لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارتنویرآفریدی نئی فلم”بینڈ بج گئی“کا میوزک تیارکریں گے جنہیں چندروز قبل میوزک ڈائریکٹرکے طورپر سائن کیا گیا ہے ۔تنویرآفریدی موسیقار نثاربزمی کے شاگردہیں جو اس سے قبل فلم”نوپیسہ نوپرابلم“کا میوزک دینے کے ساتھ ساتھ بہت سے مقبول گیت بھی گائے ہیں جبکہ اب وہ کئی سال بعد دوبارہ فلم کے لئے میوزک تیارکریں گے۔اس بارے میں تنویرآفریدی کا کہنا ہے کہ ایکشن اور کامیڈی موضوع کی حامل اس فلم کے لئے شاندارمیوزک تیارکیا جائے گا جسے ہرفلم بین پسندکرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ”بینڈ بج گئی“کے ڈایکٹر جمشیدجان محمد بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں جن کے ساتھ کام کرکے اچھالگے گا۔اس فلم کی کہانی عمرخطاب نے ،سکرین پلے ابن آس نے لکھا ہے جبکہ ان دنوں کاسٹ فائنل کی جارہی ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

