تازہ تر ین
parliment

مفاہمتی سیاست یا فوجی عدالتوں پر پیپلز پارٹی کی پیکج ڈیل ”ن لیگ“ اپنے بڑے فیصلے سے دستبردار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمےان بےک ڈور را بطوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد مسلم لےگ (ن) حسین حقانی کے معاملے پر پارلےمانی کمےشن بنانے کے مطالبے سے دستبر دار ہو گئی۔ دونوں پارٹےوں کے قائدےن کا پارلیمانی کمیشن بنانے کی بجائے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے پراتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان فاصلے کم اور دوریاں ختم ہونے لگیں ، وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کا ملکی اور سیاسی معاملات پر پس پردہ رابطے جاری ہیں، گزشتہ روز بھی وزیر اعظم اور آصف زرداری کا بیک ڈور رابطہ ہوا ہے اور حسین حقانی کے انکشافات کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کے پارلیمانی کمیشن بنانے کے مطالبے اور سند ھ میں وفاقی وزراءکی بیان بازی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، آصف زرداری نے بھی خوب دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ اگر حسین حقانی معاملے پر پارلیمانی کمیشن بناتے ہیں تو پھر 1999 سے جتنے بھی کیسز ہیں ان تمام پر پارلیمانی کمیشن بنائے جا ئیں، تاہم دونوں رہنماﺅں نے معاملے کو سلجھاتے ہوئے افہام و تفہیم کی پالیسی کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ دریں اثنا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان خاموش مفاہمت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ رابطوں کے فوری بعد پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں میں دوسالہ توسیع پر رضامندی ظاہر کی۔ دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری پارلیمانی کمیشن کے قیام پر پارٹی اراکین سے نالاں ہیں اور انہوں نے حسین حقانی کے انکشافات پر پارلیمانی کمیشن بنانے کی حکومتی تجویز کی حمایت پر کئی پارٹی رہنماﺅں کی سرزنش بھی کی۔ ذرائع کے مطابق پانچ ارب کرپشن میں ملوث شرجیل میمن کی پونے دو سال بعد وطن واپسی، رہائی بھی ڈیل کا حصہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv