جب بھی ہماری طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو اس کی کامیابی کیلئے فضا بنائی جائے گی ، ن لیگی رہنما خواجہ اصف کی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا دعویٰ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی ہماری طرف سے عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو اس کی کامیابی کیلئے فضا بنائی جائے گی اور کامیابی کی امید کے ساتھ ایسی تحریک لائی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے تاحال کو ئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔
چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ مجھے کہا جاتا تھا وزیراعلیٰ بن کر دکھاؤ، اب میں وزیراعلیٰ بن کر دکھاؤں گا ، مجھے سب معلوم ہے جو لوگ باہر بیٹھ کر سازشیں کررہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سے شکایت کرنے والے دو وزراء کی سرزنش کی گئی ، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سوال اٹھایا کہ ان کو بتائے بغیر ان کے سیکرٹری کو تبدیل کردیا گیا ہے، جبکہ صوبائی وزیر انصر مجید نے بھی وزیراعلیٰ سے شکایت کی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو کوئی شکایت ہوتی ہے تو اکیلے میں مجھے بتا دیا کرے۔
