- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
Author: admin
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خار جہ نے کہاہے کہ پاک افغان بارڈر کو دور روز کیلئے کھولنے کافیصلہ کر لیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاک افغان بارڈر 7اور 8مارچ کو طورخم اور چمن کے مقام پر کھولا جائے گا ،سرحد کھولنے کافیصلہ پاکستانی ویزے پر واپس آنے والوں کیلئے کیاگیاہے جبکہ ویزے پر افغانستان جانے والے پاکستانی بھی واپس آ سکیں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس حوالے سے افغان سفیر کو ٹیلیفون کر کے آگاہ کر دیاہے جبکہ کراسنگ پوائنٹس پر دونوں متعلقہ حکام کو…
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر دفاع اور قطری آرمی چیف سے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دورہ کیا ہے جس دوران انہوں نے قطری وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قطری وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا…
راولپنڈی( ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر افغانستان کی جانب سے موثر سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ رات افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کی موثر کارروائی کو سراہا اور شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان…
راولپنڈی( ویب ڈیسک ) پاک فوج نے مہمند ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کو ناکام بنا دیا ،جوابی کاروائی میں 10دہشت گرد مارگئے ،دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5اہلکار شہید ہوگئے ‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد مشترکہ خطرہ ہیں ،سرحد پر ان کی آزادانہ نقل و حمل روکنا ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رات گئے افغانستان سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں 3…
اسلا آباد (کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کو سرکاری اداروں کے ملازم ظاہر کرکے عوام کو لوٹنے والے خطرناک اورمنظم بین الصوبائی طوفان کینگ کے تین 3ملزمان گرفتار ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، نقلی وائرلیس سیٹ برآمد، لاہور و کراچی میں متعدد وارداتوں کا انکشاف تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے ملکی و غیر ملکی افراد کو لوٹنے والے گروہ کے تین ملزمان عامر یونس عرف طوفان، ولد محمد یونس، فہد جمال ولد محمد جمال، محمد علی عرف محمد ، ولد نور علی کو گرفتار کرکے ان کے…
لاہور(خصوصی رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، 2016 کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹسزبھیجے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر ایف آئندہ چار ماہ کے دوران 2016 کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس بھیجے گا۔ایف بی آر کے مطابق 2015 میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار تھی جو اب 10 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے۔
مہمند ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کی پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 10دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کی بروقت اور مو¿ثر کارروائی نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والوں میں سپاہی نیک محمد‘ سپاہی انور اور الطاف‘ نائیک صفدر اور نائیک ثناءاللہ بھی شامل ہیں۔ آرمی چیف کا جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت۔ آرمی چیف جنرل قمر…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزارت قانون وانصاف، تجارت اور منصوبہ بندی ترقی واصلاحات سمیت 6 وفاقی وزارتوں میں مینجمنٹ پوزیشن سکیل (ایم پی) کی 40 اسامیوں پر تعینات افسر قومی خزانہ سے ماہانہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ اور سالانہ 18کروڑروپے لے رہے ہیں۔ سب سے زیادہ تقریبا پانچ لاکھ ماہانہ تنخواہ لینے والے ایم پی سکیل ون افسروں کی تعداد 22ہے جبکہ سب سے کم تقریباً ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ لینے والے افسروں کی تعداد 6 ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات میں سب سے زیادہ ایم پی ون سکیل کے 10 افسر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے وزارتوں اور…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی تقریب میں جب نجم سیٹھی سٹیج پر ا?ئے تو شائقین کرکٹ نے خوب داد دے کر ان کا استقبال بھی کیا لیکن اس موقع پر سٹیڈیم ’گو نواز گو ‘ کے نعروں سے بھی گونج اٹھا تاہم مجموعی طور پر سٹیڈیم میں مختلف نعرے گونجتے رہے۔تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں زندہ دلا ن لاہو ر اورزندہ دلان پاکستان کا شکر گزار ہوں ،سب کا بہت شکریہ آپ نے ہماری حوصلہ افزائی۔یہ پی ایس ایل ایونٹ پاکستانی قوم کا ہے ، آپ سب کی…
لاہور(کرائم رپورٹر) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم صفدرنے اپنے ایک ٹویٹ میں پی ایس ایل فائنل کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھرتے ہوئے پاکستان کو خوش آمدید کہتی ہیں۔
سپر لیگ کا کامیاب فائنل….اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج دنیا پر ثابت کردیا کہ تنہائی کے دن ختم ہوگئے ہیں جبکہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستانی میدانوں کو آباد کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر وزیراعظم نوازشریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال کے دوران ہم مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں، تمام مشکلات، خوف اور تقسیم کے باوجود ہم آگے بڑھے ہیں، ہم نے قومی توقعات کے مطابق ساز گار ماحول پیدا کیا جبکہ آج دنیا پر ثابت کر دیا کہ…
بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے اپنی سالانہ اقتصادی شرح پیداوار کو گزشتہ برس کے مقابلے میں کم کر دیا ہے۔چینی وزیر اعظم نے نیشنل پیپلز کانگریس کے شرکا سے خطاب کے دوران اقتصادی و تجارتی و ماحولیاتی حکومتی ترجیحات کی وضاحت کی، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تائیوان کی مکمل علیحدگی کو کسی طرح بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے لی کی چیانگ نے یہ بھی واضح کیا کہ ہانگ کانگ کی آزادی کی تحاریک بے فائدہ ہیں، نیشنل پیپلز کانگریس کا…
سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں کارروائی کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی بھی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
