جوڑے نے مسلسل دو پراجیکٹس دنیہاپور اور بریانی میں بطور لیڈ جوڑی کام کیا
اداکارہ رمشاخان اور اداکار خوشحال خان نے مبینہ طور پر ایک سادہ تقریب میں نکاح کر لیا ہے، تاہم اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔
رمشا خان اور خوشحال خان اس وقت ڈرامہ انڈسٹری کے دو بڑے نام ہیں۔ دونوں اپنے کام کے انتخاب میں کافی محتاط سمجھے جاتے ہیں اور مداحوں نے ان کے ڈراموں کو بہت پسند کیا ہے۔
انہوں نے مسلسل دو پراجیکٹس دنیہاپور اور بریانی میں بطور لیڈ جوڑی کام کیا، جن کی کامیابی کے بعد مداح ان کی کیمسٹری کے دیوانے ہوگئے اور انہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔
جب سے دونوں نے ایک ساتھ کام شروع کیا ہے، مداح انہیں ایک جوڑی کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ وہ آف اسکرین بھی رومانوی تعلق میں ہیں۔

