ممبئی (ویب ڈیسک) دبئی پولیس نے سری دیوی کا کیس بند کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے اداکارہ سری دیوی کی موت کا کیس بند کرکے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ سری دیوی کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار کی لاش کو جلد از جلد بھارت پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم آخری رسومات کی ادائیگی سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔اس سے قبل دبئی میں قائم بھارتی قونصل خانے کی جانب سے ٹوئٹ کیاگیا ہے کہ’’دبئی پولیس نے بھارتی قونصلیٹ اور سری دیوی کے ورثاکو لاش حوالگی کا خط جاری کردیا ہے۔‘‘دوسری جانب ممبئی میں بونی کپور کے چھوٹے بھائی انیل کپور کے گھر کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سری دیوی کی آخری رسومات کے دوران عام لوگوں اور سری دیوی کے مداحوں کا بھی علاقے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

