لاہور(نیوز ایجنسیاں) ایشیا کپ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حسن علی، اصغر افغان اور راشد خان کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔ایشیا کپ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی بولر حسن علی جب کہ افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان اور بولر راشد خان کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔ تینوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے سپر 4 مرحلے کے میچ میں حسن علی نے اپنی ہی گیند پر فیلڈنگ کرنے کے بعد گیند بیٹسمین حشمت اللہ شاہدی کو مارنے کا اشارہ دیا تھا۔ اصغر افغان نے رن مکمل کرتے ہوئے بولر حسن علی کو کندھا مارا تھا۔راشد خان نے آصف علی کو آﺅٹ کرنے کے بعد انگلی سے اشارہ کرنے کے ساتھ انہیں گھور کر بھی دیکھا تھا۔ میچ کے بعد تینوں کرکٹرز نے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے سامنے اپنا قصور تسلیم کرلیا۔ اس لئے کسی سماعت کے بغیر تینوں کو جرمانے اور دی میرٹ پوائنٹس کی سزا سنادی گئی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

