Author: admin

نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی خفیہ ادارے کا لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کی گاڑی میں سے بظاہر وہ لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا جس میں ٹرمپ ٹاور سے متعلق منصوبے اور دیگر حساس معلومات موجود تھیں۔خفیہ ادارے نے تصدیق کی ہے کہ یہ انکرپٹڈ لیپ ٹاپ جمعرات کو غائب کیا گیا۔اے بی سی نیوز کے مطابق اس لیپ ٹاپ میں ڈیموکریٹک کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے پرائیویٹ ای میلز کے استعمال کے حوالے سے مجرمانہ انکوائری کی تفصیلات موجود تھیں۔پولیس وہاں پر لگے خفیہ کیمروں کی مدد…

Read More

لندن(ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے زیادہ جاہل ترین 10 ممالک کے اقوام کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاہل ترین ممالک میں بھارت کا پہلا نمبر ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ جاہل ترین ممالک کے اقوام کے بارے بتایا گیا ہے ، اس میں بھارت کو سب سے زیادہ جاہل ترین ملک قراردے گیا ، فہرست میں چائینہ دوسرے ،تائیوان تیسرے جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہیں ۔فہرست میں امریکہ کو پانچواں نمبر دیا گیا ہے جبکہ برازیل کا چھٹا، تھائی…

Read More

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر کی جانب سے برطانوی خفیہ ایجنسی پر ان کی جاسوسی کے الزامات کے بعد لندن کے شدید احتجاج پر وائٹ ہاﺅس نے برطانوی حکومت سے معذرت کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر اپنے برطانوی ہم منصب سے بات چیت میں اس تنازع پر امریکی پوزیشن واضح کرچکے ہیں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ ہاﺅ س کے پریس سیکریٹری شون اسپائسر بھی واشنگٹن میں موجود برطانوی سفیر کم ڈیروچ سے رابطے میں معاملے پر وضاحت پیش کرچکے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر…

Read More

اسلام آباد (ویب ڈیسک )آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگیریٹ ایڈمسن نے پاکستان سپر لیگ کو کامیاب لیگ قرار دیتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔پی ایس ایل کی کامیابی سے دنیا میں کرکٹ سیکیورٹی سے متعلق مثبت پیغام گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگیریٹ ایڈمسن نے کہا کہ پاکستان او ر آسٹریلیا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ایس ایل ایک کامیاب لیگ تھی۔ پی ایس ایل کی…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک افغانی سمیت 11 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں پولیس ‘ رینجرز اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایک افغانی سمیت 11 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 2 ریپیٹر‘ 7 بارہ بور ‘ 3 سنگل بارہ بور ‘ سیون ایم ایم اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) اداکارہ جاناں ملک اور گلوکار نعمان جاوید کے درمیان شادی کے 6 ماہ بعد ہی طلاق ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کے تعلقات کئی ماہ سے کشیدہ تھے۔ طرفین کی طرف سے صلح کی کوشش کی گئی لیکن معاملات بگڑتے چلے گئے۔ اداکارہ جاناں ملک کا کہنا تھا کہ جب ذہن نہ ملیں تو ساتھ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں اس لئے باہمی رضامندی سے معاملات طلاق پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلوکارہ فریحہ پرویز سے طلاق کے بعد گلوکار نعمان جاوید نے جاناں ملک 2ستمبر 2016ءکو شادی رچا لی تھی۔ طلاق

Read More

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں لاہور میں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے ٹیم کے دورے کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔قذشہریار خان کا لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر کہنا تھا کہ پی سی بی غیرملکی ٹیموں کو پی ایس ایل کے کامیاب فائنل کے بعد پاکستان کے دورے کے لیے دعوت دینے کی کوششیں کررہا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ‘ہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں کہ…

Read More

رانچی(آئی این پی) آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم451رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان سٹیو سمتھ 178 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، گلین میکسویل 104اور رینشاہ44رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ نے5 ، یادیونے3اور ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بھارت نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر120 رنز بنا لئے ہیں بھارت کو پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید331رنز درکار ہیں اور اسکی9وکٹیں ابھی…

Read More

انڈین ویلز (اے پی پی) روسی ٹینس سٹار ایلینا ویسنینا فرانس کی کرسٹینا ملاڈینوویک اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امریکا کے شہر انڈین ویلز میں جاری ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں روسی ٹینس سٹار ایلینا ویسنینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی وینس ولیمز کو 6-2، 4-6 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ)انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد آنے والا ہے جبکہ حکومت کے خلاف آنے صورت میں آئندہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے (ن) لیگ کی قیادت نے اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن قبال کے نام کو حتمی شکل دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قبل ازیں وزارت عظمیٰ کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کا نام سرفہرست تھا لیکن ایاز صادق کا حلقہ انتخاب اور رہائش لاہور سے ہے۔ جبکہ وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف بھی لاہور سے تعلق رکھتے…

Read More

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان نے نجم سیٹھی کو اسپاٹ فکسنگ کا ماہر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سے نجم سیٹھی نے پی سی بی میں قدم رکھا ہے تب سے جوئے کی خبریں گرم ہیں۔ علیم خان پی ایس ایل میں ہونےوالی اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر نجم سیٹھی پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر ادارہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہ ہوچکا ہے۔ الیکشن ہو یا کرکٹ نجم سیٹھی اسپاٹ فکسنگ کے ماہر ہیں۔ انہوں نے پی سی بی کے چئیر مین کو مشورہ…

Read More

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیمیں دوسرے ہاکی ٹیسٹ میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم کوئی بھی ٹیم پہلے کوارٹر میں گول نہ کر سکی، دوسرے کوارٹر کے 23ویں منٹ میں بلیک سٹکس کے کھلاڑی سام لین نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، دو منٹس بعد پاکستان کے محمد دلبر نے شاندار فیلڈ گول…

Read More