ممبئی(شوبزڈیسک )بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی بیوی میرا راجپوت کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پیار میں کئی بار دھوکا کھایا ہے۔شاہد کپور میڈیا کے سامنے کئی بار اپنی اہلیہ میرا راجپوت سے محبت کا اظہار کر چکے ہیں لیکن میرا سے محبت کے باوجود شاہد آج تک کرینہ کپور کو بھلا نہیں سکے ہیں جس کا ثبوت چند روز قبل دیکھنے میں آیا جب ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے میرا راجپوت کے سامنے اعتراف کیا کہ انہیں پیار میں دھوکا ملا ہے۔ پیار میں دھوکا کھانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاہد نے کہا مجھے یقین ہے ایک لڑکی نے مجھے دھوکا دیا ہے جب کہ دوسری پر مجھے شبہ ہے لیکن وہ ان دونوں کے نام نہیں بتاسکتے۔نجی ٹی وی پروگرام میں پوچھے جانے والے سوال کہ وہ کون مشہور شخص ہے جو تقریبات میں بہت زیادہ بور ہوتے ہیں کے جواب میں میرا نے اپنے شوہر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ شاہد بہت ہی بور شخص ہے جس پر شاہد نے اپنی بیوی کو گھور کر غصے سے دیکھا۔جس پر میرا نے کہا وہ مذاق کررہی تھیں۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

