برج ٹاﺅن(اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا امیزن واریرز نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں کامیابی حاصل کر لی، اس فتح کے ساتھ ہی گیانا نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، فاتح ٹیم نے 166 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی چوتھی گیند پر 2 وکٹوں پر حاصل کیا، لیوک رونکی نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ برج ٹاﺅن میں کھیلے گئے سی پی ایل کے 22ویں میچ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 165 رنز بنائے، جواب میں گیانا امیزن واریرز نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، رونکی 67 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

