Author: admin

جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی اور بھارتی مندوبین کے درمیان تلخ جموں کا تبادلہ ہوا ۔ بھارتی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے جبکہ پاکستانی نمائندے نے کہا کہ کشمیر میں نئی دہلی کی بے تحاشا طاقت کا استعمال کھلی بربریت ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 34 ویں اجلاس میں بھارت کے مستقل رکن نے کہا کہ پاکستان بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراءکی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم ہو گئے۔جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزراءکی عدم حاضری پر اسپیکر سردار ایاز صادق برہم ہو گئے اور کہا کہ عام طور پر ایوان میں حکومت کے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب موجود ہوتے ہیں تاہم آج تو وہ بھی موجود نہیں ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے ایوان میں نہ آنے پر ان کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ ایوان میں نہ آئیں، اگر آپ سینیٹ میں تھے…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ناصر درانی ریٹائر ہورہے ہیں ¾جدا ہوتے دیکھ کردل افسردہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سبکدوش ہونے والے خیبرپختونخوا کے آئی جی ناصردرانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناصردرانی ریٹائرہورہے ہیں ناصر درانی کو جدا ہوتے دیکھ کر دل افسردہ ہے کیونکہ پختونخوا پولیس کوپروفیشنل فورس بنانے میں ناصردرانی نے انتھک محنت کی۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ہمارا فخرہے، ایسی فورس بنانے پرناصر درانی کے شکرگذارہیں، ناصردرانی نے ثابت کیا ہے کہ ”ذرا نم ہو تویہ مٹی بڑی…

Read More

دبئی (ویب ڈیسک)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر میں نے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر عشرت العباد نے کہا کہ ایم کیو ایم کی بدنامی کی وجہ بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور لینڈ مافیا تھی اور اب وہی دہشتگرد پاک سرزمین پارٹی پر مسلط ہوگئے ہیں۔عشرت العباد کا کہنا تھا کہ سندھ میں اپوزیشن کا جو خلاءہے وہ بہت بڑا المیہ ہے ¾اراکین اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی بجائے لندن کی طرف دیکھ رہے ہیںاور انتخابات وہی…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میجر (ر) طارق اقبال نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ¾فوجی عدالتیں ایک بار پھر ملک کے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دیں گی۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے ¾سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ہماری عوام نے اس لعنت کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشتگردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں…

Read More

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو سزا موت دی جائے ، جب تک سخت ترین ایکشن نہیں ہوگا، کھلاڑیوں کو سبق نہیں ملے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جوبھی میچ فکسنگ میں ملوث ہو اسے سزائے موت دی جائے ۔انہو ں نے کہا کہ میچ فکسنگ روکنی ہے تو سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا، اب بھی وقت ہے کرکٹ کو بچایا جا سکتا ہے۔جاوید میاندادنے کہا کہ دوسرے ممالک میں قانون سخت ہے اس لیے وہاں ایسے واقعات…

Read More

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ریلوے لائن پر فوٹو شوٹ کرنے والی ماڈل ہلاک ۔ پولیس کے مطابق فریزنیہ حادثے کے وقت حاملہ تھیں۔امریکی ریاست ٹیکسس میں ایک نوجوان ماڈل ریلوے لائن پر تصاویر کھنچوارہی تھیں کہ اچانک آنے والی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔19 سالہ فریزان?ہ تھامسن نیواسوٹا میں ریلوے لائن پر فوٹو ?ھنچوا رہی تھیں کہ اسی وقت ایک ٹرین آ گئی اور وہ اس کی زد میں آگئیں۔ریلوے لائن پر کھڑی ان کی یہ آخری تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔مقامی پولیس کے مطابق فریزانیہ حادثے کے وقت حاملہ تھیں۔ وہ ایک ٹرین سے…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک)شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانا ہی مسئلے کا حل ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اظہر علی کو کپتانی سے ہٹا کر ٹیم سے نکال دینا درست فیصلہ نہیں جبکہ اسٹارز کھلاڑیوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ دوسری جانب جاوید میانداد کہتے ہیں کہ میچ فکسنگ روکنے کے لئے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہو گا۔ سابق سٹار بلے باز میچ فکسنگ کرنے والوں کو موت کی سزا دینے کے حامی ہیں۔

Read More

لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں فلم انڈسٹری پر زوال کیا آیا اداکارہ میرا کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئی۔ مالی امداد کے لیے وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف کو درخواست لکھ دی۔ان کا کہنا تھا گاڑی سمیت سب کچھ بیچ چکی ہوں جب تک زندہ ہوں دو لاکھ روپے ماہانہ اور ایک کروڑ روپے یکمشت ادا کیے جائیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ وہ پاکیزہ زندگی گزارنا چاہتی ہیں جس کے لئے ان کی فوری مدد کی جائے۔

Read More

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک)ڈ یرہ غازی خان میں رینجرزاورسیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ سات کو گرفتار کرلیاگیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور باردوی مواد برآمد کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے زندہ پیر میں مشترکہ کارروائی کی۔ اس دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ سات کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا جو انہوں نے مختلف مقامات پر چھپا رکھا تھا ۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق زندہ…

Read More

اسلام آباد (کرائم رپورٹر، آن لائن) ملک کی تمام پارلیمانی پارٹیوں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع پر اتفاق کر لیا ہے اس حوالے سے ترمیمی مسودہ آج (جمعہ) کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور پیر کو منظور کرنے کے بعد ترمیمی بل منگل کے روز سینٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 2015ءکے مسودے میں صرف مذہب کے غلط استعمال کے لفظ کو دیکھا جائے گا، پیپلز پارٹی کے 9میں سے4نکات مان لئے گئے ہیں۔ جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے مذہب کے لفظ پر اعتراض کیا تھا، تمام پارلیمانی لیڈرز پر…

Read More

ممبئی( شوبز ڈیسک)سنجے لیلا بھنسالی کی بولی وڈ فلم ‘پدما وتی’ کا سیٹ ایک مرتبہ پھر تشدد کی لپیٹ میں آگیا اور ریاست مہاراشٹرا کے تاریخی شہر کولہاپور میں شوٹنگ کے دوران ایک مشتعل گروپ نے اسے نذر آتش کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کولہاپور میں ہونے والے اس حملے میں 30 سے 50 افراد ملوث تھے، جو تمام رکاوٹوں اور محافظوں کو دھکیلتے ہوئے شوٹنگ کے مقام پر جا پہنچے۔رپورٹس نے مطابق ان افراد نے پٹرول بم اور جلتی لکڑیوں کے مدد سے مبینہ طور پر شوٹنگ کے لیے تیار کیے گئے سیٹ کو آگ لگادی۔حادثے کے وقت فلم…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ حدیقہ کیانی اپنے نئے البم کی ریلیز کی تیاری میں مصروف ہیں جسے چندروزکی تاخیر کے بعد عنقریب ریلیز کردیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حدیقہ کیانی کا یہ آڈیوالبم کچھ عرصہ پہلے ہی مکمل ہوا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صوفی میوزک کے ساتھ ساتھ دیگر گیت بھی شامل ہیں جبکہ طویل عرصے بعد یہ ان کا کوئی البم ہوگاکیونکہ اس سے پہلے وہ سنگل ہی ریلیز کرتی رہی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حدیقہ کیانی اس البم کے دوگانوں کی وڈیو بھی بنائیں گی۔

Read More