دبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی میت بھارت لے جانے کے لئے دبئی پولیس کی جانب سے ان کے خاندان کو حوالگی کا اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے سری دیوی کی میت حوالگی کا اجازت نامہ قونصلیٹ اور آنجہانی اداکارہ کے شوہر بونی کپور کے حوالے کردیا۔سری دیوی کی میت بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے نجی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی لائی جائے گی جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی جب کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد مرحومہ کے دیور انیل کپور کی رہائشگاہ پہنچنا شروع ہوگئی۔ دوسری جانب پولیس پبلک پراسیکیوشن نے تحقیقات کے دائرے کو آگے بڑھاتے ہوئے ‘مجرمانہ غفلت’ کے زاویے کو بھی تفتیش میں شامل کرلیا جب کہ آنجہانی اداکارہ کو اسپتال پہنچانے میں ‘جان بوجھ کر تاخیر’ کرنے کے مفروضے کو بھی تفیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ دبئی میں ایمرجنسی کے متاثرہ فرد کو اسپتال پہنچانے میں اوسطاً 7 منٹ لگتے ہیں تاہم سری دیوی کو اسپتال پہنچانے میں کافی وقت لگا اور اداکارہ کی موت ایمرجنسی وارڈ میں لے جائے جانے سے پہلے ہی ہوچکی تھی۔لیبارٹری رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سری دیوی نے شراب نوشی کر رکھی تھی اور جس وقت وہ پانی سے بھرے باتھ ٹب میں گریں اس وقت وہ نشے کی حالت میں تھیں۔تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے آنجہانی اداکارہ کے شوہر بونی کپور سے بھی پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں اجازت کے بغیر دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

