ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک)ڈ یرہ غازی خان میں رینجرزاورسیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ سات کو گرفتار کرلیاگیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور باردوی مواد برآمد کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے زندہ پیر میں مشترکہ کارروائی کی۔ اس دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ سات کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا جو انہوں نے مختلف مقامات پر چھپا رکھا تھا ۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق زندہ پیر میں ہونے والے سرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور قبائلی علاقوں میں ہونے والے آپریشنز اور رینجرز کی جانب سے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

