایس اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
نیویارک (خصوصی رپورٹ) اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے بھارتی تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی توثیق کردی۔ پاک چین اقتصادی راہداری بھی اسی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شامل ہے۔ بھارت ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک کو کھلم کھلا ہر عالمی فورم پر تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے۔ بھارتی سرکار سی پیک کے آزاد کشمیر سے گزرنے پر معترض ہے ۔جمعہ کو سلامتی کونسل میں افغانستان میں عالمی فوج کے مینڈیٹ میں ایک سال توسیع کی قرار داد منظور کی گئی۔جس میں افغانستان میں یو این امدادی مشن…
خیبر ایجنسی (خصوصی رپورٹ) خیبر ایجنسی میں افغانستان سے آکر حملہ کرنے والے اپنے ساتھیوں کی نعشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ حکام کے مطابق خیبر ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا‘ مو¿ثر جوابی کارروائی سے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
بیجنگ (ویب ڈیسک )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آ صف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ پاکستان کا ہر شہری چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، چینی فوج کے دستے کی 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت چین پاک مثالی تعلقات کا مظہر ہے،”آپریشن رد الفساد ” کے تحت پاکستان سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی ہماری دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی سازش ہو سکتی ہے، بھارت کشمیر سمیت تمام مسائل…
انقرہ(ویب ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے یورپ میں مقیم تارکین وطن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 3 نہیں بلکہ5 بچے پیدا کریں،کیونکہ یورپ کا مستقبل آپ ہی ہیں، آپ کے ساتھ کی گئی حق تلفیوں کا بہترین جواب یہی ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایسکی شہر میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے تارکین وطن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یورپ میں مقیم ترک تارکین وطن خطے کا مستقبل ہیں، آپ یورپ کو اپنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں یورپی ملکوں میں مقیم اپنے بھائی بہنوں سے صدا بند ہوتے ہوئے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں…
رانچی (ویب ڈیسک) جعلی ڈاکٹر نے ویرات کوہلی کے آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کا اعلان کردیا جس سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔مینجمنٹ کا خیال ہے کہ انجری سنگین نوعیت کی نہیں اور وہ جلد میدان میں اترنے کے قابل ہوجائیں گے۔ دوسری جانب رانچی اسپتال میں جعلی ڈاکٹر نے ڈرامہ کرتے ہوئے پورے بھارت کے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا، ایم آر آئی مشین کا بٹن دبانے والے ٹیکنیشن نے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی کی ہڈیاں اپنی جگہ پر ہیں تاہم ان کا پٹھہ پھٹ گیا ہے، انھیں ہاتھ کو حرکت…
تہران(ویب ڈیسک )ایرانی عدلیہ نے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو دوسری مرتبہ جیل بھیج دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں عدالت نے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو دوسری مرتبہ جیل بھیج دیا ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ فائزہ ہاشمی کو ریاست مخالف پراپگینڈا اور ملکی عدلیہ و فوج کے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلانے کے لیے چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پچپن سالہ ہاشمی کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے اکیس دن کی مہلت بھی دی گئی ہے۔ اصلاحات پسند فائزہ ہاشمی خواتین کے حقوق کے…
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آرکے تعاون سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں سٹیج ڈرامہ ”سرقلم“پیش کیا گیا۔ ڈرامہ کا مرکزی خیال حقیقت پسندی کے رحجان کوفروغ دینا تھا۔ حاضرین کی بے حد پسندیدگی کا اظہا رکیا ہے۔ ڈرامہ میں بارباراس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ہمارے ہاں ہرکہانی کا اختتام خوشیوں پرمحیط ہوتا ہے جو حقائق کے منافی ہے۔ڈرامے کے دیگرکرداروں میں کیپٹن احتشام کا کرداربہت مضبوط تھا۔ کیپٹن وزیرستان میں مقیم ہے جو میڈیا کو اپنے مسائل سے باخبر رکھنا چاہتا ہے مگرمیڈیا کمرشل ازم کے کھیل میں ان اہم اورعوامی مسائل کو نظر…
فیصل آباد (ویب ڈیسک )وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ریلوکٹوں کے پاس 10سالہ پرانا ثبوت نہیں شریف فیملی نے 40سالہ پرانا ثبوت دیا ہے،عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان سیاسی طور پر ناکام ہوچکے ہیں،ریلوکٹے سن لیں نوازشریف 2018کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے،عدالت فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق دے گی،دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ہفتہ کو فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں،نوازشریف نے ہمیشہ…
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن سے شادی کے بعد متعدد انٹرویوزمیں حاملہ ہونے کی خبروں کا پوچھا جاتا ہے لیکن اس بار جب ان سے یہی سوال انٹرویو کے دوران دوبارہ دہرایا گیا تووہ غصے سے ا آگبگولہ ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارودیا بالن کوان کے زیادہ وزن کے باعث خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ ان کے حاملہ ہونے کی خبریں بھی خوب میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔ اداکارہ سے جب بار بار ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا تو وہ ایک دم…
