لاہور(شوبز ڈیسک)لاہور میں رنگا رنگ میلہ بہاراں شروع فلم سٹار میرا نے پیسے نہ ملنے پر پرفارم کرنے سے انکار کردیا جبکہ عارف لوہار سمیت لوک فنکاروں کی شاندار پرفارمنس سے لوگ خوب محظوظ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں رنگا رنگ میلہ بہاراں کا افتتاح صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمان نے کیا تقریب میں نامور گلوکار عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں± کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ دوسری جانب پنجابی ثقافت کے رنگوں سے سجے میلہ بہاراں میں اداکارہ میرانے رنگ میں بھنگ ڈال دیا شو میں پہلے پیسے نہ ملنے پر پرفارم کرنے سے انکار کر دیا۔ جس پرآرگنائزر صغرا صدف نےمعاملے کو رفع دفع کرنے کیلئے میرا کو پلے سے پیسے دینے کا اعلان کیا اور منا کر ہال میں لے گئیں۔جشن بہاراں کے موقع پر سجے اس میلے میں پنجابی ثقافت کا رنگ بکھیرتے خوبصورت سٹالز بھی سجائے گئے‘ جن میں کھانے پینے خواتین کی جیولری اور کپڑوں پرلوگوں کا تانتا بندھ گیا۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

