نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی خفیہ ادارے کا لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کی گاڑی میں سے بظاہر وہ لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا جس میں ٹرمپ ٹاور سے متعلق منصوبے اور دیگر حساس معلومات موجود تھیں۔خفیہ ادارے نے تصدیق کی ہے کہ یہ انکرپٹڈ لیپ ٹاپ جمعرات کو غائب کیا گیا۔اے بی سی نیوز کے مطابق اس لیپ ٹاپ میں ڈیموکریٹک کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے پرائیویٹ ای میلز کے استعمال کے حوالے سے مجرمانہ انکوائری کی تفصیلات موجود تھیں۔پولیس وہاں پر لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے مشتبہ شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔خفیہ ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا ایک اہلکار اس مجرمانہ عمل کا نشانہ بنا ہے جس میں ہمارے ادارے کی جانب سے جاری کیے جانے والا لیپ ٹاپ چوری ہو گیا ہے۔ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اس لیپ ٹاپ میں کئی سکیورٹی لیئرز جن میں فل ڈسک انکرپشن شامل ہے لگائی گئی ہیںاس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان تمام اشیا کو گاڑی میں رکھے ہوئے ایک بیگ میں سے چوری کیا گیا۔ بعد میں بیگ تو مل گیا لیکن اس میں لیپ ٹاپ موجود نہیں تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

