لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی پاکستان سپر لیگ کے بخار میں مبتلا ہوگئے اور میچز دیکھنے کے لیے دبئی پہنچ گئے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ وہ چونکہ لاہوری ہیں اس لیے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کررہے ہیں۔اعصام الحق نے کہا کہ ’’اللہ کرے کہ وہ دن بھی آئے جب پی ایس ایل کے سارے میچز پاکستان میں ہوں، اس بار کچھ میچز لاہور اور فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے، چیزیں بہتر ہورہی ہیں جبکہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بھی بہت بہتر ہوگئی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میچز کے انعقاد کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا تعاون بھی پاکستان کو درکار ہے، میں امید کرتا ہوں کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوجائے۔اعصام الحق نے کہا کہ ٹینس کے میچز آہستہ آہستہ پاکستان میں ہونا شروع ہوگئے ہیں، ہم جہاں بھی جائیں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی طرح ٹینس کی بھی لیگ ہوسکتی ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

