ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی خواہش کے مطابق ان کی ا?خری رسومات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔دوروز قبل اداکارہ سری دیوی دبئی کے ایمریٹس ٹاور ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں ان کی اچانک موت پر ان کے اہل خانہ سمیت مداح بھی حیران و پریشان ہیں۔ سری دیوی انتقال کرگئیںبھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سری دیوی اپنی زندگی میں بارہا اس بات کا اظہار کرچکی تھیں کہ ان کا پسندیدہ رنگ سفید ہے، لہٰذا ان کی خواہش تھی کہ مرنے کے بعد ان کی ا?خری رسومات کی تیاریاں اس طریقے سے کی جائیں کہ ان میں سفید رنگ نمایاں ہو۔ سری دیوی کی ا?خری خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ نے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ان کی ا?خری رسومات کی تیاریاں بالکل اسی طرح کی ہیں جس طرح وہ چاہتی تھیں۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

