لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ نیلم منیرنے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں بھی مجھے اچھے کرداروں والی فلمیں ملیں تو ضرور کام کروں گی۔نیلم منیر نے کہا کہ سلوراسکرین کا اپنا ہی ایک مقام ہے۔ اس شعبے سے وابستہ لوگوں کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اورمقبولیت میں انھیں وہ مقام حاصل ہوتا ہے جوکسی دوسرے شعبے کے فنکارکونہیں مل پاتا۔ اس لیے فلم کی مقبولیت کا اندازہ ہروہ اسٹارجانتا ہے، جس کے نام کے ساتھ ’ فلم اسٹار‘ کا اضافہ ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جہاں تک میری بات ہے تومیں نے بھی بڑے پردے پرکام کرکے دیکھا ہے۔ یہ واقعی ہی ایک ناقابل فراموش تجربہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر مستقبل میں بھی مجھے اچھے کرداروں والی فلمیں ملیں توضرورکام کروں گی۔نیلم منیر نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران احسن خان جیسے منجھے ہوئے فنکارکے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ اگران جیسا کوئی سلجھا ہوا فنکارسامنے ہوتو پھرکام کرنے میں بے حد مزہ آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیرنے کہا کہ پاکستان فلم کا فی الوقت کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ہمیں صرف محنت اورلگن سے اپنا کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آپسی اختلافات بھلاکریکجا ہوں توپھرحالات میں تیزی کے ساتھ سدھارممکن ہے۔ جب تک ایسا نہیں کیا جاتا، تب تک بہتری اورترقی کی بات سمجھ سے بالا ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

