لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ نے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک دو میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اسے ایک میں کامیابی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ سال لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کوئٹہ کی ٹیم فائنل تک پہنچی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ ہیں جو پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔بات چیت میں سر ویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ جب ٹیم مینجمنٹ اچھی ہو اور تمام چیزیں آپ کی مرضی کے مطابق ہورہی ہوں تو پھر کام کرنے میں مزہ آتا ہے جب کہ میں ایسا ہی محسوس کررہا ہوں جیسے گھر میں ہوں اور ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں نہ ہونے سے مداح مایوس ہیں لیکن اگر ہم کچھ اور میچز پاکستان میں کھیلیں تو اچھا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پی ایس ایل میں بھی فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا اور پاکستان میں کرکٹ مداح بھی پاکستان میں پی ایس ایل دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا امید ہے کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

